Baaghi TV

Tag: قتل

  • پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا مقدمہ  درج

    پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کے ڈکیتی مزاحمت پر قتل کا مقدمہ درج

    کراچی میں دو روز قبل کینیڈا سے آئے پاکستانی نژاد 65 سالہ امین الدین علوی کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا، واقعہ گزشتہ روز ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں پیش آیا۔ جبکہ واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بہن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    مقتول کی بہن کے مطابق میرا بھائی پرسوں کینیڈا سے کراچی آیا تھا، گزشتہ رات میرا بھائی امین علاقے کے کچھ بچوں کو عید کی شاپنگ کروانے جا رہا تھا، اس دوران پاپوش نگر ریلوے پھاٹک کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان آئے،اور اسلحہ کے زور پر بھائی کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس سے بھائی جاں بحق ہوگیا۔

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے پاپوش نگر ناظم آباد بورڈ آفس پر فائرنگ سے پاکستانی نژاد ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا گیا تھا، مقتول کئی منٹ تک سڑک پر تڑپتا رہا لیکن کوئی مدد کو نہ آیا۔ مقتول غریب بچوں کو عید کی شاپنگ کے لئے لے کر گیا تھا لیکن ڈکیتوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ معصوم بچوں نے آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ 55 سالہ امین علوی دوپہر کو 4 غریب بچوں کو نارتھ ناظم آباد اپنے گھر سے لے کر نکلا تھا، وہ پہلے بینک اور پھر منی چینجر گیا اور پھر بچوں کو شاپنگ کے لئے ناظم آباد لے کر پہنچا۔

    بچوں کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر دو مسلح ملزمان آئے ایک موٹر سائیکل سے اتر کر گاڑی کے قریب آیا، ملزم نے آتے ہی کہا کہ جو کچھ ہے نکال دو جس پر انکل نے کہا کہ کیا چاہیے، ڈاکو انکل کی جیبوں میں ہاتھ ڈالنے لگا تو انکل نے پیچھے کیا، ملزم نے انکل پر فائرنگ کردی اور روڈ پر کھڑے اپنے ساتھی کے ساتھ فرار ہوگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    بچوں نے بتایا کہ انکل کئی منٹوں تک سڑک پر پڑے رہے کوئی بھی اٹھانے نہیں آیا، متعدد گاڑیاں روکی لیکن کسی نے مدد نہیں کی، پھر ایک رکشے والے نے مدد کی تو ہم اسپتال پہنچے، لیکن دوران علاج انکل کا انتقال ہوگیا، بچوں کے مطابق پولیس والے بھی دیر سے پہنچے جب سب کچھ ہوگیا تھا،
    55 سالہ امین علوی کینڈین شہری تھے اور اپنی بیوی بچوں کے ہمراہ کینڈا میں رہتے تھے، 5 سال پہلے سعودی ائیرلائن سے ریٹائرڈ ہوئے اور ہر سال دو تین مرتبہ کراچی آتے تھے، اس بار بھی وہ 5 دن پہلے ہی کراچی آئے تھے۔ مقتول امین علوی کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں، اور لواحقین آج کراچی پہنچے گے جس کے بعد ان کی نمازجنازہ اور تدفین کی جائے گی۔

  • کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے  تعزیت کا اظہار

    کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے تعزیت کا اظہار

    نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے گزشتہ روز پشاور میں قتل ہونے والے سکھ شہری من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے ورثاء اور دیگر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پرنگران صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلی نے من موہن سنگھ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، وزیراعلیٰ نے سکھ کمیونٹی اور متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کے لوگ انتہائی پرامن اور محب وطن ہیں،قومی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
    انہوں نے مذید کہا کہ نگران صوبائی حکومت اقلیتوں کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شرپسندوں کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن ان عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،
    محمد اعظم خان نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اس موقع پر انہوں نے آئی جی پی کو سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر ان کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دینے اور سکھ کمیونٹی کے رہائشی اور کاروباری علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کئے،اور سکھ برادری کے قتل ہونے والے من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے خاندانوں میں چیک تقسیم کئے، جس پروفد نے صوبائی حکومت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر نگران وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

  • کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا

    کراچی :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز):ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے چھ بیٹیوں کے باپ کو قتل کردیا
    تفصیل کے مطابق کراچی میں روز بروز بڑھتے اسٹریٹ کرائم سے عوام پریشان ہیں، وارداتوں میں شہری نقدی اور موبائل فون سے محروم ہو رہے ہیں۔
    اورنگی ٹاون ساڑھے گیارہ میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر شہری کو قتل کردیا گیا۔مقتول نسیم سبزی کا بیوپاری تھا، صبح سویرے سبزی لینے نکلا تھا، لیکن گھر کے قریب ملزم نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی، جس نسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ مقتول چھ بیٹوں کا باپ تھا۔
    لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب ڈاکوؤں نے لمکا کی دکان لوٹ لی، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس کے مطابق دو موٹر سائیکل پر سوار چار ملزمان نے پہلے دکان کے مالک سے ہاتھ ملایا۔ دو ملزمان نے ہیلمٹ اور دو ملزمان نے چہرے پر ماسک لگائے ہوئے تھے۔ملزمان نے لوٹ مار کے دوران دو موبائل فون اورنقدی رقم لوٹی، ملزمان نے فرارہوتے ہوئے دکان کے باہر ایک اور شخص کو بھی لوٹ لیا۔
    اسی طرح گلشن اقبال وسیم باغ کے قریب گھر کی دہلیز پر شہری لٹ گیا، ملزمان نے شہری سے 70 ہزار روپے بھی چھین لیے، اس واقعے کی بھی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان چند سیکنڈ میں شہری سے نقد رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

  • ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    ٹک ٹاکر عائشہ کیس،مرکزی ملزم ، پنکی سمیت دیگر ملزمان فرار

    ٹک ٹاکر عائشہ کیس، ، ڈسٹرکٹ ساوتھ پولیس کی پھرتیاں ،پولیس نے پک اینڈ ڈراپ سہولت دینے والے کو گرفتار کرلیا ،

    کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کئے بغیر ہی پریس کانفرنس کرڈالی، ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کیس کے سامنے آنے سے پہلے ہی لندن فرار ہوگیا،کیس کا ہمیں صبح پتہ چلا ، شام میں ملزم لندن جاچکا تھا، مرکزی ملزم ، پنکی سمیت دیگر ملزمان فرار ہیں ، ملزمان کی گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس اداروں سے مدد مانگی گئی ہے ایپ کے زریعے بنگلہ بک کروایا گیا تھا،

    شہر قائد کراچی میں ٹک ٹاکر عائشہ کی موت کا مقدمہ پولیس نے والد کی مدعیت میں درج کر لیا ہے ،کراچی کے جناح ہسپتال میں ٹک ٹاکرعائشہ کی لاش ایک لڑکا اور لڑکی چھوڑ گئے تھے، پولیس نے کیس میں عائشہ کی ساس اور شوہر کو گرفتار کر رکھا ہے، اب تین دن بعد عائشہ کے والد نے مقدمہ درج کروایا ہے، عائشہ کے والد سلطان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے،مقدمہ ٹک ٹاکر عاائشہ کو ہسپتال چھوڑ کر جانیوالے جبران سلیم عرف جیری، پنکی نامی خاتون اور علی نامی شخص کے خلاف قتل بالسبب کی دفعات کے تحت درج کیا گیا

    درج مقدمے میں کہا گیا کہ مدعی کو پنجاب اوکاڑہ میں فون پر اطلاع ملی کہ اس کی بیٹی کی ڈانس پارٹی میں نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت ہو گئی ہے، جبران عرف جیری، علی اور پنکی عائشہ کو ڈیفنس فیز 2 سن سیٹ بلیورڈ میں ڈانس پارٹی میں لے کر گئے تھے جہاں سمیر نامی شخص پہلے سے موجود تھا ،جبران عرف جمی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کرکے ڈیفنس میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا گیا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عائشہ کی موت ڈیفنس میں ڈانس پارٹی کے دوران ہوئی تھی، عائشہ کو چار لڑکیوں کے ساتھ بنگلے پر لے جایا گیا تھا،واقعہ کے بعد اس بنگلے کو خالی کروا لیا گیا ہے،پولیس سرجن کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں،لڑکی شادی شدہ ہے، اسکی ساس کا کہنا ہے کہ بہو اپنے شوہر کے ساتھ چھ ماہ سے گلستان جوہر میں رہ رہی تھی،

    واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھےاسپتال حکام نے بتایا تھا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا تھا کہ لڑکی کو صبح ساڑھے7 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایاگیا، لڑکی کو ڈیفنس سے لایا گیا تھا

    مردہ حالت میں لائی جانے والی لڑکی ٹک ٹاکر نکلی

    ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

     سارہ انعام کے والد انعام الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی ہے

    سارہ انعام قتل کیس،مرکزی ملزم شاہنواز امیر پر فرد جرم عائد

  • مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    مردان میں سفاک شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

    مردان میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بھائیوں سے مل کر اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنا کر بے دردی سے قتل کر دیا صوابی کے علاقہ نارنجی کے رہائشی سردار علی نے مردان کے تھانہ پارہوتی پولیس کوبتایاکہ اس کی 25سالہ بیٹی ماریہ  کی زاہد علی کے ساتھ شادی ہوئی تھی دونوں میاں بیوی حسن آباد سنگ مرمر میں رہائش پذیر تھے وقوعہ کے روز داماد نے اطلاع دی کہ ماریہ وفات پاگئی ہے آکردیکھا تو اسے تشدد سے موت کے گھا ٹ اتاردیاگیاتھا اس نے پولیس کو مزید بتایاکہ اسے یقین ہے کہ اس کی بیٹی کو اس کے شوہر زاہد علی اوراس کے بھائیوں اعجازعلی،فضل امین پسران فضل ربی اوردوسرے رشتہ نذر محمد نے تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیاہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • سی سی پی او پشاور کا سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

    سی سی پی او پشاور کا سکھ برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی

    سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور نے منموہن سنگھ قتل کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، اسکے علاوہ سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کیساتھ ملاقات کرتے ہوئے ان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ اور ان کے دکھ درد میں برابر شریک ہونے کا بھی اظہار کیا ہے،سی سی پی او سید اشفاق انور نے کہا چند مشتبہ اور مشکوک افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں،واقعہ میں ملوث سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے کیلیے ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید خان کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے
    "سی سی پی او سید اشفاق انور نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا پشاور شہریوں اور اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن طور پر یقینی بنایا جائے گا۔پشاور کے عوام اور پولیس ایک پیج پر ہیں اور دھشت گردوں کی چالوں کو ناکام بنانے میں ایک دوسرے کی بھر پور مدد کرینگے،سی سی پی او سید اشفاق انور نے سکھ کمیونٹی کے رہنماؤں کو اس بات کی یقین دھانی کرائی کہ قاتلوں تک پہنچنے کے لئے تمام تر وسائل بھروئے کار لائینگے،اور ہر شہری کا تحفظ یقینی بنائے گے،

  • صحافی کی بہن قتل،بہنوئی و بھانجا زخمی

    صحافی کی بہن قتل،بہنوئی و بھانجا زخمی

    قصور
    مقامی صحافی کی بہن دوران ڈکیتی قتل،بہنوئی و بھانجا زخمی،مقدمہ درج،صحافی تنظیموں کا اظہار افسوس اور ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قصور
    شہر کے مقامی سینئیر صحافی شفیق سہجریا کا بہنوئی ذوالفقار اپنی بیوی اور بچوں سمیت اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ
    لہریاں والا قبرستان قصور کے نزدیک ڈاکوؤں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پہ گاڑی جلد نا رک سکی تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی سے 41 سالہ رقیہ بی بی جانبحق ہو گئی اور اس کا خاوند ذوالفقار اور بیٹا ثاقب متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
    جانبحق ہونے والی رقیہ بی بی روزنامہ دنیا کے صحافی شفیق سہجریا کی بڑی بہن ہیں
    قتل کی اس لرزہ خیز واردات پہ علاقے میں کہرام مچ گیا
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور مقامی صحافی تنظیموں نے سینئیر صحافی کی بہن کے قتل پہ اظہار افسوس کیا اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے پولیس کی جانب سے
    نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • لنڈی کوتل، خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے قتل کا معاملہ،شوہر ہی قاتل نکلا

    لنڈی کوتل، خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے قتل کا معاملہ،شوہر ہی قاتل نکلا

    ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقےمیری خیل میں قتل ہونے والی خاتون اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کا قاتل اس کا شوہرنکلا،گرفتار ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔خیبر پولیس کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والی لنڈی کوتل کی ایس ڈی ای او راضوانہ شاہین کو گزشتہ رات میری خیل میں ان کے کوارٹر میں چاقو کے وار سے قتل کیا گیا ۔مذکورہ آفیسر سکول کے ہاسٹل میں گزشتہ دو مہینوں سے بچوں اور خاوند سمیت رہائش پذیر تھی جبکہ واقعہ کے بعد خاتون کا شوہر اور چار بچے پر اسرار طور پر غائب تھے۔دوسری جانب ضلع بنوں کے تھانہ ڈومیل پولیس نے ایک کاروائی کے دوران مقتولہ کے شوہر کو کوٹکہ محمد کے علاقے سے گرفتار کرلیاہے ،ایس ایچ او تھانہ ڈومیل گل محمد خان کے مطابق ملزم نجیب اللہ نےابتدائی تفتیش میں اپنی زوجہ راضوانہ شاہین کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیاہے جبکہ ملزم سے مذید تفتیش کی جارہی ہے. ضلع خیبر پولیس کے ایس پی انوسٹیگیشن ضیا ء حسن لنڈی کوتل نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے واقعہ مطابق گھریلو ناچاقی کا سبب ہوسکتا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات جدید سائنسی خطوط پر کی جائے گی جس کے لئے پولیس انوسٹیگیشن کی سپیشل ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

  • ضلع  چارسدہ ڈیڑھ سالہ علینہ کو کس نے قتل کیا؟

    ضلع چارسدہ ڈیڑھ سالہ علینہ کو کس نے قتل کیا؟

    سٹی تھانہ چارسدہ کی حدود میں قتل ہونیوالی ڈیڑھ سالہ علینہ کے قتل کا 24گھنٹوں میں ڈراپ سین ہوگیا ،سگی چچی قاتلہ نکلی ،ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا، جمعرات کے روز سردریاب ممتاز آبا د سے لاپتہ ڈیڑھ سالہ علینہ دختر کامران کی بوری بند نعش ملی جس پر ڈی پی او چارسدہ عارف خان نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی ۔تفشیشی ٹیم نے بچی علینہ کی چچی زوجہ صدام المعروف احسان اللہ کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کی اور ملزمہ نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو نا چاقی پریہ اقدام اُٹھایا ۔بچی علینہ کے والد کامران نے عدالت میں بھی ملزمہ مسماة (ز) زوجہ صدام کیخلاف اپنی بچی کی ہلاکت کا بیان 164کے تحت قلم بند کروایا ۔واضح رہے کہ بچی کی لاش کل بوری میں بند ملی تھی جسکے بعد پولیس نے قاتل کو گرفتار کرنے کے لئے کاروائی شروع کی تھی،

  • ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ڈکیتی معہ قتل کا معمہ حل،3 خواتین گرفتار

    ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ڈکیتی معہ قتل کا معمہ حل،3 خواتین گرفتار

    ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ہونیوالی ڈکیتی معہ قتل کا معمہ حل،3 خواتین گرفتار

    ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف نے اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر ہونیوالی ڈکیتی معہ قتل کا معمہ حل،3 خواتین گرفتارکر لی گئی ہیں، ملزمان میں بسمہ زوہن، امبرین اور کویتا مسیح شامل ہیں مقتول سنیئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان و ممبر پنجاب بار کونسل منیر بھٹی کے گھر خانساماں تھا،سی آئی اے کینٹ پولیس نے 30 گھنٹوں میں ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،خواتین ملزمان ہاؤس رابری کیلئے گھر میں داخل ہوئی، سی سی ٹی وی کیمرے بند کیے، مقتول کے مزاحمت کرنے پر گلا دبا کر ماردیا،قتل کی سنگین واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئیں،

    ملزمان سے مال مسروقہ، نقدی، طلاںٔی زیورات، گھڑیاں ،چوری کی گئی 1عدد کلاشنکوف بھی برآمد کر لی گئی،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، پولیس پراسیکیوشن پارٹنرشپ کی مدد سے ملزمان کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایس پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ اور اس کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا

    سندر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر لیا

    سندر کے علاقے میں بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والا سفاک شوہر گرفتار کر لیا گیا،ملزم الغفار نے اپنی 30 سالہ بیوی ارم بی بی کو قتل کیا اور فرار ہو گیا سندر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالغفار کو گرفتار کر لیا ملزم سے مزید تحقیقات عمل میں لائی جارہی ہیں۔ایس پی صدر وقار کھرل نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او سندر اور ٹیم کو شاباش دی، اور کہا کہ ملزم کو قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

    سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

    سول ایوی ایشن میں جنسی ہراساں کیس،کاروائی کی بجائے ترقی دے دی گئی

    سول ایوی ایشن کی کارکردگی صفر.کیا شادیاں کروانا شروع کر دیں؟ چیف جسٹس پھٹ پڑے

    شادی ہال کھولے، نائٹ کلب بھی کھول لیں، سپریم کورٹ سول ایوی ایشن پر برہم،بڑا حکم دے دیا

    خواتین کے لئے نائٹ ڈریس پہن کر گھر سے باہر نکلنے پر پابندی