Baaghi TV

Tag: قذافی اسٹیڈیم

  • پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا، راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین تین میچز کھیلیں گی لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے،پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی

  • لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    لاہور میں آسٹریلیا اورافغانستان کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد، پورے میدان کو کور کرنے میں ناکامی پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر تنقید کی۔

    باغی ٹی وی:آسٹریلیا اور افغانستان کا گروپ بی کا اہم مقابلہ جمعہ کو بارش کے باعث منسوخ ہو گیا لاہور میں کھیلا جانے والا میچ 274 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے 12.5 اوورز میں 109/1 پر کروز کے ساتھ روک دیا۔ گراؤنڈ سٹاف کی جانب سے پانی بھرے میدان کو صاف کرنے کی کوششوں کے باوجود، کئی گیلے پیچ باقی رہ گئے، جس کی وجہ سے امپائروں کو معائنے کے بعد کھیل کو منسوخ کرنا پڑا۔

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ منسوخی پر پی سی بی پر شدید تنقید

    موسلا دھار بارش کے باعث ٹاس تین گھنٹے تک ملتوی ہونے کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیاتھا ، جس پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا،مقام کے مناظر سے آٹھ ٹیموں کے مارکی ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے فنڈز کے استعمال پر میزبانوں کی تنقید کی اور اسے "شرمناک” قرار دیا،یہ شرم کی بات ہے کہ لاہور قذافی اسٹیڈیم کے گراؤنڈ کامکمل طور پر احاطہ نہیں کیا گیا –

    اوچ شریف:رمضان میں بھی قصابوں کا مکروہ دھندہ جاری، ناقص گوشت کی فروخت،انتظامیہ خاموش

    کھیل کے تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ میدان کو خشک کرنا چاہیئے تھا اور چیمپئینز ٹرافی جیسے اہم ٹورنامنٹ میں میچوں کے شیڈول کو بارشوں کے دن میچ منسوخی کے باعث ریزرو ڈے ہو نا چاہیئے تھا ہر طرف بارش کا پانی نظر آ رہا تھا آدھے گھنٹے تک اس کی صفائی ہو جانی چاہیئے تھی اور میچ کو جاری رکھنا چاہیئے تھا کیونکہ میچ کیلئے ریزرو ڈے نہیں تھا-

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کے ریمانڈ میں چھ دن کی توسیع

  • لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح  ہو گیا

    لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح ہو گیا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں نو تعمیر شدہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، سابق چیئرمین نجم سیٹھی، ذکا اشرف، قومی ٹیم کے کھلاڑی اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے بڑی خوشی کا دن ہے کہ قذافی اسٹیڈیم کی تعمیر نو بہت ہی شاندار طریقے سے مکمل ہوئی، ابھی آپ نے سنا کہ ایک ٹیم کے طور پر چاہے، کنٹریکٹرز ہیں یا مزدور اور محسن نقوی کی نگرانی میں اس کام کو ممکن کر دکھایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو میں بھرپور مدد کی ہے، میں آپ کا بھی اور حکومت پنجاب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، شہباز اسپیڈ تو ماضی کی بات ہے، میں اس حوالے سے محسن اسپیڈ کی بات کرتا ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شاباش اور مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے حالیہ مہینوں میں بہت اعلیٰ کرکٹ کھیلی، پوری قوم کا آپ نے دل جیتا اور اب چیمپئنز ٹرافی آپ کی جیت کی منتظر ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی جیت کر آپ پوری قوم کے ہیرو ہوں گے بلکہ جو ہمارا ہمسایہ (بھارت) ہے اس کو شکست دے کر آپ 24 کروڑ عوام کے دل جیتیں گے، ہم سب آپ کے لیے دعاگو ہیں۔ ہم اس وقت کا انتظار کریں گے جب آپ بھارت کو شکست دیں گے۔
    انشا اللہ اللہ تعالیٰ ٹرافی پاکستان کی جھولی میں ڈالے گا، مزید کہا کہ ایک واقعہ سنانا چاہتا ہوں، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تھا، ڈرک مارکس ان کے بڑے لمبے باؤلر تھے، شفقت رانا (مرحوم) اسپن باؤلنگ کو اچھا کھیلتے تھے، لیکن فاسٹ باؤلنگ سے ہچکچاتے تھے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ شفقت رانا نے 96 رنز بنا لیے، آخر اوور تھا ڈرک مارکس نے گیند کرائی شفقت نے بیٹ اوپر کیا اور بال چھوڑ دی، اگلے دن جب وہی باؤلر آئے، انہوں نے پھر بال کرائی، شفقت رانا نے شارٹ مارا اور وہ آؤٹ ہو گئے، انتہائی سست رفتاری سے ناامید ہو کر وہ پویلین کی طرف چل رہے تھے، جب پویلین پر پہنچے تو ان کا ایک بہت بڑا فین آگے بڑھ کر کہا کہ بیڈ لک، جس پر شفقت رانا نے کہا تھا کہ واقعی میں لک بڑا خراب ہے۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آپ نے آج سے تقریباً چار ماہ پہلے سنگ بنیاد رکھا تھا، یہ ایک پرانا اسٹیڈیم تھا اور ہمارا ہدف تھا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کو تعمیر کیا جائے۔ تقریباً 2500 کے قریب مزدروں نے دن رات محنت سے کام کیا، اور اسے 177 روز کی ریکارڈ مدت میں جدید ترین اسٹیڈیم تیار کیا، مزید کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او نے اس ناممکن کو ممکن بنایا، ہمارے اس مشکل موقع پر بھی پاکستان آرمی ہماری مدد کو آئی ورنہ اتنے مختصر وقت میں یہ پروجیکٹ نہیں بن پاتا۔تقریباً 30 سال بعد ملک میں بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ہم مل کر اس کو کامیاب کریں گے۔

    یاد رہےکہ چیمپیئنز ٹرافی کا باضابطہ آغاز 19 فروری سے کراچی میں کرکٹ میچ سے ہوگا، ایونٹ کے بعض میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بھی ہوں گے۔چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا، جس وجہ سے پاکستان اور بھارت کے میچز کے علاوہ بھارت کے تمام میچز یو اے ای میں ہوں گے۔افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں ہوگا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو ہوگا، اگر فائنل میں بھارت پہنچا تو ایونٹ کا آخری میچ پاکستان میں نہیں ہوگا۔

  • قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

    قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا،محسن نقوی

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ لیا محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی اسٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے۔

    بنگلادیش نے چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    انہوں نے کہا کہ شائقین کرکٹ کے لیے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں جبکہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے نئی اسکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہےاور پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے۔

    غزہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال سے ہزاروں لاشیں بھاپ میں تبدیل

  • چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے،محسن نقوی

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پروجیکٹ کا مجموعی طور پر تقریباً 50 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی: قذافی اسٹیڈیم لاہور کے انکلوژرز اور مین بلڈنگ کے فلورز کا کام تیزی سے ہورہا ہے مین اور افس بلڈنگ کے فلورز تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے،مین بلڈنگ میں کرکٹ میوزیم اور سوونیر شاپ بھی بنے گی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم کے تعمیراتی منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھارتی ٹیم پربڑا الزام عائد

    بعد ازاں چئیرمین پی سی بی کی زیر صدارت ایف ڈبلیو او کے کیمپ آفس میں اجلاس ہوا جس میں ڈرائنگز کے ذریعے پراجیکٹ کے خدوخال کا جائزہ لیا گیا محسن نقوی نے پارکنگ ایریا کو کشادہ رکھنے کیلئے ہدایات دیں، مین بلڈنگ کے بیرونی آؤٹ لک کو خوبصورت بنانے کی ہدایت کی علاوہ ازیں انہوں نے ایف ڈبلیو او اور متعلقہ حکام کو کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے حوالے سے ہدایات دیں اور کہا کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے قبل قذافی سٹیڈیم کی تکمیل کا چیلنج پورا کرنا ہے یہ سٹیڈیم اب عالمی معیار کا بننے جا رہا ہے، کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کے لئے سہولتوں کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کیلئے پلئینگ الیون کا اعلان

  • چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

    چیمپئنز ٹرافی 2025ء : قذافی سٹیڈیم کی گنجائش میں 160 فیصد اضافہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کی گنجائش میں خاطر خواہ اضافے کا اعلان کیا ہے۔ مشہور اسٹیڈیم جس میں فی الحال 21,000 شائقین کی گنجائش ہے، 2025ء کی چیمپئنز ٹرافی سے قبل اس کی گنجائش دگنی ہو کر 34,000 ہو جائے گی۔

    پی سی بی کے انفراسٹرکچر کے ڈائریکٹر جاوید قاضی احمد نے انکشاف کیا کہ اس توسیع کو حاصل کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے تعمیراتی کام جاری ہے۔اس منصوبے پر 7.5 بلین روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور اس کے 31 دسمبر 2024ء تک مکمل ہونے کی امید ہے۔ دیکھنے کے زاویے کو بہتر بنانے کے لیے درختوں کو ہٹایا جا رہا ہے اور سٹینڈز کو پچ کے قریب لایا جا رہا ہے۔ اکتوبر کے آخر یا نومبر کے اوائل میں آئی سی سی کے وفد کے پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے پی سی بی پوری تندہی سے کام کر رہا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ قذافی سٹیڈیم بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔19 فروری سے 9 مارچ 2025ء تک ہونے والی آئندہ چیمپئنز ٹرافی توسیع شدہ اسٹیڈیم کے لیے ایک بڑے امتحان کے طور پر کام کرے گی۔ چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں پاکستان کو بھارت، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) فی الحال پاکستان میں کھیلے جانے والے میچوں میں اپنی شرکت کی تصدیق کے لیے حکومتی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔

    ٹورنامنٹ کے دوران لاہور، کراچی اور راولپنڈی میچز کی میزبانی کریں گے۔ لاہور ایکشن کا مرکز ہو گا، فائنل سمیت سات میچوں کی میزبانی کرے گا۔ کراچی افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کھیلے گا جبکہ راولپنڈی دوسرے سیمی فائنل سمیت پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔ سیمی فائنلز 5 اور 6 مارچ کو شیڈول ہیں جس کے بعد فائنل 9 مارچ کو ہوگا۔

    نادرا بائیکر سروس متعارف‘ شہریوں کو گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانے کی سہولت

    بلوچستان حکومت کا صوبے کی جامعات میں نئی بھرتی نہ کرنے کا فیصلہ

    برطانیہ کااسرائیلی وزیر خزانہ ،وزیر قومی سلامتی پر پابندیاں لگانے پر غور

  • کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

    لاہور: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دیکرپلے آف کی دوڑ سے باہرکر دیا

    کراچی کنگز نے مقرہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ محمد اخلاق 51 ، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

    لاہور قلندرز کی طرف سے حسین طلعت 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ حارث رؤف 18، فخر زمان 13 رنز بناسکے۔ کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جیمز فلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    کیوی کمنٹیٹر کی پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی سینچری پرتنقید

    کپتان لاہور قلندرز شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنگز کیخلاف میچ کیلئے آرام دیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویسا نے کی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق نے بطور وکٹ کیپر اور بیٹسمین ڈیبیو کیا جبکہ لاہور قلندرز کی طرف سے شین ڈیڈسویل نے اپنا ڈیبیو میچ کھیلا۔

    پی ایس ایل 8 کے گروپ مرحلے کا اختتام ہو گیا ہے اور دو دن آرام کے بعد 15 مارچ سے پلے آف مرحلہ شروع ہو گا،15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ملتان سلطانز کے عثمان خان نے پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنا …

  • لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے سیکیورٹی کیمروں کا سامان چوری

    لاہور:قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے سیکیورٹی کیمروں کا سامان چوری

    لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے نصب کیمرے چوری ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب پی ایس ایل میچز کی سیکیورٹی کے لیے لگائے گئے لاکھوں روپے مالیت کے 8 کیمروں کا سامان چوری ہوگیا،چوروں نے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں بچائی گئی فائبرکیبل بھی چوری کرلی جبکہ اسٹیڈیم میں روشنی کے لیے لگائے گئے جنریٹرز کی بیٹریاں بھی غائب ہیں-

    قذافی اسٹیڈیم کے گرد پی ایس ایل کی سیکیورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے تھے، کیمروں کی مانیٹرنگ کے لیے خصوصی کنٹرول روم تشکیل بھی دیا گیا تھا۔

    پولیس نے تھانہ گلبرگ میں چوروں کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے۔ چوروں کے فرار ہونے کی سی سی ٹی وی موجود ہے لیکن تاحال گرفتار نہ ہوسکے،پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔

    پولیس کی جانب سے درج کی گئی ایف آئی آرز کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 19 اور 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کے قریب 2 مختلف وارداتیں کیں ،ایف آئی آر کے مطابق چوری کیے گئے سامان کی مالیت 9 لاکھ 82 ہزار روپے ہے۔

    واضح رہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باوجود لاہور میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں جاری ہیں جب کہ رینجرز اور پولیس سمیت مختلف اداروں کے اہلکار ڈیوٹی پر مستعد ہیں۔

  • آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا

    آسٹریلوی پچ ایکسپرٹ کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا

    آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ماہر پچ کیوریٹر ڈیمیئن ہوف نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق دورے کے دوران ڈیمیئن ہوف نے اسٹیڈیم کی پچ اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا، ساتھ ہی وکٹ اور گراؤنڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیغام کیوں جاری کیا؟

    اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے کیوریٹر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔


    یاد رہے کہ ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں، وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے ڈیمیئن ہوف 28 جولائی تک پاکستان میں قیام کریں گے 0

    ڈیمیئن ہوف اس فیلڈ میں 26 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ پاکستان کے ان چاروں شہروں میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کی آؤٹ فیلڈ اور پچ اسکوائرز کا معائنہ کریں گے۔

    یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی اسپنر بن گئے

    آسٹریلوی ماہر ڈیمیئن ہوف اپنے دورے کے دوران مقامی کیوریٹرز، کرکٹ ایسوسی ایشنز اور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تینوں طرز کی کرکٹ کے لیے پچز کی تیاری پر خصوصی لیکچرز دیں گے۔

    ڈیمیئن ہوف کیوریٹرز اور کوچز کو ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے لیے پچز کی تیاری پر بھی معلومات فراہم کریں گے۔

    ایشیا کپ کا انعقاد: پاکستان کی سری لنکا کی حمایت کا فیصلہ

  • پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

    لاہور:پاکستان اور آسٹریلیا کا پہلا ون ڈے آج قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں دوپہر 3 بجے شروع ہوگا-

    باغی ٹی وی : آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ورچوئل پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈے میں بہترین پرفارمنس دینے والی پاکستانی ٹیم کو ہوم گراونڈ پر شکست دینا آسان نہیں ہوگا۔

    پہلی دفعہ پاکستان آیا ہوں کافی اچھا لگ رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹر

    ایرون فنچ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کے ساتھ اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے مچل مارش گزشتہ روز پریکٹس میں انجری کا شکار ہوئے ہیں، ان کی دستیابی کا فیصلہ اسکین رپورٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

    آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ رواں برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ایک اچھا کمبی نیشن بنانا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف ایک میچ ہے تاہم سری لنکا میں زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز ہیں جس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ون ڈے سیریز آج سے لاہور میں شروع ہوگی۔ لاہور میں 3 ون ڈے میچز کے بعد ایک ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلا جائے گا-

    یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں آج تک دونوں ٹیموں کے درمیان 11 میچ کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 4 اور آسٹریلیا کو 6 میں جیت حاصل کی۔

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل