Baaghi TV

Tag: فیصل واوڈا

  • آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

    آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان کے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔

    باغی ٹی وی: فیصل واوڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم کو پہلے ہی کہہ دیا تھا یہ مذاکرات نہیں مذاق ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کا ہدف ایک ہی تھا، پی ٹی آئی اور حکومت دونوں چاہتے تھےبانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں،ٹرمپ کارڈ کاانتظار کرنے والے پلے کارڈ لے کر پھرتے رہیں گے، سارے مزے پی ٹی آئی والوں کیلئے اور مشکلات بانی پی ٹی آئی کیلئے، ٹرمپ کارڈ کی بھی ہوا نکل گئی ہے، جگ ہنسائی کرنے کیلئے اب یہ بیرون ملک کوئی لیٹر بھی لکھ دیں گے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آج کے دن تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا ہدف پورا ہوگیا، اقتدار، دولت اور سہولت کے مزے لے کر یہ اسی طرح حکومت چلاتے رہیں گے پی ٹی آئی قیادت کیساتھ عوام کو تیار نہیں اور یہ بھی خوش ہیں ، مذاکرات کیلئے مخلص ہونا ضرور ی ہے مگر پی ٹی آئی قیادت تو خود بانی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم سے 26ویں ترمیم تک پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ آن بورڈ رہی، قوم کو اب بھی کچھ سمجھ نہیں آرہی، خیبرپختونخوا میں مال کا بازار گرم ہے سب مزے کر رہے ہیں اور جو باہر ہیں انہوں نے کسی سمجھوتے کے تحت جیل بردا شت نہیں کی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا کیا تھا کہ ہماری بات ہوگئی ہے اس غبارے سے بھی ہوا نکل گئی ہے، نا کوئی تحریک نااحتجاج ہے، کچھ عرصے بعد ٹرمپ کارڈ کا پورا دھواں نکل جائے گا تو یہ مذاکرات کیلئے لیٹ جائیں گے۔

  • 20 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کو مایوسی ہو گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    20 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کو مایوسی ہو گی، فیصل واوڈا کا دعویٰ

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کہاں آپ مولا جٹ کی سیاست کر رہے تھے اور اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی سے چیزیں سامنے آچکی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رہنا چاہیے۔ اور بیک ڈور مذاکرات کے لیے بھی پراپیگنڈا کیا گیا۔ یہ بھی پراپیگنڈا کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے لیے اندرونی و بیرونی پریشر ہے۔ جبکہ جو بیرونی پریشر کا پراپیگنڈا کیا گیا اس کی ہوا بھی کچھ دنوں میں نکل جائے گی۔190 ملین پاؤنڈ اوپن اینڈ شٹ کیس ہے۔ اور آپ کو کہا تھا 190 ملین پاؤنڈ پر کیس بن سکتا ہے اور سزا بھی ہو گی۔ پاپولر ہونے کا یہ مطلب نہیں تھا کہ آپ قانون سے بالا تر ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس ایک جرم تھا جس کی سزا ہو گی۔فیصل واوڈا نے کہا کہ کہاں آپ مولا جٹ کی سیاست کر رہے تھے اور اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں۔ اور آج پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہمیں جوڈیشل کمیشن چاہیے۔ آپ اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے لیے مر رہے تھے۔بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ کوئی بیرونی پریشر ہے۔ ہمیں ایسا سپہ سالار ملا جس پر عالمی سطح پر لوگ اعتماد کرتے ہیں۔ اور آنے والے دنوں میں پاکستان خطے میں بھی ابھرتا ہوا نظر آئے گا۔ آنے والے ہفتوں میں عالمی ہوائیں پاکستان کے حق میں چلتی نظر آئیں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی 20 جنوری پر نظریں لگا کر بیٹھی ہے۔ تاہم 20 جنوری کو بھی پی ٹی آئی کو مایوسی ہونے والی ہے۔ میں بانی پی ٹی آئی کو 4 سال روکنے کی کوشش کرتا رہا لیکن بانی نہیں مانے۔ ان کی کشکول کی اسٹریٹجی بھی ایک فلاپ اسٹریٹجی ہے۔ یہ بندوق، ڈنڈے اور پاپولرازم کے بعد اب کشکول لے کر در در کی بھیگ مانگ رہے ہیں۔چاہتا ہوں کہ مذاکرات میں نیک نیتی سے آگے بڑھیں۔ لیکن اڈیالہ جیل کے باہر کی کانفرنس پر افسوس ہوا۔ اور پی ٹی آئی کے ٹی وی پر آنے والے چہرے بتا رہے ہیں کہ کون سچ اور کون جھوٹ بول رہا ہے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ 2025 میں پاکستان کے لیے بہترین چیزیں سامنے آئیں گی۔ اور آرمی چیف کی بیک ڈور ڈپلومیسی سے اچھی چیز ہونے جا رہی ہے۔ بیک ڈور پالیسی کا پی ٹی آئی کو سرپرائز اور پاکستان کے لیے اچھی خبر ہو گی۔ میں نے کابینہ میں بھی کہا تھا یہ سب نہ کریں آپ پر نیب کا کیس بنے گا۔ تاہم جرم کی سزا ہی ہوتی ہے معافی یا ایگزیکٹو آرڈر سے رہائی نہیں۔ میں ہمیشہ مذاکرات کا حامی رہا ہوں مگر یہ مخلصانہ ہونے چاہئیں۔

  • تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرے تو بہتر ہوگا،فیصل واوڈا

    تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرے تو بہتر ہوگا،فیصل واوڈا

    کراچی: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کی جان کو خطرہ ہے، بیگم اور ان کے حواریوں سے عمران خان کی جان بچانی ہے، آج کہیں سب سے زیادہ مخلص کوئی عمران خان کے ساتھ ہے وہ ان کی بہنیں ہیں۔

    باغی ٹی وی : سینیٹر فیصل واوڈا ایم کیو ایم کے مرکزی آفس بہادرآباد، کراچی پہنچے جہاں انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کی،ملاقات کے بعد مصطفیٰ کمال کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کا قومی مقصد ہے، مصطفی کمال اور میری یکساں فطرت ہے، پیار سے بھی کام کرانا جانتے ہیں اور ہاتھ مروڑ کر بھی، ہمیں سب کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا، روز لاشیں گرانا دھرنے اور ناانصافی اب پاکستان برداشت نہیں کرسکتا، تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا اس کا احترام کرنا ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ سب کو تمام سیاسی جماعتوں کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہو گا، بانی پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کرنا پڑے گا، وزیر اعلی کے پی کی غنڈہ گردی نہیں چلے گی، ایم کیو ایم کی قیادت فضل الرحمان سے ملاقات کرے گی، مولانا کے بل کے حوالے سے ہم مل کر کوئی راستہ نکالیں گے، میں وہ نہیں جو اندر خانے اسٹیبلشمنٹ کے پیر پڑے اور باہر آکر برا بھلا کہے تحریک انصاف میں بھی بہت اچھے لوگ ہیں، تحریک انصاف اگر اپنا قبلہ درست کرے تو بہتر ہوگا-

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ اور ان کے حواری مولا جٹ کی سیاست کر رہے ہیں ،وزیراعلیٰ علی امین کی مولا جٹ کی سیاست زیادہ دن نہیں چلے گی پی ٹی آئی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابطہ نہیں کیا،بانی پی ٹی آئی کی جان پر سیاست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کیساتھ اگر کوئی مخلص ہے تو وہ ان کی بہنیں ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو سول نافرمانی کی کال دی ہے،فیض حمید کے کیس کی کارروائی پر دباؤ ڈالنے کے لیے ہے، 14 تاریخ فیض حمید کی پروسیڈنگ پر پریشر ڈالنے کے لیے مقرر کی لیکن یہ پروسیڈنگ اس سے پہلے شروع ہو جائے گی، اسٹیبلشمنٹ کوئی سودا نہیں کررہی، حکومت کے پاس جاؤں گا کہ وہ فیملی کارپوریشن کی طرح حکومت نہ چلائے-

    اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ میں صحیح اور دوسرا غلط ہے ، ملک میں اس وقت عدم استحکام ہے،فیصل واڈا ون مین آرمی ہیں ہر طرف چھائے ہوئے ہیں، پاکستان کو جوڑنے اور سیاسی قوتوں کو ایک جگہ لانے کا کام بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت سے نہیں ہوا، یہ کام اکیلے فیصل واوڈا کررہے ہیں، ان کی پوری تائید اور سپورٹ کرتے ہیں، ان کے لیے جو کردار ادا کرسکیں گے کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا

    بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو بیگم اور حواریوں سے خطرہ ہے –

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بشریٰ بیگم نے بہت خطرناک بیانیے کو جنم دیا اور پھر حکومت کی غیر ذمہ داراور نااہل ٹیم نے اس کو تاثر ایسا دیا کہ وہ بھی جاگ پنجابی جاگ کی سیاست کرنے آرہے ہیں، قومیت کو آمنے سامنے کیا اور تاثر یہ دیا کہ شاید ریاست، آرمی، اسٹبلشمنٹ پٹھانوں کے خلاف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری طرف یہ تاثر بھی دیا گیا کہ تحریک انصاف کے آگے بھی ریاست، اسٹبلشمنٹ اور فوج کھڑی ہے، جو کہ ایسا نہیں ہے کیونکہ وہ نہ کسی سیاسی جماعت کے خلاف ہیں نہ ساتھ ہیں، چوتھا جو سب سے اہم پوائنٹ ہے وہ ہے پراپیگنڈا، جو ملک سے باہر ہورہا ہے اس کے آپ کو ڈالرز ملتے ہیں، ان سب کو ڈالرز ملتے ہیں جب یہ اس طرح کا پروپیگنڈا ملک کے اندر یا باہر کرتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پمز اسپتال تین افراد کے سرٹیفکیٹس آئے جنہیں گولیاں لگی ہیں، میں تو بڑا کلئیر ہوں کہ تحریک انصاف نے مارا ہے مراد سعید اگر پکڑا گیا تو بہت سارے لوگ پھانسی کے پھندے پر چڑھ جائیں گے، جن میں بانی (عمران خان) بھی ہیں اور فیض حمید صاحب بھی ہیں۔

    انہوں نے انکشاف کی کہ پہلی مرتبہ جب بڑے گھر سے عمران خان کی مس انڈراسٹینڈنگ ہوئی تو اس میں حماد اظہر تھے جو گئے تھے عمران خان کی شکایت کرنے، یہ یاد رکھئے گا، بشریٰ بی بی کی گرفتاری لازمی ہونی ہے، اس میں کوئی غلط فہمی نہیں ہونی چاہئیے‘بشریٰ بی بی پر قتل کی ایف آئی آر ہے انہیں کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی اور تارا مسیح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے عمران خان کی زندگی کا فیصلہ اور سودا ان کی بیوی اور گنڈاپور ٹائپ کے حواری جو بند کمروں میں بیٹھ کر اشتعال دلاتے ہیں، انہوں نے کرلیا ہےپاکستان کا روشن چہرہ پاکستان کی دو طلاقوں پر مبنی ہے، ایک طلاق خان صاحب کو بیگم صاحبہ کو دینی ہے اور ایک طلاق ن لیگ کو ملنی ہے۔

  • 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا ،فیصل واوڈا

    26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا ،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی –

    باغی ٹی وی: مدارس رجسٹریشن بل پر اہم بات چیت ہوئی،ملاقات میں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے دوران ملاقات سینیٹر فیصل واوڈا نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی، علاوہ ازیں، ملاقات میں ملکی سیاسی ومجموعی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔

    مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد سینیٹر کامران مرتضیٰ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا افضل الرحمان کا بہت بڑا فین ہوں، میں یہاں کسی مقصد یا مفاد کیلئے نہیں آیا، مولانا فضل الرحمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے، سیاسی طلاقوں اورعداتوں سے متعلق اپنی معلومات بڑھائیں، مذاکرات ناممکن کو ممکن بنانے کاعمل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا دماغ بالکل قبائلیوں کی طرح کا ہے، دوستی اور دشمنی کھل کر نبھاتا ہوں، 26ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر فضل الرحمان کے ساتھ ہاتھ نہیں ہوگا بلکہ ہم سب ان کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مدارس سے متعلق بل اور دیگر معاملات پر بات ہوئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا کردار اور سیاسی دور اندیشی بہت اچھی ہے، اس وقت ملک میں انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے بہت اہم کردار ادا کیا اور مستقبل میں بھی اُن کا کردار اہم ہوگا۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سب کو مل کر جمہوریت کے تحت پُرامن طریقے سے آگے بڑھنے اور پاکستان کیلئے ون، ون والی صورت حال بنانی ہوگی تاکہ ہمارا ملک آگے بڑھے، سیاسی مخالفت اپنی جگہ پر رہے مگر یہ دشمنی اور انتشار کی صورت میں تبدیل نہ ہو مولانا فضل الر حمان سے 26ویں آئینی ترمیم اور عمران خان کی جان کو لاحق خطرات کے حوالے سے بات ہوئی، جے یو آئی کے سربراہ کا جو کردار ہے پہلے ہم اس کو سمجھ نہیں سکے تھے مگر اب آنکھیں کھل گئیں ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے جو میری ون آن ون ملاقات ہوئی اس کے بارے میں زیادہ بات نہیں کروں گا، قومی حکومت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ اس وقت ملک میں قومی حکومت ہے، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کو جے یو آئی کا مینڈیٹ دیا گیا، فارم 47 کے ساتھ جے یو آئی کے مینڈیٹ کی بات بھی ہونی چاہیے۔

    انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا حامی ہوں، پاکستان کی خاطر، انتشار اور نفرت و سیاست کی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے ایم کیو ایم، ٹی ایل پی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے پاس جاؤں گا تاہم انہوں نے پی ٹی آئی کے پاس جانے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی کی جان بچانے کے لیے ہی یہ سب کررہا ہوں، اب عمران خان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ میں اُن کی زندگی کیلئے ہی کام کررہا ہوں، میرا مسئلہ ریاست، حکومت اور سیاست نہیں بلکہ ایک ہی مقصد ہے کہ بشریٰ بی بی اور اُن کے حواریوں سے عمران خان کی جان کو بچاؤں اور ملک سے انتشار اور تقسیم کو ختم کردوں۔

  • مججھے احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، گنڈاپور عمران خان کو پھنسا رہا ہے، فیصل واوڈا

    مججھے احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، گنڈاپور عمران خان کو پھنسا رہا ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں اور یہ مشکلات ان کے اپنے کمپرومائزڈ لوگوں نے پیدا کی ہیں-

    باغی ٹی وی : فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کیلئے مشکلات بڑھ گئی ہیں اور یہ مشکلات ان کے اپنے کمپرومائزڈ لوگوں نے پیدا کی ہیں، اپنے آپ کو بچانے کیلئے عمران خان اب خود ہی ہیں، عمران خان دو قدم پیچھے لیں، صبر دکھائیں، سیاست کو سیاست کی طرح لے کر چلیں، سیاستدانوں سے انگیج کریں وہ آگے بات کریں گے، آگے کا راستہ بنانے کی بات کریں،24 نومبر کو احتجاج کی کال فائنل نہیں ہے، یہ کال پھر آجائے گی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ ڈی چوک نہیں آسکتے، علی امین گنڈاپور عمران خان کو پھنسا رہا ہے اور باقیوں کا کام آسان کر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کی نہ رہائی ہو رہی ہے نہ آگے ہونے جا رہی ہے، اگر آپ کسی پر چڑھائی کرکے بدمعاشی کرکے رہائی مانگ رہے ہیں، پھر تو آپ اپنی مشکلات کو دعوت دے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے احتجاج ہوتا نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی کی 30 فیصد قیادت ملک سے باہر ہے، نہ پنجاب میں کوئی ہے اور نہ سندھ اور بلوچستان میں، سب خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھے ہوئے ہیں، وہاں موج لگی ہوئی ہے باپ کی جاگیر ہے وہ، وزیراعلیٰ ہاؤس انڈیا کا حصہ تو نہیں ہے، اگر اس میں ملک دشمنی کو کوئی عنصر نظر آگیا تو وہاں بھی ریڈ کردیں گے، ادھر سے بھی بالوں سے پکڑ کر نکال لیں گے ایسا کوئی مشکل کام نہیں ہے، 24 نومبر کی کال اس لئے ہے کیونکہ 25 نومبر کے بعد عمران خان پر فرد جرم عائد ہونی ہیں، پی ٹی آئی کی گھبراہٹ سے نظر آرہا ہے فیض حمید کا ٹرائل اور کورٹ مارشل آخری مراحل میں ہے۔

  • پی ٹی آئی اس وقت دھڑے  بندی کا  شکار ،یہ شو  بھی فلاپ ہوگا ،فیصل واوڈا

    پی ٹی آئی اس وقت دھڑے بندی کا شکار ،یہ شو بھی فلاپ ہوگا ،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مراد سعید احتجاج میں آگیا تو پھر عمران خان اور فیض حمید کو کوئی بندہ بچا نہیں سکے گا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا چیلنج ہے عمران خان نومبر میں رہا نہیں ہوسکیں گے، ہمیشہ کی طرح تحریک انصاف کا یہ شو بھی فلاپ ہوگا پی ٹی آئی اس وقت دھڑے بندی کا شکار ہے، اور ایک ایم پی اے 50 لوگ بھی لے کر آگیا تو میں اس کو سلام پیش کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں ریاست 9 مئی کے مسنگ لوگوں کو تلاش کرے گی، اگر مراد سعید احتجاج میں آگیا تو پھر عمران خان اور فیض حمید کو کوئی بندہ بچا نہیں سکے گا خیبرپختونخوا بھارت نہیں بلکہ پاکستان کا حصہ ہے، اگر کے پی میں کوئی تماشہ ہوا تو دھاوا بولنے میں دیر نہیں لگے گی۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ لوگوں کو مروانے کیلئے دھرنے میں لایا جارہا ہے، کے پی حکومت کی مشینری ہوگی، 6 یا 7 ہزار بندہ آجائے گا، نہ کوئی دھرنا ہوگا نہ بلبلہ پھٹے گا بانی پی ٹی آئی کی جانب سے یہ آخری کال ہے، لیکن اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے یہ شغل میلہ ہے، اس کے بعد والا فیز سیکنڈ لاسٹ اور پھر آنے والا فیز لاسٹ ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو کہیں اس بار غائب نہ ہوجائے، پنجاب میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کا پٹاخہ بجنے والا ہے، لو گ نہ بانی کی بہن اور نہ بیگم کو مانتے ہیں، وہ بانی کو ہی مانتے ہیں، ایک دھڑا بیگم صاحبہ کا، ایک بہن کا اور ایک کمپرومائزڈ پی ٹی آئی ہے۔

  • آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے آج آئینی ترمیم کی منظوری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔

    باغی ٹی وی : سابق وفاقی وزیر اور موجودہ سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایکس پر لکھا کہ ان شاء اللہ آج ہم ترمیم کے بعد کیک اور باقی سب دھول کھائیں گے، جو آتا ہے بسم اللہ ورنہ تعداد سے زیادہ نمبرز موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس ہوجائے گی،یہ ملک کے لیے بہتر ہوگا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرناچاہیے، میں نے کہا تھا 21اکتوبرکو میری سالگرہ ہے سب کچھ اس سے پہلے ہوجائیگا، سمجھ سے بالاتر ہے کہ لوگ کیوں پریشان ہیں؟ حالانکہ آئینی ترمیم کیلیے نمبرز پورے ہیں اور نمبری بھی۔

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    انہوں نے کہا تھا کہ کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘،رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، آپ لوگ پریشان نہ ہوں ترمیم ہو گی، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا-

    26ویں آئینی ترمیم: پی ٹی آئی کا 11 اراکین سے رابطہ نہ ہونے کا دعویٰ

  • 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے،اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ آج کوئی آئے یا نہ آئے 26 ویں ترمیم پاس ہو جائے گی، آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی-

    باغی ٹی وی: سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کوئی اجلاس میں آئے یا نہ آئے 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہونے جارہی ہے، اگرآجائیں گے توعزت بچ جائے گی، نہیں آئیں گے توبھی آئینی ترمیم کا بل پاس ہو جائے گا لیکن پھرعزت نہیں رہے گی، ’ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی‘۔

    انہوں نے کہا کہ رونے دھونے سے کچھ نہیں ہو گا، اب کوئی وضاحت پیش نہیں کی جائے گی، جو ابھی سے رونا دھونا کر رہے ہیں تو جاؤ کوئی وضاحت نہیں ہے، آپ لوگ پریشان نہ ہوں ترمیم ہو گی، کوئی الزام قبول نہیں کیا جائے گا، سمجھتے ہوکہ اٹھایا گیا ہے تو جاؤ سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے سمجھتے رہو!، پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، سمجھ کا ہمارے پاس کوئی حل نہیں، ان تمام الزامات پر کوئی وضاحت نہیں پیش کی جائے گی، ان کو پتا ہے کہ 26 ویں ترمیم ہونی ہے اس لیے انہوں نے رونے دھونے کے لیے پہلے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے۔

    عمران خان کو جیل میں تمام سہولیات میسر ہیں، اڈیالہ جیل انتظامیہ

    فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانےمیں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کاکردار ہے، قوم کو سمجھ آگئی ہےکہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نےپاکستان کوبربادکیا، یہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بٹھا کر خود مزے لوٹ رہے ہیں۔

    سینیٹر طلال چوہدری نے کہا کہ کل کا سورج پاکستان کی سیاست میں استحکام لے کر آئے گا، سیاست کے استحکام کے لئے بہت لمبا سفر کیا ہے، پاکستان بہت مشکل سے ڈیفالٹ سے نکلا ہے۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے میڈیا گیلری کی طرف صحافیوں کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ مطمئن رہیں آئینی ترمیم آرہی ہے۔

    آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں،بانی پی ٹی آئی کی پارٹی رہنماؤں کی سرزنش

  • عمران خان کو پریشانی یہ ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے،فیصل واوڈا

    عمران خان کو پریشانی یہ ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، بزدلی یہ ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں-

    باغی ٹی وی : سلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پہلے خود کو ذہنی غلامی سے تو آزاد کریں، بزدلی یہ ہے کہ آپ غریبوں کو مروانے کے لیے احتجاج کررہے ہیں، یہ چاہتے ہیں معصوم پاکستانیوں کا خون بہے، پی ٹی آئی کو لاشیں چاہئیں، عمران خان آزادی کی جدوجہد کے لیے پہلے اپنے بیٹوں کو واپس بلائیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ڈی چوک اس لیے آئیں گے کیونکہ انہیں تصادم چاہیے، پی ٹی آئی کے اندر سے لاشوں کے ڈھیر گرانے کی تیاری ہے، بانی پی ٹی آئی اپنی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک رہے ہیں، پی ٹی آئی کے لوگوں کا دماغ کدھر ہے، بیرسٹرگوہر شریف آدمی ہیں، ان کو کہہ دیا بزدل ہے نکال دیں،گنڈا پور ایک پیادہ ہے مگر اس کی زندگی بھی اہم ہے، اس کے پیچھے ایک کہانی چل رہی ہے، جو بدمعاشی اور غنڈہ گردی کی بات کررہاہے وہ وزیراعلیٰ ہے، آپ کے پی کے وسائل اپنے احتجاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کے پی اور پنجاب کی پولیس آمنے سامنے کھڑی شیلنگ کررہی ہے۔

    آرٹیکل 63 اے: چیف جسٹس کسی کو بینچ میں بیٹھنے پر مجبور نہیں کر سکتے

    فیصل واوڈا نے کہا کہ 2018 میں ہم نے مینڈیٹ چوری کیا آج انہوں نے کرلیا، فیض حمید جب ڈی جی تھا تب میں نے اس سے تکلیف اٹھائی تھی، فیض حمید کے سامنے اس وقت کھڑا ہوا جب وہ کرسی پر تھے، مجھے اس دوراہے پر نہ لائیں کہ اپنےفون سے قوم کے سامنے کچھ رکھنا پڑے، میں ان میں سے نہیں جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرکے الگ ہوئے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک میں سمٹ ہورہی ہے، دیگر ممالک کے وزرائے اعظم آرہے ہیں، 9 سینٹ کی بجلی دینے کی بات ہورہی ہے، ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، عمران خان کو پریشانی یہ ہے کہ معیشت بہتر ہوگئی ہے اور ملک پٹری پر چڑھ گیا ہے، حکومت کی نالائقی ہے کہ وہ ان چیزوں کو نہیں ہائی لائیٹ کر رہی۔

    آرٹیکل 63 اے:پی ٹی آئی کی عدالتی کارروئی سے علیحدگی