Baaghi TV

Tag: فیفا

  • فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    فیفا ورلڈکپ 2022 ؛ کروشیا نے کینیڈا کو شکست دیدی

    دوحہ: فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ میچ میں کروشیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد کینیڈا کو 1-4 سے شکست دے دی۔قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایف کے اسٹیج میچ میں کینیڈا نے جارحانہ انداز میں کھیل شروع کرتے ہوئے 68 ویں سکینڈ پر پہلا گول کرکے فاتحانہ آغاز کیا تاہم کروشین کھلاڑیوں نے تابڑ توڑ حملے کرکے کینیڈا کو شکست سے دوچار کردیا۔

    کروشیا سے 4 کے مقابلے میں 1 سے شکست کے بعد کینیڈین ٹیم فیفا ورلڈ کپ کے گروپ 16 راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔کینیڈا کی جانب سے 68ویں سکینڈ پر الپھونسو ڈیوس نے واحد گول اسکور کیا، جس کے بعد کینیڈین کھلاڑیوں نے دفاعی انداز اپنایا لیکن 36 ویں منٹ پر کروشیا کے اینڈریج کریمیرک نے پہلا گول کرکے میچ کو برابر کردیا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

    مارکو لیواجا نے 44 ویں منٹ پر گول اسکور کرکے کروشیا کو کینیڈا پر سبقت دلائی بعدازاں اینڈریج کریمیرک نے 70ویں ٹیم کیلئے ایک اور گول کرکے کینیڈا کی شکست کو یقینی بنایا۔

    کینیڈین کھلاڑی آخری لمحات پر کروشیا کے خلاف گول اسکور کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم مخالف ٹیم نے بہترین دفاع کیا اور میچ کے اختتام پر کروشیا کے لورو میجر کی جانب سے گول کیا گیا، جس کے بعد کروشیا کو کینیڈا کے خلاف 1-4 فتح حاصل ہوئی۔

    فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    اس سے پہلے قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔

    بیلجیئم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گرکر خدا کا شکر ادا کیا۔سوشل میڈیا پر بھی سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

  • بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کےبعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

    بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کےبعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز

    دوحہ:بیلجیئم کیخلاف شاندار فتح کے بعد مراکشی کھلاڑی گراؤنڈ میں ہی سجدہ ریز،اطلاعات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپ سیٹ کر دیا۔

    فیفا کی عالمی رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر موجود مراکش نے عالمی نمبر 2 بیلجیئم کو ورلڈکپ میں 2 صفر سے شکست دی۔ بیلجیئم کے خلاف تاریخی فتح کے بعد مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں ہی سجدے میں گرکر خدا کا شکر ادا کیا۔

    سوشل میڈیا پر بھی سعودی فٹبال ٹیم کے کھلاڑیوں کے فتح کے بعد سجدے کرنے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

    دوسری طرف بیلجیئم کیخلاف تاریخی فتح: مراکشی کھلاڑی نے اسٹیڈیم میں موجود ماں کا ماتھا چوم لیا،عالمی نمبر دو بیلجیئم کو شکست دینے پر مراکش کے کھلاڑی گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے تاہم مراکش کے ڈیفنڈر اشرف حکیمی نے منفرد انداز میں جشن منایا۔

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

    اشرف حکیمی تماشائیوں کے اسٹینڈ میں موجود والدہ کے پاس گئے، اپنی شرٹ اتار کر انہیں دی اور گلے لگاکر ماتھا چوم لیا۔والدہ نے بیٹے کا بوسہ لیا اور شاباش دی۔

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والا جاپان اپنے دوسرے میچ میں ہار گیا۔جاپان کو کوسٹاریکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی۔میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ہی گول کرنے پر ناکام رہیں، لیکن پھر میچ کا واحد گول کیشر فُلر نے آخری منٹوں میں کیا جو جاپان کی شکست کا باعث بنا۔

    ایشین یوتھ سکریبل چیمپئن شپ، بھارت کو شکست، پاکستان نے ٹائٹل جیت لیا

    واضح رہے کہ جاپان نے پہلے میچ میں جرمنی کو دو ۔ ایک سے شکست دی تھی جبکہ کوسٹا ریکا کو اسپین سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔گروپ ای کا ایک اور میچ رات بارہ بجے ہوگا جس میں دو سابق چیمپئنز جرمنی اور اسپین کا مقابلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں شکست کے بعد جرمنی کیلئے اس میچ میں جیت کافی ضروری ہوگئی ہے۔

  • فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    فیفا ورلڈکپ 2022؛ مراکش نے 0-2 سے بیلجیئم کو شکست دیدی

    دوحہ: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے دنیا کی دوسری بہترین ٹیم بیلجیئم کو 0-2 سے دھول چٹا دی۔اطلاعات کے مطابق قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئےاسٹیج میچ میں مراکش نے مخالف ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کیے جب کہ بیلجیئم نے آغاز سے ہی دفاعی اور محتاط انداز اپنایا تاہم مراکش نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 73 ویں منٹ پر میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گول اسکور کرکے سبقت حاصل کرلی۔

    بعدازاں میچ کے آخری لمحات میں مراکشی کھلاڑی زکریہ ابوالخلال نے ایک اور گول کرکے بیلجئیم کی شکست کو یقین میں بدل دیا۔

    بیلجیئم نے متعدد بار گول کرنے کی کوشش کی تاہم مخالف کھلاڑیوں اور مراکشی گول کیپر کی بدولت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، مراکش کی جانب سے میچ کا پہلا پینلٹی گول عبدالحامد نے اسکور کیا جب کہ دوسرا گول زکریہ ابوالخلال نے کیا۔بیلجیئم اور مراکش کے درمیان کھیلے گئے میچ سے متعلق فٹبال ماہرین نے کہا کہ بیلجیئم کا کھیل دیکھ کر ایسا لگ نہیں رہا تھا کہ دنیا کی دوسری بہترین ٹیم کھیل رہی ہے۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم فٹبال ورلڈ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر براجمان ہے اور اب تک 5 عالمی مقابلے جیت چکا ہے۔

     

    اس سے پہلےفیفا ورلڈکپ کے گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دیدی۔احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم کوسٹاریکا نے 81 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

    جاپان نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، کوسٹاریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کیشر فلر نے گول اسکور کیا۔دھر دوسرے میچ میں‌ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دیدی۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے تاہم ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم سبقت دلائی۔

    جواب میکسیکو کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔قبل ازیں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

  • فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

    فیفا ورلڈکپ؛ جاپان کو کوسٹاریکا کے ہاتھوں شکست

    دوحا: فیفا ورلڈکپ کے گروپ ای کے میچ میں کوسٹاریکا نے جاپان کو 0-1 سے شکست دیدی۔احمد بن علی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم کوسٹاریکا نے 81 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

    مقابلے کی عالمی دوڑ، پی آئی اے کا نئی تکنیک آزمانے کا فیصلہ

    جاپان نے متعدد بار گول کرنے کے مواقع پیدا کیے تاہم ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، کوسٹاریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کیشر فلر نے گول اسکور کیا۔

    ادھر دوسرے میچ میں‌ فیفا ورلڈکپ کے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نے میکسیکو کو 0-2 سے شکست دیدی۔

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور گول کرنے کے کئی مواقع پیدا کیے تاہم ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے 64 ویں منٹ میں گول داغ کر ٹیم سبقت دلائی۔

    جواب میکسیکو کی ٹیم نے بھی ارجنٹینا کے گول پوسٹ پر متعدد حملے کیے جو سود ثابت ہوئے، دوسرے ہاف کے اختتام سے محض 3 منٹ قبل ارجنٹینا کے اسٹرائیکر فرنینڈنس نے گول کرکے میکسیکو کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔قبل ازیں فرانس نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی جبکہ پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی تھی۔

  • فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    فیفا ورلڈ کپ؛ پولینڈ نےسعودی عرب کو2گول سےشکست دے دی

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔اطلاعات کے مطابق ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

    پولینڈ کی جانب سے پیوتر زیلِنسکی نے 39 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جس کو روبرٹ لیوینڈوسکی نے 82 ویں منٹ میں دُگنا کردیا۔گروپ سی کے پوائنٹس ٹیبل پر پولینڈ 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ سعودی عرب 3 پوائنٹس کےساتھ دوسرے نمبر ہے۔

    مچل ڈک کے فیصلہ کن گول کی بدولت آسٹریلیا نے فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کے میچ میں تیونس کو شکست دیکر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلیے۔آسٹریلوی ٹیم کو پہلےمیچ میں دفاعی چیمپئن فرانس کے ہاتھوں چار ایک کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

     

    فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

    آسٹریلیا کے دو میچوں میں تین جبکہ تیونس کا دو میچوں میں ایک پوائنٹ ہے، میچ کے دوران تیونس کو پانچ جبکہ آسٹریلیا کو دو کارنر ملے، تیونس کے کھلاڑیوں کو فاؤل پلے کا مظاہرہ کرنے پر ریفری کی جانب سے تین یلو کارڈکا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل گروپ ڈی میں تیونس اور ڈنمارک کے درمیان میچ برابر رہا تھا۔

    الجنوب فٹ بال اسٹیڈیم میں گروپ ڈی کے اسٹیج گروپ میں کھیلے جانے والے میچ کے پہلے ہاف کے23 ویں منٹ میں آسٹریلیا کی بہترین موو کے نتیجے میں مچل نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کیا۔

    مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    ساتھی کھلاڑی نے ڈی کے باہر سے ہٹ لگائی جسے مچل نے جال کی راہ دکھا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلوا دی۔40 ویں منٹ میں تیونس کے کھلاڑیوں نے جوابی وار کیااور تیونس کے کھلاڑی کی ہٹ جو براہ راست گول میں جارہی تھی آسٹریلوی دفاعی کھلاڑی نے خوبصورتی سے کلیئر کی۔

    تھوڑی دیر بعد ہی تیونس نے آسٹریلوی گول پر حملہ کیا لیکن اس کے کھلاڑی کی ہٹ گول پوسٹ کے برابر سے ہوتی ہوئی باہر چلی گئی۔ وقفے پر اسکور ایک صفر تھا۔ دوسرے ہاف میں آسٹریلوی کھلاڑیوں نے دو حملے کیے لیکن گول نہ کرسکے۔

  • فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

    فیفا ورلڈکپ؛ آسٹریلیا نے تیونس کو 0-1 سے شکست دیدی

    دوحا:فیفا ورلڈکپ گروپ ڈی کےمیچ میں آسٹریلیا نے فیورٹ تیونس کو0-1 سےشکست دیدی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلےگئےمیچ میں دونوں ٹیموں نےآغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم آسٹریلیا نے پہلے ہاف کے23 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے سبقت حاصل کرلی جو میچ کےاختتام تک برقرار رہی۔

    فیفا ورلڈکپ؛برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

    تیونس نےمتعدد بار گول کرنےکےمواقع پیدا کیےتاہم ناکامی کامن دیکھنا پڑا،آسٹریلیا کی جانب سےمیچ کا واحد گول مچل ڈیوک نےگول اسکور کیا۔قبل ازیں گزشتہ روزامریکا اورانگلینڈ کےمیچ بغیر کسی گول کےبرابر رہا تھا جبکہ ایران نےسنسنی خیز مقابلےکےبعد ویلزکو0-2 سےشکست دی تھی۔

     

     

    دوسری طرف غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتپ روز ایران اور ویلز کے درمیان میچ کے آغاز سے قبل سیکورٹی اسٹاف نے ایک خاتون مہسا امینی کی شرٹ اور پرچم پر “سیاسی، جارحانہ، یا امتیازی پیغامات” کے باعث اسٹیڈیم میں داخلے سے روک دیا تھا۔اسی طرح اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون اور مرد کو مہسا امینی کی شرٹ لانے اور پرچم پر خواتین کی آزادی کے نعرے درج ہونے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔

    مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    میچ سے قبل اسٹیڈیم کے اندر ایک خاتون جس کی آنکھوں سے گہرے سرخ آنسو نکلے ہوئے تھے، فٹ بال کی جرسی کو اونچا تھامے ہوئے تھی جس کی پشت پر مہسا امینی کا نام درج تھا جبکہ مرد نے ایران کا جھنڈا تھام رکھا تھا جس پر امتیازی پیغامات لکھے تھے۔مہسا امینی کی دو ماہ کی پولیس حراست میں موت ہوئی تھی، جس کے بعد سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے تھے۔

    پاکستان میں آؤٹ اسٹینڈنگ کیمبرج لرنر ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان

    قبل ازیں قطر نے اسٹیڈیم میں شائقین کو مختصر لباس یعنی (کندھوں کو کُھلا رکھنے یا گھٹنے سے اوپر) کپڑے پہن کر میچ دیکھنے پابندی عائد کررکھی ہے۔

  • فیفا ورلڈکپ؛برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

    فیفا ورلڈکپ؛برازیلین ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

    دوحا: فیفا ورلڈکپ میں برازیل کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، اسٹار فٹبالر اور کپتان نیمار انجری کے باعث سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیلین ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سربیا کے خلاف میچ کے دوران نیمار جونیئر کے ٹخنے میں انجری ہوئی تھی اور سوجن آگئی تھی جس کی تکلیف کے سبب وہ سوئٹزرلینڈ کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے۔

     

    ڈاکٹرز نے مزید کہا کہ بیک ڈینیلو اور نیمار دونوں کھلاڑی سوئس ٹیم کے خلاف میچ کھیلنے سے محروم رہیں گے البتہ باقی مقابلوں کے لیے وقت پر صحت یاب ہونے کے مقصد سے علاج جاری رکھےہوئے ہیں۔قبل ازیں برازیل نے اپنے پہلے میچ میں سربیا کو 0-2 سے شکست دیکر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کیا تھا۔

     

     

    برازیل کے  دو اسکولز میں فائرنگ سے 2ٹیچرز اور ایک طالب علم ہلاک ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پہنے اسکول کے سابق طالب علم نے سیمی آٹو میٹک گن سے دو اسکولوں میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں دو ٹیچرز اور ایک طالب علم شامل ہیں۔

     

     

    پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    مسلسل دو میچز میں شکست: میزبان قطر ورلڈکپ سے باہرہوگیا

    فیفا ورلڈکپ میں گروپ اے کے میچ میں سینیگال نے قطر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔قطرسے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو کھیلے گئے میں سینیگال کی جانب سے پہلا گول 41ویں منٹ میں بولائے نے کیا جبکہ7 منٹ بعد ہی فامارا نے دوسرا گول کر کے ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلائی۔

    تاہم میچ کے 78ویں منٹ میں قطر کے محمد منطاری نے گول کیا لیکن پھر 84 ویں منٹ میں سینیگال کے بامبا نے تیسرا گول داغ دیا ۔ مقررہ وقت تک اسکور 1-3 رہا یوں سینیگال نے میزبان قطر کو شکست دے دی۔

     

    گروپ اے میں قطر نے ابھی ایک میچ کھیلنا ہے پر مسلسل 2 میچز میں شکست کے بعد قطر کی ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں دم توڑ گئیں۔قطر رواں ورلڈکپ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم ہے۔اس گروپ میں اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی دوڑ میں سینیگال کے ساتھ ایکواڈور اور نیدرلینڈز شامل ہیں ۔

     

     

     فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

     

    خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔نیدرلینڈز کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں کوڈی گیکپو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور نے اینر ویلنشیا نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کیا۔

     

     

     

  • فیفا ورلڈکپ: پرتگال کا فاتحانہ آغاز، گھانا کو 2-3 سے شکست

    فیفا ورلڈکپ: پرتگال کا فاتحانہ آغاز، گھانا کو 2-3 سے شکست

    قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ایچ کے میچ میں پرتگال نے گھانا کو 2 کے مقابلے 3 گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کردیا۔

    جمعرات کو دوحا میں پرتگال اور گھانا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوشش کی مگر کسی کو بھی کامیابی نہیں ملی۔وقفے تک مقابلہ زیرو ، زیرو رہا۔

    دوسرے ہاف میں پرتگال کو ملنے والی پنالٹی کو اسٹار کھلاڑ ی کرسٹیانو رونالڈو نے گول میں تبدیل کردیا، 8 منٹ کے بعد گھانا کی ٹیم یہ خسارہ پورا کرنے میں کامیاب رہی، گول ایو نے بنایا۔

    اس کے بعد 78ویں منٹ میں پرتگال کے فیلکس سیکیورا نے گول کر کے ٹیم کو پھر سے برتری دلادی جبکہ صرف دو منٹ بعد لییاؤ نے تیسرا گول کردیا۔ کھیل کے آخری لمحات میں گھانا کے بُوکاری نے دوسرا گول کیا۔ میچ کا اختتام تین دو کے اسکور پر پرتگال کے حق میں ہوا۔

    دوسری جانب اس میچ میں پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے اہم عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔رونالڈو 5 فٹبال ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے 2006 میں پہلا ورلڈکپ گول کیا جس کے بعد انہوں نے 2010، 2014 ،2018 اور اب 2022 کے ورلڈکپ میں بھی گول اسکور کردیا۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟

  • فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا اور یوروگوئے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

    فیفا ورلڈ کپ؛ جنوبی کوریا اور یوروگوئے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

    دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 میں جنوبی کوریا اور یوروگوئے کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 14 ویں اور گروپ ایچ کے پہلے میچ میں جنوبی کوریا اور یوروگوئے کی ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں۔

    اب تک کے ہونے والے 14 میچز میں یہ چوتھا میچ ہے جو بغیر کسی گول کے ختم ہوا ہے۔

    میچ برابر ہونے کی وجہ سے دونوں ٹیموں نے ایک ایک پوائنٹ حاصل کر لیا۔

    اس سے پہلے فیفا ورلڈکپ گروپ جی کے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو 0-1 گول سے شکست دیدی۔الجنوب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی بھی گول اسکور کرنے میں ناکام رہیں البتہ دوسرے ہاف میں سوئس ٹیم نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 48 ویں میچ میں گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    سوئٹزرلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد گول برل ایمبولو نے گول اسکور کیا جبکہ کیمرون کی ٹیم کئی یقینی مواقعوں کو گول میں تبدیل کرنے میں ناکام رہی۔

     

     

    قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے آخری میچ میں بیلجیئم نے کینیڈا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 0-1 جبکہ جاپان نے چار پر کی عالمی چیمپیئن جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دیکر اَپ سیٹ کیا تھا۔

    اس سے پہلے فیفاورلڈ کپ 2022 میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلےمیں 2 گول سے شکست دے دی۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 10 ویں میچ میں جاپان نے جرمنی کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟