Baaghi TV

Tag: فیصل کریم کنڈی

  • علی امین گنڈا پور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

    علی امین گنڈا پور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتے ہیں،فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے میں گورنر راج لگا تو میں پی ٹی آئی سے نمٹ لوں گا-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گورنر راج سے متعلق کسی بات کا علم نہیں، ٹی وی سے پتا چلا کہ کابینہ اجلاس میں گورنر راج کی بات ہوئی، پیپلزپارٹی کو بھی گورنر راج کے بارے میں علم نہیں ہے، میں نے گورنر راج کی دھمکی نہیں دی بلکہ صرف کہا آپشن موجود ہے تاہم گورنر راج کی آئین میں گنجائش موجود ہے۔

    گورنر خیبرپختونخو ا نے کہا کہ وزیراعلیٰ وفاق پر حملہ آور ہونے کی بات کرتا ہے، احتجاج میں مظاہرین کے پاس جو اسلحہ تھا وہ عام بازار سے نہیں خریدا جاسکتا، صوبے میں روزانہ کی بنیاد پر لوگ جنازے اٹھا رہے ہیں، گزشتہ روز کوہاٹ میں کرم کی صورتحال پر جرگے کے لئے گیا، کوشش ہے کہ صوبے میں امن وامان قائم ہو، ابھی گورنر راج تو نہیں لگ رہا لیکن اگر لگا تو میں ان کے ساتھ نمٹ لوں گا۔

    عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی دھرنوں سے نہیں عدالتوں کے ذریعے ہی باہر آسکتے ہیں، علی امین گنڈا پور وکٹ کی دونوں طرف کھیلتے ہیں، وہ دھرنے کی بات کرتے ہیں اور پھر دامن کوہ کے راستے فرار ہوجاتے ہیں، احتجاج میں وزیراعلیٰ کے ساتھ سادہ لباس میں پولیس کے اہلکار موجود تھے،سہولتکاروں کے ساتھ میچ سنگجانی تک فکس تھا مگر ڈی چوک پہنچ گیا۔

    فیصل کریم کنڈی نے مشورہ دیا کہ حکومتی وزراکو غیرذمہ دارانہ بیانات نہیں دینے چاہئیں، وفاق کو ملک بند نہیں کرنا چاہئے بلکہ بات کرنی چاہئے، حکومت انٹرنیٹ، موبائل فون سروس اور راستے بند کرکے مشکلات پیدا کرتی ہے، پی ٹی آئی والوں کو آنے دیتے اور احتجاج کرنے دیتے۔

  • صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے ،گورنر خیبر پختونخوا

    صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے ،گورنر خیبر پختونخوا

    پشاور:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سےجرگہ لے کر کوہاٹ جا رہے ہیں، اس سےقبل بھی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو کوہاٹ جانے کی دعوت دی، وزیر اعلیٰ آج کوہاٹ گئے، اچھی با ت ہے، زیادہ اچھا ہوتا اگر وزیر اعلیٰ دیگر سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر جاتے، کے پی کو امن اور ترقی چاہیے-

    انہوں نےکہا کہ ہمارے صوبے کے پیسے اور ملازمین جلوس میں استعمال ہوتے ہیں، صوبے کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان کا ہے امن پر سیاست نہیں ہو نی چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اسلام آباد جاکر آگ لگا دیں، ڈی آئی خان میں عصر کے بعد باہر نہیں جا سکتے، امن کے معاملے پر ایک ہونا چاہیے۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ لیڈر آگ لگانے سے نہیں، عدالت کے ذریعے آزاد ہوگا، ڈی چوک دھرنا اور جلوس کسی کو جیل سے رہا نہیں کرے گا، کل وزیر اعلیٰ کا اسمبلی خطاب سیاسی شخص کا خطاب نہیں تھا، صوبے میں امن و امان کی صورتحال کی ذمہ داری آپ پر ہے، کیا آپ نے امن و امان کیلئے اے پی سی بلائی؟پی ٹی آئی جلوس میں صرف ورکرز گرفتار ہوجاتے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا کا حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے،فیصل کریم کنڈی

    خیبرپختونخوا کا حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے،فیصل کریم کنڈی

    ڈی آئی خان: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی کا گھمبیر مسئلہ لا اینڈ آڈر ہے اور صوبائی حکومت امن وامان کے حوالے سے مکمل ناکام ہے-

    باغی ٹی وی: ڈیرہ اسماعیل خان کے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ حکومت کا فوکس صرف جلسے جلوسوں پر ہے اور ان کا خیال ہے کہ ایسے عمل سے ان کا بانی رہنما رہا ہو جائے گا، جلسے جلوسوں سے کوئی قیدی رہا نہیں ہوتے-

    انہوں نے کہا کہ کے پی کی عوام اور ان کے وسائل احتجاج و جلسوں میں استعمال ہورہے ہیں، صوبائی حکومت کے ماتحت اداروں میں تنخوا ہیں نہیں دی جا ر ہیں، کے پی میں روز فوجی جوانوں کےجنازے اٹھا رہے ہیں اور یہ کہتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جا ئے،وزیراعلی سے غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی، انتظامیہ لا اینڈ کا نفاذ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، پاراچنار میں ایک ماہ سے روڈ بند ہیں اور حکومت مسئلے کے حل کیلئے کوئی اقدامات نہیں کررہی۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو سہولت فوج کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس نہیں، دلیل اور دلائل سے وفاق سے پیسے لیں، بدمعاشی سے صوبے کو کچھ نہیں ملنے والا، ڈی آئی خان میں جلد بلاول بھٹو لفٹ کینال کا افتتاح کریں گے جس سے سبز انقلاب آئے گا، کوشش ہے دہشت گردی کا مقابلہ منصوبہ بندی کے ساتھ کریں۔

  • ملک میں فتنہ پھیلانے کے بجائے سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہیے،فیصل  کریم کنڈی

    ملک میں فتنہ پھیلانے کے بجائے سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہیے،فیصل کریم کنڈی

    پشاور: خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال نہیں بلکہ مس کال ہے۔

    باغی ٹی وی : فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی احتجاج سے نہیں بلکہ عدالتوں سے رہا ہوں گے خیبر پختونخوا کو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور چلا رہے ہیں، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی عدالتوں سے رہا ہوئی ہیں، ملک میں فتنہ پھیلانے کے بجائے ملک کا سیاسی استحکام برقرار رکھنا چاہیے، اب پھر یہ لوگ احتجاج سے دو گھنٹوں کیلئے غائب ہو جائیں گے اور پی ٹی آئی قیادت پھر کہیں چائے پینے چلی جائے گی۔

    گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کی مشینری اور پولیس کو وفاق کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، کس قانون اور آئین کے تحت یہ کام کیے جا رہے ہیں؟آج خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرز اور اساتذہ سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، اساتذہ کو کہا جا رہا ہے احتجاج میں شرکت کرنے پر تنخواہ دی جائےگی، ضلعی انتظامیہ و پولیس کو وفاق پر دھاوا بولنے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہےپنجاب سےعوام نے احتجاج میں شرکت نہیں کی، کسی ایک خاص صوبے کو انتشارکیلئے استعمال نہ کیا جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں نکلنا ہے،24 نومبر کو احتجاج ہو گا جس کے لئے سب نکلیں،علیمہ خان نے اعلان کیا تو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے تائید کی، بانی پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج کے لئے کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے-

    سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےبانی اپنے حواس کھو بیٹھے ہیںَ 26 ویں آئینی ترمیم کا خاتمہ نہیں ہو سکتا ،یہ دو تہائی اکثریت سے پاس ہوئی اور خاتمے کے لئے بھی دو تہائی اکثریت چاہئے ہو گی، آئین بحال ہے، عدالتیں کام کر رہی ہیں، 8 فروری کو ہونے والے انتخابات شفاف ہوئے تھے، تمام حکومتیں کام کر رہی ہیں، قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ عمران کا اپنی رہائی کا مطالبہ ہے، عمران سیاسی قیدی نہیں بلکہ توشہ خانہ،9مئی کے مقدمات میں قید ہے، دراصل 24 نومبر کا احتجاج عمران خان کی جانب سے نومئی کا واقعہ دوبارہ دہرانے کی ہی ایک کڑی ہےحکومت کو اس احتجاج کے حوالہ سے کسی قسم کی نرمی نہیں دکھانی چاہئے.

  • کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہمارے صوبے کا نام آتا ہے لوگ دہشتگری کی بات کرتے ہیں۔ کوشش ہے کہ اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی ٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کے ہمراہ شجر کاری مہم کے لیے پودا لگایا اور نیشنل مینز سافٹ بال چیمپئن شپ کا میچ بھی دیکھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست الیکشن میں کریں گے لیکن قیام امن اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ میں سے ایک ہے جس میں دنیا بھر سے شہرت یافتہ کرکٹرز کھیلتے اور لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے خواہشمند رہتے ہیں۔پی ایس ایل کا سفر 9 سال سے کامیابی سے جاری ہے اور ہر گزرتے ایڈیشن کے ساتھ اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ 2025ء میں اس کا دسواں ایڈیشن کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز حصہ لیتی ہیں جب کہ 2026ء میں 11 ویں ایڈیشن سے اس میں مزید دو ٹیموں کے اضافے کا امکان ہے۔

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

  • ملک کو دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

    ملک کو دہشتگردی ،انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سانحہ کارساز کو پاکستانی تاریخ کا المناک اور افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ 18اکتوبر 2007ء کا دن پاکستانی سیاست میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والے بہادر لوگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے بے خوف ہو کر ایک عظیم مقصد کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ یہ واقعہ نہ صرف جمہوریت کی خاطر دی جانے والی قربانیوں کی علامت ہے، بلکہ یہ ہمیں اس بات کی بھی یاد دلاتا ہے کہ ملک کو دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آج کے دن پاکستان بھر سے خواتین، بچے بوڑھے اپنی لیڈر کا استقبال کرنے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچے تھے اور یہ بات جہموریت کے دشمنوں سے ہضم نہیں ہوئی اور پوری قوم کی خوشی کو ماتم میں بدل دیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم جمہوری اقدار، انصاف اور امن کے فروغ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے شہدا کے اہل خانہ سے بھی اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی اور ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

    اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد تک کمی آ چکی ہے، کراچی پولیس چیف

    کراچی میں دفعہ 144 میں 2 دن کی توسیع

  • اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، فیصل کریم کنڈی

    اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، فیصل کریم کنڈی

    ملتان:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں،اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے-

    باغی ٹی وی: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ملتان میرا دوسر گھر ہے، ملتان کے عوام نے آمریت کا مقابلہ کیا، خوشی ہوئی ملتان کےعوام نے پیپلز پارٹی کے ساتھ وفا کی، ڈی آئی خان میں پیپلزپارٹی اکثریتی جماعت ہے-

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت میں بدامنی بڑھ رہی ہے، خیبرپختونخوا حکومت امن قائم کرنے میں ناکام ہے، صوبے کے وزیراعلیٰ کو جلسے جلوسوں سے فرصت نہیں، ہماری حکومت نے 2013 میں پر امن پختونخوا دیا تھا، پیپلزپارٹی نے 2008 سے 2013 تک بہترین حکومت کی، آج جو لوگ سڑکوں پر ہیں انہیں ہم نے پُرامن پاکستان دیا تھا، کے پی حکومت کو 600 ارب سیکیورٹی کے لیے ملے لیکن پولیس کے پاس وسائل نہیں، کے پی حکومت ایک نعرے پر چل رہی ہے وہ کرپشن کرپشن کرپشن ہے، پشاور بی آر ٹی میں کرپشن سامنے آئی۔

    گورنر کے پی نے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا بد امنی کی نذر ہوچکا ہے، صوبائی حکومت کی غفلت کے باعث سوات میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، سفارتکاروں کی سیکیورٹی نہیں تھی، ملک میں امن کے لیے عوام اور سیکیورٹی فورسز نے قربانیاں دیں، کے پی میں امن کے لیے صوبائی کابینہ کا اجلاس تک نہیں بلایا گیا، تمام وزیر، مشیر اور ترجمان میرے خلاف بول لیں کیونکہ انہوں نے نوکری پکی کرنی ہے، اگر میرا بھائی خلاف بولے گا تو اس کا تو جواب دوں گا، میں نے صوبے کے تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران کو خط لکھا ہے، ناچاہتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھی خط لکھا۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خط میں لکھا ہے کہ صوبے کا ایک مقدمہ بنائیں اور مرکز کے سامنے پیش کریں، ہم وہ مقدمہ گالم گلوچ کے ساتھ نہیں، دلیل اور دلائل کے ساتھ پیش کریں گے، صوبے میں امن و امان کی صورتحال ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ، وزیراعظم سے بھی صوبے کے امن پر تفصیل سے بات کروں گا، اتحادی حکومتوں میں مسائل ہوتے ہیں، گلے شکوؤں کو دور کریں گے، بلاول بھٹو نے جنرل الیکشن میں جو مہم چلائی شاید ہی وہ کسی نے چلائی ہو، پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلتی تھی، پیپلز پارٹی آئینی عدالت کے قیام کے لیے کوشاں ہے، آئینی عدالتوں کے قیام کے لئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو جگہ جگہ جا رہے ہیں، وسیب کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کیا ہے۔

  • سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے،گورنر خیبرپختونخوا

    پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے،سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے-

    باغی ٹی وی : پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کر سکے،کے پی میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، عوام کے تحفظ کیلئے پی ٹی آئی کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت نے صوبے میں تعلیم کا بیڑا غرق کیا ہے۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بی آر ٹی رپورٹس پر صوبائی حکومت کیا کہے گی، آبی وسائل سے متعلق چیئرمین واپڈا اور تمام پارلیمنٹرینز کوبلائیں گے، وفاق کے ذمے واجب الادا بقایاجات واپس لیں گےصوابی میں دھماکا شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے؟ اگر واقعہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو تحقیقات ہونی چاہئیں، 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں بذریعہ روڈ سوات لےجایا گیا، سوات واقعےمیں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے۔

    دوسری جانب فیصل کریم کنڈی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر وفاقی حکومت کو امن و امان سے متعلق بیان بازی کے بجائےعملی اقدامات کی تلقین کریں اور وفاق کو سمجھائیں کہ کراس بارڈر دہشت گردی روکنا وفاق کی ذمہ داری ہے، گورنرکے پی وزیراعظم کو صوبے کے بقایاجات کے بارے میں بھی آگاہ کریں اور خط میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کے مسائل بھی وزیراعظم کے گوش گزار کریں،گورنر فیصل کریم کنڈی وزیراعظم کو خط ضرور لکھیں مگر انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلائیں لکھیں کہ خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے اس لیے کے پی کے ساتھ سوتیلوں جیساسلوک نہ رکھیں، گورنر اپنی نوکری بچانے کے لیے چغلی کرنے والا نالائق بچہ بنے ہوئے ہیں۔

  • کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

    کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ کو چیلنج

    اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی وائس چانسلر کی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی میں دستخط کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں کھیلوں کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے کہا کہ دلیل سے بات کریں، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایف آئی ایف سی) کا معاملہ تھا دلیل اور دلائل سے حل ہوا، میں ان کا مشکور ہوں کہ وہ کچھ دلیل سے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسی زبان استعمال کرنا کی ان کی مجبوری ہے، وہ اپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو چیلنج کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کر مناظرہ کرلیں۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا کہ 26 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز نہیں ہیں اس پر کام کریں، 6 قائم مقام وائس چانسلرز کی تقرری کی اور وہ بھی غیر قانونی طریقے سے ہوئی ہے،چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں سپریم کورٹ میں وائس چانسلر کے حوالے سے کیس میں صوبے کے وکیل نے غلط بیانی کی ہے، ابھی تک کسی بھی وائس چانسلر کی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی میں دستخط کرنے میں دیر نہیں کروں گا۔

    لاہور میں لاوارث بچوں سے بدفعلی کروانے والا گینگ گرفتار

    گورنر نے کہا کہ سوشل میڈیا کا خیبرپختونخوا الگ ہے اور حقیقی خیبرپختونخوا صوبہ الگ ہےسالانہ ایونٹ میں دوسری بار آرہا ہوں، اس وقت 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، نوجوانوں کے لیے ایسے ایونٹس ہونے چاہیئں، ہمارے صوبے میں کھیلوں کے میدان بہت کم ہیں، ہماری آدھی قومی کرکٹ ٹیم کے پی سے ہے، نوجوان کھلیوں پر توجہ دیں، ہم نوجوان اور ویمن امپاورمنٹ پر کام کریں گے ، روایتی کھیلوں کو فروغ دیں گے،جلد پشاور میں ایسا ایونٹ کرنےوالے ہیں،ہم خیبرپختونخوا میں نیزہ بازی کے ٹورنامنٹ کرائیں گے۔

    اقوام متحدہ کا اسرائیلی فوج کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ

  • وزیراعلیٰ کو دعوت دیتا ہوں آئیں صوبے میں امن کیلئے ملکر کام کریں،گورنر خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ کو دعوت دیتا ہوں آئیں صوبے میں امن کیلئے ملکر کام کریں،گورنر خیبر پختونخوا

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاسی لوگوں کو مل کر بیٹھنا ہوگا اور بات چیت کرنا ہوگی۔آج اگر الیکشن پر اعتراض ہے تو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر چور دروازے قانون سازی سے بند کریں،

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں 9 مئی کے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کم کی، مستقبل میں ایسا ہی رویہ رہا تو وفاق کی جانب سے مسئلہ حل ہو جائے گا، وزیراعلیٰ سے کہا تھا دلائل کے ساتھ وفاق سے بات کریں، تحریک انصاف پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، شور شرابے سے کچھ حاصل نہیں ہونا، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہیے پُرامید ہیں وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرے گی، میں نہیں چاہتا صوبائی حکومت اور گورنر ہاؤس کے درمیان ٹینشن ہو، وزیراعلیٰ کے پی ایسی زبان استعمال کرتے تھے جس سے مسئلے کا حل نہیں نکلتا تھا وزیراعلیٰ کو کہتا تھا وفاق کے پاس جائیں اپنے مسائل بتائیں، حل نکلے گا، مل کر صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بہت جلد خیبرپختونخوا آئیں گے، جتنی سیاسی جماعتیں ہیں ان کے پاس جارہا ہوں، خیبرپختونخوا کی ترقی،امن اور خوشحالی کے لیے سب کے پاس جانے کو تیار ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے سیاسی لوگوں کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہئیں، وزیراعلیٰ کو دعوت دیتا ہوں آئیں صوبے میں امن کیلئے ملکر کام کریں، مرکز اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا۔

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان