Baaghi TV

Tag: فیروز خان

  • خدا محبت میں فیروز خان کی بہن بنی حرا سومرو بھی اپنے آن سکرین بھائی کے خلاف ہو گئیں

    خدا محبت میں فیروز خان کی بہن بنی حرا سومرو بھی اپنے آن سکرین بھائی کے خلاف ہو گئیں

    اداکار فیروز خان نے خدا اور محبت میں اپنی خوبصورت اداکاری کی وجہ سے شائقین کی داد سمیٹی. اس ڈرامے نے فیروز خان کی شہرت میں مزید چار چاند لگا دئیے تھے، فیروز خان اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن آج کل ان کی پہچان ان کا اپنی اہلیہ پہ کیا جانے والا تشدد بن گیا ہے. فیروز خان کو بڑے پیمانے پر ہر طرف سے نفرت مل رہی ہے. ہر دوسرا آرٹسٹ‌اس وقت فیروز خان کے خلاف کھڑا ہے اس ساری صورتحال میں ابھی تک فیروز خان کی طرف سے کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی انہوں نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے. یہ تو سب جانتے ہیں کہ فیروز خان کی طبیعت میں زرا تلخی رہتی ہے لیکن کسی کو بھی یہ نہیں پتہ

    تھا کہ یہ اداکار اس قدر تشدد پسند ہے. حال ہی میں حرا سومرو جو کہ فیروز خان کی ڈرامہ سیریل خڈا اور محبت میں بہن بنی ہوئی ہیں انہوں نے بھی فیروز خان کے خلاف دیا ہے بیان اور کہا ہے کہ مار پیٹ نارمل نہیں ہے نہ ہی اس کی کوئی جسٹیفیکیشن ہے کوئی ایک انسان کسی دوسرے کو کیسے اتنا مار پیٹ کر سکتا ہے جتنی فیروز خان کرتے رہے ہیں. فیروز مجھے لگتا تھا کہ میں آپ کو جانتی ہوں لیکن اب مجھے لگتا ہےکہ میں آپ کو نہیں جانتی.

  • فیروز خان کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے منال خان کا مطالبہ

    فیروز خان کو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجا جائے منال خان کا مطالبہ

    اداکارہ منال خان اور محسن اکرام جن کی کچھ عرصہ پہلے شادی ہوئی ہے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں . یہ دونوں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے کہ جس میں یہ اپنے پرستاروں کو اپنے بارے میں آگاہی نہ دیتے ہوں. منال خان شادی کے بعد اداکاری سے دور نظر آتی ہیں ان کی بڑی بہن ایمن خان بھی شادی کے بعد ابھی اداکاری کرتی ہوئی دکھائی نہیں دی ہیں. منال خان اور ایمن چونکہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور مختلف ایشوز پر اپنی آواز اٹھاتی رہتی ہیں. آج چونکہ اداکار فیروز

    خان اپنی سابقہ اہلیہ پر تشدد کے حوالے سے کافی خبروں میں‌ ہیں. اس پر منال خان اور ان کے شوہر محسن اکرام نے بھی آواز بلند کی ہے. دونوں نے کہا کہ کوئی کیسے اتنا ظالم ہو سکتا ہے اور فیروز خان جیسے سائیکو کو تو گرفتار کرکے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیجنا چاہیے. منال اورمحسن اکرام کا مطالبہ ہے کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے کو انصاف ملنا چاہیے. یاد رہے کہ منال اور ان کے شوہر آج کل چھٹیاں منانے کےلئے بیرون ملک ہیں اور لمحہ بہ لمحہ اپنی مصروفیت کی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں.

  • جنید خان مار پیٹ کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    جنید خان مار پیٹ کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے

    اداکارجنید خان ان خواتین کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں جن کو ان کے شوہر بری طرح سے مار پیٹ کرتے ہیں. جیند خان نے فیروز خان کے اپنی اہلیہ کے ساتھ مار پیٹ اور تشدد کے ثبوت سامنے آنے کے بعد کہا ہےکہ میں جانتا ہوں کہ ہر سٹوری کے ہمیشہ دو رخ ہوتے ہیں. لیکن جو کسی تکلیف تشدد کے ثبوب سامنے آجائیں تو اس سے بہت ساری سچائی اور حقیقت بھی سامنے آجاتی ہے.اور جو سچائی ہوتی ہے وہ ہمیشہ ہی تلخ ہوتی ہے. افسوس کے ہماری سوسائٹی میں‌ مردوں کا خواتین پر ہاتھ اٹھانے کا معاملہ غالب ہے. میں ان تمام عورتوں کو سلام پیش کرتا ہوں جو

    گھریلو تشدد کے خلاف اپنی آواز اٹھاتی ہیں، اور خود کے خلاف ہونے والے تشدد کے خلاف بولتی ہیں. ہم سب کو ایسی عورتوں کی آواز بننا چاہیے جن کے ساتھ مار پیٹ ہوتی ہے گھریلو تشدد ہوتا ہے ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت چھین لی جاتی ہے. جنید خان کی اس سوشل میڈیا پوسٹ پر بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹس کئے اور جنید خان کی لکھی ایک ایک بات سے اتفاق کیا. یاد رہے کہ اداکار جنید خان کبھی بھی کنٹرووشل معلات میں نہیں‌ پڑتے لیکن فیروز خان اور ان کی اہلیہ کا معاملہ ایسا ہے جنید جیسے خاموش طبع انسان بھی بول پڑے ہیں.

  • عثمان خالد بٹ نے فیروز خان کی اہلیہ کے حق میں‌ کر دی آواز بلند

    عثمان خالد بٹ نے فیروز خان کی اہلیہ کے حق میں‌ کر دی آواز بلند

    اداکار فیروز خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کے معاملات جب سے کھلے ہیں تب سے ان کی سابقہ اہلیہ کی طرف لوگوں کی ہمدردیاں زیادہ ہیں اور فیروز خآن کو ایک ظالم اور سائیکو انسان کہا جا رہا ہے. اس وقت سوشل میڈیا ان تصاویر کے ساتھ بھرا پڑا ہے جو فیروز خآن کی اہلیہ نے عدالت میں‌پیش کی ہیں ان تصاویر میں‌دیکھا جا سکتا ہےکہ فیروز خان کس قدر بد ترین تشدد کرتے تھے اپنی سابقہ اہلیہ پر. ان تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد جو شوبز سلیبرٹی پہلے فیروز اور ان کی اہلیہ کے معاملے میں نہیں بول رہے تھے وہ بھی بول پڑے ہیں. مریم نفیس کے بعد عثمان خالد

    بٹ نے کھول دی ہے اپنی زبان اور کھڑے ہوگئے ہیں علیزے سلطان کے حق میں ان کا کہنا ہے کہ علیزے ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کو جلد اور جس انصاف کی حقدار ہیں وہ ملے گا. ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آپ کے ساتھ انصاف کیا جائیگا. عثمان خالد بٹ کی اس پوسٹ‌سے بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے اتفاق کیا ہے. کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ فیروز خان یقینا ایک ظالم انسان ہے ، فیروز ایک سائیکو انسان ہے .یوں‌سوشل میڈیا صارفین تشدد والی تصاویر دیکھ کر لے رہے ہیں فیروز خان کو آڑھے ہاتھوں.

  • مجھے  سہاروں کی ضرورت نہیں بہت مضبوط ہوں فیروز خان

    مجھے سہاروں کی ضرورت نہیں بہت مضبوط ہوں فیروز خان

    اداکار فیروز خان جنکی ذاتی زندگی ہے اچھے خاصے مسائل کا شکار ان کا گھر ٹوٹ چکا ہے ان کی اہلیہ نے ان پر جسمانی تشدد کے الزامات عائد کئے اور ثبوت بھی عدالت نے پیش کر دئیے. دونوں‌کے درمیان طلاق ہو چکی ہے اب بچوں کے ملنے کے معاملے پر عدالت کہہ چکی ہے کہ اداکار اپنے بچوں سے ایک مہینے میں دو بار مل سکتے ہیں‌لیکن اس سے پہلے انہیں اپنا پاسپورٹ عدالت میں جمع کروانا ہوگا. اس ساری صورتحال میں بھی فیروز خان پریشان دکھائی نہیں دئیے ان کے حوصلے بلند ہیں کیونکہ انہوں نے حال ہی میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انہوں نے خود

    پر تنقید کرنے والوں کو دیا ہے واضح پیغام ، انہوں نے اس ٹویٹ میں‌لکھا ہے کہ میں‌بہت مضبوط ہوں مجھے چلنے کے لئے سہاروں کی ضرورت نہیں ہے میں بہت پر اعتماد ہوں اب مجھے روکا نہیں‌جا سکتا. ایسا لگتا ہےکہ فیروز خان نے یہ ٹویٹ ان کے لئے کیا ہے جن کو لگتا ہے کہ شاید فیروز خان اپنی ذاتی زندگی کے معاملات کی وجہ سے پریشان ہیں اور انہیں‌مزید پریشان کیاجاسکتا ہے. فیرو خان نے ایسا سوچنے والوں‌کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ میں بہت مضبوط ہوں لہذا کسی کا کسی قسم کا وار مجھ پہ اثر نہیں‌کر سکتا.فیروز خان کے حمایتی ان کے اس ٹویٹ کو سراہ رہے ہیں کہ جس میں‌انہوں‌نے پیغام دیا ہے کہ میں بہت مضبو ہوں.

  • فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے

    فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے

    کراچی: فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کردیے:قائم شاہ بھی عدالت پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق شوبز اسٹار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے سابق شوہر کی جانب سے کئے گئے تشدد کے شواہد عدالت میں پیش کر دیئے ہیں۔

    پاکستان کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    کراچی کی فیملی کورٹ شرقی میں فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جہاں علیزے سلطان نے فیروز خان کی جانب سے کئے گئے تشدد کی تصاویر، ایم ایل او اور پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔

    علیزے کے وکیل بیرسٹر قائم شاہ نے کہا کہ 15 میری کلائنٹ پر سنگین الزام لگائے گئے نومبر 2020ء کو فیروز نے علیزے کو تشدد کا نشانہ بنایا، 16 نومبر 2020ء کو پولیس کو فیروز خان کے خلاف تشدد کی رپورٹ جمع کرائی۔

    صادق آباد:02 روز قبل اغواء ہونے والی ڈیڑھ سالہ فرشتہ بازیاب، اغواء کار ملزمہ کرن…

    بیرسٹر قائم شاہ نے مزید کہا کہ علیزے تھانے گئی تو فیروز اور اس کے خاندان نے فون کر کے دھمکیاں دیں، فیروز آئے دن تشدد کرتے تھے، لیکن بچوں کی وجہ سے علیزے چپ رہی۔

    علیزے سلطان کا کمرہ عدالت میں کہنا تھا کہ’3 سے 4 سال میں فیروز خان نے میرے ساتھ جو کیا بتانا نہیں چاہتی تھی، فیروز خان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا سلطان بھی اس دوران زخمی ہوا تھا‘۔

    باپ نےغیرت کے نام پر بیٹی اور داماد کو قتل کردیا

    عدالت کی جانب سے فیروز خان سے بچوں کی ملاقات سے متعلق فیصلہ آج ہی سنائے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے بچوں کےاخراجات، حوالگی کے لیے درخواستوں پر مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

    عدالت نے وکلا کو ہدایت بھی کی کہ آئندہ سماعت پر تیاری کر کے پیش ہوں۔

  • عمرے کی ادائیگی ، فیروز خان مزید تنقید کی زد میں

    عمرے کی ادائیگی ، فیروز خان مزید تنقید کی زد میں

    اداکار فیروز خان جو آج کل تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں خصوصی طور پر تب سے جب سے ان کی اہلیہ کی جانب سے ان پر جسمانی تشدد کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں . فیروز خان پر سوشل میڈیا پر ہر وقت اور خآصی تنقید کی جا رہی ہے. فیروز خان کو جو قریب سے جانتےہیں وہ ان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا کہنا ہےکہ فیروز خان کے رویے میں شدت پسندی ہے اور وہ ایک منٹ سے پہلے آپے سے باہر ہوجاتے ہیں. اداکارہ و ماڈل عفت رحیم جو کہ فیروز خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں وہ فیروز خان کی اہلیہ کے ساتھ کھڑی ہوئیں. فیروز خان کی حال ہی میں عمرے کی

    ادائیگی کے لئے ملک سے روانگی ہوئی. فیروز خان عمرے کی ادائیگی اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ کرنے کے لئے گئے ہیں اور وہاں پہنچ کر سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر جاری کی ہیں . لیکن ان کے ناقدین کا کہنا ہے کہ فیروز خان نے جو بھی اپنی اہلیہ کے ساتھ کیا ہے یہ سب اس سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا جا رہا ہے. فیروز خان چاہتےہیں کہ ان کے ناقدین وہ سب بھول جائیں جو ان کے ھوالے سے ان کی اہلیہ کے زریعے منظر عام پر آیا ہے. یوں فیروز خان پر تنقید ان کی عمرہ کے ادائیگی کے وقت بھی ختم نہیں کی گئی بلکہ اس تنقید میں مزید اضافہ ہو گیا ہے.

  • مہربانو فیروز خان کی اہلیہ علیزے شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    مہربانو فیروز خان کی اہلیہ علیزے شاہ کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے حال ہی میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے لوگوں کو بتایا ہے کہ کس طرح سے ان کے سابق شوہر
    فیرز خان ان پر تشدد کرتے تھے گالیاں بکتے تھے ، اتنا شور مچاتے تھے کہ محلہ اکٹھا ہوجاتا تھا وہ تشدد زدہ ماحول میں زندگی نہیں گزار سکتی تھیں نہ ہی اپنے بچوں‌کو ایسے ماحول میں رکھ سکتی تھیں. علیزے شاہ کی اس قسم کی پوسٹ کے بعد انہیں بہت زیادہ ہمدردیاں مل رہی ہیں . جس جس نے بھی علیزے کی حالیہ پوسٹ پڑھی ہے وہ انکے ساتھ کھڑا ہو گیا ہے. میرے پاس تم ہو میں آئزہ خان کی دوست کا کردار کرنے والی اداکارہ مہربانو جنہوں نے فیروز خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل خدا

    اور محبت میں کام کیا تھا. وہ کھڑی ہو گئی ہیں علیزے فاطمہ کے ساتھ. انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے علیزے شاہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے بہت دکھ اور افسوس ہے کہ ایک نوجوان لڑکی کس تکلیف اور کرب سے گزری ہے. مہر بانو نے فیروز خان کی سابقہ اہلیہ کی کھل کر حمایت کی. یاد رہے کہ صرف مہربانو ہی نہیں بلکہ ہر کوئی علیزے فاطمہ کو سپورٹ کررہا ہے اور ان کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہے لیکن اداکار ارسلان نصیر نے کہا ہے کہ ایکدوسرے کے رازوں کو سینے میں رکھنا چاہیے، پردے میں رکھنا چاہیے.

  • دوست دوست کے، میاں بیوی کے بیوی میاں کے راز کھول رہے ہیں ارسلان نصیر جذباتی ہو گئے

    دوست دوست کے، میاں بیوی کے بیوی میاں کے راز کھول رہے ہیں ارسلان نصیر جذباتی ہو گئے

    سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی بھی معاملہ منٹوں اور سکینڈوں میں وائرل ہو جاتا ہے. گزشتہ روز آئمہ بیگ کی آڈیو کال اور پھر فیروز خان اور انکی اہلیہ کی پوسٹیں اور عدالتی کاروائی سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی. ارسلان نصیر ایسے معاملات پر بول پڑے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ” لڑکی لڑکے کو ایکسپوز کررہی ہے، لڑکے کے دوست لڑکی کو ایکسپوز کررہے ہیں، بیوی شوہر کو ایکسپوز کررہی ہےشوہر کے دوست بیوی کو ایکسپوز کررہے ہیں اور ہم سب بیٹھ کر مزے لے رہے ہیں، اوروں کے پردے قائم رکھو تاکہ اللہ تمہارے پردے قائم رکھے” ارسلان نصیر سوشل میڈیا پر چلنے والی کنٹرورسیز کے بعد

    لوگوں کا رویہ دیکھ کر ہیں کافی دل شکستہ اسی لئے انہوں نے اس قسم کی پوسٹ لگائی ہے اور لوگوں سے التجاء کی ہے کہ ایک دوسرے کے راز مت کھولیں اور بلکہ ایک دوسرے کےلئے آسانیاں پیدا کریں آپ کسی کے راز رکھیں گے تو خدا آپ کے رازوں پر پردہ رکھے گا. یاد رہے کہ آئمہ بیگ کی قیس احمد کے ساتھ آڈیو کال بھی منظم انداز میں لیک کی گئی جو کہ سوشل میڈیا کی زینت بن گئی اسی طرح سے فیروز خان اور ان کی اہلیہ کے درمیانی اختلافات طلاق تک کیوں پہنچے اس کا فیروز خان کی اہلیہ علیزے فاطمہ نے سوشل میڈیا پر خلاصہ کر ڈالا. سوشل میڈیا صارفین کو جیسے پہلے ہی کوئی بہانہ چاہیے کسی پر تنقید کرنے کا.

  • میں خوفزدہ ہوں اور اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں،طلاق کے بعد فیروز خان کا بیان

    میں خوفزدہ ہوں اور اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں،طلاق کے بعد فیروز خان کا بیان

    پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار فیروز خان کی اپنی اہلیہ علیزے سےعلیحدگی ہو گئی ہے-

    باغی ٹی وی : علیزے سلطان نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر بیان جاری کیا کہ ہماری 4 سالہ شادی الجھنوں کا شکار رہی، اس عرصے کے دوران میں نے اپنے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی و نفسیاتی تشدد بھی برداشت کیا۔

    فیروز خان جسمانی تشدد کرتے تھے اہلیہ علیزے

    انہوں نے یہاں تک لکھا کہ انہیں بے وفائی اور بلیک میلنگ کا بھی سامنا کرنا پڑا، اور بہت سوچنے کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ میں اپنی پوری زندگی اس خوفناک ماحول میں نہیں گزار سکتی۔

    فیروز خان کی سابق اہلیہ نے لکھا کہ میں نہیں چاہتی کہ میرے بچے ایسے تشدد زدہ ماحول میں پرورش پائیں، میرے بچوں کی بھلائی کیلئے یہ فیصلہ اہم تھا۔ میں اپنے بچوں کو سکھاؤں گی کہ کوئی زخم اتنا گہرا نہیں ہوتا کہ بھر نہ سکے۔

    فیروز خان نے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس وجہ سے وہ زیادہ بات نہیں کر سکیں گے فیروز خان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کی طلاق 3 ستمبر 2022 کو ہوئی اور اب انہوں نے بچوں سلطان اور فاطمہ کی کسٹڈی کے لیے عدالت میں کیس دائر کر رکھا ہے۔

    اداکار نے اپنی پوسٹ میں گزشتہ روز عدالت کا احوال بتایا اور لکھا کہ مجھے اپنے ملک کی عدالت کے انصاف پر پورا بھروسہ ہے، میرے دل میں سابقہ اہلیہ کے لیے احترام ہے کیونکہ وہ میرے بچوں کی والدہ ہیں میں خوفزدہ ہوں اور مزید اس معاملے پر بات کرنے کی حالت میں نہیں ہوں کیونکہ کیس عدالت میں چل رہا ہے-

    ہانیہ عامر اور فرحان سعید کی ڈانس ریہرسل وڈیو وائرل

    کچھ ساتھی اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا ریا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ جیسے وہ اسکرین پر پرتشدد کردار ادا کرتے ہیں ویسے ہی وہ اصل زندگی میں بھی ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرامہ کر کر کے حقیقی زندگی میں بھی ویسا بن گیا ہے-

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے گزشتہ روز فیملی جج شرقی کی عدالت میں اداکار فیروز خان کی جانب سے بچوں سے ملاقات کرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی –

    درخواست گزار فیروز خان اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے جبکہ علیزا سلطان اپنے بچوں اور ایس ایچ او گلستان جوہر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں تھیں عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کے کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    بھارتی کامیڈین راجو شریواستو انتقال کر گئے

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار فیروز خان اور ان کی اہلیہ علیزہ میں علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں فیروز اور علیزا نے انسٹا گرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا تھا اوراپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے ایک دوسرے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی ہٹا دی تھیں فیروز خان اور علیزے سلطان کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی،جس سے دونوں کے دو بچے بھی ہیں، جبکہ دو سال سے دونوں کی علیحدگی کی خبریں بھی سامنے آ رہی تھیں۔