Baaghi TV

Tag: قربانی

  • عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    عید الاضحی کے موقع پرنگران وزیر اعلیٰ محمد اعظم خان کا پیغام

    نگران وزیر اعلی اعظم خان خیبر پختونخوا نے عید کے موقعے پر پورے پاکستانی قوم خصوصا خیبر پختونخوا کے عوام کو عیدالاضحی کی مبارک باد دی ہے،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی عالم اسلام کے لئے خوشی کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید الاضحی ہمیں ایثار ، قربانی، اتفاق اور ایک دوسرے کے لئے جینے کا احساس دلاتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس دن سنت ابراہیمی کی ادائیگی ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور دوسروں کے دکھ درد کو بانٹنے کے لئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے، ًمعاشرے کے صاحب ثروت لوگ عیدکے اس پر مسرت موقع پر اپنے ارد گرد نادار اور مستحق لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں، محمد اعظم خان نے کہا کہ دوسروں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا اس عظیم اسلامی تہوار کی اصل روح ہے، اور عیدالاضحی کا یہ اہم دن ہمیں اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اتحاد، اتفاق ، یگانگت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور اس سلسلے میں صفائی عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،انہوں نے ملکی سرحدوں کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوبھی عید کی خصوصی مبارکباد دی،

  • قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت

    قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت

    پشاور بار ایسوسی ایشن کا قربانی کے جانوروں کی بیرونی ملک نقل و حمل روکنے کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی،سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے استدعا کی کہ
    عید الاضحی کے موقع پر بیرونی ملک جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی جارہی ہے۔ اور جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے اندرون ملک قیمتیں مزید بڑھ گئی ہے۔ یاسر خٹک ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ جانوروں کی غیر قانونی سمگلنگ کی وجہ سے پھر یہاں جانوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور قیمتوں پر بھی بہت اثر پڑتا ہے۔ جس پر عدالت نے بیرونی ملک جانوروں کی سمگلنگ روکنے کا حکم دےدیا وفاقی اور صوبائی حکومت کو حکم دیا کہ کہ جانوروں کی سمگلنگ کو روکا جائے،

  • پشاور میں  جمعے کے خطبے کے دوران بھینس  کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران

    پشاور میں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس کی مسجد میں انٹری سے نمازی حیران

    عید الاضحی کے دن قریب ہوتے ہی شہریوں اور قربانی کے جانوروں ںیں آنکھ مچولی شروع ہوگئی ایسا ایک مزاحیہ واقع پیش آیا پشاور میں،جہاں جمعے کے خطبے کے دوران بھینس نے مسجد میں انٹری کی بھینس دیکھتے ہی نمازیوں کی ڈوڑ یں لگ گئی،. تاہم کچھ لوگوں نے بھینس کو قابو کرکے مالک کے حوالے کردیا۔ واقعے میں 2 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں،عینی شاہدین کے مطابق وہ جمعے کے خطبے میں بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک بھینس دوڑتی ہوئی مسجد میں داخل ہوئی،جس کو دیکھ کر لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے تاہم کچھ تجربہ کار لوگ بھی مسجد میں موجود تھے جنہوں نے بھینس کو قابو کر کے مالک کے حوالے کر دیا،

  • جادوکے ذریعے دولت مند بننے کیلئے 2 خواتین کی قربانی،ملزمان گرفتار

    جادوکے ذریعے دولت مند بننے کیلئے 2 خواتین کی قربانی،ملزمان گرفتار

    جادو کر کے دولت مند بننے کی کوشش کے دوران ملزمان نے مبینہ طور پر دو خواتین کو ہلاک کر دیا-

    باغی ٹی وی: بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس کے مطابق جادو کرانے کے لیے مالی مشکلات کے شکار جوڑے نے محمد شفیع کو تین لاکھ روپے ادا کیے جس نے دو خواتین کو ’قربانی‘ کے لیے فراہم کیا جن کو بعد ازاں ’بدترین تشدد‘ سے قتل کیا گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعات تین ماہ کے دوران مختلف اوقات میں ہوئے محمد شفیع نے رقم دینے والے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے بھگاول سنگھ اور اُن کی اہلیہ لیلیٰ کو بتایا تھا کہ دولت مند بننے کے لیے انسانی قربانی کا راستہ اپنانا ہوگا شفیع نےایک خاتون کو فلم میں کام دلوانے کا جھانسہ دے کر بھگاول سنگھ کے گھر میں اُس تک پہنچایا۔

    خاتون کے ساتھ زیادتی کرنیوالے پولیس اہلکار کو ملی سزا

    پولیس کے مطابق جب پہلی قربانی کے بعد کچھ نہ ہوا تو بھگاول سنگھ نے شفیع سے قسمت نہ بدلنے کا شکوہ کیا جس پر شفیع نے اُن کو کہا کہ ستمبر میں دوسری قربانی دینا ہوگی ہم لاپتہ ہونے والی پہلی خاتون کے کیس کی تفتیش کر رہے تھے جب دوسری لاپتہ ہونے والی خاتون کی آخری موبائل لوکیشن بھی بھگاول سنگھ کے گھر کی قریب کی آئی۔

    قتل کی گئی دونوں خواتین گھر گھر لاٹری ٹکٹ فروخت کرتی تھیں پولیس نے دونوں کی مسخ شدہ لاشیں جوڑے کے صحن سے برآمد کیں پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کیس کی تحقیقت شروع کر دی ہیں-

    تھانہ بادامی باغ کی کارروائی،منشیات کی بڑی کھیپ بر آمد

  • لاہور:قربانی کے جانوروں کی الائشوں اٹھانے کا عارضی سلسلہ جاری

    لاہور:قربانی کے جانوروں کی الائشوں اٹھانے کا عارضی سلسلہ جاری

    لاہور:لاہور میں صفائی اپریشن کے تحت 6ہزار ٹن الائشوں کو گھروں سے عارضی ٹرانسفر اسٹیشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔

    عارضی ٹرانسفر اسٹیشن سے لکھو ڈیر لینڈ فل سائیٹ پر ٹھکانے لگانے کا عمل بھی ساتھ ساتھ جاری ہے، 1 ہزار گاڑیاں اور 12سو پک اپس الائشوں کو تھکانے لگانے کے اپریشن میں مصروف عمل ہیں جبکہ عید کے پہلے روز تقریبا 18ہزار ٹن الائشوں کو ٹھکانے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔

    ایل ڈبلیو ایم سی نے آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے شہر بھر میں 110 کولیکشن پوائنٹ اپریشنل کئے ہیں۔ عید کے پہلے دن 1243 پک اپس، 155 ٹرالیاں، 106 ایکسکویٹر ، 45 لوڈر اور 353 ڈمپرزفعال ہیں۔ 11 ہزار سے زائد سینٹری ورکرز تینوں شفٹوں میں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی مشینری اور صفائی عملہ تینوں شفٹوں میں فیلڈ میں متحرک ہے۔ سی ای او رافعہ حیدر نے تمام افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کی ہدایات دی ہیں۔

  • ڈیرہ ڈویژن میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے

    ڈیرہ ڈویژن میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے، مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں
    باغی ٹی وی رپورٹ۔ملک بھر کی طرح آج ڈیرہ ڈویژن میں عید الاضحی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جاری ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے اللہ کے حضور جانوروں کی قربانی پیش کر رہے ہیں۔ عیدگاہوں میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد سارے گلے شکوے اور شکایات بھلا کر سب ایک دوسرے کو گلے لگا کر عید ملتے رہے ہیں ،عیدنمازکے بعد حسبِ توفیق سنتِ حضرت ابراہیم کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانیاں کر رہے ہیں ،مساجد اورعیدگاہوں میں خطبہ کے بعد ملک اور قوم کی خوشحالی اور استحکام پاکستان کیلئے اللہ تعالیٰ سے خصوصی دعائیں مانگیں گئی۔

    کشمیراورفلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے علاوہ بھارت میں مظالم کے شکارمسلمانوں اور میانمارکے روہینگیاکیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔


    ادھرکمشنر محمد عثمان انور نے ڈیرہ غازی خان شہر کا دورہ کرتے ہوئے عید کے ایام میں مثالی صفائی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر نے کہا کہ فیلڈ کیمپس کو عید کے تینوں ایام میں فنکشنل رکھا جائے پلاسٹک بیگز تقسیم کرنے کے ساتھ شہریوں کو صفائی کی بھی ترغیب دی جائے۔کمشنر عثمان انور نے شہریوں سے بھی ملاقاتیں کیں اور محکموں کی طرف سے کئے گئے انتظامات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔

    شہریوں نے عید کے حوالے سے ابتک کے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی جی خان سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طاہر جاوید انصاری نے بتایا کہ کمپنی کی طرف سے شہر کی 17 یونین کونسلوں میں 17 فیلڈ کیمپس قائم کردئیے گئے ہیں شہریوں میں دس ہزار سے زائد پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جائیں گے۔آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے تمام ممکنہ انتظامات کرلیے گئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قربانی کے بعد آلائشوں کو ٹھیک طریقے سے ٹھکانے لگائیں تاکہ علاقے میں تعفن نہ پھیلے اور یہ آلائشیں بیماریوں کی وجہ نہ بنیں۔

  • دنیا بھر کےعلاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

    دنیا بھر کےعلاوہ پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔

    اسلام آباد:امریکا، برطانیہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے فرزندان اسلام آج عید الاضحی منا رہے ہیں، جب کہ پاکستان میں بھی مختلف شہروں میں سنت ابراھیمی ادا کی جارہی ہے۔

    دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بوہری برادری آج عیدالاضحیٰ منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہری برادری نے صدر میں واقع طاہری مسجد میں نمازعیدالاضحیٰ ادا کی گئی۔

    نمازعید کے بعد ملک کے استحکام کے لیے خصوصی دعا کرائی گئی، اور بوہری براردی کے افراد نے حضرت ابراھیم کی یاد میں قربانی کی سنت ادا کی۔نمازِعید کے موقع پر بوہری مسجد جانے والے راستے سیکیورٹی کے لیے بند کر دیئے گئے تھے، جب کہ سیکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز بھی تعینات تھی۔

    پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین اور شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں 50 فیصد لوگوں نے عیدالاضحٰی کی نماز پڑھی۔ شمالی وزیرستان میں نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع درپہ خیل عید گاہ میں ہوا۔ جہاں مفتی شیر اکبر نے خطبہ دیا اور نماز پڑھائی۔

    نماز کے بعد ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے حصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ پشاور میں مقیم افغان مہاجرین نے مرکزی عید گاہ ہزار بوز میں ادا کی۔

    سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں آج عید الاضحی مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، دس لاکھ افراد نے نماز عید ادا کی۔

    مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے ہیں، یہ کرونا وبا کے بعد پہلا موقع ہے جب سعودی عرب کی تمام مساجد میں نماز عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی، شاہی خاندان کے ارکان، علماء و شیوخ نے نماز عید میں شرکت کی۔

    نمازِ عید کے اجتماعات کے موقع پر احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کیا گیا، اس موقع پر اسلام کی سر بلندی، امتِ مسلمہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

  • قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    قربانی کیلئے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا،17 بکرے ہلاک

    قربانی کے لیے لائے گئے جانوروں سے بھرا ٹرک الٹ گیا-

    باغی ٹی وی : ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھا کہ فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، جس وجہ سے حادثہ پیش آیا جس وجہ سے 4 افراد شدید زخمی جبکہ 17 بکرے ہلاک ہو گئے۔

    ڈیرہ،ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی

    ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا، تاہم ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ٹرک ڈی جی خان سے لاہور بکر منڈی جا رہا تھااطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور مانگا منڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

    قبل ازیں ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا میں ٹریکٹرٹرالی الٹنے سے 2ہلاک،8مزدور زخمی ہو گئے تھے ڈیرہ غازیخان کے ٹرائیبل ایریا بی ایم پی تھانہ رونگھن کے علاقہ یکبائی میں روڈ پر کام کرنے والے مزدور صبح آٹھ بجے ٹریکٹر ٹرالی پر کام پر جارہے تھےتیزرفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے ٹریکٹرکےبریک فیل ہونے پرٹریکٹرٹرالی بےقابوہو کرالٹ گئی ،جس سےدوافراد جن میں ایک ٹریکٹرڈرائیور فداحسین جوکہ چوٹی زیریں کارہائشی تھا موقع پردم توڑگیاجبکہ دوسرا ہلاک ہونے والامزدور عابدحسین ولدخادم حسین ہیڈ محمد کا رہائشی تھا موقع پردم توڑگیا،اس حادثہ میں 8 مزدور زخمی ہوگئے –

    لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

    اس علاقہ میں کسی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو1122کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں کوبروقت طبی امداد نہ مل سکی تاہم اطلاع ملتے ہی بارڈرملٹری پولیس کے جوان بروقت جائے حادثہ پر روانہ ہوگئے جنہوں نے وہاں پہنچ کر مقامی افرادکی مدد سے زخمیوں کو ٹرالی سے نکالا،اپنے محدود وسائل اورمقامی آبادی کے تعاون سے زخمیوں کوہسپتال منتقل کیا-

    امریکا میں ٹرک سے 46 افراد کی لاشیں برآمد

  • اجتماعی قربانی کرنا بھی سخت مشکل ہو گیا

    اجتماعی قربانی کرنا بھی سخت مشکل ہو گیا

    قصور
    مویشی منڈی قصور میں جانور تو وافر مگر خریدار نہیں،بیوپاری حضرات سخت پریشان،اجتماعی قربانی کرنا بھی مشکل ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق بکرا عید کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈی قصور میں وافر جانور تو نظر آرہے ہیں مگر خریدار نہیں
    بکروں،چھتروں،دنبوں،بیل،گائے اور اونٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث خریدار نا ہونے کے برابر ہیں
    3 سے 4 من کے بیل کی قیمت 2 سے 2.5 لاکھ اور اسی طرح 20 کلو گرام سے اوپر والے عام بکرے چھترے کی قیمت 40 سے 50 ہزار روپیہ مانگی جا رہی ہے
    اس بار لوگوں کا اجتماعی قربانی کی طرف رجحان زیادہ ہے مگر مہنگائی کے باعث اجتماعی قربانی بھی لوگوں کیلئے مشکل ہو چکی ہے
    گزشتہ سالوں میں ان دنوں عید سے قبل سڑکوں پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کی خوب چہل پہل دیکھنے کو ملتی تھی تاہم اس مرتبہ ایسا بہت کم دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ بے انتہاہ مہنگائی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں سنت ابراہیمی جیسے اہم فرض سے دور کر دیا ہے
    حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی کم کریں تاکہ لوگ اپنے گھر چلا سکیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر سکیں

  • آقا کریم ﷺ  کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے۔

    باغی ٹی وی : وزیراعظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

    اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

    قبل ازیں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدرعبداللہ شاہد کو بی جے پی کے سینئر رہنمائوں کی جانب سےتوہین رسالت کے معاملے پر آگاہ کیا تھا وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ جان بوجھ کر اشتعال انگیزی کے ذریعے دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی گئی،بھارت میں اسلاموفوبیا اور نفرت انگیز بیانئے کا نوٹس لیا جائے،بھارتی قیادت کی خاموشی اس واقعے میں ان کی تائید و اعانت کے مترادف سمجھی جانی چاہیے جس کے نتیجے میں تشدد اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہو گا۔

    اس سے قبل توہین آمیز کلمات پرمعاملے پر بھارتی ناظم الامور کو طلب کر کہ شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا، بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ اپنے آپ کو ہی بیوقوف بنا رہا ہےبھارت کو کشمیرمیں مظالم بند کر کہ وہاں فوری اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ استصواب رائےکرانا چاہیے۔

    عاصم افتخار نے کہا تھا کہ بھارتی بی جے پی کے دو حکام کی جانب سے توہین آمیز کلمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے مختلف سفارتکاروں کو بھارت میں توہین آمیز کلمات، ہندوتوا کے فروغ اور اقلیتوں پر بھارتی مظالم سے آگاہ کیا، اگر بھارت میں تھوڑی سی بھی اخلاقی جرات ہے تو وہ فوری طور پر ان بی جے پی حکام کے بیانات کی مذمت کرے، بھارت ان حکام کو کٹہرے میں لائے-