Baaghi TV

Tag: فوج

  • فوج نے نائیجرحکومت کا تختہ الٹ دیا

    فوج نے نائیجرحکومت کا تختہ الٹ دیا

    افریقی اسلامی ملک نائیجر میں منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجر میں فوجی بغاوت کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا جبکہ تمام ادارے معطل کر دیئے گئے،فوجی جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر محمد بازوم سے استعفیٰ مانگا تھا اور انکار پر حکومتی تختہ ہی الٹ دیا گیا۔

    بی بی سی کے مطابق نائیجر فوج نے نیشنل ٹی وی چینل پر آکر حکومت کا تختہ اُلٹنے کا اعلان کیانائیجر فوج کے کرنل میجر عمادو عبدرا مانے دیگر 9 فوجیوں کے ہمراہ ٹی وی پر آئے اور اعلان کیا کہ ہم نے اس حکومت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، ملک کے تمام ادارے معطل کر دیئے گئے ہیں، ملک میں آئین کو تحلیل کر دیا گیا ، تمام ادارے معطل ہیں اور ملک کی سرحدیں بند کرتے ہوئےکرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

    نائیجرین صدر کو صدارتی محل میں محافظوں نے یرغمال بنا لیا

    رپورٹس کے مطابق نائجر کے صدر محمد بازوم کو بدھ کی صبح سے ہی صدارتی محافظوں کے دستوں نے حراست میں لے رکھا ہے صدر بازوم صدارتی محافظ دستے کےکمانڈر جنرل عمر کو ہٹانا چاہتے تھے، جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفیٰ مانگ لیا تھاجس پر صدر بازوم نے انکار کر دیا تھا صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا ہے-

    بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی

  • 9 اور10 مئی کو دہشت گردی اور بر بر یت ہوئی،کے پی کے نگران وزیر اطلاعات

    9 اور10 مئی کو دہشت گردی اور بر بر یت ہوئی،کے پی کے نگران وزیر اطلاعات

    خیبر پختونخوا نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی کو واقعات کو تاریخ کبھی نہیں بھولے گی،نگران وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 9 اور10 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کی انھوں نے کہا کہ 9 مئی کے احتجاج میں جو لوگ ملوث ہے وہ خود سامنے آکے وضاحت دے،اور بتائے کہ وہ کونسے محرکات تھے جس کی بنیاد پر انھوں نے سرکاری تنصیبات پر حملے کئیے،انھوں نے برطانیہ میں موجود یو ٹیوبر کو غدار قرار دیا اور کہا کہ وہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی کا ورکر کہلاتا ہے،اس نے عوام میں اشتعال پیدا کیا اور ملکی اداروں پر حملوں کے لئے اکسایا،وزیر اطلاعات نے آگے کہا کہ 9 اور 10 مئی نے دن جو ظلم اور بر بریت کی گئی ہے عوام اسکا حساب لے کر رہی گی.اپ نے نہ صرف آئین اور قانون کو پامال کیا بلکہ عوام کے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچائی ہے،یہ لوگ بہت جلد قانون کے کٹہرے میں ہونگے : جنرل باجوہ کا قوم کے اوپر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے قوم کی جان جنرل فیض حمید سے چھڑائی اگر جان نہ چھڑائی جاتی تو فیض حمید نے یہ منصوبہ 2035 تک کے لئے شروع کیا گیا تھا۔ ان لوگوں نے 2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے لئے بکسیں بھرے تھے، جس کا خمیازہ اب خود بھگت رہے ہے،

  • اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ

    اسلام آباد اور پنجاب سے فوج واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں فوج تعیناتی کے حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ نے شہر میں فوج کی تعیناتی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،چیف کمشنر آفس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا-

    مراسلے میں وزرات داخلہ سے کہا گیا کہ عوامی مفاد میں 10 مئی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے، اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوج لگائی گئی تھی، اسلام آباد میں امن و امان صورتحال اطمینان بخش ہے۔

    دوسری جانب پنجاب حکومت نے 10 مئی کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں فوج کی تعیناتی کا آرڈر واپس لے لیا محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا نوٹیفکیشن کے مطابق 10 مئی کو فوج کی تعیناتی کا آرڈر آرٹیکل 245 کے تحت جاری کیا گیا تھا، جو صورتحال معمول پر آنے کے واپس لے لیا گیا ہے۔

    جبکہ خیبرپختونخوا سے فوج کو واپس بلانے کے لیے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

    یاد رہے کہ 10 مئی کو وفاقی وزارت داخلہ نے امن وامان کے قیام کے لیے اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں فوج تعینات کرنے منظوری دی تھی جس کے بعد 15 مئی کو بلوچستان میں بھی فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی اسلام آباد میں آرٹیکل 245 کا اطلاق 10 مئی کو کیا گیا تھا۔

  • پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    پاک ایران سرحد ، دہشتگردوں کی فائرنگ ، 2 جوان شہید

    پاکستان ایران سرحد کے ساتھ بلوچستان کے علاقے سنگوان (ضلع کیچ) میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فوسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو کامیابی سے پیچھے دھکیل دیا ،شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران سپاہی حسنین اشتیاق اور سپاہی عنایت اللہ شہید ہوگئے ہیں سیکورٹی فورسز کا علاقے میں فوری طور پر آپریشن جاری ہے، ترجمان پاک فوج کے مطابق ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع نہ ملے

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسزامن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں ،سپاہی حسنین اشتیاق کی عمر 34 سال ہے اور انکا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے، سپاہی عنایت اللہ کی عمر 27 سال اور انکا تعلق ڈسٹرکٹ جھل مگسی سے ہے، شہداء کی نماز جنازہ و تدفین انکے آبائی علاقوں میں کی جائے گی،

    پی پی پی چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کیچ میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے پی پی پی چیئرمین نے سنگوان میں پیش آنے والے واقعے میں 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس، شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں حسنین اشتیاق اور عنایت اللّٰہ کی بہادری و قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی پوری قوم دہشتگردی سے نبرد آزما سکیورٹی فوج کی پشت پر کھڑی ہے، دہشتگردوں کا خاک میں ملنا نوشتہ دیوار ہے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کیچ میں دہشت گرد حملے میں 2 فوجی جوانوں کی شھادت پر گھرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ کیچ میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، حملے میں اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی عوام متحد ہے

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچستان کے علاقہ سنگوان میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا اور زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دہشت گرد ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں۔خطے کے امن کی بقا کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔پاکستان خطے میں امن کے لیے دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتا رہے گا۔ایسے بزدلانہ حملے ملک میں امن وامان کی صورتحال کو سبوتاژ نہیں کرسکتے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر مرزا محمد آفریدی نے بھی بلوچستان کے علاقے سنگوان میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے

    جنرل قمر جاوید باجوہ کی 6 سالہ کارکردگی،پاکستان کا سنہرا باب

    بنوں آپریشن کے بعد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کا وزیرستان کا دورہ بھی اہمیت کا حامل

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

  • سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار

    سوڈان کے متحارب فریقین مذاکرات کیلئے تیار

    اقوام متحدہ کے ایلچی برائے سوڈان وولکر پرتھیس کا کہنا ہےکہ سوڈان میں متحارب فریقین مذاکرات کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں اقوام متحدہ کے ایلچی کا کہنا تھا کہ سوڈان میں فریقین نے مذاکرات کے لیے نمائندے نامزدکر دیئے ہیں،مذاکرات سعودی شہر جدہ یا جنوبی سوڈان کےشہر جبہ میں ہوں گے، ابھی مذاکرات کے لیےکوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔

    قطر: اسرائیل کیلئے جاسوسی کا الزام ،تمام بھارتی انجینئرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    انھوں نے کہاکہ مذاکرات کے لیے کوئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی ہے۔دونوں فریقوں کے رہنماؤں کے درمیان مذاکرات کے امکانات اب تک بہت کم دکھائی دے رہے ہیں۔جمعہ کے روز فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے ایک انٹرویو میں جنرل محمد حمدان دقلو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ آر ایس ایف کے ‘باغی’ رہنما کے ساتھ کبھی نہیں بیٹھیں گے۔

    واضح رہے کہ سوڈانی فوج اورپیرا ملٹری فورس کے درمیان دو روز قبل مزید تین دن کے لیے جنگ بندی پر رضامندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔ پہلی جنگ بندی کے دوران کئی ممالک نے انخلا کے لیے کیے گئے آپریشنز کے ذریعے اپنے ہزاروں شہریوں کو بحفاظت سوڈان سے نکال لیا تھا۔

    سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا پلان تھا جوپورا نہیں ہو سکا،سلمان خان

    رپورٹ کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورس کےدرمیان 15 اپریل سے جاری لڑائی میں اب تک 500 سے زائد افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

    اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ سوڈان سے اب تک 45 ہزار افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ خدشہ ظاہر کیا گیا کہ لڑائی جاری رہی تو 2 لاکھ 70 ہزار افراد ملک چھوڑ سکتے ہیں۔

    ٹیکساس میں شور سے روکنے پربچے سمیت 5 افراد قتل

  • سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

    سوڈان میں خانہ جنگی، غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری

    فوج اورپیراملٹری فورس کے درمیان خانہ جنگی کے باعث سوڈان سے غیر ملکی سفارت کاروں اور شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے۔

    باغی ٹی وی: "العربیہ”کے مطابق سعودی عرب، امریکا، فرانس، برطانیہ اور جرمنی سمیت کئی یورپی اور افریقی ممالک نے اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کو سوڈان سے نکال لیا۔

    افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی سرگرمیوں کا مرکزبن گیا ہے،امریکی خفیہ رپورٹ

    سعودی عرب نے ہفتے کو اپنے 91 اور دیگر ممالک کے 66 شہری سوڈان سے نکالےجبکہ امریکا نے اتوار کی شب خرطوم سے 100 کے قریب سفارتی عملے کو نکالا تاہم دوہری شہریت کے حامل افراد سمیت ہزاروں امریکی شہری اب بھی سوڈان میں موجود ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق فرانس نے دو مرحلوں میں 200 افراد کو سوڈان سے نکالابرطانیہ نے بھی اپنے سفارتی عملے اور ان کی فیملی کو نکال لیا اس سے قبل سوڈانی فوج اورآرایس ایف نے ایک دوسرے پرفرانسیسی قافلے پرحملے کا الزام عائد کیا تھا۔سوڈانی فوج کا کہنا ہے کہ آر ایس ایف نے قافلے پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک فرانسیسی شہری زخمی ہوا تھا۔

    دوسری جانب آرایس ایف کا کہنا ہےکہ انخلا کے دوران میں طیاروں نے اس پرحملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں ایک فرانسیسی شہری زخمی ہوا تھا اور اس نے قافلے کو اس کے ابتدائی مقام پرواپس بھیج دیاتھا۔فرانس کی وزارت خارجہ نےحملے یا زخمی ہونے کی اطلاعات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

    بیوی کی حراست کے بعد خالصتان کے حامی امرت پال سنگھ نے گرفتاری دے دی

    غیرملکیوں کو فضائی، سمندری اور زمینی راستوں سے سوڈان سے نکالا جا رہا ہے، خرطوم ریجن کے ائیرپورٹ سے انخلا پیچیدہ آپریشن کے ذریعے کیا جا رہا ہےغیرملکی شہری اور سفارت کار بحیرہ احمرپرواقع پورٹ سوڈان سے بحری جہازوں کے ذریعے اپنےاپنےممالک کولوٹ رہے ہیں یہ بندرگاہ دارالحکومت خرطوم سے قریباً 650 کلومیٹر (400 میل) شمال مشرق میں واقع ہے ، لیکن سڑک کے ذریعےقریباً 800 کلومیٹر (500 میل) کا فاصلہ ہے۔

    برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک نے اتوار کے روز کہا تھا کہ برطانوی مسلح افواج نے سوڈان سے تمام سفارتی عملہ اوران کے اہل خانہ کا "پیچیدہ اور تیزی سے انخلا” کیا ہے حکومت خون ریزی کے خاتمے اور ملک میں موجود برطانوی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ہرراستے پرکام کررہی ہےبرطانوی دفتر خارجہ نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ محفوظ جگہوں میں پناہ لیں اور بتائیں کہ وہ کہاں ہیں۔

    برطانوی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجیوں نے امریکا، فرانس اور دیگر نامعلوم اتحادیوں کے ساتھ مل کر ریسکیو آپریشن کیا۔

    سی ای او گوگل کی سالانہ آمدنی میں حیران کن حد تک اضافہ

    خرطوم میں ماسکو کے سفیر نے روسی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ سوڈان میں تقریبا 300 روسیوں میں سے 140 جنگ زدہ ملک چھوڑنا چاہتے ہیں۔ان کے انخلا کے منصوبے بنائے گئے تھے لیکن ان پر عمل درآمد ابھی ناممکن ہے کیونکہ ان میں فرنٹ لائن کوعبور کرنا شامل ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ خرطوم میں شدید لڑائی کے علاقے کے قریب واقع روسی آرتھوڈوکس چرچ میں ایک خاتون اور بچے سمیت قریباً 15 افراد پھنسے ہوئے ہیں۔

    جرمن فوج کا کہنا ہے کہ پہلا فوجی طیارہ خرطوم پہنچا ہے اور اس نے سوڈان سے قریباً 200 شہریوں کے انخلا کا آپریشن شروع کیا ہے لیکن ان کے اور دیگر ممالک کے شہریوں کے انخلا میں کچھ وقت لگے گا۔

    اٹلی نے کہا ہے کہ اس کے شہریوں کو سوئٹزرلینڈ، ویٹیکن سٹی اور دیگر یورپی ممالک سے کچھ لوگوں کے ساتھ اتوار کی رات سوڈان سے باہر لے جایا جائے گا اطالوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سوڈان سے 140 اطالوی شہریوں اور دیگر ممالک سے 60 افراد کو نکالا جائے گا۔

    مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اعلان کردیا

    مصری وزرت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ ملک سوڈان میں موجود اپنے 10 ہزار شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے ‘محتاط، محفوظ اور منظم’ انخلا کے عمل کی ضرورت ہے۔اس نے تفصیل بتائے بغیر کہا کہ خرطوم میں اس کا ایک سفارت کار فائرنگ سے زخمی ہوا ہے۔

    اردن نے اس نے قریباً 260 شہریوں کو نکالنے کے لیے چار فوجی طیارے بھیجے ہیں خرطوم میں لیبیا کے سفارت خانے کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں، ان کے اہل خانہ، طالب علموں، ایئر لائن اور بینک ملازمین سمیت 83 لیبی شہری وطن واپسی کے لیے پورٹ سوڈان پہنچ چکے ہیں۔

    بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی تیاریوں کے سلسلے میں ایک بحری جہاز پورٹ سوڈان اور دو فوجی طیارے جدہ بھیجے ہیں اور شہریوں کو غیر ضروری خطرات سے بچنے کے لیے کہہ رہے ہیں۔

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    تونس نے کہا ہے کہ وہ پیر سے شہریوں کا انخلا شروع کر دے گا۔ خرطوم میں اس کے سفارت خانے نے تُونسی شہریوں سے کہا کہ وہ دارالحکومت کے ایک ہوٹل میں اکٹھےہونےکی کوشش کریں،سویڈن اور آئرلینڈ بھی اپنے اپنے شہریوں کے سوڈان سے انخلا کے لیے کوشاں ہیں۔

    لبنان نے کہا ہے کہ وہ پورٹ سوڈان سے 51 شہریوں کو نکالنے کے لیے کام کر رہا ہے۔جنوبی کوریا نے جمعہ کے روز کہاتھا کہ وہ سوڈان میں موجود اپنے 25 شہریوں کو نکالنے کے لیے ایک فوجی طیارہ بھیج رہا ہے جاپان کا کہنا ہے کہ اس کے شہریوں کو سوڈان سے لانے کے لیے تین طیارے جیبوتی پہنچ چکے ہیں۔

    نیدرلینڈز کا کہنا ہے کہ اس کے ‘مٹھی بھر’ شہری فرانس، جرمنی اور دیگر ممالک کے ایک پیچیدہ آپریشن کے حصے کے طور پر سوڈان سے روانہ ہوئے تھے۔اس نے کہا کہ سوڈان میں اس کے تقریبا 150 شہری ہیں کینیڈا نے پیر کو سوڈان میں آپریشن معطل کرنے اطلاع دی ہے اور کینیڈا کے سفارت کار عارضی طور پر ملک سے باہر کسی محفوظ مقام سے کام کریں گے۔

    جنگ عظیم دوم میں غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ 81 سال بعد مل …

    گھانا کا کہنا ہے کہ قاہرہ میں اس کا سفارت خانہ ایتھوپیا میں شہریوں کے انخلا میں تعاون کے لیے کام کر رہا ہےکینیا کی وزارت خارجہ اپنے شہریوں کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہی ہے۔

    واضح رہےکہ سوڈان میں فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپوں میں اب تک400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی بھی ہوئے، جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں 5 امدادی کارکن بھی شامل ہیں اقوام متحدہ کے مطابق فوج اور پیراملٹری فورسز کی جھڑپوں کے دوران 20 ہزار افراد جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں سرحد پار چاڈ میں حفاظت کے لیے سوڈان سے فرار ہو چکے ہیں۔

    سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ آن لائن لیک ہوگئی

  • سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    سوڈان :سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع

    سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے سوڈان میں مسلح تنازع کے کے بعد سعودی شہریوں اور دیگر ممالک کے شہریوں کا انخلا شروع کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ٹویٹرپرجاری ہونے والے ایک بیان میں انخلا کا اعلان کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ انخلا کا فیصلہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت کے بعد کیا گیا ہے۔

    جنگ عظیم دوم میں غرق ہونیوالے جاپانی بحری جہاز کا ملبہ 81 سال بعد مل …

    سوڈان کے آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کی وفادار فوج اور ان کے نائب محمد حمدان دقلو المعروف حمیدتی کے زیرقیادت پیراملٹری سریع الحرکت فورسز کے درمیان گذشتہ ہفتے شروع ہونے والی لڑائی کوتشدد میں 400 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    جمعہ کے روز اقوام متحدہ، امریکا، برطانیہ، جاپان، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، سویڈن اور اسپین نے کہا تھا کہ وہ اپنے سفارتی عملہ کو نکالنے کی تیاری کر رہے ہیں یا انھیں نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسزنے الگ الگ کہا ہے کہ انھوں نے تین روزہ جنگ بندی پراتفاق کیا ہے تاکہ لوگ جمعہ سے شروع ہونے والی تین روزہ تعطیلات میں عیدالفطر بھرپور طرہقے سے منا سکیں۔

    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ملی خود کش حملے کی دھمکی

    وڈانی فوج نےغیرملکیوں کے انخلا میں مدد دینے پر رضامند کا اظہار کیا ہے جبکہ خرطوم میں عیدالفطر پرتین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود وقفے وقفے سے فائرنگ اور فضائی حملوں کی گھن گرج سنائی دیتی رہی-

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کے روز بتایا کہ لڑائی شروع ہونے کے بعد سے اب تک 413 افراد ہلاک اور 3551 زخمی ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں بیرونی غذائی امداد پر انحصار کرنے والے ملک کے پانچ امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

    تشدد کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششیں مستقل جنگ بندی پرمرکوزہیں اورامریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن نے ان سے جنگ بندی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    غنڈہ گردی کے الزامات،برطانوی نائب وزیراعظم مستعفی ہو گئے

  • امریکا میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    امریکا میں دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

    امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران امریکی فوج کے دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: فوج کے ترجمان نونڈیس تھرمن نے جمعرات کے اوائل میں ایک بیان میں کہا کہ عملے کے ارکان دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے جو کینٹکی کی ٹریگ کاؤنٹی میں رات 10 بجے (02:00 GMT جمعرات) کے قریب گر کر تباہ ہو گئے انہوں نے کہا کہ عملے کے ارکان کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ہیلی کاپٹرز میں کتنے افراد سوار تھے۔


    تاہم، کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر نے نے ٹویٹر پرکہا کہ ہمیں فورٹ کیمبل سے کچھ خبریں ملی ہیں ہیلی کاپٹر کےحادثے اور ہلاکتوں کی ابتدائی اطلاعات ہیں ہلاکتوں کی توقع تھی اور کینٹکی پولیس اور ریاست کی ایمرجنسی مینجمنٹ سروس حادثے کے جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہی ہے انہوں نے متاثرین کیلئے دعاؤں کی اپیل کی-

    فوج کے ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں-

  • میانمار فوج کی مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب میں فائرنگ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

    میانمار فوج کی مقامی گاؤں میں منعقدہ تقریب میں فائرنگ،7 افراد ہلاک متعدد زخمی

    میانمار :مقامی گاؤں میں فوج کی جانب سے ایک تقریب پر فضائی بمباری کے نتیجے میں7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق میانمارکی فوج نے علاقے ساگاینگ کے گاؤں میں منعقدہ تقریب پر بمباری کی جس سے گاؤں کے7 لوگ ہلاک اور 5 زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی لاشیں جھلس کر شناخت سے باہر تھیں-

    امریکہ شام کے وسائل پرڈاکہ ڈال رہا ہے،ایسا نہیں ہونے دیں گے:چین

    عینی شاہدین کے مطابق بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے دوسری جانب فضائی حملے پر میانمارکی فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

    جنوب مشرقی ایشیائی ملک تقریباً دو سال قبل فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے بحران کا شکار ہے، جس سے جمہوریت کی جانب ایک دہائی کے عارضی اقدامات کا خاتمہ ہوا، جس سے عالمی غم و غصہ پیدا ہوا اور گھریلو مخالفین کو گوریلا افواج قائم کرنے پر اکسایا گیا۔

    واضح رہےکہ میانمارکی فوج ملک میں علیحدگی پسندوں کے خلاف مصروف ہے تاہم اس پر انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں اور آپریشنز کے دوران بےگناہ افراد کو قتل کرنے کے الزامات بھی ہیں۔

    انسانی حقوق کی تنظیموں نے میانمار کے فوجی حکمرانوں پر جنگی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائدکرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار کی فوج کو ہتھیاروں اور جہازوں کے لیے ایندھن کی فراہمی کو روکا جائے۔

    ویتنام میں کرپشن الزامات پر صدر مستعفی

  • بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بلدیاتی الیکشن فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

    باغی ٹی وی : ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کراچی میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہےہیں لیکن حکومت کی پوری کوشش ہے کہ انتخابات ملتوی کرائے جائیں۔

    اکثر ارکان اسمبلی ڈیفنس اور کلفٹن کے رہائشی ہیں انہیں پتا ہی نہیں کہ کراچی کے عوام کے مسائل کیا ہیں،حافظ نعیم الرحمان

    حافظ نعیم کا کہنا تھا ایم کیو ایم کا کندھا استعمال کرکے پیپلزپارٹی بلدیاتی الیکشن سے فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے کراچی کے حالات کی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں ہی شریک جرم ہیں، شہر کی بربادی میں سب کچھ ان ہی کا کیا دھرا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی نے بلدیاتی انتخابات فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بدامنی کے خاتمے کے لیے رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں، بلدیاتی انتخابات 120 دن میں کرانا لازمی ہے لیکن ڈیڑھ سال کا وقت گزر گیا۔

    قبل ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ آج سے کراچی کے اہم مقامات پر کیمپ لگائیں گے ،نوجوانوں میں امید پیدا ہو رہی ہے ،سندھ حکومت اب یہ کہہ رہی ہے ہم الیکشن وقت پر کروائیں گے ،ناصر حسین شاہ نے جو کہا وہ خط واپس لیں –

    رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،حافظ نعیم

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کو اعتراض ہے،صورتحال واضح ہونی چاہیے،تین دفعہ الیکشن ملتوی ہوئے امیدواروں نےاپنے وسائل لگائے ہیں،الیکشن ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے پیپلزپارٹی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے 2015میں بھی عدالت کےکہنے پرالیکشن کروائے گئے ،اگست 2020 سے الیکشن نہیں کروائے گئے ہم مسلسل پچھلے ڈیڑھ سال سے کہہ رہے ہیں کہ الیکشن کر وائیں،ایم کیو ایم ابھی کوشش میں ہے کسی طرح فیس سیونگ مل جائے ،پیپلزپارٹی خط کو واپس لے-

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی ایڈمنسٹریٹر لگے ہیں ،چارج کیوں نہیں چھوڑ رہے پرسوں رات گلستاں جوہر میں ایک خاتون کو قتل کر دیا گیا ،رینجرز کو اسٹریٹ کرائم روکنے کے اختیارات ملنے چاہیے،رینجرز کو تین ماہ کے لیے اختیارات دیئے جائیں،پولیس جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی ہے سسٹم کو ٹھیک کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، پولیس کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے-

    گھریلو تنازع: گوجرخان میں بڑے بھائی نےبرطانیہ سےآئے چھوٹے بھائی کوقتل کردیا