Baaghi TV

Tag: فلسطین

  • حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ

    حماس کا اسرائیلی فوج پر حملہ، 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ

    فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ کرتے ہوئے 6 ٹینکوں سمیت 9 فوجی گاڑیاں تباہ کردیں۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے تازہ ترین حملے میں اسرائیلی افسر سمیت 19 ہلاکتیں ہوئیں ہیں، اس کے علاوہ مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیلی فوج کی بٹالین کے ہیڈکوارٹر پر بھی دھاوا اور شیبا فارمز کے علاقے میں بٹالین پر ڈرون حملے سے جانی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔

    گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے لبنان سے اسرا ئیلی علاقے کریات شمونہ میں 12 راکٹ فائر کیےجس کی وجہ سے ہرطرف آگ ہی آگ لگ گئی،اس کے علاوہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کی 19 فوجی چوکیوں پر حملے کیے گئے ۔

    غزہ میں جاری جنگ کا ذمہ دار امریکا ہے،سربراہ حزب اللہ

    دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کے ہزاروں فلسطینیوں کے نوکریوں کے پرمٹ منسوخ کر دئیے،اسرائیلی میڈیا کے مطابق روزانہ 18 ہزار فلسطینی غزہ سے نوکری کرنے اسرائیل آتے تھے، 7 اکتوبر کو حملوں کے بعد اسرائیل میں موجود غزہ کے 3 ہزار محنت کش فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا،تاہم ان میں سے کئی کو رہا کرنے کا دعویٰ کیا گیا لیکن فلسطینیوں کے موبائل، رقم اور دیگر اشیا اسرائیلی حکام نے واپس نہیں کیں ،اب غزہ کے فلسطینیوں کے نوکریوں کے پرمٹ منسوخ کر دئیے گئے اور غزہ کے حکام سے مکمل طور پر رابطے بھی ختم کر دئیے-

    واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہےفلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی جارحیت سے مزید 166 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے افراد کی تعداد 9227 ہوگئی ہے۔

    اسرائیلی ترجمان نے غزہ میں نسل کشی تسلیم کر لی

  • اسرائیلی بمباری سے صحافی کی خاندان کے 11 افراد کے ہمراہ موت

    اسرائیلی بمباری سے صحافی کی خاندان کے 11 افراد کے ہمراہ موت

    سات اکتوبر سے اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے، اب اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کا محاصرہ کر لیا ہے

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں، اسرائیل نے غزہ کے شہر یونس خان میں گھر پر بمباری کی،جس کے نتیجے میں فلسطینی صحافی محمد ابو حطب،انکی اہلیہ، بیٹے اور بھائی سمیت خاندان کے 11 افراد کی موت ہوئی ہے، اسرائیلی بمباری سے فلسطینی صحافی محمد البیاری بھی شہید ہو چکے ہیں

    فلسطینی صحافی کی موت کے بعد فلسطینی صحافیوں نے احتجاج کیا، محمد ابوحطب کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی، اس موقع پر فلسطینی صحافی سلمان البشیر اسرائیل کے ہاتھوں صحافیوں کے قتل پر اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے بے قابو ہوگئے اور دوران رپورٹنگ اپنی پریس جیکٹ اور ہیلمٹ کو اُتار پھینکا اور کہا کہ کوئی فائدہ نہیں،اسرائیل صحافیوں کا بھی قتل عام کر رہا ہے، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا.یہ پریس جیکٹس جو ہم نے پہنی ہیں علامتی ہیں، ان سے کسی صحافی کو تحفظ نہیں مل رہا ہے، ایک کے بعد ایک صحافی کو اسرائیل کو قتل کر دیا ہے

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری کاسلسلہ جاری ہے اور اسرائیل پر غزہ کی جانب سے کی جانے والی بمباری اور بڑھتے محاصرے سے فلسطینیوں کے قتل عام تیز ہونے کا خدشہ ہے اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 9200 جب کہ زخمی فلسطینیوں کی تعداد 24 ہزار ہوچکی ہے

    دوسری جانب غزہ میں بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے منصوبے سے متعلق اسرائیلی ترجمان کی زبان پر آ گیا، اسرائیلی ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا نشانہ فقط فلسطینی عوام ہیں امریکی ٹی وی کو اپنے انٹرویو کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی ترجمان تل ہینرک بات چیت کے دوران سچ بول گئیں اور کہا کہ اسرائیل غزہ میں کسی اور کو نشانہ نہیں بنا رہا سوائے سویلینز کے لیکن پھر گڑبڑا کر اپنی بات کو گھماتے ہوئے کہنے لگی کہ نہیں، نشانہ دہشتگرد ہیں،

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کی پٹی پر حماس حملوں میں بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی کی موت
    حماس کے حملے میں بھارتی نژاد اسرائیلی فوج کی بھی موت ہوئی ہے، اس ضمن میں بھارت میں اسرائیل کے قونصل جنرل کوبی شوشانی نے تصدیق کی کہ بھارتی نژاد فوجی کی موت غزہ کی پٹی پر ہوئی،بھارتی نژاد اسرائیلی فوجی کی عمر بیس برس تھی اوراسکا نام ہیل سولومن تھا، جس واقعہ میں بھارتی نژاد فوجی کی موت ہوئی اس میں 17 مزید اسرائیلی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیںَ،بھارتی نژاد فوجی اسرائیلی شہر دیمونا کا رہائشی تھا

    ہیل کی موت پر بینی دیمونا کے میئر بٹن کا کہنا تھا کہ بہت افسوس کے ساتھ ہم غزہ کی جنگ میں دیمونا کے بیٹے ہیل سولومن کی موت کا اعلان کرتے ہیں۔پورا شہر ہیل سولومن کی موت پر غم زدہ ہے، ہیل کی آخری رسومات اسرائیلی پرچم کے ساتھ ادا کی جائیں گی

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ ایک بار پھر اسرائیل پہنچ چکے ہیں وہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے، امریکی وزیر خارجہ کا سات اکتوبر کے بعد اسرائیل کا یہ تیسرا دورہ ہے،آخری دورے میں انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم سے سات گھنٹے طویل ملاقات کی تھی،امریکی وزیر خارجہ آج ملاقاتوں کے بعد میڈیا ٹاک بھی کریں گے، امریکہ کو امید ہے کہ آج کے اس دورے کے بعد غزہ کو انسانی امداد بھیجنے کا راستہ کھل جائے گا،اسرائیل کا دورہ مکمل کرنے کے بعد امریکی وزیرخارجہ اردن جائیں گے جہاں وہ اپنے عرب اتحادیوں کے تحفظات پر بات چیت کریں گے،

  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25  فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا

    غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : مغربی ایشیا اور شمالی افریقا نے 25 باصلاحیت فنکاروں نے ’راجعین‘ کی طرف سے ایک دل کو چھولینے والا ترانہ پیش کیا جس میں غزہ میں جاری مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا ہےراجعین ترانے کے اندر فلسطینیوں کی اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو بیان کیا ہے۔

    نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار …

    اس ترانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین کے چلڈرن ریلیف فنڈ کیلئے جائے گی اور ترانے کا مقصد عالمی برادری کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی طرف متوجہ کرنا ہےسوشل میڈیا پر عرب فنکاروں کی اس منفرد کاوش کو سراہا جا رہا ہے اور دیگر آرٹسٹوں سے بھی یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کریں گے۔

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

  • متحدہ عرب امارات کا غزہ کے زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا غزہ کے زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا اعلان

    اسرائیلی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان میں آ گیا

    متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی پر ایک ہزار فلسطینی زخمی بچوں کو طبی امداد فراہم کریں گے، اسرائیل کے سات اکتوبر سے غز ہ پر حملے جاری ہیں، اسرائیلی بمباری سے نو ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں کی بھی ہے، زخًمیوں میں بھی بچے بڑی تعداد میں شامل ہیں،اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ ایک ہزار بچوں کو اماراتی اسپتال طبی امداد دیں گے

    اس ضمن میں مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید کی ہدایت پر وزیر خارجہ اور انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی صدر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غز ہ کے زخمی بچوں‌کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے طبی امداد دینے کا فیصلہ کیا گیا.زخمی بچوں کو اہلخانہ متحدہ عرب امارات لے کر جائیں گے جہاں انکے علاج معالجے کی بعد واپسی ہو گی، متحدہ عرب امارات انکو تمام سہولیات فراہم کرے گا

    اقوام متحدہ کےادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہےکہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں،رپورٹس کے مطابق اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے

    دوسری جانب غزہ کے جبالیا کیمپ میں اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 200 تک جاپہنچی جب کہ 120 افراد اب تک لاپتہ ہیں،اسرائیل نے النصر اسٹریٹ پر بیکری کے سامنے موجودہ شہریوں پر بمباری کی، اسرائیل نے ایمبولینس گاڑیوں‌پر بھی بمباری کی،وسطی غزہ میں اسرائیلی طیاروں کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوگئے جب کہ وہاں اسرائیلی بمباری سے تباہ مکانات کی تعداد پونے 2 لاکھ ہو گئی ہے، اسرائیل نے القدس اسپتال کے علاقے میں بھی بمباری کیجس کی وجہ سے فلسطین میں کینسر کے واحد ترک اسپتال کو کام بند کرنا پڑ گیا.

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیا پر اسرائیلی حملے میں 7 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں تین غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے بھی شامل ہیں،حماس نے اب تک 239 قیدیوں میں سے 4 یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

  • طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    طوفان الاقصیٰ واحد حملہ نہیں،اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے

    غزہ: حماس کے ایک عہدیدار غازی حماد نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ 7 اکتوبر کا حملہ طوفان الاقصیٰ واحد آخری نہیں، اس طرح کے مزید حملے کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی: مڈل ایسٹ میڈیا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (MEMRI) کی ایک رپورٹ کے مطابق غازی حماد نے کہا کہ اسرائیل ایک ایسا ملک ہے جس کی ہماری زمین پر کوئی جگہ نہیں ہےہمیں اس ملک کو ختم کرنا ہوگا‘ہمیں اسرائیل کو سبق سکھانا چاہیے، اور ہم یہ بار بار کریں گے۔ طوفان الاقصیٰ واحد (حملہ) نہیں ہے، ہم دوسری، تیسری، چوتھی بار آئیں گے،کیونکہ ہمارا عزم ہے کہ لڑو۔
    https://x.com/MEMRIReports/status/1719662664090075199?s=20

    نیتن یاہو کا غزہ پلان کیا ہے؟ خفیہ دستاویزات لیک

    حماد نے اس حملے میں جانی قیمت کے بارے میں بھی بات کی، جو جنگ کے دونوں فریقوں کو ادا کرنی پڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریئم میوزک فیسٹیول میں ہونے والی ہلاکتیں ’زمین پر پیدا ہونے والی پیچیدگیوں‘ کا نتیجہ تھیں کیا ہمیں اس کی قیمت چکانی پڑے گی؟ ہاں، اور ہم اسے ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ہمیں شہیدوں کی قوم کہا جاتا ہے اور ہمیں شہداء کی قربانی پر فخر ہے اسرائیل کا وجود ہی اس سارے درد، خون اور آنسوؤں کا سبب بنتا ہے، یہ اسرائیل ہے، ہم نہیں۔ ہم قبضے کے شکار ہیں، کسی کو بھی ہم پر الزام نہیں لگانا چاہیے 7 اکتوبر، 10 اکتوبر، 10 لاکھ اکتوبر ، ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں وہ جائز ہے۔

    آرمی چیف کی آذربائیجان کے صدر اور وزیردفاع سے ملاقاتیں

    دوسری جانب فلسطینی سیاسی کارکن احد تمیمی نے پیر کو ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی آباد کاروں کو قتل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    احد تمیمی نے سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں لکھا کہ ’ہم مغربی کنارے کے تمام شہروں میں ہیبرون سے جینین تک آپ کا انتظار کر رہے ہیں، ہم آپ کو ذبح کر دیں گے اور آپ کہیں گے کہ ہٹلر نے آپ کے ساتھ جو کیا وہ ایک مذاق تھاہم تمہارا خون پی جائیں گے اور تمہاری کھوپڑی کو چبائیں گے۔ آجاؤ، ہم تمہارا انتظار کر رہے ہیں۔

    مارچ 2018 میں، احد تمیمی کو ایک اسرائیلی فوجی افسر اور سپاہی پر حملہ کرنے، تشدد کیلئے اکسانے، اور اسرائیلی فورسز کے سامنے مزاحمت کے چار الزامات پر آٹھ ماہ قید اور آٹھ ماہ پروبیشن کی سزا سنائی گئی انہیں 29 جولائی 2018 کو سزا پوری کرنے کے بعد رہا کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 8796 ہوگئی ہےفلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مجموعی طور پر غزہ میں اب تک 2290 خواتین اور 3648 بچے شہید ہو چکے ہیں کم از کم 22 ہزار 219 افراد زخمی ہیں، 2 ہزار 30 افراد اب بھی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن میں 1120 بچے بھی شامل ہیں۔

    حکام کا کہنا تھا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی بمباری میں 130 ورکرز شہید ہو چکے ہیں جبکہ 28 ایمبولینسیں تباہ ہوچکی ہیں اب تک غزہ کے طبی نظام پر 270 سے زائد حملے کیے گئے ہیں جس کے باعث 35 میں سے 16 اسپتال اور 72 میں سے 51 طبی مراکز بند ہو چکے ہیں-

    بھارت میں قرض دار باپ بیٹے کو فروخت کرنے پر مجبور

  • جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

    جماعت اسلامی کا اسلام آباد میں میوزک کنسرٹس پر پابندی کا مطالبہ

    جماعت اسلامی نے میوزک کنسرٹ سمیت تفریحی پروگرامات روکنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو خط لکھ دیا.جماعت اسلامی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ غزہ پہ قیامت برپا ہے پاکستان کے دارالحکومت میں موسیقی کی محفلیں زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، امت ایک جسم کی مانند ہے غزہ میں تکلیف ہے تو اسلام آباد کو بھی محسوس کرنی چاہئیے، جماعت اسلامی کی درخواست پر شہری انتظامیہ نے میوزک کنسرٹس کے این او سی منسوخ کرنے کی یقین دہانی کروا دی.

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب اسرائیل فلسطین غزہ میں معصوم بچوں کا قتل عام کررہا اور امت مسلمہ کے حکمرانوں سمیت پاکستان کی حکومت خواب غفلت سو رہی، ہمیں غمزدہ اور متاثرہ اہل غزہ کی مدد کرنی چاہیے نہ کہ ان کو نظرانداز کرکے عیاشیاں۔ اسلام آباد میں میوزک کنسرٹ کو روکا جائے

    https://twitter.com/babbanchiba/status/1719682350236447119

    واضح رہے کہ میوزک کنسرٹ ایف نائن پارک اسلام آباد میں ہونا تھا،

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

  • اسرائیلی بمباری سے سات یرغمالی ہلاک

    اسرائیلی بمباری سے سات یرغمالی ہلاک

    حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل کی غزہ پر 26 ویں روز بھی مسلسل بمباری جاری ہے، اسرائیل نے شدید بمباری کر کے غزہ کا مواصلاتی نظام تباہ کر دیا ہے، غزہ کا دیگر دنیا سے رابطہ کٹ چکا ہے،

    اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اپنی دراندازی کے علاقوں میں لائٹنگ بم برسائے، غزہ کے شمال مغرب میں کراما کے علاقے میں بھی پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، پٹی کے جنوب مشرق میں الزیتون محلے میں بھی اسرائیل نے بمباری کی،غزہ کے سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ’ پیلٹیل‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی رسائی دوبارہ منقطع ہونے کے باعث غزہ میں انٹرنیٹ اور مواصلاتی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے۔

    غزہ میں وزارت صحت نے اسرائیلی بمباری اور بے گناہ شہریوں کی اموات کو فلسطینیوں کی "نسل کشی” قرار دیا ،اسرائیل کی مسلسل بمباری اور ہزاروں شہیروں کی موت کے باعث غزہ ایک قبرستان کی شکل اختیار کر چکا ہے، یونیسیف کا کہنا ہے کہ ہر دس منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے.اب تک اسرائیلی بمباری سے 3500 کے قریب بچے شہید ہو چکے ہیں،غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 8,796 تک پہنچ گئی، جن میں 3,648 بچے اور 2,290 خواتین شامل ہیں،24 گھنٹے کے اندر اسرائیل کے 31 فوجی بھی مارے گئے ہیں

    اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے مزید تین کارکنان کی بھی موت ہوئی ہے، اب تک اقوام متحدہ کے 67 اراکین اسرائیلی حملے میں مارے جا چکے ہیں،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاطت کا مستقل خیال رکھا جانا چاہیے بین الاقوامی انسانی قانون پر عملدر آمد کو مخصوص نہیں کیا جاسکتا، غزہ میں پہنچنے والی امداد مکمل طور پر ناکافی ہے۔

    غزہ پر بدترین حملوں کے بعد جنوبی امریکی ملک بولیویا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں،بولیویا پہلا لاطینی امریکی ملک بن گیا ہے جس نے غزہ کی پٹی میں فوجی کارروائی پر اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کئے ہیںَ، بولیویا کی صدارتی ہاؤس کی وزیر ماریا نیلا پرادا نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ بولیویا کی کثیر قومی ریاست کے طور پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کررہے ہیں

    دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ غزہ کے پناہ گزینوں کے کیمپ جبالیا پر اسرائیلی حملے میں 7 یرغمالی ہلاک ہوگئے ہیں، جن میں تین غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے بھی شامل ہیں،حماس نے اب تک 239 قیدیوں میں سے 4 یرغمالیوں کو رہا کردیا ہے

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

  • سینیٹ اجلاس،غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس،غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس: سینیٹ نے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد منظور کر لی

    قرارداد کی نقل تمام ممالک کے پارلیمانوں کو بھجوائی جائے گی ،قرارداد متفقہ طور پر پیش اور منظور کی گئی،قرارداد سینیٹر اسحاق ڈار نے پیش کی،قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قرارداد پاکستان کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتی ہے،قرارداد فلسطینی آذاد ریاست کی حمایت کرتی ہے،قرارداد فلسطین کے عوام کے حق خود ارادیت اور آذاد خودمختار ریاست کی حمایت کرتی ہے ،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتی ہے،انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فوری فراہمی اور محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے

    ایوان بالا میں دو روز سے فلسطین کی حالیہ صورتحال پر بحث کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ دو روز کے دوران نگران وزرا اور تمام جماعتوں کے سینیٹرز کی جانب سے ایوان میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا.سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عرفان صدیقی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بہن بھائیو ہم کچھ نہیں کرسکے، کہنے کو مسلمان بہت ہیں لیکن راکھ کا ڈھیر ہیں، ہم دیکھ رہے کہ فلسطینی بستیاں قبرستان بن رہی ہے اور ہم کچھ نہیں کرسکے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ فلسطینیوں سے اتنی التجا ہے کہ روز محشر ہماری شکایت نہ کرنا، اگر شکایت کی بھی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے چھپ کر کرنا ہم کس طرح انکا سامنا کریں گے

    نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہمسئلہ فلسطین پر پاکستان کی ریاست، حکومت اور قوم یکجا ہیں، فلسطینی عوام کو ان کے حق سے محروم کیا گیا تو صیہونی نسل پرست اسرائیل کی ریاست قائم نہیں رہے گی۔

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے سینیٹ میں عربی میں تقریر کی،سینیٹر حافظ عبدالکریم نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے استدعا کی کہ فلسطینیوں سے عربی میں اظہارِ یک جہتی کرنا چاہتا ہوں،چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایوان اجازت دے تو ٹھیک ورنہ اردو اور انگریزی کے سوا ایوان میں تقریر نہیں کی جا سکتی،جس کے بعد سینیٹ کی جانب سے حافظ عبدالکریم کو عربی میں تقریر کرنے کے لیے خصوصی اجازت دی گئی

    دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ غزہ کے جبالیا پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری پر شدید مذمت کرتا ہوں ،وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں 100 سے زائد نہتے شہریوں کی شہادت انتہائی افسوس ناک ہے ،اسرائیل نے ظلم کی تمام حدیں پار کردیں ہیں ۔ اسرائیلی مظالم سے خواتین بچے اور امدادی کارکنان تک محفوظ نہیں ۔غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے 64 امدادی کارکن ہلاک ہو چکے ہیں ۔ مغربی طاقتوں کی ایما پر اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ فوری بند ہونا چاہیے ۔ اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ کو متحد ہو کر اسرائیل کی بربریت کا جواب دینا ہو گا ، پاکستان کی پارلیمان اور عوام عالمی برادری سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیلی بربریت کا نوٹس لے ۔جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے عالمی طاقتوں کو بیٹھ کر مسئلہ فلسطین کا فوری اور دیر پا حل نکالنا چاہیے ۔ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو اسرائیلی مظالم سے نجات دلانا پوری دنیا کی اجتماعی ذمےداری ہے ۔پاکستان فلسطینی بہن بھائیوں کی سیاسی اور اخلاقی مدد جاری رکھے گا ۔

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

  • پاکستان بنگلہ دیش میچ کے دوران سٹیڈیم میں فلسطینی جھنڈا لہرانے والے گرفتار

    پاکستان بنگلہ دیش میچ کے دوران سٹیڈیم میں فلسطینی جھنڈا لہرانے والے گرفتار

    بھارت میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران بھارتی سٹیڈیم میں فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا گیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فلسطینی جھنڈا لہرانے والے کو گرفتار کر لیا ہے

    31 اکتوبر کو ہونے والے میچ میں فلسطین کا جھنڈا سٹیڈیم میں لہرایا گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ میں سٹیڈیم میں فلسطینی جھنڈا لہرانے والے چار افراد کو حراست میں لیا ہے.ایڈن گارڈنز سٹیڈیم سے گرفتارکئے گئے دو افراد کا تعلق جھار کنڈ سے ہے اور دو کولکتہ کے رہائشی ہیں،پولیس حکام کے مطابق دو افراد کو گیٹ نمبر چھ اور دو افراد کو بلاک جی ون سے گرفتارکیا گیا ہے.

    بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار کئے گئے چاروں افراد نوجوان ہیں، انہوں نے فلسطین کا جھنڈا لہرانے والے افراد کو گرفتار کیا ہے تا ہم انہوں نے کوئی نعرہ نہیں لگایا تھا،گرفتار افراد کی عمریں بیس برس ہیں،انہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کے لئے پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا انتخاب کیا،

    واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی، پاکستان چار میچ ہارنے کے بعد ایک میچ جیتا ہے،

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

  • 24 ویں روز بھی اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری،ایک اور مسجد شہید

    24 ویں روز بھی اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری،ایک اور مسجد شہید

    سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد اسرائیل نے غزہ پر حملہ کیا، اسرائیلی بمباری آج بھی جاری ہے، 24 دن گزر چکے ، اسرائیل نے غزہ کو کھنڈرات بنا دیا، عمارتیں ملیا میٹ ہو گئیں، مساجد شہید ہو گئیں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں پر بمباری کی گئی، ہر طرف لاشوں کے ڈھیر، زخمیوں کی آہ و بکا، قبرستان بھر گئے لیکن اسرائیل امریکی شہہ کی وجہ سے بمباری سے باز نہیں آ رہا.

    اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہزاروں اموات ہو چکی ہیں، بچے، خواتین بھی مر رہے ہیں،7 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں شہدا کی تعداد 8 ہزار، زخمیوں کی 20 ہزار تک جا پہنچی ہے، کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو چکی ہیں، بھوک کی وجہ سے خواتین، بچے نڈھال ہو چکے، تاہم اسرائیل بمباری روکنے کا نام نہیں لے رہا.گزشتہ روز اسرائیل نے دیر البلا کی مسجد بلال بن رباح بمباری کر کے شہید کر دی، مسجد کے ساتھ والے مکانات جہاں بے گھر افراد مقیم تھے وہ بھی ملیا میٹ ہو گئے،غزہ کے سب سے بڑے ہسپتال الشفاپر بھی بمباری کی گئی،

    حماس نے اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ پسپا کر دیا
    اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے ٹینکوں کے ذریعے غزہ میں زمینی کاروائی کی ہے تاہم حماس کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج کا زمینی حملہ پسپا کر دیا ہے،خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ شہر کے نواح میں پہنچ کر اہم راستے بند کر دیئے تھے،اسرائیلی فوج کے ٹینک صلاح الدین سٹریٹ تک جا پہنچے تھے ،اس مقام پر شدید جھڑپ ہوئی، ایک مقامی شہری نے میڈیا کو بتایا کہ اسرائیلی ٹینک ہر گزرنے والی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے،

    غزہ میں حماس رہنما کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ٹینک غزہ کے نواح سے جا چکے ہیں، حماس نے بھر پور جوابی کاروائی کی ہے،اسرائیل کو غزہ میں زمینی پیشرفت کے حوالے سے ابھی تک مایوسی کا ہی سامنا کرنا پڑا ہے،صلاح الدین سٹریٹ میں چند ٹینک پہنچے تھے جن کو بھگا دیا گیا ہے،اسوقت وہاں کوئی ٹینک موجود نہیں اور شہری آمدورفت معمول کے مطابق ہو رہی ہے،

    ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کے مطابق اسپتال زخمیوں سے اور مردہ خانے لاشوں سے بھرے پڑے ہیں، شمالی غزہ کا علاقہ ملیا میٹ ہوچکا ہے،غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے ایک روز پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بھی شہید ہوگیا ہے

    دوسری جانب اقوام متحدہ کے 33 امدادی سامان کے ٹرک رفاہ کراسنگ سے غزہ میں داخل ہوئے ہیں،امدادی ٹرکوں میں پانی، خوراک اور ادویات اقوام متحدہ کی جانب سے پہنچائی گئی ہیں،اقوام متحدہ حکام کے مطابق 21 اکتوبر کے بعد یہ امدادی ٹرکوں کی سب سے بڑی کھیپ ہے جو آج داخل ہوئی، اس سےقبل 20 ٹرک غزہ پہنچے تھے،

    اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی حملہ قابل مذمت ہے، اسرائیلی فوج غزہ کے عام شہریوں پر حملے کر رہی ہے، اسرائیل غزہ پر حملے فی الفور بند کرے .اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر خوراک،امداد پہنچائی جائے،

    فلسطینی اسلامی جہاد گروپ کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ان کے دو جنگجو شہید ہوگئے ہیں، اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ جنگجو اتوار کی شام شمالی اسرائیل کے علاقے ہنیتا میں آپریشن کرتے ہوئے شہید کیے گئے ہیں۔

    امریکی نائب صدر کمالا حارث کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کا اسرائیل یا محصور غزہ کی پٹی میں امریکی فوجی بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، سی بی ایس کو ایک انٹرویو دیتے کمالا حارث نے کہا کہ اسرائیل کو شہریوں کا تحفظ کرنا چائیے، کمالا حارث کا مزید کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اندازوں کے مطابق کم از کم 1,400 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں اور اسرائیل بغیر کسی سوال کے اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔

    جینین میں حالات مزید کشیدہ،فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک چار افراد شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں جبکہ چھاپے کے نتیجے میں جینین پناہ گزین کیمپ میں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات بھی ہیں، فلسطینی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے کارروائی میں ڈرون کا استعمال کیا ہے۔

    غزہ حکومت کے مطابق غزہ میں جاری اسرائیلی فضائی حملوں میں 47 مساجد اور 7 گرجا گھر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ غزہ کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں میں 203 اسکول اور 80 سرکاری دفاتر کو بھی تباہ کیا گیا ہے، حکومتی دفتر کے ڈائریکٹر سلامہ معروف نے ٖغیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ "بڑے پیمانے پر اسرائیلی بمباری سے 220,000 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 32,000 عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں ہیں، اس سے قبل غزہ میں حکومت کے میڈیا آفس نے اطلاع دی تھی کہ اسرائیلی فوج نے ایک آرتھوڈوکس ثقافتی مرکز اور ایک اسکول پر بمباری کرنے کی دھمکی دی ہے جہاں 1500 سے زیادہ بے گھر لوگ پناہ لے رہے ہیں۔

    غزہ میں پیدائش سے پہلے موت کے سرٹیفیکیٹ بٹنے لگے شہدا میں ایک دن کے بچوں کی بڑی تعداد شامل جن کا برتھ سرٹیفکیٹ تو نہ بن سکا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری ہو گیا ،سینکڑوں فرشتوں کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی جنت مل گئی جن کا بھی نام رکھنا تھا والدین انہیں بے نام دفنانے پر مجبور اسرائیلی بمباری سے غزہ میں شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 3400 سے تجاوز کر گئی اسپتالوں میں نو مولود بچوں اور ماں کی جان بچانے کے لیے وسائل ختم ہونے لگے ہزاروں معصوم زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت