Baaghi TV

Tag: فیفا ورلڈ کپ

  • فیفا ورلڈکپ : اردن  کی پاکستان کو 0-3 سے شکست

    فیفا ورلڈکپ : اردن کی پاکستان کو 0-3 سے شکست

    اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ اور ایشیا کپ کوالیفائر میں اردن نے پاکستان کو 0-3 سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد کے جناح گراؤنڈ میں فیفا کوالیفائر میں پاکستان اور اردن مدمقابل تھے،قومی ٹیم کے اس ہوم میچ میں گرین شرٹس نے بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی، تاہم گیند کو جال میں پہنچانے میں ناکام رہے جبکہ اردن کی جانب سے اس میچ میں موسیٰ التماری نے دو اور علی الوان نے ایک گول بنایا۔

    دوسری جانب پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسینٹائن نے نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ اردن کیخلاف میچ نہیں جیت سکے، تین چارماہ میں ٹیم کو تیار کرنا آسان نہیں، وقت کے ساتھ ساتھ گیم میں بہتری آ رہی ہے،کھیل کے پہلے پندرہ منٹ میں دوگول ہوجانا پریشان کن تھے، میچ کی شکست پر دکھ ہے، ہم نے مزید بہتر کرنا ہے، اگلے میچز میں بہتر پلاننگ کریں گے-

  • فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت  نے سعودیہ کی حمایت کردی

    فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد؛ میزبانی کیلئے بحرین اور کویت نے سعودیہ کی حمایت کردی

    فیفا ورلڈ کپ 2034 کا انعقاد سعودی عرب میں کرانے کے لیے بحرین اور کویت نے سعودی عرب کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ کویت اور بحرین کی طرف سے کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر ایشیائی ، عرب اور خلیجی نمائندگی کے لیے مملکت کی مکمل حمایت کرتے ہیں جبکہ کویت فٹبال ایسوسی ایشن کے سربراہ عبداللہ الشاہین نے اپنے ایک بیان میں کہا ‘ کے ایف اے ‘ فیفا ورلڈ کپ کے انعقاد کی بولی میں سعودی عرب کے بڑے حامیوں میں سے ایک حامی ہوگا۔ عبداللہ الشاہین نے فٹ بال شائقین کو متوجہ کرنے اور ان کی بہترین میزبانی کی اہلیت کے حوالے سے مملکت کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہم ورلڈ کپ 2034 کے لیے سعودی عرب کی حمایت کرتے ہیں۔

    تاہم دوسری جانب بحرین نے بھی ورلڈ کپ کے لیے سعودی بولی کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بحرین کی وزارت خارجہ نے میزبانی اور تجربے کی سعودی اہلیت اور قائدانہ کردار کو سامنے رکھتے ہوئے سعودی عرب پر کامل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزارت کارجہ بحرین نے کہا ہہمیں سعودی کامیابیوں پر فخر ہے۔ مملکت میں عالمی سطح کے کاروباری، سیاسی ، اور کھیلوں سے متعلق پروگرامات منعقد ہو چکے ہیں جبکہ واضح رہے سعودی عرب کی طرف سے ورلڈ کپ 2034 کے لیے بولی دینے کا معاملہ 2022 قطر ورلڈ کپ میں سعودی فٹبال ٹیم کی فاتحانہ شہرت اور عالمی سطح پر ارجنٹینا جانے مانے فٹ بالر لیونعل میسی کی ٹیم کو شکست دینے کے بعد سے شروع ہوا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جی میل نے نیا فیچر متعارف کروا دیا
    اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر عہدے سے فارغ
    استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری
    الیکٹرک موٹر سائیکل بنانے کے لیے 31 کمپنیوں کو لائسنس جاری
    سونے کی قیمتوں میں کمی
    بریسٹ کینسر …… لوگ کیا کہیں گے۔۔؟ (محمد نورالہدیٰ)
    اگر پاکستان سے سپورٹر بھی یہاں ہوتے تو اور اچھا لگتا، بابراعظم
    تاہم اس حوالے سے سعودی عرب کے کھیلون کے وزیر اور سعودی اولپک کے سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل قطر ورلد کپ میں سعودی تیم کی کارکردگی کھیلوں کے ساتھ سعودی وابستگی اور لگاو کی ایک مثال ہے۔ سعودی عرب 2018 سے مسلسل کامیابی سے کھیلوں کے ٹورنامنٹوں کا انعقاد کررہا ہے۔ اس دوران پچاس سے زائد سپورٹس سرگرمیاں سعودی حسن انتطام کا حوالہ بن چکی ہیں۔

  • انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    انڈونیشیا فیفا انڈر 20 ورلڈکپ کی میزبانی سے محروم

    فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے انڈونیشیا کو انڈر 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کردیا-

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق فیفا کی جانب سے یہ فیصلہ انڈونیشیا کے صوبے بالی کے گورنر کی جانب سے ایونٹ میں اسرائیلی ٹیم کی میزبانی سے انکار کی پاداش میں کیا گیا فیفا کا کہنا ہے کہ انڈر20 ورلڈ کپ کیلئے متبادل میزبان کا اعلان جلد کیا جائے گا اور فی الحال ایونٹ کا شیڈول تبدیل نہیں کیا جا رہا انڈونیشیا کے خلاف مزید جرمانوں کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا۔

    پی سی بی کامورنے مورکل،مکی آرتھر اوراینڈریو پٹک کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ فیفا انڈر 20 ورلڈکپ رواں برس انڈونیشیا میں ہونا تھا تاہم اب اس سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔ انڈر 20 ورلڈ کپ 20 مئی سے 11 جون تک ہونا تھا انڈونیشیا کو میزبان ملک ہونے کی وجہ سے اس ایونٹ میں شریک ہونا تھا تاہم اب میزبانی چھینے جانے کے بعد اس کی شرکت کا بھی امکان نہیں۔ انڈونیشیا 1979 کے بعد سے اب تک ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی نہیں کر سکا ہے۔

    بلوچستان میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں داخل،موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی

    واضح رہے کہ جکارتہ میں گزشتہ دنوں اسرائیلی ٹیم کی متوقع شرکت پر مظاہرہ بھی کیا گیا تھا جس میں مظاہرین نے انڈونیشین اور فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے تھے۔

  • فیفا ورلڈکپ 2022:  لیونل میسی نے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    فیفا ورلڈکپ 2022: لیونل میسی نے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: پیرس میں فیفا کی ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا-

    مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کےامباپے، کریم بینزیما اور لیونل میسی کےمابین سخت مقابلہ تھا تاہم میسی نےحریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا،بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیما دوسرے نمبر پر رہے۔

    یہ دوسرا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کی جانب سے بہترین مینز پلئیر کے ایوارڈ دیا گیا۔

    گزشتہ برس میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن عالمی کپ اپنے نام کیا تھا جبکہ اسٹار فٹبالر نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے سال 22-2021 میں 49 مقابلوں میں 27 گولز کیے۔

    اس موقع پر لیونل میسی نے کہا کہ اپنے ملک کو ورلڈکپ جتوانے کا خواب پورا کرلیا ہے، بہت کم لوگ ایسے حاصل کر پاتے ہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں۔

    واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی بیلن ڈی آر آرگنائزر نے فرانس فٹبال سے الگ ہونے کے بعد 2016 میں فیفا کا افتتاح کیا تھا۔

  • رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

    رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی،ترک صدر

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو فیفا ورلڈ کپ میں ‘سیاسی پابندی’ کا سامنا کرنا پڑا۔

    باغی ٹی وی : فیفا ورلڈکپ میں رونالڈو کو راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم کی ابتدائی لائن اپ سے باہر کر دیا گیا تھا، ان کے متبادل گونکالو راموس نے ہیٹ ٹرک کی تھی اس کے علاوہ مراکش کے خلاف کوارٹر فائنل میں بھی وہ پرتگال کی فرسٹ الیون کا حصہ نہیں تھے ۔

    غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق اتوار کو نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کے دوران ترک صدر نے کہا کہ رونالڈو کو ضائع کردیا گیا، ورلڈکپ میں اس پر سیاسی پابندی لگائی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ رونالڈو جیسے فٹبالر کو میچ میں صرف 30 منٹ باقی رہ جانے پر میدان پر بھیجنے کی وجہ سے اس کی نفسیات تباہ ہو گئی اور ان کی توانائی چھین لی گئی رونالڈو ایسا کھلاڑی ہے جو فلسطین کے لیے کھڑا ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ 37 سالہ کھلاڑی مراکش کے خلاف ورلڈ کپ کوارٹر فائنل کھیل کے دوسرے ہاف میں متبادل کے طور پر آئے جس میں پرتگال کو 1-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق فٹبالر بھی اس بینچ پر موجود تھے جب پرتگال نے راؤنڈ آف 16 میں سوئٹزرلینڈ سے مقابلہ کیا۔

  • مہوش حیات کیوں ہیں خوشی سے نہال

    مہوش حیات کیوں ہیں خوشی سے نہال

    فیفا ورلٍڈ کپ 2022 کا فائنل میچ دیکھنے کےلئے دنیا بھر سے سلیبرٹیز قطر پہنچیں. اس موقع پر پاکستان سلیبرٹیز بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے بھی فیفا ورلڈ‌کپ کا فائنل میچ سٹیڈیم میں براہ راست بیٹھ کر دیکھا. اداکارہ مہوش حیات نے بھی یہ میچ دیکھا. اس دوران ان کی ملاقات بالی وڈ کے ایکٹر کارتک آریان کے ساتھ بھی ہوئی ،مہوش حیات نے ان کے ساتھ اپنی تصویر اور چھوٹی سی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی. مہوش اس موقع پر کافی خو دکھائی دیں لیکن کارتک آریان کے ساتھ ملاقات سے بھی زیادہ مہوش خوش نظر آئیں سابق برطانوی فٹ

    بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لیکر. انہوں‌نے ان کے ساتھ لی گئی اپنی سیلفی کو سوشل میڈیا پر شئیر کرکے اسکو سیلفی آف داائیر کا نام دیا . مہوش حیات سابق برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکم کے ساتھ سیلفی لیکر کافی خوش ہیں اور دوسری طرف ان کے پرستار بھی ان کی سیلفی ڈیوڈ‌بیکم کے ساتھ دیکھ کر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ مہوش حیات کے ساتھ فیفا ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے سجل علی ، ہمایوں سعید ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں بھی تھے. سب نے مل کر میچ دیکھا اور ارجنٹینیا کی جیت کا لطف اٹھایا.

  • فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن سے شکست،فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن سے شکست،فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    پیرس: فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹائن کے ہاتھوں فائنل میچ میں پینلٹی ککس پر شکست سے فرانس میں ہنگامے پھوٹ پڑے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق دفاعی چیمپئن فرانس کے شائقین اپنی ٹیم کی فتح کے لیے کافی پُرامید تھے فرانس بھر میں جشن کی خوب تیاریاں بھی کر رکھی تھیں ارجنٹائن کی دو گول سے سبقت کے باوجود فرانس کی ٹیم نے کم بیک کیا اور امباپے نے دو گول کرکے اسکور برابر کرکے ٹیم کو واپس میچ میں لے آئے۔

    مداح کی میسی کے حوالے سے 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

    اضافی وقت میں میسی نے گول کرکے ایک بار پھر ارجنٹائن کو برتری دلادی لیکن امباپے نے پھر اسکور برابر کردیا۔ بعد ازاں فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا جس میں فرانس نے دو گول ضائع کردیئے اس پر فرانسیسی شائقین بپھر گئےاور پیرس، لیون اور نائس میں سڑکوں پر نکل آئے۔

    مظاہرین نے ہنگامہ آرائی کی اور تھوڑ پھوڑ کی حالات کو قابو پانے کے لیے 15 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئیں جس میں 50 کے قریب شہری زخمی ہوئے جب کہ 10 پولیس اہلکاروں کو بھی چوٹیں آئیں۔

    کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    پولیس نے ہاتھا پائی، توڑ پھوڑ اور پنگامہ آرائی پر ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین نے امباپے کے سوا پوری ٹیم کی ناقص کارکردگی پر تنقید کی۔

  • مداح کی میسی کے حوالے سے 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

    مداح کی میسی کے حوالے سے 7 سال پرانی پیشگوئی درست ثابت

    ٹویٹر اتوار کی سہ پہر ایک صارف کی طرف سے ایک ٹویٹ کے دوبارہ سامنے آنے کے بعد بھڑک اٹھا جس نے سات سال قبل درست پیشین گوئی کی تھی کہ ارجنٹینا کی قومی فٹ بال ٹیم کے لیونل میسی 2022 کا فیفا ورلڈ کپ جیتیں گے۔

    باغی ٹی وی: لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہنے والے ایونٹ کے دوران یہ کہنا بہت مشکل تھا کہ اختتام پر کونسی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگی قطر میں اتوار کو ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے موجودہ چیمپیئن فرانس کو پنالٹی کِک شوٹ آؤٹ میں 3-3 گول سے ہرا دیا-

    کونسی ٹیم کب اورکتنی بارورلڈ کپ جیتا تمام تفصیلات آگئیں

    ٹیم کی جیت کے لیے دنیا بھر میں جوش و خروش اور حمایت کے درمیان، ہر جگہ فٹ بال کےشائقین حیران ہیں جب ٹویٹر اکاؤنٹ نے 2015 میں میسی کی تاریخی جیت کی پیشگوئی کی تھی کہ 18 دسمبر2022 کو لیونل میسی فیفاورلڈکپ ٹرافی اٹھائیں گےجی ہاں واقعی جوز میگو ئیل پولانکو نامی ٹوئٹر صارف نے 20 مارچ 2015 کو یہ پیشگوئی کی تھی۔

    انہوں نے 20 مارچ 2015 کی ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 18 دسمبر 2022 کو 34 سالہ لیو میسی ورلڈکپ جیت کر دنیا کے عظیم ترین کھلاڑی بن جائیں گے تاہم جوز میگوئیل پولانکو نے ارجنٹینا کی کامیابی کی پیشگوئی قطر میں ورلڈکپ کے شیڈول کے اجرا کی بعد کی تھی۔

    فیفا ورلڈکپ: فائنل شروع ہوتے ہی میسی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا


    اور یہ پیشگوئی واقعی درست ثابت ہوئی بس ٹائٹل جیتنے کے موقع پر لیونل میسی کی عمر 34 کی بجائے 35 سال تھی قطر ورلڈکپ کے موقع پر یہ ٹوئٹر صارف بھی فائنل دیکھنے کے لیے پہنچے تھے۔

    فائنل سے قبل بھی انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھٹا فیفا ورلڈکپ فائنل ہے جو میں دیکھنے والا ہوں اور توقع ہے کہ اس بار کا فائنل سب سے بڑا ثابت ہوگا –

    فٹبال ورلڈ کپ فائنل؛36 سال بعد ارجنٹینا پھرورلڈ چیمپئن بن گیا،فرانس کوشکست

  • فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے

    فیفا ورلڈ کپ:سیمی فائنل میں کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز،مداح رو پڑے

    قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    باغی ٹی وی: فرانس نےسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے ہرایا، فرانس کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا ، دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔

    نئی ٹیسٹ رینکنگ:بابراعظم اور محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی

    مراکش نے آخری چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملے کیے مگر ناکام رہے اور میچ دوصفر سے فرانس کی جیت پر ختم ہوا۔

    فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل سے سب کو اپنا مداح بنانے والے مراکشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی روایت برقرار رکھی اور میدان میں سجدے کیے۔


    مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں ہر میچ میں کامیابی کے بعد سجدہ کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا، تاہم آج شکست کے باوجود بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں بڑی تعداد میں موجود اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدے میں چلے گئے۔

    فیفا ورلڈ کپ 2022 آخری فائنل ہو گا،لیونل میسی نے

    جبکہ مراکش کے فینز کے دل ٹو ٹ گئے، دارالحکومت کاسا بلانکا میں لڑکیاں پھوٹ پھوٹ کے روپڑیں اس کے علاوہ لیاری کراچی میں بھی مراکش کے مداح اداس ہو گئے ، انہوں نے فائنل میں ارجنٹائن کی جیت کی خواہش کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں سیمی فائنل میں پہنچنےوالی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم تھی مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک تھا، اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ میں میسی نے بڑا اعزا اپنے نام کر لیا

    فیفا ورلڈ کپ میں میسی نے بڑا اعزا اپنے نام کر لیا

    میسی ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔

    باغی ٹی وی : ارجنٹائن کے اسٹار فٹ بالر میسی نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا سیمی فائنل میں کروشیا کے خلاف گول کرکے ارجنٹائن کی جانب سے ٹاپ اسکورر بن گئے۔

    میسی کے فیفا ورلڈ کپ میں گولز کی تعداد گیارہ ہوگئی ہے اب تک کھیلے گئے تمام ورلڈ کپس میں آٹھ پلئیر گیارہ یا اس سے زائد گول کرچکے ہیں۔

    میسی کے پاس ورلڈکپ جیتنے کا یہ آخری موقع ہےمیسی کا یہ اپنے کیرئیر کا پانچواں ورلڈ کپ ہے، انہوں نے 2005 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اس کے بعد سے وہ ارجنٹائن کے لیے 164 مقابلوں میں حصہ لے چکے ہیں اور 90 گول کے ساتھ ملک کے سب سے زیادہ ریکارڈ سکورر ہیں۔

    مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

    2005 میں ہنگری کے خلاف میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میسی کے بین الاقوامی کیریئر کے آغاز کا دورانیہ صرف دو منٹ تک رہا لیکن انہوں نے فوری طور پر قومی ٹیم کے سیٹ اپ میں اپنے لیے جگہ بنائی اور 2006 میں اپنے پہلے ورلڈ کپ کے لیے جرمنی کا سفر کیا انہوں نے جنوبی افریقہ میں 2010 ایڈیشن، 2014 میں برازیل، جہاں ارجنٹائن فائنل تک پہنچا اور روس میں 2018 میں ٹورنامنٹس کھیلے۔

    واضح رہے ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے خود اعلان کیا ہے کہ قطر میں 2022 کا فٹ بال ورلڈ کپ یقینی طور پر ان کے کیریئر کا آخری مقابلہ ہوگا، جبکہ اسٹار فٹ بالر رونالڈو کا بھی ورلڈ کپ جیتنے کا یہ آخری ہی موقع تھا، لیکن وہ کواٹر فائنل میں مراکش سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو شکست دے کر چھٹی بار میگا ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔