Baaghi TV

Tag: قذافی اسٹیڈیم

  • قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کی یوم پاکستان منانے کی تصاویر وائرل

    ملک بھر میں جہاں آج یوم پاکستان بڑے جوش وخروش سے منایا جا رہا ہے وہیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کوبھی یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی جھنڈوں سے آراستہ کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی :آج دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، جبکہ نماز فجر کے بعد ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں پاکستان میں بسنے والی اقلیتیں بھی یوم پاکستان بھرپورطریقے سے منا رہی ہیں، گرجا گھروں، مندروں اورگوردواروں میں بھی ملکی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی جا رہی ہیں وہیں قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں نے بھی یوم پاکستان منایا اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کو یوم پاکستان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔


    پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ 23 مارچ کی مناسبت سے کھیل کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے کیا گیا جہاں دونوں ٹیمیں قومی ترانے کے اعزاز میں گراؤنڈ میں کھڑی ہوئی نظر آئیں۔

    23 مارچ ،وطن سے محبت اور اسلامی ممالک تنظیم او آئی سی، ازقلم :غنی محمود قصوری


    دوسری جانب پی سی بی نے کھلاڑیوں کی یوم پاکستان مناتے تصاویر بھی شیئر کی ہیں، تصاویر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کو جھنڈے تھامے کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

    ملک بھر میں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے،اسلام آباد میں مسلح…


    خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے یوم پاکستان کرکٹ فینز کے ہمراہ منانے کا اعلان کیا تھا کہ 23 مارچ یعنی آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں موجود تماشائیوں میں 2500 جھنڈے تقسیم کیے جائیں گے جبکہ یہ جھنڈے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ خود کرکٹ فینز کو دیں گے۔

    جیتنے کی پوری کوشش کریں گے نتیجہ اللہ کے ہاتھ میں ہے،بابراعظم

    پی سی بی نے اپنے اعلان میں مزید کہا تھا کہ اس موقع پر ملکی اور غیرملکی کمنٹیٹرز یوم پاکستان کی مناسبت سے سبز اور سفید رنگ کا لباس زیب تن کریں گے۔

  • پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

    پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا

    لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 7(پاکستان سپر لیگ) کے دوسرے مرحلے کا آج سے قذافی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگا۔

    باغی ٹی وی : پی ایس ایل 7 کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا لاہور میں میچز کیلیے تیاریاں مکمل ہو چکیں، شائقین کا جوش و خروش عروج پر ہے سیکیورٹی ادارے اپنی پوزیشنز سنبھالے ہوئے ہیں، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکار وینیو اور اطراف میں ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں-

    ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا،ڈی سی لاہور عمر شیر نے کنٹرول روم میں تمام تر انتظامات کا جائزہ لیا. کنٹرول روم میں تعینات ملازمین کی حاضری کو چیک کیا گیا. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں شائقین کرکٹ کو سہولیات کی فراہمی کے لئے 11 ہیلپ ڈیسک قائم کئے گئے ہیں. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ بذریعہ شٹل سروس شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا.شہریوں اور شائقین کرکٹ کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے. 08 سے 10 ہزار ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں. قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں سیف سٹی کے علاوہ 360 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں. ان سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے سیکیورٹی انتظامات اور ٹیموں کے آنے والے روٹس کی بھرپور مانیٹرنگ کی جا رہی ہے. کورونا ویکسینیشن سے متعلق بھی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے .ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے 25 بیڈز پر مشتمل عارضی ہسپتال کا بھی دورہ کیا.ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ٹریفک پلان کا بھی جائزہ لیا.شائقینِ کرکٹ اور شہریوں کے لئے تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے.

    ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ہر رکن پر فخر ہے، ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کی خوشی ہے،ہم کراچی کی طرح لاہور میں بھی اپنے مخصوص برانڈ کی کرکٹ کھیلیں گے، دوسرے مرحلے میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پْرجوش ہیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ٹیم کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی،ہم تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی موجودگی میں لاہور میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کیلیے پْرعزم ہیں، زیادہ سے زیادہ کامیابیاں سمیٹ کر پلے آف مرحلے میں رسائی کی کوشش کریں گے، سب جانتے ہیں کہ پشاور زلمی جب ایک بار پلے آف مرحلے میں پہنچ جائے تو پھر اسے روکنا آسان نہیں ہوتا، لہٰذا ہم ایونٹ میں شاندار کم بیک کے لیے پْرامید ہیں۔

    پی ایس ایل سیون کیلئے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عارضی ہسپتال قائم

    واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا 27 جنوری سے شروع ہونیوالا پہلا مرحلہ 7 فروری تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل ہوا،اس دوران مجموعی طور پر کھیلے گئے 15 سنسنی خیز میچز میں تمام ٹیموں نے پانچ پانچ میچز کھیلے ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی قیادت میں ٹیم نے اپنے کامیابی حاصل کی اور اپنے تمام 5 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ 6پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہے، لاہور قلندرز کے پوائنٹس بھی 6 ہیں مگر رن ریٹ کی بنیاد پر تیسرے نمبر پر موجود ہے،اب تک2،2 میچز جیتنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب چوتھا اور پانچواں نمبر ہے اب تک ایک بھی میچ نہ جیتنے والی کراچی کنگز آخری نمبر پر ہے۔

    پی ایس ایل دیکھنے والوں کو فری ماسک دینے کا اعلان

  • دانوشکاگناتھیلاکا نے پاکستان سے متعلق بہت بڑی بات کہہ دی

    دانوشکاگناتھیلاکا نے پاکستان سے متعلق بہت بڑی بات کہہ دی

    لاہور : سری لنکن کھلاڑی پاکستان سے محبت کرنےوالے نکلے، اطلاعات کے مطابق آج سری لنکا ٹیم کے اوپنر دانوشکا گناتھیلاکا کا قذافی اسٹیڈیم کی گیلری کا دورہ کیا اور بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اچھے الفاظ سے پاکستانیوں‌کی محبت ، کلچر اور دسترخوان کو سراہا

    رانی مکھر جی نے مودی کو خواتین اور بچوں سے زیادتی کا ذمہ دار قرار دیا ، اور کیا

    باغی ٹی وی کے مطابق آج سری لنکن اسٹار کرکٹر نے گیلری میں اویزاں تصویر دیکھیں اس دوران دانوشکا نے اونرز بورڈ پر لگے کھلاڑیوں کے تاریخی ریکارڈ کو بھی دیکھا ، اسی دوران جب دانوشکا قذافی اسٹیڈیم میں گیلری میں‌لگی تاریخی تصاویر سے لطف اندوز ہورہے تھے تو انہں‌ قذافی اسٹیڈیم کی گیلری میں لگی بانی پاکستان کی تصویر کے بارے میں مہمان ٹیم کے کھلاڑی کو بریفنگ دی گئی

    بغاوت کی کیفیت ، امریکی ایک دوسرے کو قتل کرنے لگے ، تازہ حملے میں 4 امریکی…

    ذرائع کے مطابق سری لنکن کھلاڑی دانوشکا گناتھیلاکا بھی پاکستانی کھانوں کے شوقین نکلے اور پاکستانی کھانوں‌کی بڑی تعریف کی اور کہا کہ بہت لذیز کھانے ہیں‌پاکستان کے ،دانوشکا نے پاکستانی کھانوں میں مٹن بریانی کو پسندیدہ قرار دیا

    محافظ ہی جان کے دشمن نکلیں تو پھر اعتبار کس پر کریں‌، کراچی میں پولیس والوں کی…