قصور
وارداتوں کا سلسلہ تاحال جاری،کوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں تاحال جاری ہیں
راؤخانوالہ کا رہائشی اصغر علی مانوالا سے اپنے گھر کو جارہا تھا کہ بستی رحمان پورہ کے قریب دوکس نے اسلحہ کے زورپر زبردستی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح سے جبومیل کا رہائشی محمد کاشف اوراڑہ سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ بحد رقبہ اوراڑہ کے قریب پہنچاتو دوکس نے گن پوائنٹ پر روکا اور زبردستی نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ڈکیتی کی ایک واردات میں رسولپور قصور کے رہائشی محمد اعظم کے گھر چھ کس نامعلوم دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے سب گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار ورپے نقدی دوتولہ طلائی زیوارات و دیگر گھریلو قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے غائب ہوگئے راہزنی کی ایک اور واردات میں حویلی ترکھانانوالی کا رہائشی محمد اشفاق چندروز قبل موٹر سائیکل پر ملوکی سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ روہی ملوکی کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر روکا نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر موقع سے چلتے بنے اسی طرح سے تھہ روسہ کا رہائشی محمد احمد راؤخانوالہ سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ بستی عیسیٰ نگر راجہ کے قریب دوکس نے روکا اور اسلحہ کے زورپر زبردستی نقدی،دو عدد چیک مالیت پچاس ہزارروپے اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا ایسی ہی ایک اور واردات میں محمد ریا ض نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ میں گیارہ فروری کو لاہور سے گھر آرہا تھاکہ پکی حویلی کے قریب تین کس نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر روکا نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح ہی برج کلاں کا رہائشی ذوالفقارموٹر سائیکل پر قصور شہر سے گھر کو آرہا تھاکہ واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب دوکس نامعلوم مسلح نے روکا اور زبردستی دولاکھ روپے چھین کر موقع سے رفوچکر ہوگئے اور گہلن ہٹھاڑ کا رہائشی چندر وز قبل الہ آباد سے پتوکی آرہا تھاکہ نزد چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب دو کس مسلح نامعلوم نے روکا نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے فر ار ہوگئے جبکہ راجہ جنگ کا رہائشی حسین احمد اپنی جیولر شاپ پر موجود تھاکہ ایک نامعلو م مرد اور عورت آئے اور نوسر بازی کرکے ایک لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوگئے
مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے
Tag: قصوریات
-

وارداتوں کا سلسلہ تاحال جاری،لوگ پریشان
-

قمیت پنجاب ایپلیکیشن پر قیمتوں میں غیر استحکام
قصور
سرکاری آن لائن ایپ قیمت پنجاب پر تحصیل واعظ قیمتوں میں انتائی فرق ،تحصیل قصور میں مٹر 36 روپیہ جبکہ تحصیل چونیاں میں مٹر 78 روپیہ فی کلو،لوٹ مار کرنے والوں کی موجیں،فرق روزانہ کی بنیاد پرتفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی جاری کردہ سرکاری ایپ قیمت پنجاب پر قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ضلع قصور کی چار تحصیلوں میں سے ایک میں سبزیوں کے ریٹ زیادہ ہیں جبکہ باقی تین میں کوئی فرق نہیں جبکہ تمام تحصیلوں کے درمیان فاصلہ بھی اتنا زیادہ نہیں آج 19 فروری کو تحصیل قصور میں مٹر کی فی کلو قیمت 36 روپیہ ہے جبکہ تحصیل چونیاں میں مٹر کی فی کلو قیمت 78 روپیہ فی کلو ہے جبکہ گزشتہ دنوں بھی یہی صورتحال رہی ہے
واضع رہے کہ اکثر لوگ اسی آن لائن ایپلیکیشن قیمت پنجاب سے قیمتیں دیکھتے ہیں جبکہ پرائس کنٹرولر بھی اسی ایپ سے قیمتیں جاری کرتے ہیں تاہم ایک ہی ضلع میں قیمتوں کا اس قدر عدم توازن سمجھ سے باہر ہے حالانکہ تحصیل چونیاں میں سبزیاں زیادہ کاشت کی جاتی ہیں نیز ضلع اوکاڑہ سے بھی کاشتکار اس منڈی میں سبزیاں فروخت کرنے آتے ہیں قیمتوں کے اس قدر عدم توازن سے لوٹ مار کرنے والوں کو پورا پورا موقع مل رہا ہےلوگوں نے ڈی سی قصور ،کمشنر لاہور ڈویژن اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
-

ڈی پی او قصور عمران کشور کی کوٹ رادہاکشن آمد
قصور
آج مورخہ18 فروری بروز جمعرات بوقت 3 بجے ڈی پی او قصور عمران کشور صاحب تھانہ کوٹرادھاکشن میں پریس بریفنگ دے گے
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن قصور میں وارداتیں انتہاہ کو پہنچ چکی ہیں جس پر سول سوسائٹی،وکلاء برادری،تاجر برادری و دیگر شعبہ کے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اس بابت عوامی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کیلئے ڈی پی او قصور عمران کشور آج مورخہ 18 فروری کو 3 بجے دوپہر کوٹ رادھا کشن تھانہ میں پریس کانفرنس کریں گے اور عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کریں گے -

اے سی کا اچانک دورہ،اصلاحات کو سراہا
قصور
چونیاں میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک، میڈیکل سٹور، میڈیکل وارڈز سمیت دیگر دفاترز کا بھی وزٹ کیا بہتر انتظامات پر ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اکرم ریحان بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل وارڈز، میڈیکل سٹور، لیبارٹری، ایکسرے روم، نئے ایمرجنسی بلاک کا وزٹ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر ڈاکٹر اکرم ریحان کی کارکردگی کو سراہا ڈاکٹر اکرم ریحان نے میڈیا کو بتایا کہ نئے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا کریڈیٹ اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کو جاتا ہے جنہوں نے درجنوں مخیر حضرات سے لاکھوں روپے اکھٹے کر کے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کو یقینی بنایا بلکہ ابھی تک بلاک میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا مخیر حضرات کی مدد اور خدمات کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے -

باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ڈی پی او کا از خود نوٹس
قصور
باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او قصور عمران کشور نے لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد ریاض کے ساتھ ہونے والی واردات کی ایف آئی آر درج کروا دی
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس میں کانسٹیبل اور قصور سکنہ گگھڑ گاؤں کے رہائشی محمد ریاض کو 11 جنوری کو لاہور سے ڈیوٹی کرکے واپسی پر نامعلوم ڈاکوؤں نے پکی حویلی فیروز پور روڈ پر لوٹ لیا تھا اور جاتے ہوئے اس کی موٹر سائیکل،نقدی و موبائل فون بھی لے گئے تھے جس کی ایف آئی آر درج کرنے سے تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس انکاری تھی تاہم کل سارے واقعے کی خبر باغی ٹی وی قصور نے چلائی تو ڈی پی او قصور عمران کشور نے از خود نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ مصطفی آباد للیانی میں مقدمہ نمبر 138/21 درج کر لیا گیا ہے
نیز ڈی پی او قصور عمران کشور نے آرڈر جاری کئے ہیں کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور امن امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے
پولیس کانسٹیبل و اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور عمران کشور و نمائندہ باغی ٹی وی قصور کا شکریہ ادا کیا ہے -

قصور میں ڈاکو راج ،ڈی پی او قصور سب اچھا کی ٹویٹ کرنے میں مگن
قصور بھر میں ڈاکو راج قائم پولیس بے بس،ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،مال مویشی،اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار جبکہ مزاحت پر ایک شخص کو فائرنگ سے زخمی کردیا۔کوٹ میر باز خاں قصور کا رہائشی محمد سیف نجی بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے جارہا تھا کہ سبزی منڈی موڑ کے قریب دوکس نامعلو مسلح آئے گن پوائینٹ پر زبردستی سات لاکھ بائیس ہزار روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائر مار کر مضروب کردیا جسے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہپستال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح نظام پورہ چک نمبر2کے رہائشی شکیل احمد نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میں گھر سے پتوکی جارہا تھا حبیب آباد کدانی والا چوک کے قریب چارکس نے اسلحہ زور پر روکا اور نقدی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ڈکیتی کی ایک اور واردات میں بلال احمد نے بلمقابل تھانہ مصطفے آباد کے ایک جنرل سٹور بنایا ہوا ہے جہاں پر دو نامعلوم مسلح افراد آئے گن پوائینٹ پر نقدی چھین کر موقع سے غائب ہوگئے۔اسی طرح سے بھسر پورہ کا رہائشی وسیم قادری ایڈووکیٹ اپنے آفس میں موجو د تھا کہ تین کس نامعلوم آئے اور زبردستی گن پوائینٹ پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ کھارا کا رہائشی محمد عرفان قصور سے گھر کو جارہا تھاکہ بائی پاس کٹ کے قریب تین کس مسلح نے روکا زبردستی نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے چلتے بنے۔جبکہ قادی ونڈ کے رہائشی عبدالغفار کی حویلی سے نامعلوم چور آٹھ عدد شاخ بکریاں مالیت پچاس ہزار وپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرے مصروف کاروائی ہے
-

پولیس کانسٹبیل کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس ہی انکاری
قصور
پولیس کی پولیس کے آگے بے بسی
لاہور پولیس کا ملازم قصور کا رہائشی قصور میں لٹ گیا ،ایک ہفتے سے قصور پولیس کی منت سماجت کرکے بھی ایف آئی آر درج نا کروا سکا
تفصیلات کے مطابق قصور موضع گھگڑ کا رہائشی محمد ریاض جو کہ لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہے مورخہ 11 فروری کو اپنی ڈیوٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل نمبری LEO 2080 سی جی ون ٹو فائیو ماڈل 2020 پر واپس گھر آرہا تھا کہ جب وہ بوقت 11 بجے رات پکی حویلی مین روڈ فیروز پور پر تھانہ مصطفی آباد سے تھوڑا آگے پہنچا تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور اس کی موٹر سائیکل ،نقدی 7000 اور موبائل اینڈرائیڈ اوپو لے گئے جس کی اطلاع پولیس تھانہ مصطفی آباد کو دی گئی جنہوں نے جائے وردات کا معائنہ کیا
مگر ہر روز ایف آئی آر کل کاٹنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور آج دن تک وقوعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی
پولیس کانسٹبیل نے ڈی پی او قصور،آر پی او شیخوپورہ و آئی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

گورنمنٹ سکول کے بچے و استاد پریشان ڈی سی سے مطالبہ
قصور
گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے بچے و استاد انتہائی پریشان،سکول کے مین گیٹ کے باہر نالے سے پانی اگلنے سے گزرنے میں دشواری جبکہ سکول کی جگہ پر علاقہ مکینوں کے جانور بندھے رہنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور بائی کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز قصور کے بچے و استاد سخت پریشانی میں مبتلا ہیں سکول کے مین گیٹ سے گزرنے والا نالہ ہر وقت پانی سے بھرا رہتا ہے جس سے پانی اگل کر گیٹ سے سکول کے اندر داخل ہو جاتا ہے جس سے بچوں و استادوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے نیز سکول کے سامنے پڑی سکول گراؤنڈ کی جگہ پر نزدیکی علاقہ مکینوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور اپنے مویشی باندھے رکھتے ہیں جس سے ساری گراؤنڈ کسی چراہ گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے نیز بچوں کو کھیلنے نہیں دیا جاتا بھگا دیا جاتا ہے اس ساری صورتحال کی پریشانی یونین کونسل کھارا کو بارہا لکھ کر بھی دی گئی ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی
سکول کے بچوں و اساتذہ نے سی ای اوبایجوکیشن ،ٹی ایم او قصور،سی ای او ہیلتھ قصور ،اسسٹنٹ کمشنر قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پتنگ باز بے قابو ،پولیس ناکام
قصور
قصور کے نواحی قصبے مصطفی آباد للیانی میں پتنگ باز بے قابو،پولیس ناکام
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی اور سی سی پی او لاہور کے احکامات کو قصور کے نواحی قصبے مصطفے آباد کی پولیس نے ہوا میں اڑا دیے پتنگ بازی زور و شور سے جاری نہ کوئی پوچھنے والا نہ کوئی روکنے والا پتنگ بازی کی وجہ سے کی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں قاتل اور خاموش ڈور نے اب تک نہ جانے کتنی ماؤں کی گود اجڑ دی پولیس پتنگ بازوں کو گرفتار کرنے سے قاصر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈی آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے پتنگ بازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنا کا مطالبہ کر دیا شہریوں کا کہنا تھا قاتل اور خاموش ڈور کو اور پتنگ بنانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ اس قاتل ڈور کی وجہ سے ماؤں کی گود نہ اجڑ سکے مصطفے آباد پولیس نے ایک دو کو گرفتار کرکے firتو درج کرلی لیکن پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔۔شہریوں نے اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ فی الفور پتنگ بازی کو روکا جائے -

ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا
قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں لوڈر ٹرالیوں کی ون وے کی خلاف ورزی،حادثادت کا خدشہ بڑھ گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص سر شام ہی لوڈر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں ریلوے پھاٹک سے ہی رونگ وے پر چلنا شروع ہو جاتے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام نہیں دیتے بلکہ ٹول پلازہ پر اپنا حصہ لینے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں عموماً پرانا لاری اڈا پر شام کے اوقات اور رات گئے تک ٹریفک کا رش ہوتا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں گزرنا دشوار ہو جاتا ہے لہذا ڈی پی او قصور اور اعلی احکام سے پر زور اپیل ہے کہ اس مسلئے کو فوری حل کیا جائے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی پرانا لاری اڈا اور ریلوئے پھاٹک پر لگائی جائے۔ اور بہتر اقدامات کئے جائیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو