Baaghi TV

Tag: فیض حمید

  • فیض حمید کے بھائی نجف حمید کا فراڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    فیض حمید کے بھائی نجف حمید کا فراڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    ساق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید نے فراڈ کیس میں ضمانت بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    نجف حمید نے ایف آئی اے مقدمے میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کردیا، نجف حمید نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ چیلنج کیا،اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی تھی۔

    درخواست میں ریاست، ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے نجف حمید نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ قانون پسند شہری ہوں، بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جارہا ہے، ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا، اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کیا جائے۔

  • فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی،  فیصل واوڈا

    فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، فیصل واوڈا

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، اور معاملے کی مکمل چھان بین ناگزیر ہے-

    فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محض استعفیٰ دینے سے معاملہ ختم نہیں ہوگا انہوں نے سوال اٹھایا کہ رات 12 بجے عدالتیں کس نے کھلوائیں اور نواز شریف کو پھنسا کر پھر رہا کرنے والا کون تھا؟ فیصل واوڈا کے مطابق دھرنے کے دوران جس جج نے فون کیا تھا، اس کی تحقیقات بھی ضروری ہیں تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔

    فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ سابق جنرل فیض حمید سے تمام مراعات واپس لی جائیں گی، کیونکہ ان کے محلات ایک دو نہیں بلکہ متعدد مقامات پر موجود ہیں، فیض حمید کے مبینہ سیاسی فرنٹ مین سے بھی پوچھ گچھ کی جائے گی، اور معاملے کی مکمل چھان بین ناگزیر ہے۔

    قبل ازیں ایک بیان میں فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید بانی پی ٹی آئی سے متعلق اہم بیان دیں گے اور اب 9 مئی کے حوالے سے کوئی ابہام باقی نہیں رہنا چاہیےفیض حمید شواہد اور گواہیاں خود پیش کریں گے فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ ہےہ فیض حمید کو چار الزامات میں سزا ہوئی ہے اور ان کے خلاف 9 مئی کا کیس بھی جاری ہے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو روکتا تھا کہ اس طرف نہ جائیں، میں نے 9 مئی جیسے واقعات سے منع کیا تھا، منع کرنے پر مجھے 9 مئی سے پہلے نکال دیاگیا، فیلڈمارشل نے اپنے ادارے سے احتساب کا عمل شروع کیا، بانی پی ٹی آئی سب کچھ کنٹرول کرناچاہتے تھے پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان، فوج اور شہداکانقصان ہوا، تحریک انصاف کیلئے آج ماتم کا دن ہے، کوئی پاکستان سے بڑا نہیں،کوئی کٹہرے سے باہر نہیں، ملک، فوج اور شہدا کے دشمنوں کے لیے کوئی معافی نہیں۔

  • فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے،فیصل واوڈا

    فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے،فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کیسز میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل نے کہا کہ 9 مئی کے کیسز میں عمران خان قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گےسابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی، جنرل (ر) باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی،معاملہ واضح ہونے کے بعد پہلا نمبرپی ٹی آئی اور اس کے بانی کا ہے۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کو روکتا تھا کہ اس طرف نہ جائیں، میں نے 9 مئی جیسے واقعات سے منع کیا تھا، منع کرنے پر مجھے 9 مئی سے پہلے نکال دیاگیا، فیلڈمارشل نے اپنے ادارے سے احتساب کا عمل شروع کیا، بانی پی ٹی آئی سب کچھ کنٹرول کرناچاہتے تھے، پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان، فوج اور شہداکانقصان ہوا، تحریک انصاف کیلئے آج ماتم کا دن ہے، کوئی پاکستان سے بڑا نہیں،کوئی کٹہرے سے باہر نہیں، ملک، فوج اور شہدا کے دشمنوں کے لیے کوئی معافی نہیں۔

  • فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، ایمل ولی خان

    فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، ایمل ولی خان

    پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سابق لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو ان کے جرائم پر حقیقی سزا نہیں ملی ہے-

    صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل (ر) فیض حمید کو ان کے جرائم کی حقیقی سزا نہیں ملی، چائے کا کپ پکڑ کر کابل میں 40 ہزار دہشت گردوں کو منظم کرنے والا آج بھی بے حساب ہے پختونوں کی دوبارہ نسل کشی کی کوشش پر بھی فیض سے بازپرس نہیں ہوئی، فیض،باجوہ اورعمران گٹھ جوڑ کے سارے "فیض یاب” آج بھی اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔

    ایمل ولی خان نے کہا کہ پوری ایک نسل کو اپنے سیاسی مشران کا دشمن بنایا گیا، قوم کو بتایا گیا کہ آپ کے سارے مشیران چور ہیں اور صرف ایک مسیحا ہےجبکہ وفاق اور پنجاب نے تبدیلی 4 سال انجوائے کی اور سب سے زیادہ نقصان پختونوں نے اٹھایا ہےخیبرپختونخوا میں اسٹیبلشمنٹ کی تیسری بار کی گئی انجینئرنگ نے صوبہ تباہ کیا، جب تک پورے گٹھ جوڑ کا احتساب نہیں ہوتا، امن اور انصاف ممکن نہیں ہے، پختونوں کے خلاف سازشیں بے نقاب کیے بغیر حالات درست نہیں ہوں گے۔

    ہم روس کا اگلا ہدف ہو سکتے ہیں،نیٹو سربراہ کا اتحادیوں کو انتباہ

    واضح رہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو فوجی عدالت نے 14 سال قید بامشقت سنائی فیصلے میں کہا کہ فیض حمید پر سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، ریاست کے تحفظ اور مفاد کے لیے نقصان دہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور لوگوں کو غلط طریقے سے نقصان پہنچانے سے متعلق چار الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا۔

    پاکستانی فلم ویلکم ٹو پنجاب نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاسی عناصر کے ساتھ مل کر سیاسی اشتعال انگیزی اور عدم استحکام کو ہوا دینے اور بعض دیگر معاملات میں مجرم کے ملوث ہونے سے الگ سے نمٹا جا رہا ہے، ملزم کے سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت، سیاسی افراتفری اور عدم استحکام کے معاملات الگ سے دیکھے جا رہے ہیں۔

  • بلاول بھٹو  نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا

    بلاول بھٹو نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فیض حمید کے حوالے سے فوجی عدالت کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا-

    چینیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فیض حمید سے متعلق تاریخی فیصلہ ہے تاہم فیض حمید کے خلاف مزید ٹرائل ابھی جاری ہےآج کے فیصلے سے واضح پیغام ہے کہ فیض حمید غیر قانونی کام کر رہے تھے، فیض حمید کے پاس اپیل کے لیے بھی فورمز ہوں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنرراج سے متعلق باقاعدہ ڈسکشن نہیں ہوئی، گورنر راج ایک آئینی آپشن موجود ہے، پی ٹی آئی اپنے طرزعمل سے وفاق کو مجبور کر رہی ہے اور پی ٹی آئی کی سیاست خود ایسےحالات پیدا کرنا چاہ رہی ہےپی ٹی آئی دور میں مریم نواز اور فریال تالپور کو ٹارگٹ کیا گیا، آج عمران خان خود جیل میں ہے، یہ مکافات عمل ہے، بانی پی ٹی آئی بطور وزیراعظم طاقت کے نشے میں دھمکیاں دیتے تھے۔

    ناروے کے سفیر کی ایمان مزاری کیس کی سماعت میں شرکت، وزارت خارجہ کا سخت ڈیمارش جاری

    چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے سیاست میں غلط روایات ڈالیں، نفرت اور انتشار کی سیاست کو پروان چڑھایا،ہم نے آئینی عدالت بھی بنا دی ہے، ہمارے نظریے اورمنشور کی جیت ہے، آئینی عدالت کا قیام پیپلزپارٹی کی بڑی کامیابی ہے سب کو کوشش کرنی چاہیے وفاق کی مشکلات دور کی جائیں، وفاق کی مالی مشکلات دور کرسکتے ہیں اور اس کے لیے پی پی پی تعاون جاری رکھے گی، صوبے کے اختیارات کم کیے بغیر وفاق کی مشکلات کم کرسکتے ہیں عوام کے لیےمعاشی مشکلات ضرور ہیں۔

    خاتون اپنے آشنا کی بیوی سے بچنے کیلئے 10ویں منزل کی بالکونی سے لٹک گئی

  • ملزم فیض حمید پر فردجرم،قید اور موت کی سزا،سب ختم شد،عمران خان شدید مایوس

    ملزم فیض حمید پر فردجرم،قید اور موت کی سزا،سب ختم شد،عمران خان شدید مایوس

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، فیض حمید پر فردجرم عائد ہوئی، کون کون کٹہرے میں آئے، نواز شریف کو بم سے اڑانے کی سازش،سول نافرمانی کی کال،کیا ہے عمران خان کی اگلی چال،کال کوٹھڑی یا پھانسی کا پھندہ،ڈو اور ڈائی کا وقت آ چکا ہے،

    مبشر لقمان آفیشل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ جس شدت سے پی ٹی آئی ٹرمپ کا صدارتی منصب سنبھالنے کا انتظار کر رہی تھی، اسی طرح پاکستان میں اسی شدت سے فیض حمید کے کورٹ مارشل بارے بڑی خبر کا انتظار کر رہے تھے، جنرل عاصم منیر کی تعیناتی سے لے کر اب تک پی ٹی آئی ہر میچ ہارتی آئی ہے، یہ میچ بھی پی ٹی آئی ہار گئی، آرمی چیف نے خود احتسابی کا وعدہ پورا کیا،طاقتور ترین جنرل فیض حمید پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے، دو الزامات ہیں، کرپشن والے معاملے کی بات ثابت شدہ ہے، ٹاپ سٹی ہاؤسنگ کے مالک کا بیان ریکارڈ پر ہے،جنرل فیض حمید کو کلین چٹ ثاقب نثار نے دی تھی، ریاستی مفادات کو ٹھیس پہنچانے، سیاسی مقاصد کے لئے پرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کے الزامات معمولی نہیں، کورٹ مارشل میں تب تک فرد جرم عائد نہیں ہوتی جب تک ناقابل تردید شواہد حاصل نہ کر لئے جائیں، اب صرف ضابطے کی کاروائی کی جائے گی اور پھر سزا سنائی جائے گی،کرپشن پر تو قید کی سزا کافی ہے، ریاست کے خلاف بغاوت کی سزاپھانسی ہے، حالات بتا رہے ہیں کہ فیض حمید کو پھانسی اور عمر قید کی سزائیں اکٹھی سنائی جائیں گی،مشکل یہ ہے کہ پھانسی کا پھندہ ایک،گردنیں دو، بچے گا کون،فیض حمید یا عمران خان

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ جس دن فیض حمید کو تحویل میں لیے جانے کی خبر آئی تھی اسی دن انتشاری ٹولے اور عمران خان نے کہہ دیا تھا کہ فیض حمید جانے اور فوج جانے،ہمارا فیض حمید سے کوئی لینا دینا نہیں ہے، فیض حمید پر عمران خان نے کوئی یوٹرن نہیں لیا، جو مؤقف اپنایا تھا آج بھی وہی دوہرا رہے ہیں، فیض حمید کیخلاف کاروائی آگے بڑھے گی تو عمران خان کے لئے اس موقف پر کھڑا رہنا مشکل ہو جائے گا،عمران خان کا سارا نیٹ ورک ابتدائی تحقیقات کے دوران ہی بے نقاب ہو گیا تھا، فیض حمید جن شخصیات کے ذریعے انتشاری ٹولے سے رابطے میں تھے وہ رابطہ کار بھی بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں، فیض حمید نے اپنی گردن بچانی ہے تو کسی اور کی گردن پیش کرنی ہو گی،نو مئی کے بعد مراد سعید کی ویڈیو ریکارڈ پر ہیں جس میں وہ اکسا رہا ہے کہ جگہیں دکھا دی ہیں جائیں حملے کریں، یہی کام 26 نومبر کو کیا گیا، نومئی کو مراد سعید اور 26نومبر کو یہ ذمہ داری پنکی پیرنی کو سونپی گئی،

    مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید نے وکیل کی خدمات حاصل کر لی ہیں، فوج بھی ایک وکیل دے گی، عمران خان کو زعم ہے کہ وہ شکست تسلیم نہیں کرتا،لیکن اب عمران خان ہار گیا، اس کا غرور خاک میں مل گیا، سائفر لہرایا منہ کی کھائی، آزادی کے جھوٹے خواب کی تعبیر پورے قوم نے بھگتی، نومئی کو فوج میں بغاوت برپا کرنے کی مذموم کوشش کی ناکامی سے دوچار ہوا، جلسوں سے ملک کو انتشار میں دھکیلنے کی کوشش کی، ناکام ہوا، فائنل کال کی کال دی تو پنکی سمیت سب دم دبا کر بھاگ گئے،یہ فتنہ پہلے بھی ناکام ہوا تھا پھر بھی ناکام ہو گا، فیض حمید اسے نومئی کا ماسٹر مائنڈ ثابت کر ے گا،پھندا ایک ہے گردنیں دو ہیں، مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے گھر جاتی امرا کے باہر کسی نے مشتبہ ڈیوائس پھینکی، وہ شخص پکڑا گیا، اس بم نما ڈیوائس سے باردو نہیں ملا لیکن معاملہ کچھ بھی ہو سکتا ہے، فسادی ٹولہ کچھ بھی کر سکتا ہے، انہی کی دھمکیوں کی وجہ سے اے این پی کو انتخابی مہم چلانے کا موقع نہیں ملا، مولانا فضل الرحمان گھر تک محدود ہو گئے تھے، نواز شریف کے گھر کے باہر سے ڈیوائس کا ملنا پیغام،دھمکی ہو سکتی ہے، اسکو سنجیدہ لیا جائے، ورنہ ذرا سی غفلت کسی سانحے سے دوچار نہ کر دے

    فیض حمید کیخلاف ٹرائل سبوتاژ کرنے کیلیے سول نافرمانی کی کال دی گئی،طلال چودھری

    فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ جاری ہونا اہم پیشرفت ہے۔مصطفیٰ کمال

    فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ،عمران کا بچنا ممکن نہیں، فیصل واوڈا

    فیض حمیدکیخلاف چارج شیٹ،اصل مجرم عمران اور پی ٹی آئی قیادت

    فیض حمید کو چارج شیٹ کر دیا گیا 9 مئی کے الزامات بھی شامل

  • سپریم کورٹ بار کا فیض حمید کیخلاف کاروائی کا خیر مقدم

    سپریم کورٹ بار کا فیض حمید کیخلاف کاروائی کا خیر مقدم

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے کورٹ مارشل کا خیر مقدم کیا ہے

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے مواخذے کا خیرمقدم کرتی ہے،یہ ادارہ جاتی خود شناسی کی طرف ایک اہم قدم ہے، فیض حمید کا کورٹ مارشل ظاہر کرتا ہے کہ مقدس گائے کے تصور کو اب ختم کر دیا گیا ہے، اختیارات کا غلط استعمال کرنے والے تمام افراد کا احتساب کیا جائے،ان افراد نے اپنے اقدامات سے سرکاری خزانے پر بھی اضافی بوجھ ڈالا ہے، ایسے افراد نے اداروں کی ساکھ کو داغدار کیا، ادارے اور عوام کے درمیان دوری پیدا کی،ان افراد نے نہ صرف اپنے ادارے کے قوانین بلکہ اپنے آئینی مینڈیٹ سے بھی تجاوز کیا ہے، تمام اداروں کے کیلئے ضروری ہے کہ وہ آئینی حدود میں کام کریں، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا کا کہنا تھا کہ ان افراد کیخلاف کارروائی کا آغاز اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے، سپریم کورٹ بار جمہوری اقدار، آئین پرستی، سویلین اور ادارہ جاتی فریم ورک کی بالادستی کی حمایت جاری رکھے گی،

    فیض حمید کیخلاف ٹرائل سبوتاژ کرنے کیلیے سول نافرمانی کی کال دی گئی،طلال چودھری

    فیض حمید کے خلاف چارج شیٹ جاری ہونا اہم پیشرفت ہے۔مصطفیٰ کمال

    فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ،عمران کا بچنا ممکن نہیں، فیصل واوڈا

    فیض حمیدکیخلاف چارج شیٹ،اصل مجرم عمران اور پی ٹی آئی قیادت

    فیض حمید کو چارج شیٹ کر دیا گیا 9 مئی کے الزامات بھی شامل

  • فیض حمید کیخلاف   کارراوئی،  تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے،شاہد آفریدی

    فیض حمید کیخلاف کارراوئی، تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے،شاہد آفریدی

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےسابق آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد ہونے پر بیان جاری کیاہے-

    باغی ٹی وی : ایکس پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے خلاف فرد جرم عائد کرکے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی باقاعدہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،اس کارروائی سے موجودہ قیادت کے خود احتسابی کے بیانیے کو مزید تقویت حاصل ہوگی اور اس تاثر کو زائل کیا جاسکےگا کہ طاقتور احتساب سے بالا تر ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی اور فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمیدکوباضابطہ طور پر چارج شیٹ کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایاکہ ملک میں انتشار، بےامنی سے متعلق پُرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے کی علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے، پُرتشدد اور بے امنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں، ان متعدد پُرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصرکی ایما اورملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے عمل کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

  • فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ  فوج کا اندرونی معاملہ ہے،بیرسٹر گوہر

    فیض حمید کیخلاف چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے،بیرسٹر گوہر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے فیض حمید پر فرد جرم عائد ہونے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ فیض حمید پر چارج شیٹ فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں، فوج کے اپنے قواعد اور قوانین ہیں جس کے تحت وہ ٹرائل کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اگست 2024ء کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

    فیض حمید کے خلاف 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث ہونے کی تحقیقات بھی جاری ہیں، فیض حمید نے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج اور انتشار کو ہوا دی، جس میں مختلف سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت شامل ہے خاص طور پر، 9 مئی کے واقعات اور اس سے پہلے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ان کا کردار شامل ہے، جن میں 2022 کے دوران ہونے والے مظاہرے اور نومبر 2022 میں آرمی چیف کی تعیناتی کے دوران ہونے والے احتجاج شامل ہیں۔

  • فیض حمیدکیخلاف چارج شیٹ،اصل مجرم عمران اور پی ٹی آئی قیادت

    فیض حمیدکیخلاف چارج شیٹ،اصل مجرم عمران اور پی ٹی آئی قیادت

    پاکستانی فوج کے ایک سینئر افسر، سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف 12 اگست 2024 کو فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ انہیں پاکستان آرمی ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے، جن میں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی، ریاست کے مفاد اور سلامتی کے لیے نقصان دہ اقدامات، اختیارات کا ناجائز استعمال، اور حکومت کے وسائل کا غلط استعمال شامل ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید پر یہ الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہو کر ریاست کے مفاد کو نقصان پہنچایا۔ نہوں نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور مختلف سیاسی مقاصد کے لیے حکومتی وسائل کا استعمال کیا۔فیض حمید کے خلاف 9 مئی 2023 کے واقعات میں ملوث ہونے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔فیض حمید نے سیاسی مفادات کے لیے احتجاج اور انتشار کو ہوا دی، جس میں مختلف سیاسی عناصر کے ساتھ ملی بھگت شامل ہے۔ خاص طور پر، 9 مئی کے واقعات اور اس سے پہلے ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ان کا کردار شامل ہے، جن میں 2022 کے دوران ہونے والے مظاہرے اور نومبر 2022 میں آرمی چیف کی تعیناتی کے دوران ہونے والے احتجاج شامل ہیں۔

    چارج شیٹ کا مطلب ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے خلاف مکمل شواہد موجود ہیں اور ان پر باضابطہ الزامات عائد کیے گئے ہیں۔سب سے اہم اور سنگین الزام لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی مقاصد کے لیے اپنی خدمات پیش کیں۔ اس اعلامیہ سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے 9 مئی 2023 کے واقعات اور اس سے پہلے کے مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا۔ ان مظاہروں میں 2022 کے احتجاجی مظاہرے اور نومبر 2022 میں آرمی چیف کی تعیناتی کے دوران ہونے والے مظاہرے شامل ہیں۔  لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید نے یہ تمام اقدامات سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر کیے، جو  سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے سربراہ ہیں۔  اصل مجرم پی ٹی آئی کی سیاسی قیادت ہے جس نے اس افسر کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو قانون کے تحت تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں اور ان کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ اس مقدمے کی کارروائی کے دوران انہیں اپنا دفاع کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔

    پاکستانی فوج نے یہ واضح کر دیا ہے کہ کسی بھی افسر کو فوجی ضوابط اور ریاست کے مفادات سے متصادم کارروائیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس مقدمے کی کارروائی سے یہ پیغام ملتا ہے کہ ریاست کے مفاد میں کسی بھی شخص یا ادارے کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا،

    فیض حمید کے بغیر عمران خان کی سیاسی پیدائش نہیں ہو سکتی تھی،خواجہ آصف

    طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں

    ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

    کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں،فیض حمید کیخلاف ثبوتوں پر کاروائی ہو رہی، ترجمان پاک فوج

    فوج میں کڑے احتسابی نظام پر عملدرآمد استحکام کیلئے لازم ہے،آرمی چیف

    فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون

    جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    فیض حمید ہمارا اثاثہ تھا جسے ضائع کر دیا گیا ،عمران خان

    فیض حمید کے مسئلے پر بات نہیں کرنا چاہتا یہ فوج کا اندورنی معاملہ ہے ، حافظ نعیم