قصور
شہری کی درخواست پر وزیراعظم نے قبضہ مافیا اور جعلسازوں کے خلاف اے سی چونیاں سے رپورٹ طلب کر لی جعل ساز گلیوں بازاروں کا جعلی انتقال دیکر پیسے بٹورتے اور لڑائی جھگڑوں کا سبب بنتے ہیں مقامی شہری نے وزیراعظم سٹیزن پورٹر پر درخواست دی تھی
تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے الہ آباد میں قبضہ گروپوں اور جعل سازوں کے خلاف ایک درخواست وزیراعظم سٹیزن پورٹر پر درج کروائی کہ الہ آباد میونسپل کمیٹی کی حدود میں زمین کے ریٹ بہت زیادہ ہیں اور چند فراڈیے قسم کے لوگ جو اپنی تمام زمین فروخت کر چکے ہیں اور جو گلیوں اور بازاروں کا راستہ چھوڑا ہوا ہے ان کا انتقال ابھی بھی ان کے نام ہے وہ کسی فراڈیے یا قبضہ گروپ کو انتقال دیکر کر لڑائی جھگڑوں کا سبب بن رہے ہیں یا مزید پیسے بٹورنے کے لئے اسٹے آرڈر لے لیتے ہیں مقامی شہری نے وزیراعظم کو درخواست دی ہے کہ الہ آباد کی تمام گلیوں اور بازاروں کا رقبہ میونسپل کمیٹی کے نام انتقال اور عمل کیا جائے تاکہ شہری مزید فراڈ سے بچ سکیں وزیراعظم نے بذریعہ ڈی سی قصور اے سی چونیاں سے رپورٹ طلب کرلی ہے
Tag: قصوریات
-

شہری کی درخواست پر اے سی سے جواب طلبی
-

ہسپتال سیکیورٹی سپروائزر رمضان جانی کا مؤقف
قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گارڈذ جلاد بن گئے ایمرجنسی وارڈ میں آنیوالے بیمار مریض کو محض ماسک نہ پہننے پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے دھکے مار کر وارڈ سے نکال دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی گارڈ نے ایک مریض کو تھپڑ مارے اور اس کو دھکے دیئے جس پر لوگ سراپا احتجاج بن گئے تاہم ہسپتال سیکیورٹی کے سپروائزر رمضان جانی نے بتایا کہ بدتمیزی کرنے والے گارڈ کو نوکری سے نکال دیا گیا اور آئندہ سے تمام گارڈز کو تںبیہہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی گارڈ کسی مریض یا لواحق سے بدتمیزی کرتے پایا گیا تو اسے فوری نوکری سے نکال دیا جائے گا -

نوجوان کو اغواء کرکے تشدد کیا گیا،ڈی پی او سے استدعا
قصور
چونیاں میں نوجوان پر تشدد کا معاملہ ،ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے گاؤں میانوالا گاٹ کے رہائشی رانا عرفان نے بتایا کہ اس کا ایک سروس اسٹیشن چھانگا مانگا میں واقع ہے جس پر رانا ارسلان وغیرہ نے قبضہ کرنے کی کوشش کی تو میں نے مزاحمت کی جس کا انہیں شدید رنج ہوا
میں چار جنوری کو کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا ظہیر آباد جا رہا تھا کہ ملزمان رانا ارسلان و ساتھیوں نے مجھے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اپنے ڈیڑے پر لے گئے جہاں مجھ پر تشدد کیا گیا اور مجھ سے میرا اے ٹی ایم کارڈ اور مبلغ 58000 روپیہ چھین لئے اور میرے والد کو کال کی کہ اگر کسی میں ہمت ہے تو مجھے چھڑوا لے جائے کال سنتے ہی میرا والد اور بھائی پہنچے اور منت سماجت کروا کر لے گئے اس سارے واقعہ کی درخواست تھانہ چونیاں میں دی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی لہذہ ڈی ہی او قصور نوٹس لے کر مجھے انصاف دلوائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے کاروائی کی جائےرپورٹ غنی محمود قصوری
-

اشتہاری کی سرعام فائرنگ لوگ ہراساں
قصور
تحصیل چونیاں و گردونواح میں خوف کی علامت سمجھا جانے والا ڈاکو سرعام دندناتا پھر رہا ہے جس کی جانب سے سرعام ہوائی فائرنگ کرکے لوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے،لوگ سخت پریشانتفصیلات کے مطابق چونیاں میں اشتہاری ملزم مرید عباس عرف بودی اہل علاقہ کیلے وبال جان بن گیا ہے یہ قتل اقدام قتل،راہزنی و بھتہ خوری میں ملوث ہے اور پورے علاقے میں خقد کی علامت سمجھا جاتا ہے اس کی طرف سے آئے روز آبادی والے علاقوں میں ہوائی فائرنگ کی جاتی ہے جس سے عوامی و سماجی حلقے سراپا احتجاج ہیں جبکہ مقامی پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے اور اسے پکڑنے میں مکمل ناکام ہے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر اس اشتہاری کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگ سکھ کا سانس لے سکیں -

ڈی سی کی شکایات کے ازالے کی یقین دہانی
قصور
ڈی سی قصور سے جرنلسٹ کی اہم میٹننگ ،شہر کے مسائل بتائے گئے ،ڈی سی کی ازالے کی یقین دہانیتفصیلات کے مطابق شیخ محمد حسین کی قیادت میں ورکنگ جرنلسٹ کونسل پریس کلب قصور و ممبران عاطف منیر ، چوہدری عثمان و دیگر نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی جس میں ڈپٹی کمشنر قصور کو شہر قصور کی عوام کو درپیش مسائل انکروچمنٹ،صفائی ستھرائی،خود ساختہ مہنگائی،آٹے کا بحران ،ڈسٹرکٹ ہاسپٹل کے مسائل،ناجائز قبضہ،واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ،کیمکل ملا دودھ کی فروخت ،سلاٹر ہاوس،نیشنل بنک چوک کی پارکنگ و دیگر اہم مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا گیا
ڈی سی قصور نے شکایات سنیں اور ان شکایات کا جلد سے جلد ازالہ کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ ہر خاص و عام کی بات سنی جائے گی اور شکایات کو جلد سے جلد دور کیا جائے گا -

سڑک کی کنکریت کیساتھ تعمیر جاری
قصور
رائیونڈ قصور روڈ پر مین سٹاپوں پر کنکریت و سریئے سے سڑک مرمت کا کام جاری ،لوگوں کی پوری سڑک کو کنکریت سے تیار کرنے کی درخواستتفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کے مین سٹاپوں پر کنکریت و لوہے کے ساتھ سڑک تعمیر کا کام جاری ہے جو کہ ایک بہت بڑی کاوش ہے کیونکہ اس سڑک پر ٹریفک انتہائی زیادہ ہے جس کے باعث تارکول کی سڑک جلد خراب ہو جاتی تھی خاص کر ان سٹاپس پر جہاں نکاسی آب بھی نہیں ہے اس لئے اب کنکریت و سریئے کیساتھ 9 انچ اونچائی والی مضبوط سڑک تعمیر کی جارہی ہے جس پر عوام نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ سارے قصور رائیونڈ روڈ کو اسی کنکریٹ سے تیار کیا جائے تاکہ بار بار سڑک کی ٹوٹ پھوٹ سے عوام کو مشکلات نا ہو
واضع رہے کہ چند ماہ قبل ہی اس سارے روڈ پر بجری و تارکول سے پر کئے جانے والے گڑھے دوبارہ نمودار ہو چکے ہیں جس سے آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیںرپورٹ غنی محمود قصوری
-

سلاٹر ہاؤس وبال جان بن گیا ،انتظامیہ خاموش
قصور
اندرون شہر میں قائم سلاٹر ہاؤس شہریوں کے لئے وبال جان بن گیا ،انتظامیہ خاموش تماشائی،لوگ سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق اندرون شہر قصور میں قائم سلاٹر ہاؤس شہریوں کے لئے وبالِ جان بن گیا سلاٹر ہاوس کی انتظامیہ نےجانوروں کی آلائشوں کو سٹرک پر پھینکنے لگے جس سے آئے روز حادثات ہو رہے ہیں اور ہر طرف بدبو کا بھی راج ہے جسکی وجہ علاقہ مکین دہائیاں دینے لگے ہیں اور بارہا ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دی گئی ہیں مگر انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے کان پر جوں تک نہیں رینگی
شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

دھند میں لوٹنے والے دو گرفتار چار فرار
قصور
کوٹ رادھاکشن میں دھند میں لوگوں کو لوٹنے والا گینگ پکڑا گیا،دو ڈاکو لوگوں نے پکڑ لئے جبکہ 4 بھاگنے میں کامیاب ہو گئے
تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن و گردونواح میں خوف کی علامت حمزہ ڈکیت گینگ کے دو افراد کو عوام نے حاجی پارک میں قابو کر لیا جو کہ شہری کو لوٹنے لگے تھے شہریوں نے بھاگنے والوں کا پیچھا کیا مگر دھند کا فائدہ اٹھاتے ھوئے گینگ کا سرغنہ حمزہ ماچھی ولد بوٹا ماچھی سکنہ مانسنگھ والا دیگر 4 ساتھیوں کے ھمراہ فرار ھو نے میں کامیاب ہو گیا
پولیس نے موقع پر جا کر حمزہ ڈکیت گینگ کے 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور بھاگنے والے دیگر کی تلاش کی جا رہی ہے -

دھند کا سلسہ پھر جاری،پیٹرولنگ بڑھانے کی درخواست
قصور
چار روز سے دھند کا سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ،حادث و کرائم میں اضافہتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گزشتہ دنوں سے رکا ہوا دھند کا سلسلہ دوبارہ پچھلے چار دنوں سے شروع ہو گیا ہے
شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو کر رہ گئی ہے دھند بڑھنے کی بدولت سڑکوں پر حادثات بڑھنے کیساتھ چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا بھی سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس سے لوگ سخت پریشان ہیں تاہم زیادہ مسئلہ قصور کے گردونواح نواح کے دیہات سے آنے والے دفتری افراد و طالبعلموں کو ہے جنہوں نے صبح سویرے سفر کرنا ہوتا ہے جنہیں دھند کے باعث سڑک پر حادثات کیساتھ لٹنے کا بھی ڈر رہتا ہے
لوگوں نے دھند کے دنوں میں ڈی پی او قصور سے سڑکوں پر پیٹرولنگ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری چوروں ڈاکوؤں سے محفوظ رہ کر سفر کر سکیںغنی محمود قصوری
باغی ٹی وی -

ایک اور حادثے میں نوجوان کے سر سے ٹائر گزر گیا
قصور
قصور دیپال پور روڈ پر حادثے میں نوجوان لڑکا جانبحق ہو گیا ،سر سے ٹائر گزر گیا جس کی بدولت موقع پر ہی موت واقع ہو گئی
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے اڈا پلاٹ گہلن دیپال پور روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو نوجوان کو کچل دیا ہے
حادثے میں موٹر سائیکل سوار 12 سالہ حامد موقع پر ہی جانبحق ہوگیا ہے اس کا سر ٹرک کے ٹائر کے نیچے آکر کچلا گیا ہے
اطلاع ملتے تھانہ آلہ آباد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے
جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے