قصور
چونیاں علاقے سے جرائم کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔منشیات فروشوں اور چور وں،ڈاکوؤں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیں گے۔معاشرے کے ایسے ناسوروں کا ٹھکانہ جیل ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں
ان خیالات کا اظہارایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں عمران سعید نے چونیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اپنی جان داؤپر لگاکرشہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی سخت سردی میں سرانجام دے رہے ہیں۔بعض اہلکار مسلسل بیس بیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔نفری کی کمی کے باوجود بہتر نتائج دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔پولیس کے جوان عوام کے خیر خواہ ہیں لوگوں کو بھی قومی مفاد اور اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے شہریوں کیساتھ بالکل بھی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔گھروں پر رہ ہی کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انتہائی مجبوری کی حالت میں ہی گھروں سے نکلیں۔ سماجی فاصلہ بڑھا کر ہی کرونا وائرس کا خاتمہ کر کے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے
Tag: قصوریات
-

جرائم کا خاتمہ کرکے ہی دم لینگے
-

بچہ فروخت کرنے والی ملزمہ ضمانت پر رہا
قصور
30 اگست کو اغواء ہونے والے نومولود کو پولیس تاحال بازیاب نا کروا سکی پکڑی جانے والی ملزمہ عدالت سے ضمانت پر ،والدین سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق رواں سال 30 اگست کو حافظ عبدالرحمن ولد قاری حفیظ اللہ سکنہ کوٹ فتح دین کے ہاں شادی کے 20 سال بعد بیٹا پیدا ہوا جسے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی گائنی وارڈ سے شاہدہ بی بی زوجہ خان محمد سکنہ دفتوہ نے اغواء کر لیا تھا اور اسے پولیس اور ورثاء نے تمام ثبوتوں سمیت اس کے گھر سے گرفتار کیا تھا مگر بچہ بازیاب نا ہوا تھا جس سے اپنے بیانات قلم کرواتے ہوئے شاہدہ بی بی نے بچے کو اغواء کرکے فروخت کرنے کا اعتراف کیا تھا مگر 4 ماہ گزرنے کے باوجود پولیس بچے کو بازیاب کروانے میں مکمل ناکام ہے اور شاہدہ بی بی اس وقت قصور کی مقامی عدالت سے ضمانت کروا کر 2 جنوری 2021 تک ضمانت پر ہے
بچے کے عدم بازیابی کے باعث سخت پریشان ہیں اور وزیراعظم پاکستان،وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے بچے کو جلد سے جلد بازیاب کروانے کی دہائی کر رہے ہیں -

خواجہ سرا پر تشدد کی انتہاہ
قصور
الہ آباد میں بااثر افراد کا خواجہ سرا کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد تشدد
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے الہ آباد میں بااثر افراد نے خواجہ سرا سوہانا کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر اُلٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بنایا ساتھ گالیاں بھی دیتے رہے
بے بس لاچار خواجہ سرا سوہانا اللہ رسول کے واسطے دیتا رہا مگر ظالموں کو ذرا بھی ترس نا آیا شدید سردی کے باوجود اس کے سارے جسم پر تشدد کیا گیا اور گھنٹوں الٹا لٹکائے رکھا
خواجہ سرا پر تشدد کے خلاف اہلیان علاقہ سراپا احتجاج ہیں اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے -

ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت ایکشن
قصور
شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایکسائیز ٹیکسز بروقت جمع کروائیں ٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ایکسائز عملہ کو خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تلقین کر رکھی ہے
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ آفیسر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن اسلم بھٹی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن قصورکے آفیسر و ٹیم نے رواں سال دوہزار بیس میں چوبیس کروڑ ہدف میں سے تیرہ کروڑ تیہتر لاکھ روپے کی ٹیکس نادہندگان سے 57”فیصد ریکوری حاصل کرکے گورنمنٹ کے خزانے میں جمع کروادی ہے۔ اسی طرح علی اسداللہ موٹر برانچ انسپکٹر نے ٹوکن وٹیکس وغیرہ کی مد میں ہدف 28900000 میں سے 24700000روپے وصول کرکے 85/نمبر حاصل کیے جو کہ سابقہ سال سے پچتر فیصد زائد ہے۔ مزید سی ٹی او صاحبان نے مزید کام کو تیز کرنے اور 100نمبر پر کام کرنے کی تلقین کی۔ اس موقع پر انہوں نے قصور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران کو شاباش بھی دی اور عملہ کو ہدائیت کی کہ عوامی سماجی حلقوں کے عہدیدارن سے اچھے برتاؤ اور انہیں ایکسائز کے ٹیکسز کو بروقت جمع کروانے کی بریفننگ دیں اور اخلاق سے پیش آئیں کیونکہ عوام اور ادارے کے درمیان اچھے تعلقات ہی ملک و قوم کے مفاد میں ہیں کیونکہ ٹیکسز کی ادائیگی سے ہی ملک خوشحال ہوگا۔ -

دو سگے بھائی قتل تیسرا زخمی
قصور
کھڈیاں میں کل پرانے بس سٹینڈ کے قریب فائرنگ میں ہلاک ہونے والےدو سگے بھائیوں سمیت ایک زخمی ہونے والے بھائی اور مخالفین کے مابین پرانی دشمنی تھی
تفصیلات کے مطابق کل قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں جانبحق ہونے والے دو سگے بھائیوں صابر اور مسکین جبکہ زخمی ہونے والے تیسرے بھائی کی فائرنگ کرنے والے مخالفین کیساتھ دیرینہ دشمنی تھی جبکہ ان کا چوتھا بھائی کل ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں پیشی پر آیا ہوا تھا جسے اپنے بھائیوں کی موت کی اطلاع کچہری میں ملی مخالفین نے آتے ہی شاٹ گن سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں صابر اور مسکین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ان کا تیسرا بھائی اور ایک راہ گیر شدید زخمی ہو گیا تھا جنہیں ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے -

جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن
قصور
الہ آباد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری کئی گرفتار
تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینے دینگے ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ الہ آباد سید ظہیر عالم شاہ نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ معززین علاقہ کے لیے چوبیس گھنٹے حاضر ہوں جرائم کی نشاندہی کریں فوری کارروائی عمل لائی جائے گی ٹاؤٹ مافیا کے لیے تھانہ الہ آباد کے دروازے بند ہیں میرٹ پر کام سرانجام دینا میری ڈیوٹی میں شامل ہے کسی بھی مظلوم کے ساتھ غنڈہ گردی فراڈ بازی برداشت نہیں کرونگا کوشش کرتا ہوں کہ کسی کے ساتھ ظلم نہ ہو عوام کو انصاف ملے پولیس اور میڈیا کا چولی دامن کا ساتھ ہے جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کر رہی ہیں جلد بڑے مجرم تھانہ کی حوالات میں بند ہونگے شہری پولیس کے ساتھ تعاون رکھیں نام صیغہ راز میں رہے گا -

قصور پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے
قصور
ڈی پی او قصور عمران کشور کے حکم پر قصور پولیس میں تقرر و تبادلے کر دیئے گئےتفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور نے متعدد ایس ایچ اوز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں جن میں سب انسپکٹر راحیل خاں انچارج چوکی جمبر سے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ تعینات اور سب انسپکٹر محمد امجد ڈوگر پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ کوٹرادھاکشن تعینات جبکہ
سب انسپکٹر رائے سعدی ایس ایچ او منڈی تھانہ عثمانوالا انسپکٹر عمران سعید تھانہ کوٹرادھاکشن سے ایس ایچ او سٹی چونیاں اور انسپکٹر ذوالفقار حمید، سب انسپکٹر ذوالفقار احمد اور سب انسپکٹر محمد یاسر ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں -

سڑک کنارے ملے اہم کاغذات پولیس حوالے
قصور
رائیونڈ قصور روڈ پر شہری کو بہاولنگر کے شناختی کارڈز،سم کارڈ اور خالی بٹوہ ملا جسے تھانہ راجہ جنگ کی چوکی اوراڑہ میں محرد محمد اقبال کے سپرد کر دیا گیا
تفصیلات کے مطابق منیر عرف بلا انصاری کو رائیونڈ قصور روڈ پر سڑک کنارے ایک خالی بٹوہ ملا جس میں شبیر حسین ولد ولد غلام رسول سکنہ بہاولنگر اور عمران علی صفدر ولد صفدر علی مرزا سکنہ بہاولنگر کے اصل شناختی کارڈز بمعہ ایک عدد خالی بٹوہ،سم کارڈ ٹیلی نار ملے جسے چوکی اوراڑہ تھانہ راجہ جنگ کے محرر محمد اقبال کے سپرر کر دیا گیا ہے
خدشہ ہے کہ ان افراد کیساتھ واردات کرکے بٹوے سے پیسے نکال کر سڑک کنارے پھنیکا گیا ہے
چوکی اوراڑہ تفتیش کاروائی ہے -

کچہری میں جامع تلاشی کا سلسلہ معطل
قصور
ڈسٹرکٹ کورٹس قصور اور ڈی سی آفس میں تلاشی لینے والے اہلکار تلاشی کی بجائے خوش گپیوں میں مصروف ،کسی بھی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ
تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں وکیل کے چیمبر میں ہوئے قتل کے بعد ڈسٹرکٹ کورٹس کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی اور ہر آنے والے فرد کو واک تھرو گیٹ سے گزار کر جامع تلاشی کی جاتی تھی جس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنا تھا تاہم وقت گزرنے کیساتھ ڈیوٹی ہر تعینات سول ڈیفنس و پولیس اہلکاروں نے اس مقصد کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہیں اہلکاروں نے اپنی خوش گپیوں کی خاطر لوگوں کی تلاشی لینا چھوڑ دی ہے کسی بھی افسر کی آمد کے پیش نظر دکھلاوے کے طور پر لوگوں کی تلاشی کی جاتی ہے بعد میں اہلکار پھر اپنی خوش گپیوں میں مصروف ہوجاتے ہیں جس سے ہر بندہ کوئی بھی خطرناک چیز اندر لے جا سکتا ہے جس سے کسی ناخوشگوار واقعہ کا خدشہ ہے
شہریوں نے اپنی جان کی تحفظ کے پیش نظر ڈی ہی او قصور عمران کشور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

ٹویوٹا ہائی ایس میں لوگوں کو شدید مسائل
قصور
ٹویوٹا ہائی ایس کے مالکان کی کھلے عام ایس او پیز کی دھجیاں بکھیری جانے لگیں لوگ پریشانتفصیلات کے مطابق قصور سے لاہور اور کھڈیاں،رائیونڈ،پتوکی،چونیاں روڈز پر چلنے والی چھوٹی گاڑی ٹویوٹا میں سفر کرنے والے عوام کے مسائل بڑھ گئے
ایک ٹویوٹا گاڑی جس میں تقریباً 20 سے 21 افراد کہ گنجائش ہوتی ہے
اس میں زبردستی لکڑی کے بنچ رکھ کر قانون کی خلاف ورزی تو ہوتی ہی ہے ساتھ کرونا ایس او پیز کی بھی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں
جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
متعلقہ افسران سے عوام کی پر زور اپیل ہے کی ٹریفک کا مسئلہ حل کروائیں اور ساتھ عوام کے مسائل بھی زیر غور رکھیں
جتنی گنجائش ہو اتنے افراد بٹھائیں
اور تمام گاڑیوں کی فٹنس کو بھی چیک کریں