Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • ڈکیت گینگ مال مسروقہ و اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈکیت گینگ مال مسروقہ و اسلحہ سمیت گرفتار

    قصور
    پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیت گینگ کے ارکان گرفتار،مال مسروقہ و اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس کی کاروائی میں راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
    گرفتار ملزمان اویس، طارق اور عاشق کے قبضہ سے چھینا گیا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
    یہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر پتوکی اور اسکے گردونواح میں راہزنی کی وارداتیں کرتے تھے
    دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

  • درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا

    درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا

    قصور
    تھانہ الہ آباد نے بغیر نمبر اپلائید فار موٹرا سائیکلوں کو تھانے میں بند کر دیا
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ الہ آباد ملک شمشیر کاچوک الہ آباد میں ناکا لگا کر اپلائیڈ فار موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے درجنوں موٹر سائیکلوں کو تھانہ الہ آباد میں بند کر دیا گیا
    ملک شمشیر کا کہنا ہے کہ کاروائی بلا تفریق کی گئی ہے اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی گئی یہ کارروائی حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کی گئی ہے کی موٹر سائیکلوں کو کم عمر بچے بھی نا چلائیں
    ایس ایچ او الہ آباد نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی روزانہ کی بنیاد پر ہی ہوتی رہے گی اور آئندہ ایسے غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے پرچہ بھی درج کیا جائے گا اس موقع پر بول پریس کلب الہ آباد کے بانی بابا سیف العزیز اور ان کے علاوہ چوھدری۔ سجاد حسین چدھڑ۔ اور ڈاکٹر عرفان اللہ اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے ایس ایچ او صاحب الہ آباد کی اس کارروائی میں تھانہ کے کئی افسران اور بھی تھے اور عوام نے ایس ایچ او کی اس کارروائی کو سراہا ہے

  • ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا کوٹ رادہاکشن کا دورہ

    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا کوٹ رادہاکشن کا دورہ

    قصور
    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کوٹ رادہاکشن میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا ،صفائی ستھرائی کا کام چیک کیا اور اے سی آفس میں پودا لگایا

    تفصیلات کے مطابق کل ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوٹ رادہاکشن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات سنیں اور ازالے کی یقین دہانی کرائی نیز صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی چیک کئے گئے اور احکامات جاری کئے گئے کہ مریضوں و لواحقین کے ساتھ عزت و احترام والا رویہ اپنایا جائے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مذید بہتر بنایا جائے اور کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی
    ہسپتال میں موجود مریضوں اور لواحقین نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی کارکردگی کو خوب سراہا
    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے اے سی ہاؤس کوٹ رادہاکشن میں کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت پودا بھی لگایا

  • پچھلے سال چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی ایف آئی آر

    پچھلے سال چوری ہونے والی موٹر سائیکل کی ایف آئی آر

    قصور
    26/6/2020 کو فاطمہ مسجد کے باہر سے چوری ہوئی موٹر سائیکل کی ایف آئی آر تھانہ صدر نے تاحال درج نہیں کی

    تفصیلات کے مطابق شہری محمد عرفان ولد غلام محمد شریف ٹاؤن کھارا روڈ قصور کے رہائشی کی 26/6/2020 کو نماز جمعہ پڑھتے ہوئے فاطمہ مسجد کے باہر سے موٹر سائیکل نمبر ی ksk 1091 ماڈل 12 چوری ہوگئی جس پر 15 فائیو پر کال کرکے پولیس کو مطلع کیا گیا جنہوں نے تھانہ صدر کی چوکی کھارا کو ایف آئی آر درج کرنے کا کہنا تاہم پولیس نے کہا کہ ہم تفتیش کرکے ایف آئی آر درج کرینگے آج چند دن انتظار کر لیں تاہم آج اتنے ماہ گزرنے کے باوجود بھی موٹر سائیکل چوری کی ایف آئی آر درج نہیں کی جا رہی
    واضع رہے کہ گزشتہ دنوں قصور شہر اور گردونواح سے کئی موٹر سائیکلیں چوری ہوئی ہیں مگر پولیس جلد ایف آئی آر درج نہیں کرتی جس پر شہری سخت پریشان ہیں
    متاثرہ شحص نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ایف آئی آر درج کرنے کی استدعا کی ہے

  • ملاوٹ انتہاہ کی ہو گئی،خالص اشیاء ناپید

    ملاوٹ انتہاہ کی ہو گئی،خالص اشیاء ناپید

    قصور
    تحصیل پتوکی میں اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پرپہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے کر سوگئی محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ محض کاغذی کاروائی میں مصروف عوام بہت سی بیماریوں کے گھیرے میں

    تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوکی میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پر گئی ہے ۔دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنا ناممکن ہو چکا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ کا غذی کاروائیوں تک محدودہوکر رہ گئی ہے۔خالص اشیاءکا ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ ،بیسن میں کی جارہی ہے۔ مختلف علاقوں میں کھا د اور کیمیکلز وغیرہ دودھ،تیار کرنے کی فیکٹریوں میں دودھ کے نام پر کھلے عام صحت زہر فروخت کیا جارہا ہے۔مضر صحت اشیاءخوردونوش کے استعمال سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس ، ٹی بی اور گردوں کے امراض معدہ ،جگراور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔جب کہ سرکاری ونجی ہسپتال مضر اشیاءخوردونوش کے استعمال کرنے والے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔جب کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزےلے کر سوگئی ہوئی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ کے انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

  • پولیس کاروائیوں کے باوجود پتنگ بازی و سازی جاری

    پولیس کاروائیوں کے باوجود پتنگ بازی و سازی جاری

    قصور
    پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری پتنگ بازی سے باز نا آئے ،قصور پولیس کی طرف سے ابتک کئی گرفتاریقں کرکے ڈور و پتنگیں قبضہ میں لی گئی ہیں مگر پھر بھی ڈور پتنگوں کی تیاری و اڑان جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور میں سرعام پتنگ بازی جاری ہے ابتک قصور پولیس کی جانب سے درجنوں لوگوں کو گرفتار کرکے ڈور و پتنگیں قبضہ میں لی گئی ہیں تاہم پھر بھی ڈور و پتنگوں کی اڑان جاری ہے جو کہ شہریوں کے لئے انتہائی خطرہ ہے
    اکثر و بیشتر ڈور سڑکوں پر گری ہوئی ہوتی ہے جس سے موٹر سائیکل سواروں اور پیدل گزرنے والوں کو سخت خطرہ رہتا ہے
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے ڈور و پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی قیمتیں جانیں اس خطرناک کھیل سے خطرے میں نا پڑیں

  • خوفناک حادتہ، 3 افراد جانبحق

    خوفناک حادتہ، 3 افراد جانبحق

    قصور
    جی ٹی روڈ پتوکی جمبر میں خوفناک ٹریفک حادثہ اس کے نتیجے میں 2 بچے سمیت 1 خاتون جانبحق ، جبکہ 4 افراد شدید زخمی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثہ رکشہ اور کنٹینر میں پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پتوکی جمبر میں خوفناک حادثہ پیش آیا لاہور سے جمبر آتی ہوئی رکشہ سوار فیملی کو تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر ۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 بچے ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 خواتین 1 بچہ اور ایک رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی موٹروے پولیس تنویر اصغر کھوکھر اور پولیس چوکی جمبر کا عملہ موقع پر پہنچ گیا کنٹینر ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب حادثے کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک بری طرح جام ہو گئی جسے موٹروے پولیس اور اہل علاقہ نے بحال کروا دیا

  • پوری تحصیل میں منشیات فروشی عروج پر

    قصور
    تحصیل پتوکی میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا.متعدد میڈیکل اسٹورز اور ہوٹلز پر نشے کی صورت میں موت بکنے لگی۔انتظامیہ دیکھ جان کر خاموش
    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی کا مکرو دھندا سرعام کیا جارہا ھے۔لاری اڈا بدر کالونی۔متعدد مزار گاہوں اور پرانی منڈی منشیات فروشی کا گڑھ بن گئی 24 گھنٹے منشیات کے عادی لوگ کھلے آسمان تلے بے خوف خطر کوٸی منشیات کا استعمال کرنے لگے۔نشہ آور افراد جان لیوا انجیکشن لگانے لگےجن کا کوٸی پرسانے حال نہیں ھے جبکہ متعلقہ انتظامیہ کا عملہ اپنی جیبیں گرم کرکے شہریوں میں موت بانٹنے میں معاون بن چکا ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد بارانتظامیہ کو درخواستیں دے چکے ہیں مگرانتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ہمارے بچوں کا مستقبل داو پر لگ رہا ہے ہماری نوجوان نسل بہت تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہو رہی بے.حکام بالا بروقت نوٹس لے کر موت کے اس گھناونےکھیل کو بند کرواٸے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے۔

  • اہم سڑک پر ریڑھیوں کا ازژدھام

    اہم سڑک پر ریڑھیوں کا ازژدھام

    قصور
    دیپال پور قصور روڈ پر جگہ ہونے کے باوجود پیلی پٹی (ٹھوس لین)سے بھی آگے ریڑھی والوں کا راج، سڑک پر گزرنے والے سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور دیپالپور روڈ پر پیلی پٹی سے بھی آگے ریڑھی والوں،پھل فروشوں نے ڈیڑے جما رکھے ہیں جس سے ہر وقت حادثات کا خدشہ رہتا ہے اور کئی حادثات ہوئے بھی ہیں
    حالانکہ پیلی پٹی سے پیچھے کافی جگہ کھلی بھی موجود ہے مگر پھر بھی ریڑھی بانوں نے ریڑھیاں آگے لگا رکھی ہیں جس سے تیز رفتار گاڑیوں کے گزرنے سے ہر وقت حادثات کا خدشہ رہتا ہے نیز لوگ پھل کھا کر پھلوں کے چھلے بھی سڑک پر پھینک دیتے ہیں
    واضع رہے کہ یہ سلسلہ سارے قصور دیپالپور روڈ پر چل رہا ہے اور انتظامیہ کی کاروائی پر چند دن ریڑھیاں پیچھے کر لی جاتی ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے

  • ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز معطل

    ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز معطل

    قصور
    ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز معطل کر دیئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز معطل کر دیے جن میں کامران شہزاد اور شیخ اعجاز کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کشور نے کہا کہ کام چور افسران کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے سائلین کو انصاف کی سوفیصد فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا ضلع کو جرائم فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے افسران محنت کو شعار بنائیں اور مضبوط ذرائع سے منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لائیں انہوں نے مزید کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے مثبت صحافت کرنے والے صحافیوں کو محکمہ پولیس قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے شہری جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں کر ذمہ داری کا ثبوت دیں اورکرایہ داری ایکٹ کی پاسداری کو یقینی بنائیں تا کہ جرائم کومکمل طورپر جڑ سے ختم کیا جا سکے