Baaghi TV

Tag: فیصل مسجد

  • قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر  حیران کُن مناظر،ویڈیو

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

    اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر شدید بدنظمی،افطاری کے وقت ہجوم بے ہنگم سے ماحول سخت خراب

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی مسجد فیصل مسجد میں افطاری کے وقت بہت دل خراش مناظر دیکھنےکو ملےافطاری کےوقت دستر خوان لگتے افطاری کیلئے لوگوں کو بلایا گیا تو افطاری میں آئےلوگ افطار پارٹی میں ایک بے ہنگم ہجوم کی شکل میں نمودار ہوئے اور کھانے کے دستر خوان پر ایک دوسرے سے سبقت لینے کی خاطر چڑھ دوڑے-

    اس مناظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دل برداشتہ ہوئے کہ ہم کب سنوریں گےحالانکہ دستر خوان پر چیزیں وافر مقدار میں موجود ہیں اور دستر خوانوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی بھی بغیر کھائے پئے نہیں جائے گا، حالانکہ ماہ صیام تو ایثار و قربانی کا مہینہ ہے پھر لوگ اتنی بے صبری کیوں کر رہے ہیں-

    قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

    دوسری طرف انتظامیہ سے گزارش ہے کہ لوگوں کو افطاری کیساتھ ساتھ صبر کی تلقین اور ایثار و قربانی کی بھی دعوت دیں تاکہ جذبہ انسانیت بیدار ہو سکے اور لوگوں کو معلوم ہو سکے کہ افطاری چند لقموں سے ہو جاتی ہے-

    پاکستان دشمنی پر پاکستانی قوم کا بھگوڑے عادل راجہ کے منہ پر تھپڑ

  • مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    مسجد نبوی کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی صدر مملکت،چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

    صدر آصف علی زرداری سے مسجد ِنبوی ﷺ کے امام ڈاکٹر صلاح بن محمد کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھاکہ مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے مسلم ممالک کے درمیان مزید اتحاد اور تعاون کی ضرورت ہے ، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ عقیدے، تاریخ اور بھائی چارے پر مبنی بہترین تعلقات ہیں، دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں،

    قبل ازیں مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے، ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا،مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداء کریں گے،ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر جید پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے،امام مسجد نبوی لاہور،کراچی کا دورہ بھی کریں گے ،

    رپورٹ،محمد اویس،اسلام آباد

    دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،چیئرمین سینیٹ
    چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور رابط کاری کی ایک طویل تاریخ ہے اور ہمارے تعلقات مذہبی ، ثقافتی اور اخلاقی اقدار پر مبنی ہیں اور یہ تعلقات ہی ہماری عوام کے درمیان محبت اور بھائی چارے کا مظہر ہے۔  انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین خاص طور پر مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ پاکستانی مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مقامات ہیں۔ چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر صلالح بن محمد البدیر ،امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے وفد سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کے دوران کیا۔

    چیئرمین سینٹ نے امام مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت ہے ۔ آپ کی یہاں موجودگی پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست رہا ہے۔ خطے کی مجموعی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہمیں خطے اور دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔چیئرمین سینٹ نے ملاقات میں یہ بھی کہا کہ دینی تعلیم اور تحقیق کے میدان میں تعاون کو فروغ دینا بہت ضروری ہے اور اس سلسلے میں علمی تبادلہ اور مشترکہ تحقیقی منصوبے شروع کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ اعتدال پسند اور روشن خیال معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سینٹ نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے پر بھی زور دیا انہوں نے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کو مزید قریب لانے میں مدد ملے گی اور تجارتی و معاشی سطح پر تعلقات کو مزید استحکام دیا جا سکے گا۔ چیئرمین سینٹ نے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کے دورہ پاکستان کو بہت اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی پاکستان اور سعودی عرب کے لیے ایک مشترکہ چیلنج ہے اورمسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کےلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت مسلم امہ کی صفوں میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے دنیا میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامو فوبیا کے تدارک کے لئے مشترکہ لایا عمل ناگزیر ہے ،چیئرمین سینٹ نے امام مسجد نبوی ﷺ سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی  افواج نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا دیے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کا حل چاہتا ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی افواج نے ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔اقوام عالم اور خاص طور پر مسلم ممالک کو ان تنازات کے حل کےلئے نا صرف موثر آواز اٹھانی چاہیئے بلکہ اب عملی طور پر اقدامات اٹھانا نا گزیر ہو چکا ہے ۔ آج مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے معصوم عوام دنیا اور خصوصا مسلم امہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دلوں میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک خاص مقام رکھتی ہے اور یہ مسجد اتحاد، امن اور عقیدت کی علامت ہے۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارا تعلق روحانی ہے اور یہاں ہمیں سکون اور رہنمائی ملتی ہے ۔انہوں نے سعودی عرب کی قیادت  کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک سعودی عرب کا ہر فورم پر ساتھ دیا ،امام مسجد نبوی اس موقع پر ڈاکٹر صالح بن عبداللہ البدیر نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا شاندار استقبال اور عقیدت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ پاکستان ہمارے لیے ایک اہم ملک ہے پاکستان نے ہمیشہ برادر ملک سعودی عرب کا ہر فورم پر ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان آ کر بڑی خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ ہم اس طرح کے دوروں میں مزید تیزی لائیں گے تاکہ ہم مشترکہ تعاون اور ادارہ جاتی رابطہ کاری کو مزید فروغ دے سکیں۔اس موقع پر پاکستان کی ترقی خوشحالی اور ملک میں امن و امان کے قیام حوالے سے دعا بھی کی گئی.

  • فیصل مسجد کے مدرسہ سے بچہ لاپتہ،پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

    فیصل مسجد کے مدرسہ سے بچہ لاپتہ،پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا

    سی ڈی اے ملازم کا 13 سالہ بیٹا اسلام آباد کے فیصل مسجد میں واقع مدرسہ سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا۔ ورثاء کی جانب سے پولیس تھانہ مارگلہ کو فوری قانونی کارروائی کے لئے تحریری درخواست دی گئی لیکن پولیس نے روائتی سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واقعہ کا مقدمہ تک درج نہ کیا اور ورثاء کو اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو تلاش کرنے کا کہہ کر واپس گھر بھیج دیا۔

    گلی نمبر 17، سیکٹر جی سکس ٹو اسلام آباد کے رہائشی سی ڈی اے فائر بریگیڈ کے ملازم حامد وسیم نے پولیس تھانہ مارگلہ کو تحریری درخواست دیتے ہوئے بتایاکہ میرا 13 سالہ بیٹا عبدالحاسب فیصل مسجد اسلام آباد کے مدرسہ میں قرآن پاک حفظ کر رہا تھا۔ 18 جولائی 2024ء کی صبح آٹھ بجے میں نے اسے حسب معمول مدرسہ میں ڈراپ دیا۔ چار بجے چھٹی کے وقت اسے لینے مدرسہ گیا لیکن وہ گیٹ پر نہیں آیا۔ جس پر میں نے مدرسہ کے اساتذہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایاکہ بچہ چار بجے تک مدرسہ میں ہی تھا۔ لیکن کافی تلاش کے باوجود نہ مل سکا۔ جس کے بعد فیصل مسجد کے چاروں اطراف بھی اسے تلاش کیا لیکن اس کا کہیں پتہ نہ چلا۔

    ورثاء کے مطابق جب پولیس تھانہ مارگلہ کو واقعہ کی تحریری درخواست دی گئی تو ایس ایچ او نے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کرنے کو کہا۔ اگر کسی وزیر، ڈپلومیٹ یا بیوروکریٹ کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آتا تو پولیس کی دوڑیں لگ جاتیں۔ نہ تو پولیس نے مقدمہ درج کیا، نہ جائے وقوعہ پر گئی، نہ ہی مدرسہ انتظامیہ و عملہ کے بیانات قلمبںد کرنے یا سی سی ٹی وی فوٹیجز اور سیف سٹی کیمروں سے کسی قسم کی مدد لینے کی زحمت کی۔ متاثرہ سرکاری ملازم نے وزیر داخلہ، آئی جی اور ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بچے سے بدفعلی،مولانا کی رہائی کیخلاف پولیس کا عدالت جانےکا فیصلہ

    بچے سے بدفعلی کی کوشش، غیر قانونی پنچایتوں کا دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،پولیس

    اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی ساتھی قیدی کے ساتھ بدفعلی،جان بھی لے لی

    چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

    معروف مدرسے کے مہتمم کی طالب علم کے ساتھ زیادتی 

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    دولہا کے سب ارمان مٹی میں مل گئے، دلہن نے کیوں کیا اچانک انکار؟

  • سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

    سعودی عالمِ دین فیصل مسجد میں نمازِعید پڑھائیں گے

    اسلام آباد: سعودی عرب کے معروف عالمِ دین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ فیصل مسجد میں نمازِعید کی امامت کریں گے۔

    ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ 10 روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچے ہیں، ملک میں ان کا قیام 16 اپریل تک رہے گا اس دوران وہ حکام سے بھی ملیں گے، اس دورے کا بنیادی مقصد بین المذاہب اور بین المالک ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے،وہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِعید کی امامت کریں گے،وہ سیرت النبی میوزم کا سنگِ بنیاد پر بھی رکھیں گے۔

    ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسٰی نے 2019 میں مسلم اور غیر مسلم اسکالرز کے درمیان مکالمے کی بنیاد رکھی جو دی چارٹر آف مکہ (میثاقِ مکہ) پر منتج ہوا، یہ چارٹر یا میثاق مختلف مذاہب میں افہام و تفہیم اور باہمی احترام یقینی بنانے کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، موتمر عالمِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور کونسل آف مسلم اسکالرز کے چیئرمین کی حیثیت سے ڈاکٹر محمد عبدالکریم العیسیٰ دینی خدمات کے حوالے سے نمایاں رہے ہیں اسلامو فوبیا کے خاتمے اور مذہبی بنیاد پر پُرامن بقائے باہمی کے فروغ سے متعلق اُن کی خدمات کو عالمی طح پر سراہا جاتا رہا ہے۔

    مسجد الحرمین مسجد نبوی ﷺ میں ختم قرآن اور دعا ،فلسطینیوں کےلیے خصوصی …

    سعودی عرب میں آج چاند نظر آنے کا امکان نہیں

    رواں سال کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا

  • فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا

    فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا گیا

    اسلام آباد: ترجمان جامعہ کے مطابق صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لے لیا،ڈاکٹر ھذال حمود نے دعوہ اکیڈمی کو مقررہ رجسٹریشن فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیے-

    باغی ٹی وی : ترجمان بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ناصر فرید نے کہا ہے کہ صدر جامعہ ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے فیصل مسجد میں اعتکاف کے لیے 5 ہزار رجسٹریشن فیس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوے دعوہ اکیڈمی کو رجسٹریشن فارم کے لیے مقررہ فیس فی الفور ختم کرنے کے احکامات جاری کر دیےہیں۔

    ترجمان جامعہ کے مطابق صدر جامعہ نے نہ صرف اعتکاف کے لیے مقررہ5000 رجسٹریشن فیس ختم کرنے کے احکامات جاری کیے بلکہ دعوہ اکیڈمی کو ہدایت کی کہ مستقبل میں فیصل مسجد سے متعلقہ ایسے امور جن کا تعلق عوام الناس سے ہو ان کی باقاعدہ منظوری صدر جامعہ سے لی جاے اور اس بابت اکیڈمی کوئی بھی فیصلہ اپنے طور پر نہ کرے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ صدرِ جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی کہ ماہ صیام کے دوران فیصل مسجد میں نمازیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جاے اور اعتکاف سے متعلقہ جملہ امور کے حوالے سے بھی آسانیاں پیدا کی جائیں ان کا کہنا تھا کہ صدر جامعہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اعتکاف کے حوالے سے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے-

    یاد رہے کہ دعوہ اکیڈمی کے اعتکاف کے فارم کے لیے 5000 روپے رجسٹریشن فیس پر شدید عوامی رد عمل آیا تھا۔

  • نگران وزیراعظم سے امام کعبہ کی ملاقات

    نگران وزیراعظم سے امام کعبہ کی ملاقات

    نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے امام کعبہ پروفیسر ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حُمَید کی ملاقات ہوئی ہے،

    وزیرِ اعظم نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں ترقی کیلئے سعودی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وزیرِ اعظم نے غزہ میں جاری نہتے فلسطینیوں پر ظلم اور بچوں کے قتلِ عام کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔ وزیرِ اعظم نے فلسطینیوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ غزہ میں امدادی سامان پہنچانے کیلئے فوری طور پر راہداری کے قیام پر بھی زور دیا۔

    وزیرِ اعظم نے اس امر پر زور دیا کہ اسلامی تعلیمات، تاریخ اور تقافت پر ڈاکیومینٹریز کو مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے تاکہ دنیا کے ہر کونے میں لوگوں تک اسلام کا صحیح سیاق و سباق پہنچانے میں مدد مل سکے۔امامِ کعبہ نے پاکستانی افرادی قوت کے سعودی عرب کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار کی تعریف کی اور پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا۔

    قبل ازیں امامِ کعبہ صالح بن عبداللّٰہ بن حمید نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی،اس موقع پر فرزندانِ اسلام نے بڑی تعداد میں امامِ کعبہ کی امامت میں نمازِ جمعہ ادا کی، نماز جمعہ کے خطبہ میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آخرت کی بہتری کے لیے خود کو بہتر کریں،مسلمانوں کی مثال ایک جسم جیسی ہے جو ایک دوسرے کو مضبوط کرتے ہیں،آپس میں اخوت، محبت اور مساوات کو فروغ دیں،مسلمانو، فلسفہ تقویٰ پر سختی سے کاربند رہو،

    امام کعبہ شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کی فیصل مسجد نماز جمعہ پر آمد کے موقع پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رکھے تھے،سینئر افسران تمام تر انتظامات کا ازخود جائزہ لے رہے تھے۔ ٹریفک کی روانی کیلئے بھی خصوصی نفری تعینات کی گئی تھی،

    قبل ازیں خیبر پختونخوا کے نگران وزیر برائے صنعت وحرفت،فنی تعلیم اور امور ضم اضلاع ڈاکٹر عامر عبد اللہ نے اسلام آباد میں پاکستان کے چار روزہ دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ شیخ صالح بن عبدللہ بن حمید سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    قبل ازیں امام کعبہ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ بن حمید کی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کے رہائش گاہ آمد ہوئی،وزیر داخلہ نےامام کعبہ کا پر تپاک خیر مقدم کیا اور کہا کہ آپ کی میرے گھر آمد میری خوش قسمتی اور میرے پورے خاندان کیلئے باعث سعادت ہے، پاکستانی عوام سرزمین حجاز سے بے حد پیار کرتے ہیں اور خادمین حرمین شریفین سے بے پناہ عقیدت رکھتے ہیں، پاک سعودی تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر محیط ہیں،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے

    عارف علوی سے امام کعبہ کی ملاقات،غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر گزشتہ روز پاکستان پہنچے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی، وزیر تعلیم مدد علی سندھی،وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف بن سید المالکی نےامام کعبہ کا استقبال کیا،امام کعبہ اپنے دورے کے دوران پاکستان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے،

    سابق امام کعبہ کو سزا سنا دی گئی، 2018 میں آئے تھے پاکستان

    جمعہ کے خطبہ کے دوران امام کعبہ پر حملہ کی کوشش

    امام کعبہ کی طرف سےخطبہ جمعہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی استواری کے اشارے:یروشلم پوسٹ کادعویٰ‌ 

    مفتی عبدالقوی کے امام کعبہ کو چیلنج پر صارفین کی شدید تنقید

    غزہ میں نہتے لوگوں کا قتل عام انسانی تاریخ کا سیاہ ترین دور ہے،امام کعبہ

  • فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے شہری کو رہا کرنیکا حکم

    فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے شہری کو رہا کرنیکا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والے اڈیالہ جیل میں تین ماہ کی قید کاٹنے والے شہری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا

    وکیل عمر اعجاز گیلانی⁩ نے متاثرہ ریڑھی بان کی فیملی کی جانب سے کیس کی پیروی کی ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر چارج فریم ہو تو ہی یہ عدالت شوکاز نوٹس جاری کرسکتی ہے۔ دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کو مجرم قرار دیا گیا۔ درخواست گزار اپنا گھر چلانے کے لیے فیصل مسجد کی پارکنگ میں ریڑھی لگاتا ہے۔ بنیادی الزام لگایا گیا کہ بغیر لائسنس کے ریڑھی لگائی گئی۔ اسلام آباد میں تجاوزات کون کر رہے ہیں یہ پورے شہر کو معلوم ہے۔ یہی ریڑھی سردیوں میں چھلی کی ریڑھی میں تبدیل ہو جاتی ہے جس سے وہ اپنے پانچ بچوں کا پیٹ پالتے ہیں ان کے پانچ بچوں میں سے چار جسمانی طور پر معذور ہیں اور ان کے علاج کا خرچہ بھی اسی کمائی سے نکلتا ہے جو ماہانہ تقریبا آٹھ ہزار روپے بنتے ہیں

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کون لوگ ہیں جو ایسا کرتے ہیں ؟ قانون کی بات کریں کیوں کہ ابھی تک چارج فریم ہی نہیں ہوا۔ سزا معطل کرنے کے لئے چارج فریم کا ہونا ضروری ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار ابھی جیل میں ہے یا ضمانت پر؟ وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار تاحال جیل میں ہے، ٹرائل کورٹ سے کوئی ریلیف نہیں ملا، عدالت نے قلفی بیچنے والے ریڑھی بان فرمان اللہ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کر دیا

    سی ڈے اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے فرمان اللہ کو 11 جولائی کو گرفتار کیا اور ان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ فیصل مسجد کے گرد و نواح میں بلا اجازت ریڑھی لگا کر تجاوزات کے مرتکب ہوئے ، ایک دن بعد فرمان اللہ کو سی ڈی اے کے سینیئر سپیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں ملزم نے اعتراف جرم کیا اور درخواست کی کہ ان کو معاف کر دیا جائے فرمان اللہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ ’غلطی دوبارہ نہیں کریں گے۔ میں غریب آدمی ہوں، مجھے اپنے خاندان کا پیٹ پالنا ہے۔ میرے علاوہ ان کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں ہے

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

  • قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت

    قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ تین ماہ کی سزا بہت کم ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل مسجد کے احاطے میں قلفیاں بیچنے والے پر سرکاری زمین پر قبضے کے الزام کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے کہا فرمان اللہ کو سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے 3 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، ہمیں دو دن سےفیصلے کی مصدقہ کاپی فراہم نہیں کی جارہی جب کہ ہماری استدعا ہے کہ سزا کا حکم معطل کردیا جائے۔

    جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ الزام ہے کہ ریڑھی لگائی اور دیگر ریڑھیاں بھی لگوائی جب کہ ان پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے اور آپ صرف قلفی کا بتا رہے ہیں، لہٰذا تین ماہ کی سزا تو پھر بہت کم ہے، اسے زیادہ ہونی چاہئے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں ہے، عدالت کی معاونت کروں گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟ آپ کے گھر کے آگے کوئی ریڑھی لگا دے تو وہ جرم نہیں ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ بھتے پر دہشت گردی بھی لگتی ہے، یہ نہ ہو کہ پھر وہ بھی لگ جائے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ بھتہ خوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں آکر آج تک کسی نے کہا ہے کہ الزام سچا ہے۔

  • فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی،صدر مملکت کا نوٹس

    فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی،صدر مملکت کا نوٹس

    صدر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی ، صفائی کی ناقص صورتحال کی رپورٹ کا نوٹس لے لیا

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی مساجد میں مناسب لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے پابندیوں کا سامنا کرتے ہوئے خواتین اپنی نماز کیسے ادا کر پائیں گی؟ میری رائے میں خواتین کو مرکزی ہال میں مخصوص جگہ پر نماز ادا کرنے کی اجازت ہونی چاہیے ، خواتین کو مسجد کی تعمیراتی خوبصورتی کو سراہنے کیلئے مرکزی ہال میں جانے کی اجازت ہونی چاہیے،میری یہ رائے حرمین شریفین سمیت پوری دنیا کے مشاہدے پر مبنی ہے،صدر مملکت نے خواہش ظاہر کی ہے کہ فیصل مسجد کے منتظم ان مسائل پر مزید وضاحت کریں

    سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں، اور اگر یہ کہا جائے کہ اس خطے کے مسلمانوں کے تعلقات سعودی عرب سے اتنے پرانے ہیں جتنے پرانے مسلمان اس خطے میں ہیں ، ہر مشکل وقت میں سعودی عرب نے پاکستان کا ساتھ دیا ، پاکستان نے مکہ اور مدینہ کی وجہ سے اس سرزمین مقدس کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ پیش بھی کیا اور قربان بھی کیا ،

    جہاں تک تعلق ہے اسلام آباد میں‌ فیصل مسجد کی بنیاد کا تو وہ بھی ایک دلچسپ کہانی ہے ، تاریخ کے اوراق پلٹنے سے پتا چلتا ہےکہ 1959ء میں جب اسلام آباد کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تو ان منصوبہ سازوں کے ذہن میں ایک ایسی مسجد کا خاکہ بھی تھا، جو پرشکوہ بھی ہو، پر جمال بھی ہو اور اس جدید ترین شہر کی شناخت اور پہچان بھی ہو۔ اسلام آباد کا شہر آہستہ آہستہ بستا رہا اور جب 1966ء میں سعودی عرب کے شاہ فیصل پاکستان کے دورے پر تشریف لائے تو انہوں نے اس مسجد کے تمام تر اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا۔

    1968ء میں حکومت پاکستان نے اس مسجد کے ڈیزائن کے لئے ایک بین الاقوامی مقابلے کا اہتمام کیا۔ یہ مقابلہ ترکی کے جواں سال آرکٹیکٹ ویدت دلو کے نے جیتا۔ مارچ 1975ء میں جب شاہ فیصل شہید کردیئے گئے تو حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا کہ یہ مسجد ان کے نام سے معنون کردی جائے۔ چنانچہ 28 نومبر 1975ء کو حکومت نے اس مسجد کا نام ’’شاہ فیصل مسجد‘‘ رکھنے کا اعلان کردیا۔

    اکتوبر 1976ء میں جب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ خالد پاکستان کے دورے پر تشریف لائے تو حکومت پاکستان نے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنے بھائی کے نام سے معنون اس عظیم مسجد کا سنگ بنیاد نصب فرمائیں۔ چنانچہ 12 اکتوبر 1976ء مطابق 17 شوال 1396ھ کو شاہ خالد نے ایک باوقار تقریب میں اس عظیم الشان مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔سنگ بنیاد کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی اور سعودی علماء بھی تشریف فرما تھے

    فیصل مسجد کے مرکزی ہال کا رقبہ 51 ہزار 984 فٹ مربع فٹ ہے مرکزی ہال کے چاروں طرف چار مینار ہیں جن میں سے ہر ایک کی بلندی 286 فٹ ہے۔ مسجد کا مرکزی ہال ایک خیمے کی شکل میں ڈیزائن کیا گیا ہے جس کی اونچائی اندرونی جانب سے 134 فٹ اور بیرونی جانب سے 150 فٹ ہے۔ اس مرکزی ہال میں پاکستان کے دو ممتاز مصوروں صادقین اور گل جی نے بھی آیات ربانی کی خطاطی کا شرف حاصل کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس ہال کے اوپر نصب کئے جانے والے طلائی ہلال کی تنصیب کا کام بھی گل جی نے انجام دیا تھا۔یہ مسجد 10 سال کی شب و روز تعمیر کی بعد 2 جون 1986ء مطابق 23 رمضان المبارک 1406ھ کو پایہ تکمیل کو پہنچی۔ یوں وہ خواب جو شاہ فیصل نے 1966ء میں دیکھا تھا، دو دہائیوں کے بعد حقیقت کا روپ دھار گیا۔آج بھی یہ مسجد نہ صرف پاکستان کی خوبصورت اور انوکھی مسجد ہے بلکہ اس کا دنیا کی ان چند مساجد میں شمار ہوتا ہے جو خوبصورتی ، شان اور آن کی وجہ سے مشہور ہیں

    مالی نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے بعد دوستوں کو بلا لیا،اجتماعی درندگی کا ایک اور واقعہ

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    فیصل مسجد کے تقدس کی پامالی،خاتون ٹک ٹاکر مشکل میں پھنس گئی