Baaghi TV

Tag: فیفا

  • ورلڈ کپ 2026:فیفا کا فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان

    ورلڈ کپ 2026:فیفا کا فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان

    فیفا نے اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ فائنل کی فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان کیا ہےیہ روایت امریکی کھیلوں، خصوصاً این ایف ایل کے سپر باؤل میں برسوں سے رائج ہے جسے اب ورلڈکپ کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔

    فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن ٹیم کے لیے 30 خصوصی رنگز تیار کی جائیں گی جبکہ 1996 یادگاری رنگز شائقین کی خریداری کے لیے فروخت کی جائیں گی ہر رنگ میں چھوٹی ورلڈکپ ٹرافی ڈیزائن کا حصہ ہوگی اور اس پر خصوصی کندہ کاری بھی کی جائے گی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائنل میں شرکت کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے کسی بھی میچ میں شریک نہیں ہوئے حتیٰ کہ امریکا کے میچز بھی نہیں دیکھے،ٹرمپ اور فیفا صدر جیانی انفانٹینو کے قریبی تعلقات پہلے ہی زیر بحث رہے ہیں، خاص طور پر امریکی فارورڈ فولارن بالوگن کے ریڈ کارڈ پر نظرثانی کے معاملے کے بعد، جس پر ٹورنامنٹ کی شفافیت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے گئے تھے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹ امریکا کی تاریخ کے مہنگے ترین کھیلوں کے ٹکٹ بن گئے ہیں۔

    ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان اتوار کو نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹوں نے امریکا میں کھیلوں کے مقابلوں کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے پلیٹ فارم ٹک پک (ٹک پک) کے مطابق فائنل کے ٹکٹ کی اوسط ری سیل قیمت 11 ہزار 327 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو 2024 کے سپر باؤل کے 9 ہزار 411 ڈالر کے سابقہ امریکی ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فائنل کے لیے دستیاب سب سے سستا ٹکٹ 7 ہزار 451 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو نشستیں 28 ہزار 479 ڈالر فی ٹکٹ کے حساب سے مجموعی طور پر 56 ہزار 958 ڈالر میں فروخت کی گئیں ورلڈ کپ فائنل کا سب سے مہنگا ٹکٹ ایک لاکھ 16 ہزار 462 ڈالر میں فروخت ہوا، جو امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستی حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فروخت کے طریقہ کار سے متعلق شکایات پر تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہیں۔

  • فیفا کا ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی گھاس فروخت کرنے کا اعلان

    فیفا کا ورلڈ کپ فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی گھاس فروخت کرنے کا اعلان

    فیفا نے 2026 ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد اسٹیڈیم کی اصل گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیاء کے طور پر فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہےان ٹکڑوں کی قیمت 450 سے 3 ہزار ڈالر تک رکھی گئی ہے، اس منصوبے سے فیفا کو ایک کروڑ ڈالر سے زائد آمدن ہونے کی توقع ہے۔

    فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے 2026 فیفا ورلڈ کپ کے فائنل کے بعد آمدن حاصل کرنے کے لیے منفرد منصوبہ متعارف کراتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فائنل میچ میں استعمال ہونے والی پچ کی اصل گھاس کے ٹکڑوں کو یادگاری اشیاء (میمورابیلیا) کے طور پر فروخت کیا جائے گا شائقین 450، 900، 1200 اور 3 ہزار امریکی ڈالر تک کی مختلف قیمتوں میں پچ کے محفوظ کیے گئے ٹکڑے خرید سکیں گے ، ہر ٹکڑے کو خصوصی ایکرائلک کیس میں محفوظ کیا جائے گا، جس میں اس کی اصلیت کا تصدیقی سرٹیفکیٹ بھی شامل ہو گا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا کو اس فروخت سے ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر سے زائد آمدن ہونے کی توقع ہے، ہر قیمت کے درجے میں زیادہ سے زیادہ 2 ہزار 26 ٹکڑے فروخت کیے جائیں گے، جو 2026 ورلڈ کپ کی مناسبت سے مخصوص تعداد رکھی گئی ہے۔

    فیفا کا کہنا ہے کہ یہ یادگاری اشیا خصوصی طور پر ان شائقین اور کلیکٹرز کے لیے تیار کی گئی ہیں جو ورلڈ کپ فائنل کی تاریخی یاد کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں ، مہنگے ترین پیکیج میں پچ کے ٹکڑے کے ساتھ سونے کی نقاشی والا یادگاری ٹکٹ، ورلڈ کپ کی منی گیند اور کرسٹل سے تیار کردہ ورلڈ کپ ٹرافی کی نقل بھی شامل ہو گی۔

    ورلڈ کپ 2026 کا فائنل امریکا کے نیو جرسی نیو یارک اسٹیڈیم (سابقہ میٹ لائف اسٹیڈیم) میں کھیلا جائے گا، اس اسٹیڈیم کی پچ کے حوالے سے کھلاڑ یوں اور کوچز کی جانب سے پہلے بھی تحفظات سامنے آ چکے ہیں، کیونکہ یہاں امریکی فٹبال کے مقابلوں کے لیے عام طور پر مصنوعی گھاس استعمال کی جاتی ہے، تاہم ورلڈ کپ کے لیے قدرتی گھاس بچھائی گئی ہے۔

  • اسپین سے شکست،پرتگال ٹورنامنٹ سے باہر،رونالڈو آنسو نہ روک سکے

    اسپین سے شکست،پرتگال ٹورنامنٹ سے باہر،رونالڈو آنسو نہ روک سکے

    فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں اسپین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پرتگال کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، جبکہ اس شکست کے ساتھ ہی پرتگال کے مایہ ناز اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کا ورلڈ کپ کیریئر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔

    میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول اضافی وقت کے پہلے منٹ میں میکل میرینو نے کیا فاؤل ملنے کے بعد انہوں نے فوری فری کک لی، خود آگے بڑھے اور فیران ٹوریس کے پاس پر گول کیپر ڈیوگو کوسٹا کو شکست دیتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی،جبکہ اسپین نے مسلسل 35 واں میچ بھی بغیر شکست کے مکمل کیا اس فتح کے ساتھ اسپین نے 2010 میں جنوبی افریقہ میں اپنا واحد عالمی ٹائٹل جیتنے کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے، جہاں اسپین کا مقابلہ جمعے کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں بیلجیم سے ہوگا،میرینو کو میچ کے 85ویں منٹ میں میدان میں اتارا گیا، مگر انہوں نے مختصر وقت میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ کن گول کر دیا۔

    دوسری جانب 41 سالہ کرسٹیانو رونالڈو پرتگال کو مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک پہنچانے کے خواہاں تھے،تاہم وہ اپنے کیریئر کے آخری ورلڈ کپ میں پرتگال کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے،اسپین کے ہاتھوں پرتگال کی شکست کے بعد کرسٹیانو رونالڈو جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے، بعد ازاں انہوں نے ڈلاس اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب بڑھ کر تالیاں بجائیں اور ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

    میچ کے بعد رونالڈو نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنے ملک کے لیے بھرپور کوشش کی اور انہیں اس بات پر فخر ہے کہ وہ پرتگال کے ساتھ تین بڑے ٹائٹل جیت چکے ہیں یہ ان کے ورلڈ کپ کیریئر کا آخری میچ بھی ثابت ہوا،رونالڈو بین الاقوامی فٹبال میں 146 گولز اور 233 میچز کے ساتھ تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔

    کوارٹر فائنل میں اب اسپین اور بیلجیئم کی مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جہاں دونوں سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے مقابلہ کریں گی۔

  • بیلجیم سے شکست، امریکا ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا

    بیلجیم سے شکست، امریکا ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا

    بیلجیم نے یکطرفہ انداز میں 1-4 سے کامیابی حاصل کر کے میزبان ٹیم امریکا کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

    میچ کے آغاز ہی سے بیلجیم نے جارحانہ انداز اپنایا, 8ویں منٹ میں ہی امریکی دفاع کو خطرے کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چند ہی لمحوں بعد لیانڈرو ٹروسارڈ کی عمدہ موو پر نکولس راسکن نے گیند چارلس ڈی کیٹیلایر کو دی، جنہوں نے آسانی سے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، مالک ٹل مین نے ایک شاندار فری کک کے ذریعے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا، گیند دفاع سے معمولی انحراف کے بعد گول کیپر تھیبو کورتوا کے قریب سے نکل کر جال میں جا پہنچی۔

    اس گول کے ساتھ ٹل مین ایک ہی ورلڈ کپ میں 2 براہ راست فری ککس پر گول کرنے والے تاریخ کے صرف دوسرے کھلاڑی بن گئے،بیلجیم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے دوبارہ برتری حاصل کر لی، جب ٹروسارڈ کے کراس پر ڈی کیٹیلایر نے عمدہ ہیڈر کے ذریعے دوسرا گول داغ دیا۔

    دوسرے ہاف میں امریکی کوچ نے جیو رینا کو میدان میں اتار کر واپسی کی کوشش کی، مگر 57ویں منٹ میں گول کیپر میٹ فریز کی ایک سنگین غلطی نے امریکی امیدوں پر پانی پھیر دیا فریز لمبی گیند پر غیر ضروری طور پر اپنے علاقے سے باہر نکلے، گیند کو کلیئر کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا اور ہانس واناکن نے خالی گول میں گیند پہنچا کر اسکور 3-1 کردیامیچ کےآخری لمحات میں متبادل کھلاڑی رومیلو لوکاکو نےچوتھاگول کر کےامریکی واپسی کےتمام امکانات ختم کر دیے ، اس شکست کے ساتھ امریکا کی ورلڈ کپ مہم آخری 16 کے مرحلے پر اختتام پذیر ہو گئی، جبکہ بلجیئمکوارٹر فائنل میں پہنچ گیا۔

  • نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں 2-1 کی تکلیف دہ شکست کے بعد برازیل کے سپر اسٹار فارورڈ نیمار نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

    34 سالہ نیمار نے میچ کے بعد جذباتی انداز میں مقامی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پوری کوشش کی، میں نے ہر ممکن جدوجہد کی، لیکن اب یہ سفر ختم ہو گیا میں نے یہاں سے آغاز کیا تھا اور یہیں اپنے کیریئر کا اختتام کر رہا ہوں۔

    نیمار کا اشارہ نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم کی جانب تھا، جہاں انہوں نے 2010 میں امریکا کے خلاف برازیل کی سینیئر ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا 16 برس بعد اسی میدان میں ناروے کے ہاتھوں ورلڈ کپ سے اخراج کے ساتھ ان کا قومی ٹیم کا سفر بھی اختتام کو پہنچ گیا۔

    برازیل ایک بار پھر چھٹے عالمی اعزاز کی امید کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں اترا تھا، تاہم ناروے نے حیران کن کارکردگی دکھاتے ہوئے اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا میچ میں برازیل کا واحد گول نیمار نے انجری ٹائم میں پنالٹی پر کیا، لیکن وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔

    2026 کا ورلڈ کپ طویل انجری مسائل کے بعد نیمار کے لیے عالمی اعزاز جیتنے کا آخری سنہری موقع سمجھا جا رہا تھا، تاہم یہ خواب بھی ادھورا رہ گیا انہوں نے برازیل کی جانب سے 129 بین الاقوامی میچوں میں 80 گول کیے اور اس طرح قومی ٹیم کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بنے، جبکہ انہوں نے اس فہرست میں لیجنڈری فٹبالر پیلے کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

    انہوں نے اپنے کیریئر میں 4 فیفا ورلڈ کپ کھیلے، لیکن عالمی ٹائٹل نا حاصل کر سکے، 2014 کے ورلڈ کپ میں سیمی فائنل سے قبل انجری کے باعث باہر ہو گئے، 2018 میں برازیل کو بیلجیئم نے کوارٹر فائنل میں شکست دی، 2022 میں کروشیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں اضافی وقت میں گول کرنے کے باوجود برازیل پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہار گیا، جبکہ 2026 میں ناروے نے آخری 16 کے مرحلے میں ہی اس کا سفر ختم کر دیا۔

  • فیفا ورلڈکپ 2026: ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی 28 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

    فیفا ورلڈکپ 2026: ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی 28 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا

    فیفا ورلڈکپ 2026 میں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی 28 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے جب کہ 4 ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    فیفا ورلڈکپ میں پرتگال، جرمنی، برازیل، فرانس، ارجنٹینا اور اسپین ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں، مراکش، ناروے اور میزبان ممالک میکسیکو، کینیڈا اور امریکا بھی راؤنڈ آف 32 کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جب کہ قطر اور ترکیےکی ٹیمیں راؤنڈ آف32 میں جگہ بنانے میں ناکام رہیں بوسنیا ہرزیگوینا اور جنوبی افریقا نے پہلی بار ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی کیپ ورڈے بھی ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا جوکہ ورلڈکپ کا بڑا سرپرائز ہے۔

    میکسیکو، جنوبی افریقہ (گروپ اے)؛ سوئٹزرلینڈ ، کینیڈا، بوسنیا اور ہرزیگووینا (گروپ بی)؛ برازیل، مراکش (گروپ سی)؛ امریکہ، آسٹریلیا، پیراگوئے (گروپ ڈی)؛ جرمنی، آئیوری کوسٹ، ایکواڈور (گروپ ای)؛ نیدرلینڈز، جاپان، سویڈن (گروپ ایف)، بیلجیم، مصر (گروپ جی)؛ سپین، کابو وردے (گروپ ایچ)، فرانس، ناروے، سینیگال (گروپ I)؛ ارجنٹائن (گروپ جے)؛ کولمبیا، پرتگال (گروپ K)؛ انگلینڈ، گھانا (گروپ ایل)

    دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں ایران کی ٹیم اگرچہ اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے لیکن پھر بھی ایران پہلی بار ورلڈکپ کےناک آؤٹ میں جگہ بنانےکا مضبوط امیدوارہے آج ہونے والے میچز میں سے کروشیا،کانگو، الجزائر یا آسٹریا میں سے کسی ایک بھی ٹیم کو شکست ہوئی تو ایران کو اگلے راؤنڈ میں جگہ مل جائے گی کانگو اور ازبکستان کا میچ برابر ہوا تب بھی ایران کوالیفائی کرجائےگا لیکن اگر کروشیا اورکانگو نے اپنے اپنے میچز جیتے اور الجزائر اور آسٹریا کا میچ برابر ہوا تو ایران کا سفر تمام ہوجائےگا۔

  • پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خلا تک پہنچ گیا،ناسا کا جدی فٹبال کیساتھ سائنسی تجربہ

    پاکستان میں تیار کردہ فٹبال خلا تک پہنچ گیا،ناسا کا جدی فٹبال کیساتھ سائنسی تجربہ

    امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر فیفا ورلڈکپ کی جدید فٹبال کے ساتھ ایک سائنسی تجربہ کیا۔

    یہ تجربہ اسٹیشن کے اندر خاص طور پر کپولا (Cupola) ماڈیول میں کیا گیا جہاں فٹبال کو بغیر وزن کے ماحول میں تیرتے ہوئے دیکھا گیا خلابازوں نے مشہور برانڈ ایڈیڈاز کی ڈیزائن کردہ ٹریونڈا (Trionda) بال کا استعمال کیا تاکہ یہ مطالعہ کیا جا سکے کہ فٹبال مائیکرو گریویٹی میں کیسے برتاؤ کرتا ہے اس تجربے کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ فٹبال کا بیلنس اور وزن کھیل کے دوران اس کی حرکت کو کیسے متاثر کرتا ہے۔

    ناسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اس سے قبل یہ تجربہ 2019 میں بھی کرچکے ہیں، تجربے سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ توازن میں فرق کس طرح فٹبال کی حرکت کو بدل سکتا ہے،فیفا کے مطابق ٹریونڈا نام ایک ہسپانوی لفظ سے آیا ہے جس کا مطلب ‘تین لہریں’ ہیں جو 3 ممالک امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقد ہونے والے پہلے ورلڈ کپ کی عکاسی کرتی ہے۔

  • ایرانی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی

    ایرانی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی

    امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ایرانی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 میں اپنے پہلے میچ کے لیےٹیم لاس اینجلس پہنچ گئی جہاں وہ آج پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی-

    ایرانی قومی فٹبال ٹیم اتوار کو فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں پہلی بار امریکا پہنچ گئی ٹیم لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری اور اسی روز پریس کانفرنس بھی کی، جبکہ اسی دن امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے اعلان نے اس آمد کو مزید اہم بنا دیا،جبکہ یہ 1930 میں ورلڈ کپ کے آغاز کے بعد پہلا موقع ہے کہ کسی میزبان ملک نے ایسے ملک کی میزبانی کی ہو جس کے ساتھ وہ حالیہ جنگ میں شامل رہا ہو۔

    ایرانی اسکواڈ میکسیکو کے شہر تیجوانا سے مختصر پرواز کے ذریعے لاس اینجلس پہنچا روانگی کے وقت ہوٹل کے باہر موجود شائقین نے ٹیم کو بھرپور انداز میں رخصت کیا ایران اپنا پہلا گروپ میچ پیر کو لاس اینجلس اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔

    ایران کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی نے پریس کانفرنس میں مترجم کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عظیم، باوقار اور مضبوط ایرانی قوم کی نمائندگی پر فخر ہے مجھے امید ہے کہ فٹبال خوشی اور تفریح کا ذریعہ بنے گا اور مختلف ثقافتوں اور ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں مدد دے گا۔“

    ایران نے گزشتہ ماہ اپنے ورلڈ کپ بیس کیمپ کو امریکی ریاست ایریزونا کے ایک اسپورٹس کمپلیکس سے میکسیکو منتقل کر دیا تھا یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب امریکا اور اسرائیل نے فروری کے آخر میں ایران پر مشترکہ حملے شروع کیے تھےاب ایرانی ٹیم کو اپنے تینوں گروپ میچز کے لیے میکسیکو سے امریکا آنا جانا پڑے گا امیر قلعی نویی کے مطابق مسلسل سفر اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے بعض ارکان کو امریکی ویزے جاری نہ کیے جانے سے ٹیم متاثر ہوئی ہے۔

    دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کا معاہدہ آئندہ جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران دستخط کیا جائے گا۔

    اس سے قبل تیجوانا میں ایرانی ٹیم کے ہوٹل کے باہر بڑی تعداد میں شائقین جمع ہوئے انہوں نے ”ٹیم ملی“ کے نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کا بھرپور استقبال کیا کئی کھلاڑیوں نے شائقین کی جانب ہاتھ ہلایا جبکہ وفد کے بعض ارکان نے اپنے موبائل فونز سے اس منظر کی ویڈیوز بھی بنائیں ایک مداح نے زرد رنگ کا بینر اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ ایران، تم کبھی تنہا نہیں چلو گے، میکسیکو تمہارے ساتھ ہے،شائقین نے ہسپانوی زبان میں نعرہ لگایا، ایران، بھائی! اب تم میکسیکن ہو۔

    ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج بھی ہوٹل کے باہر موجود تھے اور جب ٹیم کی بس روانہ ہوئی تو متعدد شائقین کافی دور تک اس کے ساتھ ساتھ چلتے رہےتیجوانا میں ایرانی کمیونٹی کی تعداد تقریباً 20 افراد پر مشتمل ہے، جبکہ لاس اینجلس ایران سے باہر دنیا کی سب سے بڑی ایرانی کمیونٹی کا مرکز سمجھا جاتا ہے لاس اینجلس میں دسیوں ہزار ایرانی نژاد امریکی آباد ہیں اور شہر میں ایرانی تارکین وطن کی ایک نمایاں آبادی موجود ہے جسے اکثر ”تہرانجلس“ کہا جاتا ہے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ 2026:عراق کی قومی ٹیم کی  40 سال بعدپہلی بار شرکت کیلئے  ’ویسٹ ورجینیا‘ پہنچ گئی

    فٹبال ورلڈ کپ 2026:عراق کی قومی ٹیم کی 40 سال بعدپہلی بار شرکت کیلئے ’ویسٹ ورجینیا‘ پہنچ گئی

    عراق کی قومی فٹبال ٹیم 40 سال بعد پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کےلئےامریکی ریاست ’ویسٹ ورجینیا‘ پہنچ گئی۔

    ٹیم کی قیادت کوچ گراہم آرنالڈ کر رہے ہیں ٹیم نے ویسٹ ورجینیا میں اپنے بیس کیمپ میں پہنچ کر ٹریننگ شروع کر دی ہے، کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا،گروپ آئی میں موجود عراقی فٹبال ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 16 جون کو ناروے کے خلاف کھیلے گی گروپ میں عراق کے ساتھ عالمی چیمپئن فرنس اور سینیگال کی ٹیمیں بھی شامل ہیں، جس کے باعث گروپ مرحلہ انتہائی سخت قرار دیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ عراق اس سے قبل صرف ایک بار 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شریک ہوا تھا جہاں اسے اپنے گروپ کے تمام میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔