Baaghi TV

Tag: فیفا ورلڈکپ

  • فیفا ورلڈکپ: نیدرلینڈز سے جیت کے بعد مراکشی کھلاڑی کا خوبصورت بیان

    فیفا ورلڈکپ: نیدرلینڈز سے جیت کے بعد مراکشی کھلاڑی کا خوبصورت بیان

    فیفا ورلڈ کپ 2026 میں نیدرلینڈز کے خلاف یادگار کامیابی کے بعد مراکش کے دفاعی کھلاڑی عیسیٰ دیوپ کا ایک مختصر مگر ایمان افروز بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

    فیفا ورلڈکپ 2026ء کے ناک آؤٹ مرحلے (راؤنڈ آف 32) میں نیدرلینڈز (ہالینڈ) کے خلاف تاریخی کامیابی کے بعد، مراکشی کوچ اور کھلاڑیوں نے میچ کے بعد کی پریس کانفرنسز اور انٹرویوز میں شکرِ خداوندی اور اپنی قوم کی محنت کا بھرپور اعتراف کیا، کھلاڑیوں نے اس جذباتی جیت کو اپنے ملک، دنیا بھر کے مسلمانوں اور افریقی شائقین کے لیے ایک عظیم اعزاز قرار دیا،کھلاڑیوں نے اپنی کامیابی کو اپنی محنت کے ساتھ ساتھ اللہ کی مدد سے منسوب کیا اور ہر مشکل مرحلے پر صبر اور شکر کا مظاہرہ کیا۔

    میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے عیسیٰ دیوپ نے کہا کہ’ہم مسلمان ہیں، ہم اس دنیا میں بہت تھوڑے وقت کے لیے آئے ہیں، ہر چیز اللہ کی ہے اور ہمیں ہر حال میں اسی کا شکر ادا کرنا چاہیے-

    ان کے اس بیان کو دنیا بھر کے فٹبال شائقین، خصوصاً مسلم مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے،سوشل میڈیا پر صارفین نے کہا کہ عیسیٰ دیوپ نے کامیابی کے موقع پر اپنی فتح کا سہرا اپنی محنت کے بجائے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کو دے کر عاجزی اور ایمان کا خوبصورت مظاہرہ کیا۔

    واضح رہے کہ مراکش نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی اس تاریخی کامیابی کے بعد عیسیٰ دیوپ کی گفتگو نہ صرف فٹبال حلقوں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بن گئی جہاں ہزاروں صارفین نے ان کے الفاظ کو متاثر کن اور حوصلہ افزا قرار دے رہے ہیں-

    کوچ کے مطابق، مراکش نے پورا میچ شاندار انداز میں کنٹرول کیا۔ ان کا بنیادی ہدف دنیا بھر میں موجود اپنے کروڑوں مداحوں کے چہروں پر خوشی لانا تھا،س فتح کے بعد کھلاڑیوں اور کوچ نے زور دیا کہ مراکش کی ٹیم نے ایک بار پھر دنیا کو یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی بڑی ٹیم کے مدِ مقابل ڈٹ کر کھیلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،اس سنسنی خیز مقابلے میں مراکش نے نیدرلینڈز کو پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے 2-3 سے شکست دے کر ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل (راؤنڈ آف 16) میں رسائی حاصل کی تھی-

  • فیفا ورلڈکپ:ایرانی ٹیم کا  فیفا اور سفری انتظامات پرناراضگی کا اظہار

    فیفا ورلڈکپ:ایرانی ٹیم کا فیفا اور سفری انتظامات پرناراضگی کا اظہار

    فیفا ورلڈکپ 2026 کے اپنے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 2-2 گول سے مقابلہ برابر رہنے کے بعد ایرانی ٹیم فیفا اور سفری انتظامات پرںالاں نظر آئی-

    کپتان مہدی طارمی، مڈفیلڈر محمد محبی اور ہیڈ کوچ امیر قلعہ غلینوئی نےدعویٰ کیا کہ ٹیم کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہےاور میچ کے فوراً بعد لاس اینجلس چھوڑنے کی ہدایت نے صورت حال مزید پیچیدہ بنا دی کھلاڑیوں کو ریکوری کے لیے وقت درکار تھا لیکن انہیں فوری طور پر میکسیکو کے شہر تیخوانا واپس جانے کا کہا گیا،ان کے مطابق ایران اس ورلڈ کپ کی سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیم ہے کیونکہ ٹیم کے کئی عہدیدار، میڈیا نمائندے اور فیڈریشن حکام امریکا میں داخل نہیں ہو سکے ہیں۔

    مہدی طارمی نے بھی انتظامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ میں ٹیموں کو بہتر سہولیات ملنی چاہئیں تیخوانا سے لاس اینجلس کا مختصر سفر بھی امیگریشن مسا ئل کے باعث پانچ گھنٹے طویل ہوگیا جس سے کھلاڑیوں کی جسمانی تھکن میں اضافہ ہوا۔

    میچ کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو ایرانی ڈریسنگ روم پہنچے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا ٹیم کی جدوجہد اور عزم کو دیکھ رہی ہے انہوں نے ایرانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنی مہم جاری رکھنے اور مشکلات کے باوجود بہترین کارکردگی دکھانے کی تلقین کی، دوسری جانب ایرانی کوچ نے میکسیکو اور خصوصاً تیخوانا کے عوام کی مہمان نوازی کو سرا ہتے ہوئے کہا کہ وہاں انہیں گھر جیسا ماحول فراہم کیا گیا۔

  • سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،

    سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،

    فیفا نے فٹبال ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کے ناموں کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی: فیفا کی تاریخ میں پہلی بار چھ ممالک ورلڈکپ 2030 کی میزبانی کریں گے فیفا ورلڈکپ 2034 میزبانی سعودی عرب کو سونپ دی گئئی فیفا ورلڈکپ 2030 کے میزبان ممالک میں ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے، اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہیں-

    فیفا ورلڈکپ کے آرگنائزنگ ممالک میں صرف اسپین، پرتگال اور مراکش شامل ہوں گےفیفا ورلڈکپ کے 100 سال مکمل ہونے پر ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے پہلے تین میچوں کی میزبانی کریں گےفیفا ورلڈکپ 1930 کی میزبانی بھی ارجینٹینا، یوراگوئے، پیراگوئے نے کی تھی فیفا ورلڈکپ 2030 کے پہلے تین میچوں کے علاوہ دیگر تمام میچوں کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش کریں گے-

    سعودی عرب پہلی بار فیفا ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا،سعودی عرب فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے 15 اسٹیڈیم تیار اور اپ گریڈ کرے گا
    فیفا ورلڈکپ 2034 کیلئے تیار ہونے والے 15 اسٹیڈیمز میں سے گیارہ نئے اسٹیڈیم تیار کیے جائیں گےفیفا ورلڈکپ 2030 اور 2034 کے میزبان ممالک کا اعلان فیفا کانگرس میں کیا گیا ہے-

  • فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا

    فیفا ورلڈکپ میں مراکشی کھلاڑیوں نے فتح کے بعد فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ورلڈکپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی تھی۔

    فیفا ورلڈ کپ: پینالٹی شوٹ آؤٹ پر مراکش کی جیت پر شہباز شریف کی ٹوئٹ


    مراکش کے پہلی بار کوارٹرفائنل میں پہنچنے پر کھلاڑی جہاں سجدہ ریز ہوئے وہیں انھیں اسرائیلی فوج کے جبرو تشدد سہتے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے میدان میں فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے تو کہیں اس جیت کو اللہ کا کمال قرار دیتے بھی دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں-


    وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں کھلاڑیوں کو فلسطین کا جھنڈا لہراتے اور سجدہ ریز ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، اس دوران کھلاڑیوں کے علاوہ مداح بھی فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے دیکھے گئے۔

    پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل میں پہنچنے کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ کرکے اللہ کا شکر بھی ادا کیا تھا۔

    گوگل کی 2022 کی مقبول سرچز میں نسیم شاہ اور ٹی 20 ورلڈ کپ سرفہرست


    ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں مراکش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینالٹی ککس پر سابق عالمی چیمپئن اسپین کو شکست دی۔


    مراکش اور اسپین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔جس کے بعد اضافی وقت دیا گیا دونوں ٹیمیں اضافی وقت میں بھی گول نہ کرسکیں اور میچ پھربرابر ہوگیا۔

    جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی ککس پر کرایا گیا۔فیصلے کے لیے دونوں ٹیموں کو پانچ، پانچ پینالٹی ککس دی گئیں، مراکش کی ٹیم چار پینالٹی ککس میں سے تین پر گول کرنے میں کامیاب رہی جبکہ اسپین کی ٹیم ابتدائی تینوں پینالٹی ککس پر گول کرنے میں ناکام رہی ۔یوں مراکش نے اسپین کو پینالٹی ککس پر 0-3 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    فیفا ورلڈکپ میں مراکش کو فتحیاب کروانے والے اشرف حکیمی کون ہیں؟