Baaghi TV

Tag: قاسم سلیمانی

  • امریکا میں گرفتار خواتین کا   قاسم سلیمانی سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں،زینب سلیمانی

    امریکا میں گرفتار خواتین کا قاسم سلیمانی سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں،زینب سلیمانی

    امریکا میں گرفتار دو خواتین کے حوالے سے سامنے آنے والے دعوؤں پر شہید ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار خواتین کا ان کے خاندان یا شہید کمانڈر سے کسی بھی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    زینب سلیمانی نے امریکی وزارت خارجہ کے دعوے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد پروپیگنڈا ہے، جس کا مقصد قاسم سلیمانی جیسی شخصیت اور ایرانی قوم کے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرنا ہےامریکا اس حد تک گر چکا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے جھوٹے بیانیے گھڑ رہا ہے، جو نہ صرف افسوسناک بلکہ قابل مذمت بھی ہے۔

    امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھانجی اور ان کی بیٹی گرفتار

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے حالیہ بیان میں دو خواتین کو قاسم سلیمانی کی بھتیجی اور بیٹی قرار دیتے ہوئے ان پر ایران کی حمایت کا الزام عائد کیا تھاامریکی حکام کی جانب سے ان خواتین کے گرین کارڈ بھی منسوخ کر دیے گئے، جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا، مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ حمیدہ سلیما نی افشار اور ان کی بیٹی امریکا کی گرین کارڈ ہولڈر تھیں اور امریکا میں پُر تعیش زندگی گزار رہی تھیں۔

    بھارتی جریدے کاحالیہ کشیدہ صورتحال میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف

  • امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھانجی اور ان کی بیٹی  گرفتار

    امریکا میں قاسم سلیمانی کی بھانجی اور ان کی بیٹی گرفتار

    امریکی حکام نے ایران کے مرحوم جنرل قاسم سلیمانی کی بھانجی اور ان کی بیٹی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کا گرین کارڈ منسوخ کر دیا،امریکی وفاقی ایجنٹوں نے مرحوم ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی بھانجی اور نواسی کو سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کی جانب سے ان کی قانونی مستقل رہائشی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے-

    برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی وفاقی حکام نے سابق ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی شہید کی بھانجی حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی کو گرفتار کر لیا ہے یہ اقدام اس کے بعد کیا گیا جب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ان کا قانونی مستقل رہائشی (گرین کارڈ) کا درجہ منسوخ کر دیا، ان کی گرفتاری امریکی امیگریشن اور کسٹمز انفارسمینٹ کی تحویل میں ہونے کے بعد سامنے آئی۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق، حمیدہ سلیمانی افشار اور ان کی بیٹی اب امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کی حراست میں ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ گرین کارڈ کی منسوخی اور گرفتاری امریکی قوانین کے مطابق کی گئی کارروائی ہے۔

    واضح رہے جنرل قاسم سلیمانی کو جنوری 2020 کی صبح بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکی فضائی حملے میں شہید کیا گیا تھا اسی حملے میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی مارے گئے تھےمرحوم جنرل قاسم سلیمانی ایران کی اسلامی انقلاب گارڈز کور پاسدارانِ انقلاب کی بیرونی شاخ، قدس فورس کے سربراہ تھ وہ ایران اور مشرق وسطیٰ میں ایرانی اثر و رسوخ بڑھانے میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے تھے اور عراق و شام میں لڑائیوں میں اہم قائد کے طور پر جانے جاتے تھے، ان کی شہرت ایران کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ تھی۔

  • قاسم سلیمانی  کی چوتھی برسی، مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

    قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی، مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

    ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے ہوئے ہیں جن میں 103کے قریب اموات ہو چکی ہیں

    ایران میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 103 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں،خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے ایران کی سرکاری میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ قبرستان میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب کے قریب دو دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 103 اموات ہو چکی ہیں،دو سو کے قریب افراد زخمی ہیں لاشوں اور زخمیوں‌کو ہسپتال منتقل کیا گیا، دھماکوں‌کے بعد ہر طرف افرا تفری مچ گئی

    گورنر کرمان کے مطابق دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے ہیں، سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکوں میں ریموٹ کنٹرول بم استعمال کئے گئے،

    جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کیلیے منعقدہ تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا.

    اسلامی جمہوریہ ایران کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکا جبلیہ گنبد کے قریب انڈر پاس کے علاقے میں ہوا اور دوسرا دھماکا صاحب الزمان مسجد کے قریب کلی کے گیٹ پر ہوا۔”ارنا” کے مطابق "کرمان کے شہداء کے قبرستان کی طرف جانے والی سڑک کے ساتھ نصب دو دھماکہ خیز آلات کو دہشت گردوں نے دور سے اڑا دیا۔”

    ابھی تک کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ایرانی میڈیا کی طرف سے نشر کی جانے والی ویڈیوز میں کئی لاشوں کو چاروں طرف بکھرے ہوئے دکھایا گیا ہے، جس میں کچھ لوگ زندہ بچ جانے والوں کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور دیگر دھماکے کے علاقے سے نکلنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔

    کرمان ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ رضا فلہ نے کہا، "تمام حفاظتی اقدامات کے باوجود وہاں ایک خوفناک آواز سنی گئی۔ ہم ابھی بھی تفتیش کر رہے ہیں۔”کرمان کے گورنر کے سیکیورٹی ڈپٹی نے اس سے قبل ایک انٹرویو میں تصدیق کی تھی کہ دو دھماکے دہشت گرد حملے تھے۔

    دھماکوں کے بعد ایران میں جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے،دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے،

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    قاسم سلیمانی بارے اطلاع دینے والے ایرانی شہری، امریکی جاسوس کو ایران نے سنائی سزائے موت

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس بھی مارے گئے تھے۔

  • سلمان رشدی پر حملہ قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ

    سلمان رشدی پر حملہ قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ ہے،ایرانی رکن پارلیمنٹ

    ایران کے ایک رکن پارلیمنٹ مالک شریعتی نے نیویارک میں توہین رسالت کے مرتکب سلمان رشدی پر حملے کو ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کو انتباہ قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : مالک شریعتی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ پر لکھا کہ اس بات سے قطع نظر رشدی پر حملے میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہے یا نہیں، یہ حملہ جنرل قاسم سلیمانی کے قاتلوں کے لیے ایک انتباہ کا درجہ رکھتا ہے۔

    ملعون سلمان رشدی پرحملہ کرنیوالےملزم کی شناخت ظاہر

    انہوں نے کہا کہ اگر ایران براہ راست رشدی پر حملے میں ملوث ہے تو یہ ایران کے ایک اسلامی قوت ہونے کو ثابت کرتا ہے، اگر ایک مسلمان نے یہ حملہ اپنے طور پر کیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ایرانی انقلاب ایران سے باہر بھی برآمد ہو چکا ہے اور دشمنوں کے درمیان پہنچ چکا ہے۔


    ایرانی پارلیمنٹیرین نے کہا کہ اگر یہ حملہ امریکہ اور برطانیہ نے خود کرایا ہے تو یہ ان لوگوں کے لیےایک سبق ہے جو مغرب پر اعتماد کرتے ہیں اس لیے رشدی کو نشانہ بنایا ہر صورت قاسم سلیمانی کمانڈر ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے ایک انتباہ ہے۔

    ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران "انتہائی خفیہ” دستاویزات ضبط

    واضح رہے ایران پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو 3 جنوری 2020 کو عراق میں اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایک فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ قاسم سلیمانی قدس فورس کے سربراہ کے طور پر ایران سے باہر پاسدران انقلاب کی کارروائیوں کی نگرانی اور منصوبہ بندی کے ذمہ دار تھے۔

    دوسری جانب قبل ازیں امریکہ میں سابق صدر کے ساتھ بطور نیشنل سکیورٹی ایڈویئزر کرنے والےجان بولٹن کے قتل کامنصوبہ تیار کرنے پر ایرانی پاسدران انقلاب کے ایک رکن پرفرد جرم عائد کی گئی ہے امریکی محکمہ انصاف کے مطابق جان بولٹن کے قتل کا منصوبہ ممکنہ طور پر قاسم سلیمانی کے حوالے سے بنایا گیا تھا۔

    "ٹائم ٹریولر” خاتون نے تاریخ کے خطرناک ترین سمندری طوفان کی پیشگوئی…

  • قاسم سلیمانی کو 500 امریکیوں کے خلاف ممکنہ سازش روکنے کے لیے مارا گیا،سابق امریکی وزیر خارجہ

    قاسم سلیمانی کو 500 امریکیوں کے خلاف ممکنہ سازش روکنے کے لیے مارا گیا،سابق امریکی وزیر خارجہ

    سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے سابق اعلیٰ فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کو 500 امریکیوں کے خلاف ممکنہ سازش روکنے کے لیے مارا گیا۔

    باغی ٹی وی : "العربیہ” کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکی انتظامیہ نے وارننگز سنیں کہ اگر اس نےجنرل قاسم سلیمانی کوقتل کیا توجنگ چھڑجائے گی یہ وہی دھمکیاں ہیں جو امریکی انتظامیہ نےاس وقت سنی جب اس نےجوہری معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ایسی ہی وارننگ ہمیں اس وقت دی گئی تھیں جب امریکا نے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کیا تھا۔


    پومپیو نے کہا ’’کہ امریکا نے قاسم سلیمانی کو اس لیے مارا کہ وہ امریکی عوام کے لیے خطرہ تھا۔ سلیمانی 500 امریکیوں کو مارنے کی سازش میں ملوث تھا اورامریکی انتظامیہ اس سازش کوناکام بنانے میں کامیاب رہی امریکا القدس بریگیڈ کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے تھا اورسلیمانی کو ہلاک کے منصوبے پر مسلسل کام کر رہا تھا تاکہ اسےوسائل، اثاثوں اور شہریوں پرحملے کا موقع نہ ملےاس لیے امریکی صدر نے یہ فیصلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ’سلیمانی کو ختم کرو‘۔


    ایک سوال کے جواب میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ایران کی واضح دھمکیاں تھی کہ اگر جوہری معاہدے سے دستبردار ہوگے تو جنگ ہوگی، اگر امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس سے اپنا سفارتخانہ تل ابیب میں متنقل کیا تو جنگ ہوگی اور اگر قاسم سلیمانی پر حملہ کیا تو جنگ ہوگی۔

    مائیک پومپیو نے مزید کہا کہ ’ہم نے ان میں سے ایک یا دو کام نہیں کیے، ہم نے ان تینوں میں سے ہر ایک کام کیا اور کوئی جنگ نہیں ہوئی، ہم نے عراق میں اپنے اثاثوں اور شام میں اپنے لوگوں کی حفاظت کی، درحقیقت ہم نے پوری دنیا میں اپنے تمام امریکیوں کے لیے طویل عرصے کے لیے بہتر ماحول پیدا کیا۔


    انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے تھے کہ ایران کی القدس فورس کیا کر رہی ہے اور اس لحاظ سے یہ ایک ایسا منصوبہ تھا جس میں ہم مسلسل مصروف تھے اور پھر ہمارے پاس یہ موقع تھا کہ امریکی وسائل، امریکی اثاثوں، امریکی عوام اور ان پر ہونے والے حملے کو روکنے کا فیصلہ امریکی صدر نے کیا۔

    یاد رہے کہ قاسم سلیمانی 3 جنوری 2020 کو امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔

  • ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو چاقو گھونپ دیا

    ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے اپنے امریکی بوائے فرینڈ کو چاقو گھونپ دیا

    لاس ویگاس: ایرانی لڑکی نے قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے امریکی بوائے فرینڈ کو ملاقات کا جھانسا دیکر چاقو گھونپ دیا۔

    باغی ٹی وی : مڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ اس 21 سالہ ایرانی لڑکی نکا نیکوبین کی مذکورہ شخص سے ڈیٹنگ ویب سائٹ پر ہوئی تھی، جس کے بعد دونوں نے 5 مارچ کو سن سیٹ سٹیشن ہوٹل میں ملنے پرفیصلہ کیا اور انہوں نے ایک مشترکہ کمرا کرائے پر لیا تھا۔

    یورپی یونین نے یوکرینی پناہ گزینوں کیلئے دروازے کھول دئیے

    پولیس کے مطابق نیکوبین نے اس شخص کی آنکھوں پر پٹی باندھنے کے بعد مبینہ طور پر اس شخص کی گردن میں چاقو گھونپ دیا تھا، پولیس نے بتایا کہ لڑکی مقصد سپاہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق اس شخص نے زخمی ہونے کے بعد نیکوبن کودھکا دے کر پیچھے ہٹا دیا تھا اور 911 پر کال کرنے کے لیے کمرے سے باہر بھاگ گیا تھا جبکہ لڑکی نے ہوٹل کے ایک ملازم کو بتایا کہ اس نے ابھی ایک شخص کو چاقو گھونپ دیا ہے۔

    یوکرین تنازع:برطانیہ کا100 سےزائد روسی تاجروں کے اثاثے منجمد کرنے اور روسی مصنوعات پرمزید پابندیاں…

    دوسری جانب لاس ویگاس ریویوجرنل کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی موجودہ حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں نیکوبن کو 24 مارچ کو ابتدائی سماعت کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا ایرانی لڑکی پر اقدام قتل، مہلک ہتھیار اٹھانے اور چوری کے الزامات عائد کیے گئے ہیں جبکہ لڑکی کی جانب سے وکیل کی خدمات لینے کا کوئی اعتراف سامنے نہیں آیا ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی فورسز نے جنوری 2020ء میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایک ڈرون حملے میں القدس فورس کے کمانڈر میجرجنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کردیا تھا۔

    برطانیہ کا ایسٹر سے پہلے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان

  • ہم ہر اس شخص کے خلاف لڑتے ہیں جو ہمارے لیے خطرہ بنتا ہے، سابق اسرائیلی آرمی چیف

    ہم ہر اس شخص کے خلاف لڑتے ہیں جو ہمارے لیے خطرہ بنتا ہے، سابق اسرائیلی آرمی چیف

    سابق اسرائیلی آرمی چیف نے انکشاف کیا ہے کہ قاسم سلیمانی پر قاتلانہ حملہ کیا مگر وہ بچ نکلا تھا-

    باغی ٹی وی :”العربیہ” کے مطابق اسرائیل کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ گیڈی آئزن کوٹ نے عبرانی اخبار معاریو کودیئے گئے انٹریومیں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے داعش کے سیکڑوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا ہےہم ایران کے بیرون ملک سرگرم کمانڈر قاسم سلیمانی کے قریب پہنچ گئے تھے۔ قریب تھا کہ ہم انہیں بھی مار ڈالتے۔

    چین کا "راکٹ طیارہ” جو مسافروں کو1 گھنٹے میں بیجنگ سے نیویارک پہنچا دے گا

    انٹرویو کے اقتباسات میں جنرل گیڈی آئزن کوٹ نے ایران کے جوہری پروگرام کے خطرات، جوہری معاہدے، شام میں حزب اللہ اور دوسرے ایران نواز گرپوں کے ٹھکانوں پر حملوں اور قاسم سلیمانی کا تعاقب کرنے پر بات کی۔

    جنرل گیڈی آئزن کوٹ کے انٹرویو کی تفصیلات عبرانی چینل i24NEWS نے بھی اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہیں جس میں انہوں نے سیاست میں اسرائیلی فوج کی مداخلت کی یادوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ تصویر میں سابق آرمی چیف کو شامل کیا گیا تو سابق وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پریشان ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے انٹرویو میں ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے فوج کی تیاریوں اور فوج کی حوصلہ افزائی کی بات بھی کی۔

    نیوزی لینڈ کے انکار کے بعد حاملہ صحافی نے مدد کیلئے طالبان سے رجوع کر لیا

    العربیہ کے مطابق آئزن کوٹ نے واضح کیا کہ ایران پر حملہ کرنے کا معاملہ بین الاقوامی جواز کا متقاضی ہے جیسا کہ سابق وزیر اعظم ایہود باراک اور نیتن یاہو نے بھی کہا ہے ایسا کرنے کے لیے ضروری قوت کا ذکر نہیں کیا گیا انہوں نے نشاندہی کی کہ اس قسم کا آپریشن انفرادی طور پر اور پیشگی اطلاع کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوں گے اس موضوع پر گفتگو زیادہ سنجیدہ نہیں ہورہی ہے۔

    معاہدے سے امریکیوں کی دستبرداری کے بارے میں سابق چیف آف سٹاف نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک سٹریٹجک غلطی تھی جس سے ایران نے فائدہ اٹھایا اس کے نتیجے میں ایرانیوں نے خود کو بعض پابندیوں سے آزاد کر لیا۔

    بھارت نے جاسوسی کیلئے اسرائیل سے پیگاسس اسپائی وئیرخریدا،رپورٹ

    آئزن کوٹ نے امریکی کردار اور ایران کو جوہری بم بنانے کی کوشش میں آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے اسرائیل کی صلاحیت پر بھی بات کیآئزن کوٹ کا خیال ہے کہ موجودہ وقت میں ایرانی امریکا کو اس لحاظ سے اہمیت نہیں دیتے کہ وہ اس سے خوفزدہ نہیں ہیں انہیں یقین ہے کہ وہ امریکا ایران کے عزائم سے نمٹنے کے لیے فوجی آپشن استعمال نہیں کرے گا۔

    قاسم سلیمانی کے بارے میں آئزن کوٹ نے کہا کہ اسرائیل نے تقریباً ڈیڑھ سال قبل انہیں گولان کی پہاڑیوں کی طرف ایرانی میزائل داغے جانے کے بعد تقریباً ختم کر دیا تھا مگر سلیمانی فوجی آپریشن "ہاؤس آف کارڈز” میں بچ نکلے تھے ہم نے ان میزائلوں کا جواب دینے کا فیصلہ کیا تھا ہم ہر اس شخص کے خلاف لڑتے ہیں جو ہمارے لیے خطرہ بنتا ہے ہم نے خود سلیمانی کو نشانہ بنانے پر نظریں جمائیں لیکن وہ اس دن ہمارے ریڈار میں داخل نہیں ہوئے۔

    8 بیویوں کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزارنے والا شخص

  • اگرجنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا ٹرمپ پر مقدمہ نہیں چلایا تو بدلہ لیں گے،ایران

    اگرجنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا ٹرمپ پر مقدمہ نہیں چلایا تو بدلہ لیں گے،ایران

    ایران نے دھمکی دی ہے کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا مقدمہ نہیں چلایا گیا تو وہ اپنے جنرل کے قتل کا بدلہ لے گا۔

    باغی ٹی وی : ایرانی خبررساں ادارے ’ارنا‘ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق وزیر خارجہ مائیکپومپیو پر جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کے مجرمانہ فعل کے لیے عدالت میں منصفانہ مقدمہ نہیں چلایا گیا تو مسلمان اپنے شہید کا بدلہ لیں گے۔

    امریکا سمیت 5 جوہری طاقتوں کا ایٹمی جنگوں سے گریز کرنے پراتفاق

    اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے بھی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ سلیمانی کے قتل کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرائے انہوں نے کہا کہ ’بین الاقوامی امن اور سلامتی پر اس دہشت گردانہ کارروائی کے سنگین مضمرات کے پیش نظر سلامتی کونسل کو اپنی چارٹر پر مبنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے امریکا اور اسرائیلی حکومت کو دہشت گردی کی اس کارروائی کی منصوبہ بندی، حمایت اور ارتکاب کے لیے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔

    یمن کے نزدیک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں :خطے میں کچھ ہونے جارہا ہے: برطانوی بحریہ

    واضح رہے کہ جنوری 2020 میں عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکا کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے راکٹ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا پاپولرموبلائزیشن فورس (پی ایم ایف) کے ڈپٹی کمانڈر ابومہدی المہندس بھی جاں بحق ہوگئے تھے۔

    جنرل قاسم کی موت پرا مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کو جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں بلکہ روکنے کے لیے ماراامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو مارنے کا فیصلہ جنگ روکنے کے لیے کیا اور امریکا کے اقدامات جنگ شروع کرنے کے لیے نہیں ہوتے۔

    بغداد میں قاسم سلیمانی کی برسی پرامریکی ڈرونز کا حملہ:دوڈرون مارگرائے گئے

    علاوہ ازیں ٹویٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قدس فورس کے سربراہ پر امریکی شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کو بہت پہلے ہی قتل کر دینا چاہیے تھا جو مزید امریکیوں کو مارنے کی سازش کر رہا تھا لیکن پکڑا گیاجنرل قاسم سلیمانی ایران میں بھی نفرت کی علامت تھا حال میں حکومت مخالف ہونے والے مظاہروں کو طاقت سے کچلا اور کئی مظاہرین کو قتل کیا، اسی لیے ایران میں قاسم کی ہلاکت پر اندرون ملک اتنا غم نہیں جتنا بیرون ملک دکھایا جارہا ہے۔

    یمن : مارب کے مغرب اور جنوب میں لڑائی کا دوبارہ آغاز، حوثیوں کا حملہ پسپا

    عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی راکٹ حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے فوری بعد صدر ٹرمپ نے ٹویٹر پر ملکی پرچم کو بغیر کسی کیپشن کے ساتھ ٹویٹ کرکے کامیابی کا علامتی اظہار کیا تھا-

    جبکہ پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں بھی کہا گیا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کوڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پرمستقبل میں ایران کی جانب سے حملوں کو روکنے کے لیے ہلاک کیا گیا ہے۔

    صیہونی جنگی طیاروں کی غزہ پر بمباری:عالمی برادری خاموش:فلسطینیوں کی عمران خان سے…

    خیال رہے کہ اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت میں تل ابیب کے ملوث ہونے کی تصدیق کی تھی اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے کہا تھا کہ پہلا ہدف جنرل قاسم سلیمانی تھا، ایسا شاذ و نادر ہوتا ہے کہ اتنے اہم شخص کی موجودگی کے بارے میں معلوم ہوجائے جو اسرائیل کے خلاف ملیشیا تیار کرتا تھا۔

    سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

  • قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی تیاریاں جاری

    قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی تیاریاں جاری

    قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کی تیاریاں جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل قاسم سلیمانی کی دوسری برسی 3 جنوری کو ایران میں منائی جائے گی

    برسی کی سب سے بڑی تقریب ایرانی دارالحکومت تہران میں ہو گی،اس حوالہ سے ساہ محمد کے کمانڈر جنرل حسن زادہ نے تفصیلات بتائیں اور کہا کہ برسی کی تقریب میں اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، برسی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے

    حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی مہندس کی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر خطاب کریں گے۔ سید حسن نصر اللہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے خطاب کریں گے سید نصر اللہ اپنے خطاب میں لبنان اور خطے کی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔

    نو جون کو ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کی امریکہ کو اطلاع دینے والے امریکی جاسوس ایرانی شہری کو سزائے موت سنا دی گئی تھی ،خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں کے بارے میں امریکی خفیہ ایجنسی (سی آئی اے) اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو انٹیلی جنس اطلاعات فراہم کرنے پر اپنے ہی ایک شہری کو جاسوس قرار دے کر سزائے موت سنائی ہے. قاسم سلیمانی کے بارے میں دی گئی اطلاعات کی مدد سے ہی امریکہ ان پر حملہ کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا جس میں ان کی موت ہوگئی تھی۔

    ایرانی جمہوریہ کے نشریاتی ادارے نے ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی کے حوالے سے بتایا ہے کہ محمود موسوی مزد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ وہ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکی ڈالر کے لئے جاسوسی کر رہا تھا۔ انہوں نے قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور اس کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کیا تھا ۔

    قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

    ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

    جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    قاسم سلیمانی بارے اطلاع دینے والے ایرانی شہری، امریکی جاسوس کو ایران نے سنائی سزائے موت

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکہ کی جانب سے راکٹ حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر قدس جنرل قاسم سلیمانی سمیت عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر ابومهدی المهندس بھی مارے گئے تھے۔

    جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکی صدر سمیت 36 امریکی فوجی وشخصیات کے وارنٹ جاری