Baaghi TV

Tag: فیصل واوڈا

  • سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں، فیصل واوڈا

    سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے۔

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے ابھی تک عدالت کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں ملا ، یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے ایماندار چیف جسٹس کے سامنے پیش ہونے کا موقع مل رہا ہے،مجھے سنگل آؤٹ کیا گیا ہے مگر مجھےاس پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میرے علاوہ گورنر سندھ، طلال چودھری ، وزیر اطلاعات اور مصطفیٰ کمال نے بھی بات کی ہے –

    میں نے کہا تھا کہ آپ ثبوت دے دیں ، ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہو جائیں گے ، اگر ریکارڈ اورثبوت نہیں ہیں تو وہ محض صرف الزامات ہی ہیں، سستی روٹی پر اسٹے آرڈر ، چھٹی والے دن حکومت گرا دی جاتی ہے ، کیا یہ میرا گنا ہ ہے –

    فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس،سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

    فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر کسی نے کہا ہے میں پراکسی ہوں تو پھر انہیں ثابت کرنا ہو گا ، میں نے کسی پر الزام نہیں لگایا ، کیا سچے سوالوں پر کھڑے ہونے پر پھانسی دی جاتی ہے تو میں اچھی روایات چھوڑنے کو تیار ہوں –

    میں نے کہا تھا کہ اگر مجھے عزت دی جائے گی تو میں ڈبل عزت دوں گا ،لیکن اگر میرے ساتھ بدمعاشی کریں گے تو میں ڈبل کروں گا میر ی پگڑی اچھالی گئی تو میں اس کی پگڑیوں کا فٹبال بنا دوں گا، میں نے کہا اگر سوشل میڈیا کمپین پر نوٹس لیں گے تو میں ساتھ ہوں۔

    پاکستان کی کوئی پگڑی اُچھالے گا ہم اس پگڑی کا فٹ بال بنائیں گے،فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا کہ میری مرحوم والدہ کےخلاف کمپین چلائی گئی مگر کوئی نہیں بولا ، مجھے دو مرتبہ اس پر سزا دی گئی جو میں نے گناہ ہی نہیں کیا تھا ، میرا ایک بات کرنے کا لہجہ ہے مگر میں نے کسی کو گالی نہیں دی ، اگر میں غلطی پر ہوا سب کے سامنے کسی سے بھی معافی مانگ لوں گا اور اگر میں غلط نہ ہوا تو گردن کٹا دوں گا لیکن معافی نہیں مانگوں گا،بھٹو صاحب کو پھانسی دی گئی ، نسلہ ٹاور گرایا گیا ، آصف زرداری کو 14سال سزا دی گئی ، اس جج کا کیا ہوا ، ثابت کریں میں کسی کی پراکسی ہوں ۔

    علی امین اور پیسکو چیف کاصوبے میں لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کرنے …

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی گزشتہ روز عدلیہ سے متعلق کی جانے والی دھواں دھار پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ فیصل واوڈا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل کرے گا۔ جس کے لیے متعلقہ فریقین کو نوٹسسز جاری کردئیے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ بینچ میں جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس نعیم اختر شامل ہوں گے۔

    غزہ کے جنوبی شہر رفح میں یہ ہولناک مرحلے پر پہنچ گئی،جنوبی افریقا

  • جج بنتے وقت  دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں،رجسٹرار ہائیکورٹ

    جج بنتے وقت دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں،رجسٹرار ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واؤڈا کے خط کا جواب دے دیا

    جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان میں جج بننے کے لیے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ہے، کسی بھی وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں، جسٹس اطہر من اللہ نے چھ ججز کے خط پر از خود کیس کی کارروائی میں اس بات کو واضح کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے بتایا کہ جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا، سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابر ستار کو بطور جج مقرر کرنے کی منظوری دی،یہ عدالت جوڈیشل کمیشن میں ہونے والی ڈسکشن کا ریکارڈ نہیں رکھتی، جسٹس بابر ستار نے اس وقت کے چیف جسٹس کو بتایا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں

    واضح ہے کہ فیصل واؤڈا نے جسٹس بابر ستار کی جانب سے تعیناتی سے قبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے کی انفارمیشن فراہم کرنے کا ریکارڈ مانگا تھا،سینیٹر فیصل واوڈا نے جسٹس بابر ستار اور سابق چیف جسٹس کے درمیان خط و کتابت کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی تھی،خط کے ذریعے فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ جسٹس بابر ستار اور سابق چیف جسٹس کے درمیان خط و کتابت کی کاپی فراہم کی جائے، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست کی ہے۔

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • پاکستان کی کوئی پگڑی اُچھالے گا ہم اس پگڑی کا فٹ بال بنائیں گے،فیصل واوڈا

    پاکستان کی کوئی پگڑی اُچھالے گا ہم اس پگڑی کا فٹ بال بنائیں گے،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بار بار انٹیلی جنس اداروں کا نام لیا جارہا ہے،شواہد دیں ہم آپکے ساتھ کھڑے ہیں،
    اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اداروں کی دخل اندازی کے ثبوت دیں!میرے خط کا جواب کیوں نہیں دیا؟کیا آپ انصاف کررہے ہیں؟ جج دوہری شہریت کے ساتھ کیسے بیٹھے ہوئے ہیں؟ میری ماں کے لیے سوشل میڈیا پر بیان بازی ہو رہی تھی اس وقت بھی نوٹس لیا جاتا، کل پنجاب میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اس پر بھی نوٹس لیا جاتا، جسٹس بابر ستار کو ایک سال بعد باتیں یاد آرہی ہیں، اب الزامات کے شواہد بھی دینا پڑیں گے، مداخلت کے شواہد لے آئیں ہم آپ کیساتھ کھڑے ہیں، بتایا جائے کس نے آپکے کام میں مداخلت کی،ججز کو شفاف اور الزامات سے دور ہونا چاہیئے، قانون بنانے والے دہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو جج کیسے رکھ سکتے ہیں ،

    بہت مذاق ہوگیا ، ججز اپنے الزامات کا ثبوت دیں، نہیں تو لیں گے ،فیصل واوڈا
    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ نسلہ ٹاور گرایا گیا لوگ سڑکوں پر آگئے کوئی شنوائی نہیں ہوئی،آصف زرداری کو 14 سال قید ہوئی وہ کس قانون کے تحت ہوئی ، قانون میں کہاں لکھا ہے کہ فوج سرحدوں پر جانیں دے اور انکا تمسخر اڑیا جائے، نواز شریف کو پیسے نہ لینے پر نااہل کیا گیا کوئی پوچھنے والا نہیں، 46 سال بعد آپ بتا رہے ہیں کہ بھٹو صاحب کا عدالتی قتل ہوا ، آپ کیلئے حلال ہمارے لیے حرام کیوں ہے، قوم چاہتی ہے کہ اتنے بڑے آئینی اور قانونی عہدوں پر بیٹھے ہیں تو کلیئر کریں ، بہت مذاق ہوگیا ، ججز اپنے الزامات کا ثبوت دیں، نہیں تو لیں گے ،اگر یہ فوج نہیں ہو گی تو پاکستان بھی نہیں بچے گا،اگر اداروں کی کہیں مداخلت ہے تو ثبوت دیں ہم ساتھ کھڑے ہوں گے, اب پاکستان کی کوئی پگڑی اُچھالے گا ہم اس پگڑی کا فٹ بال بنائیں گے،پیار دو گے پیار ملے گا،ہمارے اداروں کو نشانہ بنانا بندکریں،پردوں کے پیچھے بیٹھ کر بات نہ کریں کھل کر آگے آئیں، 2میڈیا ہاوسز کو بتانا چاہتا ہوں وہ دن چلے گئے، جب آپ آئین و قانون کے ٹھیکداروں کو ملا کر سیاستدان کو اُٹھاتے اور بٹھاتے تھے،کوئی پیار دے گا تو پیار دیں گے بدمعاشی کرے گا تو ڈبل بدمعاشی کریں گے، کسی کی پرائیویسی میں مداخلت کرنے کی اجازت نہیں،آپ پر بات آئی تو ایکشن لیا، کسی اور پر بات ہو تو چپ ہو جاتے ہیں،کوئی میری پگڑی اچھالے گا تو میں اس کی پگڑی کا فٹبال بنا دوں گا،میں بتاوں گا اُٹھانا اور بٹھانا کسے کہتے ہیں، کوئی یہاں پگڑیاں نہیں اچھال سکتا،

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر ہے،فیصل واوڈا

    آئی ایم ایف کا سیاست میں استعمال کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر ہے،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ کی جنرل نشست کے آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ آصف علی زرداری نے مجھے بیٹے جیسا کہا ہے اور میں بھی احترام کرتا ہوں۔

    باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر میں اپنے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اس بات پر قائم ہوں کہ آصف علی زرداری نے مجھے بیٹے جیسا کہا ہے اور میں بھی احترام کرتا ہوں، پیپلز پارٹی کی نچلی قیادت اسے تسلیم کرے یا نہ کرے مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں شفافیت پر تو 75 سال سے سوالات موجود ہیں، میں آزاد امیدوار ہوں اور میرے فارم پر بھی یہی لکھا ہے، ہار جیت کا فیصلہ پولنگ کے دن ہوگا۔

    مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا

    ایک سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی آزاد کا سیزن چل رہا ہے میں آزاد امیدوار ہی ہوں، جب پارٹی کا سیزن آئے گا جب پارٹی بھی دیکھ لیں گےنگراں سیٹ اپ کے لوگ حکومت میں آجائیں تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے، سیاسی مخالفت اپنی جگہ مگر آئی ایم ایف سیاست کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے یہ کروڑوں عوام کی تقدیر سے کھیلنے کے برابر ہے۔

    غزہ کے تمام شہری مئی تک قحط کا شکار ہوجائیں گے، رپورٹ

  • آزاد حیثیت میں ہوں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا،فیصل واوڈا

    آزاد حیثیت میں ہوں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا،فیصل واوڈا

    سینیٹ الیکشن کےلئے آزاد امیدوار فیصل واوڈا الیکشن کمیشن آفس پہنچ گئے

    اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جیت اور ہار الیکشن والے دن ہی پتا چلتی ہے، 27 مارچ اور 2 اپریل اہم دن ہیں، میں زرداری صاحب کے بیٹے جیسا ہوں،اب تک آزاد حیثیت میں ہوں کسی پارٹی کو جوائن نہیں کر رہا، اب تک میں نے ایک ہی پارٹی کو جوائن کیا تھا، جب چیزیں پوائنٹ آؤٹ کیں آواز اُٹھائی تو پارٹی نے نکال دیا، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں، آصف علی زرداری کے ساتھ ایک نہیں کئی بار ملاقات ہو چکی ہے، میں نے پنجاب کو صوبہ اسٹار پلس اور بزدار ٹو کہا تھا، زبردست فیصلے ہو رہے ہیں، چاند سے نوکریاں مل رہی ہیں، وہ جو والد محترم کی تصویر لگارہی ہیں اب وہ تھیلی اور ٹین ڈبوں پر بھی لگی نظر آئیں گی۔ابھی تو آزاد کا سیزن چل رہا ہے، جب پارٹی کا سیزن چلے گا تو پارٹی دیکھ لیں گے

    واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے کاغذات نامزدگی کی ا سکروٹنی شروع ہو چکی ہے،الیکشن کمیشن میں دوپہر 3 بجے تک کاغذات کی ا سکروٹنی ہوگی،کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19 مارچ کو مکمل ہوگی ،21 مارچ کوکاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر ہوسکیں گی ،ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے 25 مارچ تک صادرکئے جائیں گے ،2 اپریل کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک پولنگ ہوگی

    پنجاب میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر 28 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،جنرل نشستوں کیلئے 17،خواتین کی نشستوں کیلئے5 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ، ٹیکنوکریٹس اور غیر مسلم کی نشست پرتین، تین امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،خواتین کی نشست پر سنی اتحاد کی ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید نے کاغذ جمع کرائے ،مسلم لیگ ن کی انوشے رحمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ،خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے کاغذ جمع کرائے ہیں ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرائے ،ن لیگ کی جانب سےاحد چیمہ ،پرویز رشید، مصدق ملک، ناصر بٹ نے کاغذات جمع کرائے ،سنی اتحاد کونسل کی طرف سے حامد خان ،زلفی بخاری اور اعجاز منہاس نے کاغذات جمع کرائے

    سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول

    سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

  • چیئرمین سینیٹ  کے  لیے  فیورٹ  امیدوار   پیپلز  پارٹی کے  ہیں،فیصل واوڈا

    چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں،فیصل واوڈا

    کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ نومنتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور مدت پوری نہیں کرسکیں گے, میں کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، میری سیاست میں ابھی کافی عمر ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں-

    باغی ٹی وی: کراچی میں الیکشن کمیشن سندھ میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت نہیں پتہ کتنے عرصے تک چلے جب بھی ملک کی بقا و سلامتی کی بات آئے گی سب اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، 9 مئی والوں کو ریلیف ملتے ہوئے نظر نہیں آرہا، پی ٹی آئی والوں کو چاند پر حکومت بنانا چاہیے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو مولا جٹ کی سیاست چھوڑنی ہوگی، آج کل آزاد امیدواروں کا سیزن ہے، میں بھی آزاد امیدوار ہوں، چھوٹی عمر میں رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹر رہا اور عہدے سے مستعفی ہوا، ہارجیت اللہ کے ہاتھ میں ہے، پیپلز پارٹی سمیت کسی جماعت کا امیدوار نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے عام انتخابات میں حصہ نہ لے سکا، ویسے بھی حکومت کی مدت کا تو پتہ نہیں البتہ سینیٹ کی نشست 6 سال کے لیے ہوتی ہے سنی اتحاد کونسل چاند پر حکومت بناسکتی ہے، ان سے گزارش ہے ملک کو بھنور سے نکالیں، مجھے سچ بات کرنے پر پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

    ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں کسی کو بھی ویلکم کرسکتا ہوں اور کسی سے بھی مل سکتا ہوں، میری سیاست میں ابھی کافی عمر ہے، چیئرمین سینیٹ کے لیے فیورٹ امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں، آصف علی زرداری کے ساتھ ایک نہیں کئی بار ملاقات ہو چکی ہے، میں پنجاب کو صوبہ اسٹار پلس اور بزدار ٹو کہا تھا، زبردست فیصلے ہو رہے ہیں، چاند سے نوکریاں مل رہی ہیں، وہ جو والد محترم کی تصویر لگارہی ہیں اب وہ تھیلی اور ٹین ڈبوں پر بھی لگی نظر آئیں گی۔

    دوسری جانب سندھ میں سینیٹ کے 7 جنرل 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ اور 1 اقلیت کی نشست پر کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ آج سینیٹ امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔

    کاغذات جمع کرانے والوں میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا بھی شامل ہیں جن کے تجویز و تائید کنندہ ایم کیو ایم کے اراکین سندھ اسمبلی ہیں، سابق رکن قومی اسمبلی، وفاقی وزیر اور سینیٹرفیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ وہ کسی پارٹی کے امیدوار نہیں ہیں مگر ان کے نامزدگی فارم پر رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی اور عادل عسکری تائید اور تجویز کنندہ ہیں۔

    سینیٹ کی جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں محمد نجیب ہارون، محمد ابوبکر، محمد عبدالرؤف صدیقی، شبیر احمد قائم خانی، عامر ولی الدین چشتی، ہمایوں سلطان، اشرف علی جتوئی، سید مسرور احسن، سید کاظم علی شاہ، سرفراز راجڑ، ندیم احمد بھٹو، جاوید احمد نایاب، دوست علی جیسر، عبدالوہاب، گنور علی خان اسران، عامر دھامراہ، علی طاہر، میر راجہ خان جاکھرانی، شہباز ظہیر اور نگہت مرزا شامل ہیں۔

    جبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کے لیے ضمیر حسین گھمرو، سرمد علی، کریم احمد خواجہ، منظور احمد بھٹہ، عبدالوہاب۔ خواتین کی نشست پر قرۃ العین مری، روبینہ قائم خانی، یاسمین دادا بھائی، مسرت نذیر نیازی، سبینا پروین، مہہ جبین ریاض اوراقلیت کی نشست کے لیے پونجومل، سریندر ولاسائی اور بھگوان داس امیدوار ہیں۔

    17 مارچ کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، 19 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، 21 مارچ تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، 25 مارچ تک ٹریبونل کی جانب سے ان اپیلوں پر فیصلے ہوں گے، 26 مارچ کو امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 27 مارچ تک امیدوار دستبردار ہوسکتے ہیں۔ 2 اپریل کو سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی ان 12 نشستوں کے لیے پولنگ ہوگی۔

  • ن لیگ کا سافٹ وئیر اپگریڈ ہوگیا  اور اب یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے۔ فیصل واؤڈا

    ن لیگ کا سافٹ وئیر اپگریڈ ہوگیا اور اب یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے۔ فیصل واؤڈا

    تحریک انصاف کے باغی رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ویسے تو ن لیگ کا سافٹ وئیر اپگریڈ ہوگیا ہے، لیکن ان کے ساتھ وہ ہونے والا جس کے بعد یہ سیاست سے ہی توبہ کر لیں گے واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ن میں سے ش آپ کو نظر آرہی ہے، خواجہ آصف بمقابلہ مریم نواز آپ کو نظر آرہا ہے، اعظمیٰ بخاری، مریم اورنگزیب، خاقان عباسی، ان کے اپنے جھگڑے ختم ہوں گے تو یہ آگے بڑھ سکیں گے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ یہ جو غیر روایتی طور پر استقبال کی بات کر رہے ہیں، 5 لاکھ لوگ لانے کی بات کر رہے ہیں، مریم نواز صاحبہ کے اپنے جلسے میں 500 لوگ نہیں تھے۔ تو جو آرگنائزر ہے اس کے اپنے جلسے میں 500 آدمی نہیں ہیں وہ پانچ لاکھ آدمی ارینج کرے گا؟ اور فیصل واوڈا کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ ہونڈا موٹر سائیکلیں تو کیا ہونڈا سوک بھی دے دیں تو 5 لاکھ کا دس پرسنٹ بھی نہیں لاسکیں گے، یہ سیاسی جماعتوں کی چال ہوتی ہے، 25 ہزار آدمی ہوتے ہیں تو ہم کہتے ہیں ڈھائی لاکھ آدمی آگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛

    سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://login.baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
    آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
    ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
    انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
    امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا
    انہوں نے مزید کہا کہ عوام میں عمران خان کی مقبولیت اصل میں ان سے نفرت ہے کیونکہ ویسے تو نواز شریف کا آنا مشکل ہے، لیکن آنا چاہتے ہیں تو سیدھا جیل چلے جائیں، خیریت و عافیت اسی میں ہے خیال رہے کہ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ چترال حملہ اگر آپ پروب (تحقیقات) کریں گے تو وہاں پر بھی آپ کو ایک پولیٹیکل پارٹی انوالڈ (ملوث) نظر آئے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ میں باجوہ کا احتساب کروں گا، شہباز شریف نے پاکستان میں قدم رکھا اور اگلی فلائٹ سے واپس گئے ’پھر یوٹرن اور گلاٹی ایسی کھائی۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

    190 ملین پاؤنڈ کیس: فیصل واوڈا اورعلی زیدی نیب میں طلب

    راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں آج سابق وزراء فیصل واوڈا ،علی زیدی اور شیخ رشید کو طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: نیب راولپنڈی نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو صبح ساڑھے 9 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،نیب راولپنڈی نے شیخ رشید کو کیس سے متعلقہ دستاویزات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے لیکن سابق وزیر نیب کی جانب سے دیئے گئے وقت پر پیش نہیں ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب نیب اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزراء خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزراء کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔

    بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن،8 کروڑ یونٹ بجلی کا کھوج لگا لیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔

    پاک فوج نے لانگ رینج چیمپئن شپ یوکےجیت کر تاریخ رقم کر دی

  • عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

    عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں،فیصل واوڈا

    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کر گئے دوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔

    باغی ٹی وی :ایک بیان فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاست کو شہداء کی قبر تک لے جانے پر مذاکرات کا دروازہ بند ہو گیا ہے، مذاکرات کا دروازہ بند کرکے چابی کنویں میں پھینک دی گئی ہے کیونکہ جب بات قبرستانوں تک پہنچ جائے تو پھر بات چیت نہیں ہوتی آج لوگ اپنی جان بچانے کیلئے عمران خان کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، پارٹی چھوڑ کر جانے والے کچھ لوگ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ دار تھے۔

    لاہور چلڈرن اسپتال نرسری وارڈ عملے کی بڑی غفلت،زیادہ ہیٹ دینے سے 2 بچے …

    انہوں نے کہا کہ جو بڑے نام آرہے ہیں وہ عمران خان کی جگہ لینا چاہتے تھےعمران خان کے بیان کے بعد سے مراد سعید کی جان و مال کی ذمہ داری عمران خان پر آگئی انہوں نے کہا کہ مراد سعید کا کمیٹی میں نام شامل کرنا غلط ہے، مراد سعید یہ عمران خان کا فرنٹ مین تھا اور اُسے عمران خان نے چھپا رکھا ہے۔ عمران خان سمجھ رہے تھے بہت اسمارٹ پولیٹکس کر رہے ہیں، لیکن غلطی کرگئےدوسرا سازشی کامیاب ہوتا نظر آرہا ہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل ڈاکٹر سیمی جمالی انتقال کر گئیں

    فیصل واؤڈا نے کہا کہ مراد سعید عمران خان کے بہت قریب تھا،ان کے کہنے پر کام کرتا تھا،ارشد شریف قتل کیس میں بھی اس کا نام ہے اور ارشد شریف کا لیب ٹاپ بھی مراد سعید کے پاس ہے، عمران خان کی تمام سیاست اس پر عملدرآمد کے مراد سعید عینی شاہد ہیں،اور بہت سی چیزوں کا رازدار اور ان پر عملدرآمد کرنے والا یہی شخص ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی کردار فیض حمید ہے،فیصل واوڈا

    190 ملین پاؤنڈ کیس، مرکزی کردار فیض حمید ہے،فیصل واوڈا

    تحریک انصاف حکومت کے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں کرپشن ڈھونڈنا کوئی راکٹ سائنس نہیں جب یہ سارا معاملہ چلا تھا اس وقت وفاقی وزیر تھا،

    نیب پیشی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مجھے نیب نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طللب کیا تھا، مجھ سے بہت تفصیل سے سوالات ہوئے، اب تک بہت ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا آیا ہوں، اپنی بات پر قائم ہوں ، قانون اپنا راستہ لے گا،کرپشن اسکینڈل میں سب سے زیادہ فائدہ لینے والا فیض حمید ہے، اس کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے، ابھی تک کسی نے فیض حمید کا نام تک نہیں لیا، شہراد اکبر اور دیگرکو فیض حمید نے باہر فرار کرایا، فیض حمید کی باقیات سینٹ میں موجود ہیں،

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کرپشن کی پہلی سیڑھی آج سامنے رکھ دی ہے، آپ نئے والے خان صاحب ہیں میں پرانے والے خان صاحب کے فلسفے پر چل رہا ہوں، خان صاحب نے جو سکھایا تھا آج وہ پورا کر دیا ،میں نے کہا تھا کہ یہ نیب کا کیس بنے گا، فواد چودھری اور شیریں مزاری نے بھی میرا ساتھ دیا تھا، ابھی پی ٹی آئی کے دیگر جرائم کی نشاندہی نہیں کر رہا میں اس وقت عمران خان کو بچا رہا تھا، پی ٹی آئی 8 ماہ قبل بھی آسمان سے باتیں کررہی تھی،مجھے 8 ماہ قبل پارٹی سے نکالا گیا، اس وقت بھی اصول کی بات کی،خان صاحب آپ مجھے فلسفہ سنا کر بھول گئے میں وہیں کھڑا ہوں ، عقل مند آدمی وہ ہوتا ہے جو وقت پر باتیں بتادے، کچھ لوگ گھناؤنے جرائم میں ملوث ہیں میں نے عمران خان کو بتایا تھا کچھ سانپ ان کی جگہ آنے والے ہیں،ہمیں پیسے آنے جانے سے متعلق کوئی چیز نہیں بتائی گئی،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں،جو بھی چیزیں ہوئیں ان سے پاکستان کو نقصان ہوا،

    واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاونڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے تھے جہان انہوں نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا، عمران خان کیخلاف 190 ملین پاونڈ کیس کی تحقیقات جاری ہیں سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا بھی کیس میں بطور گواہ بیان ریکارڈ کروا رہے ہیں

    نگران پنجاب حکومت نے صوبہ پنجاب میں فوری الیکشن کی مخالفت کر دی

     پاکستان کی اہم خاتون کو جسم فروشی کی پیشکش کی گئی ہے جس پر خاتون نے کھری کھری سنا دیں

    سفاک دیور نے بھابھی کو ہی جسم فروشی کے دھندے میں لگا دیا

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    بیرون ملک سے لڑکی کی جسم فروشی کے لئے پاکستان سمگلنگ،عدالت نے کس کو کیا طلب؟