پشاور بار ایسوسی ایشن کا قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ
عید الاضحی کے موقع پر بیرونی ملک جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی جارہی ہے۔ اور جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے اندرون ملک قیمتیں مزید بڑھ گئی ہے۔ یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے پھر یہاں جانوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور قیمتوں پر بھی بہت اثر پڑتا ہے۔ جس پر عدالت نے بیرونی ملک جانوروں کی سمگلنگ روکنے کا حکم دےدیا وفاقی اور صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ کہ جانوروں کی سمگلنگ کو روکا جائے،
Tag: قربانی

قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت

پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران
عید الاضحی کے دن قریب ہوتے ہی شہریوں اور قربانی کے جانوروں ںیں آنکھ مچولی شروع ہوگئی ایسا ایک مزاحیہ واقع پیش آیا پشاور میں،جہاں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس نے مسجد میں انٹری کی بھینس دیکھتے ہی نمازیوں کی ڈوڑ یں لگ گئی،. تاہم کچھ لوگوں نے بھینس کو قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا۔ واقعے میں 2 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں،عینی شاہدین کے مطابق وہ جمعے کے خطبے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک بھینس دوڑتی ہوئی مسجد میں داخل ہوئی،جس کو دیکھ کر لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے تاہم کچھ تجربہ کار لوگ بھی مسجد میں موجود تھے جنہوں نے بھینس کو قابو کر کے مالک کے حوالے کر دیا،

جادوکے ذریعے دولت مند بننے کیلئے 2 خواتین کی قربانی،ملزمان گرفتار
جادو کر کے دولت مند بننے کی کوشش کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر دو خواتین کو ہلاک کر دیا-
باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق جادو کرانے کے لیے مالی مشکلات کے شکار جوڑے نے محمد شفیع کو تین لاکھ روپے ادا کیے جس نے دو خواتین کو ’قربانی‘ کے لیے فراہم کیا جن کو بعد ازاں ’بدترین تشدد‘ سے قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعات تین ماہ کے دوران مختلف اوقات میں ہوئے محمد شفیع نے رقم دینے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھگاول سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیلیٰ کو بتایا تھا کہ دولت مند بننے کے لیے انسانی قربانی کا راستہ اپنانا ہوگا شفیع نےایک خاتون کو فلم میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر بھگاول سنگھ کے گھر میں اُس تک پہنچایا۔
خاتون کے ساتھ زیادتی کرنیوالے پولیس اہلکار کو ملی سزا
پولیس کے مطابق جب پہلی قربانی کے بعد کچھ نہ ہوا تو بھگاول سنگھ نے شفیع سے قسمت نہ بدلنے کا شکوہ کیا جس پر شفیع نے اُن کو کہا کہ ستمبر میں دوسری قربانی دینا ہوگی ہم لاپتہ ہونے والی پہلی خاتون کے کیس کی تفتیش کر رہے تھے جب دوسری لاپتہ ہونے والی خاتون کی آخری موبائل لوکیشن بھی بھگاول سنگھ کے گھر کی قریب کی آئی۔
قتل کی گئی دونوں خواتین گھر گھر لاٹری ٹکٹ فروخت کرتی تھیں پولیس نے دونوں کی مسخ شدہ لاشیں جوڑے کے صحن سے برآمد کیں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس کی تحقیقت شروع کر دی ہیں-
تھانہ بادامی باغ کی کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد

لاہور:قربانی کے جانوروں کی الائشوں اٹھانے کا عارضی سلسلہ جاری
لاہور:لاہور میں صفائی اپریشن کے تحت 6ہزار ٹن الائشوں کو گھروں سے عارضی ٹرانسفر اسٹیشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔
عارضی ٹرانسفر اسٹیشن سے لکھو ڈیر لینڈ فل سائیٹ پر ٹھکانے لگانے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، 1 ہزار گاڑیاں اور 12سو پک اپس الائشوں کو تھکانے لگانے کے اپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ عید کے پہلے روز تقریبا 18ہزار ٹن الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
ایل ڈبلیو ایم سی نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر بھر میں 110 کولیکشن پوائنٹ اپریشنل کئے ہیں۔ عید کے پہلے دن 1243 پک اپس، 155 ٹرالیاں، 106 ایکسکویٹر ، 45 لوڈر اور 353 ڈمپرزفعال ہیں۔ 11 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز تینوں شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری اور صفائی عملہ تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہے۔ سی ای او رافعہ حیدر نے تمام افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

ڈیرہ ڈویژن میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے
ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے، مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں
باغی ٹی وی رپورٹ۔ملک بھر کی طرح آج ڈیرہ ڈویژن میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔ عیدگاہوں میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد سارے گلے شکوے اور شکایات بھلا کر سب ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید ملتے رہے ہیں ،عیدنمازکے بعد حسبِ توفیق سنتِ حضرت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانیاں کر رہے ہیں ،مساجد اورعیدگاہوں میں خطبہ کے بعد ملک اور قوم کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔

کشمیراورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے علاوہ بھارت میں مظالم کے شکارمسلمانوں اور میانمارکے روہینگیاکیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔
ادھرکمشنر محمد عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان شہر کا دورہ کرتے ہوئے عید کے ایام میں مثالی صفائی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ فیلڈ کیمپس کو عید کے تینوں ایام میں فنکشنل رکھا جائے پلاسٹک بیگز تقسیم کرنے کے ساتھ شہریوں کو صفائی کی بھی ترغیب دی جائے۔کمشنر عثمان انور نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

شہریوں نے عید کے حوالے سے ابتک کے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ کمپنی کی طرف سے شہر کی 17 یونین کونسلوں میں 17 فیلڈ کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں شہریوں میں دس ہزار سے زائد پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ علاقے میں تعفن نہ پھیلے اور یہ آلائشیں بیماریوں کی وجہ نہ بنیں۔
دنیا بھر کےعلاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔
اسلام آباد:امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فرزندان اسلام آج عید الاضحی منا رہے ہیں، جب کہ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں سنت ابراھیمی ادا کی جارہی ہے۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری نے صدر میں واقع طاہری مسجد میں نمازعیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔
نمازعید کے بعد ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، اور بوہری براردی کے افراد نے حضرت ابراھیم کی یاد میں قربانی کی سنت ادا کی۔نمازِعید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سیکیورٹی کے لیے بند کر دیئے گئے تھے، جب کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔
پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 50 فیصد لوگوں نے عیدالاضحٰی کی نماز پڑھی۔ شمالی وزیرستان میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع درپہ خیل عید گاہ میں ہوا۔ جہاں مفتی شیر اکبر نے خطبہ دیا اور نماز پڑھائی۔
نماز کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے حصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پشاور میں مقیم افغان مہاجرین نے مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں ادا کی۔
سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، دس لاکھ افراد نے نماز عید ادا کی۔
مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں، یہ کرونا وبا کے بعد پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔
نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک
قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا-
باغی ٹی وی : ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھا کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا جس وجہ سے 4 افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے۔
ڈیرہ،ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھااطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔
قبل ازیں ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی ہو گئے تھے ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا بی ایم پی تھانہ رونگھن کے علاقہ یکبائی میں روڈ پر کام کرنے والے مزدور صبح آٹھ بجے ٹریکٹر ٹرالی پر کام پر جارہے تھےتیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے ٹریکٹرکےبریک فیل ہونے پرٹریکٹرٹرالی بےقابوہو کرالٹ گئی ،جس سےدوافراد جن میں ایک ٹریکٹرڈرائیور فداحسین جوکہ چوٹی زیریں کارہائشی تھا موقع پردم توڑگیاجبکہ دوسرا ہلاک ہونے والامزدور عابدحسین ولدخادم حسین ہیڈ محمد کا رہائشی تھا موقع پردم توڑگیا،اس حادثہ میں 8 مزدور زخمی ہوگئے –
لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار
اس علاقہ میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کوبروقت طبی امداد نہ مل سکی تاہم اطلاع ملتے ہی بارڈرملٹری پولیس کے جوان بروقت جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے جنہوں نے وہاں پہنچ کر مقامی افرادکی مدد سے زخمیوں کو ٹرالی سے نکالا،اپنے محدود وسائل اورمقامی آبادی کے تعاون سے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا-
امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

اجتماعی قربانی کرنا بھی سخت مشکل ہو گیا
قصور
مویشی منڈی قصور میں جانور تو وافر مگر خریدار نہیں،بیوپاری حضرات سخت پریشان،اجتماعی قربانی کرنا بھی مشکل ہو گیاتفصیلات کے مطابق بکرا عید کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈی قصور میں وافر جانور تو نظر آرہے ہیں مگر خریدار نہیں
بکروں،چھتروں،دنبوں،بیل،گائے اور اونٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث خریدار نا ہونے کے برابر ہیں
3 سے 4 من کے بیل کی قیمت 2 سے 2.5 لاکھ اور اسی طرح 20 کلو گرام سے اوپر والے عام بکرے چھترے کی قیمت 40 سے 50 ہزار روپیہ مانگی جا رہی ہے
اس بار لوگوں کا اجتماعی قربانی کی طرف رجحان زیادہ ہے مگر مہنگائی کے باعث اجتماعی قربانی بھی لوگوں کیلئے مشکل ہو چکی ہے
گزشتہ سالوں میں ان دنوں عید سے قبل سڑکوں پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کی خوب چہل پہل دیکھنے کو ملتی تھی تاہم اس مرتبہ ایسا بہت کم دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ بے انتہاہ مہنگائی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں سنت ابراہیمی جیسے اہم فرض سے دور کر دیا ہے
حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی کم کریں تاکہ لوگ اپنے گھر چلا سکیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر سکیں
آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے۔
باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔
اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-
قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد کو بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سےتوہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا تھا وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی،بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔
اس سے قبل توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہےبھارت کو کشمیرمیں مظالم بند کر کہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائےکرانا چاہیے۔
عاصم افتخار نے کہا تھا کہ بھارتی بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے-

کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے،عمران خان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لانگ مارچ میں مرنے والے کارکن کے گھر آمد ہوئی،
اس موقع پرتحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے،ممبر صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی نے عمران خان کو کارکن سیعد احمد کے حوالے سے تفصیلات بتا ئیں ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سعید احمد جان کے بچوں سے بھی ملے عمران خان نے پی ٹی آئی کے جاں بحق رکن کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ،عمران خان کا کہنا تھا کہ سعید احمد جان آزادی مارچ میں جاں بحق ہوئے ،سعید احمد جیسے کارکنوں کی قربانی سے حقیقی آزادی حاصل ہوتی ہے سعید احمد جان کی کی قربانی کو بھولنے نہیں دیا جائے گا، پارٹی کو سید احمد کی قربانی پر فخر ہے، پارٹی سعید احمد کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی، سعید احمد کے بچوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا،
https://twitter.com/ZahirKh00992313/status/1530121106006454272
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ شہید کا سب سے بڑا رتبہ دین میں ہے، ہم اپنے شہیدوں کو نہیں بھولیں گے، وزیراعلیٰ محمود خان، میں چیئرمین پی ٹی آئی لواحقین کی پوری مدد کریں گے، ایسے لوگوں کی قریانیاں ہی رنگ لاتی ہیں لانگ مارچ کے وقت ہمارے لوگ جاں بحق ہوئے پی ٹی آئی کے شہدا کے لیے پارٹی ایک ایک کروڑ روپے اکٹھا کرے گی ،ہمارے ساتھیوں پر تشدد کیاگیا ملک کی توہین ہے 30سال سے پاکستان کو کھانے والے حکمران ہیں، یہ حکومت سازش کے تحت آئی ضمانت پر رہا شخص وزیراعظم ہیں فیصل عباس کو راوی پل سے پھینکا گیا وکلا کو پولیس نے گاڑیوں سے نکال کر تشدد کیا،چن چن کر ہمار ے لوگوں پر تشدد کیاگیا، عمر ایوب کو بےدردی سے مارا گیا،کون سی پولیس اس طرح بیٹیوں،بچوں اور رہنماوں کو مارتی ہے، پراپیگنڈا کیاگیا کہ ہم انتشار پھیلانے آرہے ہیں،لاہور لبرٹی چوک پر خواتین پرشیلنگ کی گئی شہباز شریف اوررانا ثنااللہ کو ماڈل ٹاون واقعے میں سزا ہوتی تو آج یہ نہ ہوتا،کارکن اوررہنما مایوس تھے کہ ہم وہاں جا کر کیوں واپس آئے،پنجاب پولیس میں چن چن افسران کو اوپر لایا گیا، پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا،ہم عدالتوں کے پاس گئے اور پھر فیصلہ آیا، ہمیں لگا عدالتی حکم کے بعد رکاوٹیں ہٹا دی جائیں گی،پولیس ہماری اور یہ لوگ ہمارے ہیں، انتشار ہوتا تو ملک کا بڑا نقصان ہوتا،
مجھے خون خرابے کا خدشہ تھا،واپسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،عمران خان
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کارکن اور رہنما مایوس تھے کہ ہم وہاں جاکر کیوں واپس آئے، مجھے اسی رات خون خرابے کا خدشہ تھا،لوگ غصے میں تھے میں اگر اسی رات جا کر بیٹھ جاتا تو خون خرابہ یقینی تھا،میں نے ملک کو نقصان سے بچانے اور دشمن کو خوش نہ کرنے کے لیے واپسی کا راستہ لیا،ہماری اسلا م آباد سے واپسی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے،میں 6دن دے رہاہوں الیکشن کی تاریخ کااعلان نہ کیا گیا تو مکمل تیاری سے نکلیں گے،کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ اس امپورٹڈ حکومت کو قبول کرلیں گے،جب تک زندہ ہوں ان کے سامنے کھڑا رہوں گا میری اسٹیبلشمنٹ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی ،ساری باتیں بےبنیاد ہیں،میں کرپٹ عناصر کے خلاف نکلنے کو جہاد سمجھتا ہوں ،جب تک زندہ ہوں ان کےخلاف رہوں گا،عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ جو ہوا ہماری تیاری ویسے نہیں تھی،ڈی چوک سے متعلق جو اطلاعات آئیں خدشہ تھا بڑامسئلہ نہ پیدا ہو،اسلام آبا د میں بھی حالات ٹھیک نہیں تھے ،شہریوں پر شیلنگ کی اطلاعات تھیں،سپریم کورٹ نے جو حکم جاری کیا سمجھا کہ اب راستے کھل گئے ہوں گے اسلام آباد پہنچنے پر پتہ چلا کہ وہاں تو شیلنگ جاری ہے،سپریم کو رٹ کو تمام صورتحال سے متعلق خط لکھا ہے،سب کچھ نظرآ رہاہے کون کیا کررہا ہے،سید احمد جان اور فیصل عباس آزادی مارچ کے شہید ہیں جو حقیقی آزادی کی خاطر باہر نکلے انہیں جتنا خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، ہم پارٹی کی سطح پر انکے لیے ایک ایک کروڑ روپیہ اکٹھا کریں گے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کون نفرت پیدا کررہا ہے،کون پولیس اور اداروں کے خلاف زہر اگل رہا ہے قومی اسمبلی میں یہ لوگ جو کررہے ہیں یہ غیر قانونی ہے،یہ لوگ ملک کو بغاوت کی طرف دھکیل رہے ہیں لوگوں کو اگر احتجاج کا حق نہیں دیا تو لوگ کیا کریں گے اگر انتخابات کا اعلان نہیں ہوا تو پھر کال دوں گا میری رقم بیرون ملک پڑی ہوتی تو شاید مجھے ملک کی فکر نہ ہوتی،اب قوم کو پتہ چلنا چاہیے کون حق پر کھڑا ہے، آئی ایم ایف کے دباو پر 30روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا،ان سے آئی ایم ایف کا دباو برداشت نہ ہوا،یہ باہرکے ممالک چاہتے ہی نہیں کہ پاکستان معاشی طورپرمستحکم ہو، ہمارے اوپر بھی آئی ایم ایف کا دباو تھا مگر ہم ان کے زیراثر نہیں آئے
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ڈونلڈ لو نے ہمارے سفیر سے کہا تھا کہ عمران خان روس کیوں گیا تھا روس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد گیا تھا،روس سے ہم تیل اور دیگر اہم معاہدے کرنے گئے تھے،بھارت نے روس سے 30فیصد کم قیمت پر تیل خریدا بھارت اسلحہ بھی روس سے خرید رہا ہے،ہمارے ساتھ امریکہ کا اتنا غصہ کیوں ہے،میری جنگ موجودہ حکومت کے ساتھ ہے،مجھے غلامی قبول نہیں ہے،وزیر اعظم کہتا ہے کہ بھکاری ہیں اس لیے غلامی قبول کرنی پڑے گی،6دن کی مہلت ہے ، قوم کو پھر باہر نکالوں گا،میرا فیصلہ ہے میں ان کو قبول نہیں کروں گا سپریم کورٹ سے تحفظ مانگتے ہیں جو ہمارا حق ہے،مجرموں کی حکومت قبول نہ ہی بیرونی دباو،ہم نے مذاکرات کے لیےدروازے کھلے رکھے ہیں.سازش میں کون ملوث تھا،سب جانتے ہیں،تشدد کے احکامات دینے والے بیورکریسی اورافسران جوابدہ ہوں گے ،میرا کوئی کیمپ نہیں، محمود خان کا حق ہے وہ کسی مارچ میں شرکت کریں،ہم نے ای وی ایم کے لیے اپوزیشن کو دعوت دی تھی،ا ی وی ایم سے دھاندلی نہیں ہونی تھی،ا ی وی ایم بھارت میں کامیاب ہے تو پاکستان میں کیوں نہیں ہوسکتا،انہوں نے الیکشن ٹھیک کروایا تو نتائج مان لیں گے،
چئیرمین پاکستان تحریکِ انصاف جناب عمران خان صاحب،وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان صاحب،فرزندانِ پاکستان جناب شہریارخان آفریدی صاحب اور علی محمد خان صاحب اور ایم پی ایز صاحبان کی حقیقی آزادی مارچ میں شہید ہونے والے سید احمد جان کی رہائشگاہ آمد@Ali_MuhammadPTI @ShehryarAfridi1 pic.twitter.com/ulHKYIQsWz
— Fahad Khattak (@itsfahad_pti) May 27, 2022
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔












