Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • تحصیل انتظامیہ نے ،خدمت آپکی دہلیز پر، کی دھجیاں اڑا دیں

    تحصیل انتظامیہ نے ،خدمت آپکی دہلیز پر، کی دھجیاں اڑا دیں

    قصور
    چونیاں تحصیل کونسل انتظامیہ نے خدمت آپ کی دہلیز اسپیشل ہفتہ صفائی کی دھجیاں اڑا دیں

    تفصیلات کے مطابق چونیاں انتظامیہ نے حکومتی حکم کھوہ کھاتے ڈالتے ہوے تحصیل کونسل نے کام نا کرنے کی قسم کھا لی اور کہا کہ خدمت آپ کی دہلیز کے پاس بھی نہیں پھٹکے گی ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ہیں اورکھانے کے اور ہیں خدمت آپ کی دہلیز سے میلوں دور رہے گی اسپیشل ہفتہ صفائی کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں تحصیل کونسل چیف آفیسر نے آنکھیں بند کر لی اور کاغزوں میں سب اچھا کی رپورٹ دے کر تحصیل کونسل کے علاقوں میں صفائی کروانا گوارہ نہیں کرتے علاقے میں گندگی کے پڑے ڈھیر اور ان سے تغن پھیل رہا ہے اور گندگی سے پیدا ہونے والی مکھیوں سے لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے پیچس اور قے متلی عام ہو گیا اور اس گندگی سے پھلنے والی بیماریوں کی وجہ سے زیادہ تر معصوم بچے شکار ہو رہے ہیں اور حکومت پنجاب نے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے لیے اسپیشل ہفتہ صفائی پروگرام چلانے کا حکم نامہ جاری کیا ہوا ہے مگر اس کے برعکس تحصیل کونسل چیف آفیسر تحصیل کونسل آنکھوں پر پٹی باند کر خاموش ہے اور علاقائی عوام کو سہولیات دینے سے گریزاں ہے متعدد بار تحصیل کونسل کے علاقوں میں پڑی گندگی کے ڈھیروں کی نشاندھی کرنے پر انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوے وزیر اعلی پنجاب کمشنر لاہور ڈی سی قصور سے علاقائی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ تحصیل کونسل انتظامیہ کی انکوائری کروا کر قانون کے مطابق سزا دی جاے اور روزانہ کی بنیاد پر علاقے میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے

  • ڈاکو کی شناخت واضع،پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں

    ڈاکو کی شناخت واضع،پولیس گرفتار کرنے سے گریزاں

    قصور
    پورا ایک ماہ قبل دن کی روشنی میں عین وسط شہر قصور میں ہوئی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزم گرفتار کرنے سے قاصر ،متاثرہ شحض کی ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور تھانہ سٹی اے ڈویژن کی حدود بمقام مسجد بلال بالمقابل اردو بازار نزد چوک ماتماں والا میں 28 مارچ کو دن 5 بجے شہری رکشہ ڈرائیور سلمان عرف کالی ذات کمبوہ سے اسلحہ کے زور پر پیدل ڈاکوؤں نے مبلغ 6000 روپیہ اور قیمتی اینڈرائڈ موبائل فون چھین لیا تھا جس پر 15 فائیو پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی کروائی مگر واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج تک حاصل نا کی گئی جس پر اگلے روز متاثرہ شحض جائے وقوعہ پر پہنچا تو دیکھا کہ وقوعہ سے پانچ مکان آگے سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں جن کے مالکان سے استدعا کی گئی تو انہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج ریکارڈ کر دی جو کہ تھانہ سٹی اے ڈویژن کو دی گئی مگر ابھی تک ڈاکو کا چہرہ واضع ہونے کے باوجود پولیس ڈاکو کو پکڑنے سے گریزاں ہے حالانکہ ڈاکو کی پہچان بلکل واضع ہے اور متاثرہ شحض کے مطابق اسی نے مجھ سے واردات کی ہے
    جبکہ ڈاکو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر اپنا چہرہ چھپا رہا ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈاکو قریبی رہائشی ہے حالانکہ اس واقعہ کی ایف آئی آر بھی درج ہو چکی ہے مگر پولیس کی سستی تشویشناک ہے
    متاثرہ شحض و شہریوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلعی انتظامیہ متحرک

    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلعی انتظامیہ متحرک

    قصور
    پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و ضلع انتظامیہ متحرک ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور میں یکم اپریل سے لیکر ابتک 38 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میں 7354دوکانوں کو چیک کیا ہے جن میں 505 دوکانداروں کو خلاف ورزی کرنے پر موقع پر 6 لاکھ 34 ہزار200 روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 80 دوکانداروں کیخلاف آئی آرز درج کروائی گئیں ہیں
    جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع میں چینی کی فروخت 85 روپے فی کلو،آٹا 20 کلو تھیلا 860 روپے میں فروخت یقینی بنائی جا رہی ہے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے

    شہزاد ملک سمائل نیوز قصور

  • چینی کے ریٹ کنٹرول نا ہو سکے،دکانداروں کی من مانیاں

    چینی کے ریٹ کنٹرول نا ہو سکے،دکانداروں کی من مانیاں

    قصور
    چونیاں تحصیل بھر میں سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناکام عوام رل گئے انتظامیہ خاموش تماشائی گلی محلوں اور دیہات میں چھوٹے دکاندار سو روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں سیکڑوں دیہات میں چینی کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یقینی نہ بنایا جا سکا شہروں میں چند ایک بڑے دکانداروں کے سوا ہر جگہ چینی سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے احترام رمضان آرڈنینس کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں تندرست افراد سر عام چائے اور سگریٹ نوشی کر رہے ہیں اکثر ہوٹل والوں نے فرنٹ میں شامیانے لگا کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور روزہ خور ہوٹلوں میں کھانا کھا رہے ہیں تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے اکثر دکاندار چینی سو روپے اور دال چنا اور سفید چنا گورنمنٹ کے ریٹ سے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں رمضان المبارک میں مقرر کئے جانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں مقامی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر آپ عوام کو ریلیف نہیں فراہم کر سکتے تو آپ کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے فی الفور مستعفی ہو جائیں

  • بااثر افراد نے گاؤں کی 11kv لائن کاٹ دی،بجلی معطل

    بااثر افراد نے گاؤں کی 11kv لائن کاٹ دی،بجلی معطل

    قصور
    قصور کے قریبی گاؤں جوڑا نزد نور پور نہر میں محمکمہ واپڈا کی نااہلی سے بااثر شحض نے گاؤں کی 11 Kv لائن بجلی کاٹ دی،ماہ رمضان میں آدھے سے زیادہ گاؤں بجلی سے محروم ہو گیا،چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود واپڈہ حکام بجلی کی بحالی نا کر سکے ،متاثرین کی ڈی سی قصور و وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے قریبی گاؤں جوڑا نزد نور پور نہر کے آدھے گاؤں میں کل دوپہر 1 بجے سے بجلی نہیں ہے جس کی وجہ اسی گاؤں کے ثناءاللہ سیال نامی شخص نے با اثر افراد کی شہہ پر گاؤں کے آدھے حصے کو بجلی فراہم کرنے والی 11kv کی سپلائی لائن کاٹ دی ہے جو کہ عرصہ دراز سے اس کے گھر کے اوپر سے گزر رہی تھی
    کل دوپہر سے اب تک گاؤں جوڑا کے لوگ گرمی میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں
    گاؤں کے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور و وزیراعلی پنجاب مہربانی کرکے جلد از جلد نوٹس لے کر غنڈہ عناصر کے خلاف کارروائی کرکے ان کے خلاف سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور عوام کو تنگ کرنے پر نشان عبرت بنایا جائے جبکہ واپڈہ حکام کو اطلاع دینے پر ابھی تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی

  • انتہائی مطلوب گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    انتہائی مطلوب گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    قصور
    52 مقدمات میں مطلوب خطرناک گینگ کے کارکنان گرفتار کر لئے گئے
    تفصیلات کے مطابق چوکی لاری اڈہ کی بڑی کاروائی میں 52 مقدمات میں مطلوب شہر و گردونواح میں سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں
    ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور 2 ناجائز پسٹل برآمد کئے گئے ہیں
    ملزمان محمد شفیق اور غلام مرتضی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپ رابری، سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے
    لوگوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کلرک کا بغیر رشوت کام سے انکار

    کلرک کا بغیر رشوت کام سے انکار

    قصور
    چونیاں کے علاقے الہ آباد سب ڈویژن سٹی الہ آباد کے کلرک نے اندھیر نگری مچا دی رشوت نہ ملنے پر ایس ڈی او کے دستخط شدہ گھریلو کنکشن کے دو ڈیمانڈ نوٹس ہی غائب کر دیئے نئی فائیلیں بھی ایک ماہ سے دبا کر بیٹھ گیا چیف لیسکو اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سردار کوٹ اسلم کے رہائشیوں دو سگے بھائیوں عبداللہ اور ابو ہریرہ نے نئے کنکشن کے حصول کے لئے آن لائن درخواستیں دیں جس کا نمبر 1566/1567 ہے دسمبر 2020 میں ایس ڈی آو کے دستخطوں سے ڈیمانڈ نوٹس تیار ہو گئے تاکہ بنک میں فیس جمع ہو سکے لیکن کرپشن کے بے تاج بادشاہ سب ڈویژن الہ آباد کے کلرک مشتاق نے رشوت کی ڈیمانڈ کی رشوت نہ ملنے پر دونوں ڈیمانڈ نوٹس ہی غائب کر کے نئی درخواستیں طلب کر لیں ایک ماہ قبل دوبارا درخواستیں جمع کروا دی گئی لیکن مشتاق کلرک نے رشوت نہ ملنے پر دونوں درخواستیں دبا کر بیٹھا ہوا ہے دونوں بھائیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم رشوت نہیں دیں گے کیونکہ رشوت دینا بھی برا فعل ہے اور رشوت دینے والا بھی جہنم میں داخل ہو گا دونوں بھائیوں نے چیئرمین واپڈا اور چیف لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ کلرک مشتاق کے خلاف انکوائری کی جائے اگر ہمارا موقف سچا ہے تو راشی کلرک مشتاق کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ہمارے کنکشن فوری طور پر لگائے جائیں

  • گیس لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    گیس لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    قصور
    پتوکی شہر اور گردونواح میں افطاری وسحری کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہری بہت پریشان کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام نوٹس لیں
    پتوکی تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح میں افطاری وسحری کے اوقات میں سوئی گیس کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو سحری اور افطاری کے لئے کھانا تیار کرنے میں شدید مشکات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں نے جناح پریس کلب پتوکی کے سینیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی وجہ سے بہت پریشانی بنی ہوئی ہے لہذا وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ پتوکی کے سوئی نادرن گیس کے غیر زمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کر کہ ان ظالموں سے عوام کی جان خلاصی کروائی جاۓ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی پتوکی محکمہ سوئی نادرن گیس عوام کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے بجائے انکی طرف سے گیس لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے افطاری اور سحری کے اوقات میں کھانا بروقت تیار نہیں ہو پاتا شہری بازار سے کھانا خرید کر سحری اور افطاری کرنے پرمجبور ہوچکےہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سوئی گیس نادرن افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کر رہے ہیں

  • تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    قصور
    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمران کشور کی ہدایات پر تھانہ تھ شیخم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے منشیات ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا
    تھ شیخم پولیس نے کی اہم کاروائی میں شراب فروش ارشد ولد حنیف سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او سید افتخار بخاری کی زیرنگرانی چوکی انچارچ روشن بھیلہ عظیم حفیظ اور ان کی ٹیم نے ملزم جبار احمد ولد عبدالستار کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب شد گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
    ڈی پی او عمران کشور کی طرف سے تھانہ تھ شیخم کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے
    جبکہ ڈی او نے کہا ہے کہ جرائم اور منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

  • ماہ رمضان میں واپڈہ کو دعائیں مگر راجہ جنگ سب ڈویژن کو بدعائیں

    ماہ رمضان میں واپڈہ کو دعائیں مگر راجہ جنگ سب ڈویژن کو بدعائیں

    قصور
    ماہ برکات رمضان میں ضلع بھر کے لوگوں کی لیسکو حکام کو دعائیں جبکہ سب ڈویژن راجہ جنگ کیلئے خصوصی بدعائیں،ہلکی بارش و ہوا سے ساری سب ڈویژن کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ،آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے،لوگوں کا کہنا ہے شیطان کے روپ میں سب ڈویژن راجہ جنگ کا عملہ ماہ رمضان میں موجود ہے

    تفصیلات کے مطابق جب سے ماہ برکات ماہ رمضان شروع ہوا ہے ضلع بھر کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور لیسکو حکام کو سحر و افطار میں دعائیں دی جا رہی ہیں کیونکہ لوڈشینگ نا ہونے کی بدولت روزے داروں کو عبادت میں پریشانی نہیں ہوتی جس کے باعث روزے داروں کی دعائیں لیسکو قصور کے ساتھ ہیں تاہم اس ماہ برکات میں سب ڈویژن راجہ جنگ لعنتیں اور بدعائیں لینے میں اب بھی باز نہیں آیا ہلکی سی ہوا و بارش کی بدولت علاقے کی بجلی آٹھ آٹھ گھنٹے بند رکھی جاتی ہے اور یہ سلسلہ پہلے کی طرح جاری ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں جب شیطان قید کر دیا جاتا ہے تو اس کی لعنتیں حاصل کرنے کیلئے سب ڈویژن راجہ جنگ قصور کا عملہ حاضر ہے جن کو ہم سحری و افطاری میں پوری تندہی سے لعنتیں دیتے ہیں جو کہ ان لعنتوں کے خالصتاً حقدار بھی ہیں کیونکہ پورے ضلع کے لوگ لوڈشینگ نا ہونے اے خوش ہیں جبکہ ہم ماہ رمضان میں بھی عبادات کرنے میں دشواری کر رہے ہیں
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ شیطانی پیروکار عملہ سب ڈویژن راجہ جنگ کو کسی مدرسے میں داخل کروا دیا جائے تاکہ ان کو عبادات رمضان کی حرمت کا علم ہو جائے اور یہ راشی لوگ پوری لائن کو ایمانداری سے درست کر کے دیگر سب ڈویژن کی طرح دعائیں حاصل کر سکیں