Baaghi TV

Tag: فیصل واوڈا

  • ارشد شریف قتل کیس،ایف آئی اے نے فیصل واوڈا، مراد سعید کو طلب کر لیا

    ارشد شریف قتل کیس،ایف آئی اے نے فیصل واوڈا، مراد سعید کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ارشد شریف قتل کیس کے حوالہ سے ایف آئی اے نے تحقیقات کے لئے فیصل واوڈا اور مراد سعید کوطلب کر لیا ہے

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں فیصل واوڈا اور مراد سعید کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں، فیصل واوڈا اور مراد سعید نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ارشد شریف کو لاحق خطرات سے آگاہ تھے ، ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا اور مراد سعید کو فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پیر کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز طلب کیا ہے دونوں رہنماؤں کو شواہد کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر آنے کے لیے نوٹس بھیجے گئے ہیں

    واضح رہے کہ ارشد شریف کو کینیا میں قتل کیا گیا تھا ، ارشد شریف کی موت کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیف جسٹس کو جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے بھی خط لکھ رکھا ہے

    ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

    اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

    ‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

    ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

     وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ارشد شریف کی والدہ کے پاس تعزیت کے لئے پہنچ گئیں

    جویریہ صدیق نے ٹویٹر پر ارشد شریف کی جانب سے مریم نواز کی والدہ کے لیے دعا کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ شرم کر۔ اللہ سے ڈر

  • ارشدشریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں،فیصل واوڈا

    ارشدشریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں،فیصل واوڈا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہوسکتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی سماء نیوز کے پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے قتل میں تحریک انصاف کے اندر کے لوگ ملوث ہو سکتے ہیں ارشد شریف کے قتل کی منصوبہ بندی پاکستان میں ان لوگوں نے کی جن کو یہ سُوٹ کرتا ہے۔

    ارشد شریف کیس: وزیراعظم کی ہدایت پر تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیشن تشکیل

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کی پلاننگ پاکستان میں ہوئی، ارشد شریف کے خون سے کھلواڑ کرنا تھا جو نہیں ہوا ارشد شریف سے قتل سے10 دن پہلے بات ہوئی تھی، ارشد شریف کے پاکستان آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں تھی۔ جس فارم ہاؤس کی بات ہورہی وہ نیروبی سے بھی 2 گھنٹے دور ہے، ارشد شریف کو قریب سے یا پھر گاڑی کے اندر سے مارا گیا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وقار میرے ساتھ کالج میں پڑھا ہوا ہے، کراچی میں ان کا پراپرٹی کا کاروبار ہے جبکہ خرم اس کا چھوٹا بھائی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ ارشد شریف کے اوپر ایف آئی آرز کٹیں، ارشدشریف ملک چھوڑنے کو تیار نہیں تھا،ارشد شریف ایماندار ، نڈر بہادر انسان تھا ،یہ کہا گیا کہ کسی ادارے کی جانب سے دباو¿ ڈالا جس کی وجہ سے وہ دبئی چھوڑنا پڑا ، یہ بھی بے بنیاد ہے،یہ ایک جامع سازش ہے-

    حکومت کا کسانوں کو 1800ارب روپے کے قرضے دینے کا اعلان

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو دبئی سے کینیا کوئی عام آدمی نہیں بلوا سکتا ، ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھا وہ آنا بھی چاہتا تھا ،جنہوں نے سازش کے تحت اس کا برین واش کیا وہ اپنا کام ایمانداری سے کر رہا تھا ،اسی سازش کے تحت ابھی ایک آدمی شہید ہوا ہے اور بہت ساری جانیں جائیں گی۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اور عمران خان کا مقابلہ نہیں کیا جاسکتا، نہ پی ڈی ایم میں جارہا تھااور نہ ہی جارہا ہوں، کوشش ہےکہ عمران خان کی سیاست کو بچالوں بھیڑبکری نہیں ہوں جوضمیرکےمطابق ہوگا وہی کہوں گا، مجھے پارٹی سے نکالنے کا فائدہ2خاص اور3 سانپوں کو ہوا میرا یقین ہے کہ پی ٹی آئی کا یہ مارچ خونی ہے اور اس بات کی تصدیق خان صاحب نے بھی اب کردی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کہا ہے ان کے قریب سانپ بیٹھے ہوئے ہیں، پارٹی فنڈز پر نہیں جیتا،عمران خان کولوگوں کے نام بتاتا رہاہوں، اس بار جب بولوں گا تو ان دو خاص کا نام بھی لوں گا فیصل واوڈا کا جنرل الیکشن 2018 سے متعلق کہنا تھا کہ کوئی کہے کہ اس الیکشن میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار نہیں تھا تو جھوٹ ہوگا۔

    خیال رہے کہ 23 اکتوبر کو سینیئر صحافی ارشد شریف کو کینیا میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ ان دنوں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل دو رکنی ٹیم تحقیقات کیلئے کینیا میں موجود ہے۔

    2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار،عمران خان کا کوئی مطالبہ سننا نواز شریف کی وزیراعظم کوہدایت

  • عمران خان نے فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کردی

    عمران خان نے فیصل واوڈا کی رکنیت ختم کردی

    فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس اور پارٹی رکنیت کا معاملہ ،فیصل واوڈا کی بنیادی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی-

    باغی ٹی وی: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے چند روز قبل سابق وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس پر ان کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے ان کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔


    فیصل واوڈا کی جماعتی رکنیت کے خاتمے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا پی ٹی آئی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمران خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فیصل واوڈا نے پارٹی کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا جس پر ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے۔

    تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی کی جانب سے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو 26 اکتوبر کوشوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا –

    شوکاز نوٹس میں فیصل واوڈا سے 2 روز میں جواب طلب کیا گیا تھا وقتِ مقرر میں جواب جمع نہ کروانے پر ان کی جماعتی رکنیت ختم کردی گئی ہے-

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

  • عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    لاہور:عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان ایک ایماندار اور مخلص انسان ہیں جوسب پر اعتماد کرتے ہیں، انہوں نے کبھی نہیں کہا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ غدار ہیں۔ لانگ مارچ کی آڑ میں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

    نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے تماشا کھڑا کرنے کی سمجھ نہیں آئی، کچھ پارٹی رہنما النگے،تلنگے ہیں، 12 سے 15 سال سے صرف عمران خان کوجوابدہ ہوں، علی زیدی نہیں چیئرمین جواب مانگیں گے تو ان کو جواب دوں گا، عمران خان کی وجہ سے ہی مجھے ووٹ پڑے تھے، مجھ سے جواب لینے کے لیے علی زیدی کو 20 ہزاردفعہ پیدا ہونا پڑے گا۔

    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو کچھ ہو رہا ہے کوئی پوچھنے والا ہی نہیں، دنیا میں سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین بنے ہیں، عمران خان نے کبھی نہیں کہا جنرل باجوہ غدار ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ سائفر پڑھا نہیں نہ اسے دیکھا ہے، میں کابینہ میں نہیں تھا اس لیے سائفر نہیں دیکھا، عمران خان ایک ایماندار آدمی سب پر اعتماد کرتے ہیں، پی ٹی آئی چیئر مین کو اس حوالے سے بھروسہ کروایا گیا، پارٹی کے اندر کچھ سانپ میرے لیڈر کو ڈس کوالیفائی کرانا چاہتے تھے، انہوں نے ہی اداروں کے درمیان مِس انڈراسٹینڈنگ کرائی، میٹنگ میں عمران خان کے منہ پرکہا آپ کے اردگرسانپ بیٹھے ہیں۔

    وفاقی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے:عمران خان

    سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ سانپ سازشی عناصر نے جہانگیر ترین کو ہٹایا، یہ وہ کمزور سانپ ہے جو اپنی ذاتی زندگی میں بھی کچھ نہیں کر سکے، ایک کروڑ گھروں کی بات انہی سانپ نے کی تھی۔ ایک سانپ نے جھوٹ کہا انہیں وزیراعظم کی آفرکی گئی، میں توخان صاحب سے اپنی وفاداری بتا رہا ہوں، میں نے یہ کہا ہم نے پُرامن احتجاج ہمیشہ کیے، میں نے کہا سازشی عناصراس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اس میں کیا غلط بات ہے، دو دن پہلے قوم کے بیٹے کو سازش کے ذریعے مارا گیا۔

    روس نےایک بارپھرپاکستان کوگندم درآمد کرنےکی پیشکش کردی

    پی ٹی آئی سینئر رہنما نے کہا کہ لانگ مارچ کی آڑ می ں دشمن ملک بھی فائدہ اٹھاسکتا ہے، اپنے چیئرمین کو ایڈوائزدینا میرا حق ہے، لانگ مارچ کرنا آئینی حق ہے، لانگ مارچ میں شرکت سے متعلق ابھی میرا پارٹی میں اسٹیٹس ہی کلیئرنہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت اور اداروں کو آمنے سامنے نہیں آنا چاہیے، عمران خان ہمیشہ پرو آدمی تھے، اچانک کیا ہوا، درمیان میں لوگوں نے یہ گند کرایا، اپنے چیئرمین کو صحیح بات بتانا میری ذمہ داری ہے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛کاروباری طبقہ انتہائی پریشان

    انہوں نے کہا کہ موبائل،لیپ ٹاپ نہیں ملے گا، ارشد شریف کو پیچھے سے نہیں آگے سے گولی لگی، کینیا کی پولیس بدترین پولیس ہے، ارشد شریف کو فارم ہاؤس پہنچانا عام نہیں خاص آدمی کا کام ہے، یہ بلیک اینڈ وائٹ کیس ہے، گاڑی کے ڈرائیور کو کچھ نہیں ہوا، اس کیس میں بہت سارے لوگ عام اور خاص بھی نکلیں گے۔ میرے ساتھ کچھ ہوگا تو ان کی بھی لاشیں گریں گی، اس ملک کی بہت زیادہ تباہی ہو گئی ہے، ارشد شریف قتل سے عام اور خاص لوگوں کو فائدہ ہوا، ارشد شریف جان دے کر وہ کچھ کرگئے جو ہم لوگ 65 سالوں میں نہیں کر سکے، اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ارشد شریف کے بہت اچھے تعلقات تھے، ارشد شریف تو پاکستان سے جانا نہیں چاہتے تھے۔

  • اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    اداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کو فوری فیصل واوڈا کی بات پر فوری ایکشن لینا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیصل واوڈا نے جو کہا ان کے پاس معلومات ہوں گی ،اس بات پراداروں اور وزارت داخلہ کو فیصل واوڈا سے رابطہ کرکے معلومات اور ایکشن لینا چاہیے۔

    علی زیدی اس قابل نہیں کہ ان کو جواب دیا جائے. فیصل واؤڈا

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی اور بیرونی معاملات کو سیاست کی نذر نہ کیا جائے، ارشد شریف کی میت پر سیاست یا اسے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے، فاروق ستار کو سب جانتے ہیں ان کی واپسی سیاسی معاملہ ہے۔

    دوسری جانب سعید غنی نے عمران خان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے بڑا ملک دشمن نہیں، انہوں نے ارشد شریف کی موت کو متنازع بنایا، فیصل واوڈا عمران کا قریب ترین آدمی ہے، اس کی بات کو سنجیدہ لینا چاہیے اور اس کی تحقیقات ہونا چاہیے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے،لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں۔

    عمران خان نے ارشد شریف کو کے پی یا پھر پنجاب کے وزیر اعلیٰ ہاؤس کیوں نہ بھیجا؟…

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانےکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔

    واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملےگا، نہ لیپ ٹاپ ملےگا، شواہد مٹا دیئےگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا، ارشد شریف کے لیےکینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔

    ارشد شریف قتل کیس میں فیصل واؤڈا اورعمران خان سے بھی تفتیش کی جائے گی:وزیر داخلہ

    انہوں نےکہا کہ عمران خان جو پرامن مارچ کرنے جارہے ہیں یہ ہمارا جمہوری حق ہے، لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، لاشوں اور خون کا کھیل اس ملک میں بند ہونا چاہیے، ارشد شریف کو جو مقاصد بتائےگئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں-

    لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی بنیادی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کی جانب سے اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا جس میں آئندہ دو روز کے اندر اپنی پریس کانفرنس پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دریں اثناء پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے اپنے ٹویٹ بیان میں کہا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے فیصل واوڈا کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے عمران خان نے تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی کو فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے، فیصل واواڈ کا بیان پارٹی پالیسی سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔

    پی ٹی آئی لانگ مارچ: عمران خان کا لگژری کنٹینر تیار

  • میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:فیصل واوڈ

    اسلام آباد:میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے،

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا اور مجبورکیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانےکی بات درست نہیں ہے، میرے خیال سے ارشد شریف کی موت کوئی حادثہ نہیں تھا، میرے خیال میں ارشدکو گاڑی کے اندر سے مارا گیا، انہیں صرف دو گولیاں لگیں،

    فیصل واوڈا نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فارنزک کے لیے تیار ہوں، ارشد شریف کو پاکستان میں کہیں سے کوئی خطرہ نہیں تھا، ارشد شریف کا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ پازیٹو تعلق تھا، میں نے ویڈیو بنا کر نام دے دیے ہیں، ویڈیو میں جن لوگوں کے نام بتائے، مجھے کچھ ہوا تو وہ لوگ بھی نہیں بچیں گے۔

    رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی موت قتل ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے، ارشد شریف کا نہ موبائل ملےگا، نہ لیپ ٹاپ ملےگا، شواہد مٹا دیےگئے ہیں، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا، ارشد شریف کے لیےکینیا کے انتخاب کے پیچھے وہ لوگ ہیں، جو ملک توڑنا چاہتے ہیں، اگر میرا چیئرمین کچھ بتائے تو میں 99 فیصد یقین کروں گا، ویسے ہی ارشد کو جو شخص کچھ بتا رہا تھا، وہ اس پر یقین کر رہا تھا۔

    فیصل واوڈا بتا رہے تھے کہ ارشد شریف کو جو مقاصد بتائےگئے ان کے پیچھے سازش تھی، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں، لانگ مارچ کے بیانیےکی آڑ میں سازش رچائی جارہی ہے، کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہرچیز پر لبیک کہیں لیکن کسی اور کے لیے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

  • فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی

    فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی

    سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف اپیل پر سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی

    دوران سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط اوربا اختیاربنانا چاہتے ہیں نہیں چاہتے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہر کوئی رٹ میں اڑاتا رہے،انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن ماہرہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھا ہے،الیکشن کمیشن کو حقائق کے تعین کیلئے مقدمہ ہائیکورٹ نے ہی بھیجا تھا،

    وکیل فیصل واوڈا نے عدالت میں کہا کہ کیا ہائیکورٹ کے کہنے سے الیکشن کمیشن عدالت بن جائے گا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر فیصلہ ہی نہیں دیا، الیکشن کمیشن نے حقائق کا تعین بھی درست انداز میں نہیں کیا، امریکی سفارتخانے کے اہلکاروں پر جرح کا موقع ہی نہیں دیا گیا،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واووڈا نے شہریت چھوڑنے کیلئے رجوع کاغذات جمع کرانے کے بعد کیا تھا، وکیل نے کہا کہ بطور سینیٹر فیصل واوڈا پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں کیا گیا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کی بنیاد پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے

    الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں

  • تاحیات نااہلی صادق اورامین کے اصول پر پورا نہ اترنے پر ہوتی ہے،چیف جسٹس

    تاحیات نااہلی صادق اورامین کے اصول پر پورا نہ اترنے پر ہوتی ہے،چیف جسٹس

    سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوگئی نااہلی بنتی ہے مگر تا حیات نہیں، وکیل فیصل واوڈا وسیم سجاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن کورٹ آف لا نہیں اس لیے نااہلی کا فیصلہ نہیں دے سکتا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تاحیات نااہلی صادق اور امین کے اصول پر پورا نہ اترنے پر ہوتی ہے اثاثے چھپانے یا غلطی کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی ایک مدت تک ہوتی ہے،

    وکیل نثار کھوڑو فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فیصل واوڈا کا سارا جھگڑا سینیٹ کی نشست کا ہے ،وکیل فیصل واوڈا وسیم سجاد نے کہاکہ فیصل واوڈا نے نہ حقائق چھپائے نہ کوئی بدیانتی کی، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ
    فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی کب جمع کرائے؟ وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا نے کاغذات نامزدگی 7 جون 2018 کو جمع کرائے اور ان پر اسکروٹنی 18 جون کو ہوئی ،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ فیصل واوڈا نے بیان حلفی کب جمع کرایا تھا؟ وکیل نے کہا کہ فیصل واوڈا نے بیان حلفی 11 جون 2018 کو جمع کرایا، ریٹرننگ افسر کو بتا دیا تھا کہ امریکی شہریت چھوڑ دی ہے،امریکن کونسلیٹ جا کر نائیکاپ کینسل کرایا،جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ آپ نے کس تاریخ کو امریکی سفارت خانے میں جا کر نیشنیلٹی منسوخ کرائی؟ وکیل وسیم سجاد نے کہا کہ امریکی سفارت خانے جا کر کہہ دیا تھا کہ نیشنیلٹی چھوڑ رہا ہوں،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ایمبیسی جا کر زبانی بتا دیا کہ میرا پاسپورٹ کینسل کر دو؟ وکیل نے کہا کہ امریکی شہریت چھوڑنے کا ثبوت میں نے تو نہیں دینا تھا، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ بیان حلفی 11 جون کو جمع کرانے سے پہلے آپ نے زحمت ہی نہیں کی کہ دوہری شہریت کا معاملہ ختم کریں؟ وکیل نے کہا کہ نادرا نے 29 مئی 2018 کو امریکی شہریت کینسل ہونے کا سرٹیفکیٹ دیا تھا،

    عدالت نے فیصل واوڈا کے وکیل کو الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے متعلق مزید تیاری کی ہدایت کر دی،عدالت نے کیس کی سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کردی ،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    واضح رہے کہ ،الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کو دوہری شہریت کی بنیاد پر تاحیات نااہل قرار دیا تھا فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں

  • ‘یہ کونسا آئین ہےجوچورڈاکوکواعلیٰ عہدےپربٹھا دے’  ایسےفیصلوں سےقوم آگےنہیں بڑھ سکتی:فیصل واوڈا

    ‘یہ کونسا آئین ہےجوچورڈاکوکواعلیٰ عہدےپربٹھا دے’ ایسےفیصلوں سےقوم آگےنہیں بڑھ سکتی:فیصل واوڈا

    اسلام آباد:‘یہ کون سا آئین ہےجو چورڈاکو کواعلیٰ عہدے پربٹھا دے’ایسے فیصلوں سے توقوم آگے نہیں بڑھ سکتی:اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ یہ کون سا آئین ہے جو چور ڈاکو کو اعلیٰ عہدے پر بٹھا دے۔

    ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن اور سانحہ بلدیہ میں آئین کہاں تھا جب لوگوں کو سندھ ہاؤس میں خریدا جا رہا تھا تو آئین کہاں تھا؟

    فیصل واوڈا نے کہا کہ آئین بچانےکی قسم ہم نےبھی کھائی ہے یہ کون سا آئین ہے جو چور ڈاکو کو اعلیٰ عہدے پر بٹھا دے 11تاریخ کو شہبازشریف پر فرم جرم عائد ہونے جا رہی ہے فردم جرم عائد ہونے سے پہلے شہبازشریف کو وزیراعظم بنایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم آئین کو، مسٹرضمیر اور پاکستان کو بھی بچائیں گے سپریم کورٹ کےفیصلےسےخوش ہیں الیکشن تو ہونے ہیں، آگے بھی سرپرائز ملیں گے ہمارےپاس ابھی اور بھی بہت سے سرپرائز ہیں آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے کئی آپشن استعمال کر سکتے ہیں۔

    قبل ازیں ٹوئٹر پر جاری بیان میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان کا سودا نہیں ہونے دیں گے، غداروں کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے الیکشن ہو کر رہے گا! انشااللہ اب دیکھو پھر کپتان کیا کرے گا۔

  • فیصل واوڈا کی نشست پر نثار کھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

    فیصل واوڈا کی نشست پر نثار کھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی نشست پر نثار کھوڑو کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی

    وکیل فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر نثار کھوڑو کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جیتے ہوئے امیدوار کو عارضی طور پر رہنے دیں،اگر فیصل واوڈا کیس ہار جاتے ہیں تو نثار کھوڑو کی لاٹری نکل آئے گی،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ کیس کا نوٹس گزشتہ روزموصول ہوا جواب جمع کرانے کیلئے وقت درکار ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غلط بیان حلفی اور اس کے بعد آپ کے کنڈکٹ کے نتائج تو ہوں گے،الیکشن کمیشن کے پاس الیکشن ایکٹ کی سیکشن 9 کے تحت اختیارات ہیں الیکشن کمیشن نے جس شق کے تحت نااہلی کی اس کو بھی دیکھیں گے،کیس کو لٹکانا نہیں چاہتے نثار کھوڑو کو بھی فریق بنانا چاہتے ہیں تو بنا لیں

    وکیل فیصل واوڈا وسیم سجاد نے کہا کہ نثار کھوڑو خود کیس میں فریق بننے کی درخواست کریں، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا انتظار کیا تو کیس 3،4 ہفتے مزید لٹک جائے گا،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فیصل واوڈا کی خالی نشست پر 9 مارچ کو الیکشن ہوا،

    قبل ازیں فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا،الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کردی گئی اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی

    قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واوڈا کی نا اہلی سے متعلق درخواست مسترد کردی ,تحریری فیصلہ چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پڑھ کر سنایا تحریری فیصلہ 12 صفحات پر مشتمل ہے الیکشن کمیشن نے 9 فروری کو فیصل واڈا کو نااہل قرار دیا تھا فیصلے میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ کا حوالہ بھی دیا گیا فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ موجود نہیں،فیصل واوڈا کا اپنا کنڈکٹ ہی موجودہ نتائج کا باعث بنا ہے،

    فیصل واوڈا کو الیکشن کمیشن نے نااہل کیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،تحریری فیصلے پر چیف الیکشن کمشنرز سمیت 3ممبران نے دستخط کیے فیصل واوڈا کی نااہلی کا فیصلہ 27 صفحات پر مشتمل ہے 27صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ سلطان نے تحریر کیا فیصل واوڈا کو 3 رکنی کمیشن نے متفقہ طور پر نااہل کیا،فیصل واوڈا کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا گیا ،کاغزات نامزدگی کے وقت فیصل واوڈا انتخاب لڑنے کے اہل نہیں تھے،فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا بیان حلفی جمع کرایا،جھوٹا بیان حلفی جمع کرانے پر 62 ون ایف کے تحت نااہل کیا جاتا ہے فیصل واوڈا تمام تنخواہیں اور مراعات سیکریٹری قومی اسمبلی کو 2 مہینوں میں جمع کرائیں،کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واوڈا دہری شہریت کے حامل تھے،امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرایا گیا

    دوسری جانب فیصل واوڈا کی سینیٹ کی نشست خالی ہونے پر الیکشن کرانے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا سینیٹ کی نشست کے لیے سندھ کی جنرل نشست پر الیکشن ہوں گے امیدوار 17 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے، انتخاب 9 مارچ کو سندھ اسمبلی میں ہو گا۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 24 فروری تک جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 3 مارچ کو جاری کی جائے گی۔ پولنگ 9 مارچ کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    فیصل واوڈا کی بیرون ملک جائیدادیں، ناقابل تردید ثبوت باغی ٹی وی نے حاصل کر لئے

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    نااہلی سے بچنے کے لئے فیصل واوڈا نے عدالت میں کیا قدم اٹھا لیا

    فیصل واوڈا نے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

    فیصل واوڈا کی سینیٹ کی خالی نشست پر نثار کھوڑو سنیٹر منتخب

    الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں