قصور
شہر میں ڈاکوؤں کا راج دن دیہاڑے شہری سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو دو لاکھ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا تسلسل جاری ہے جس میں ڈاکو لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں
کل دوپہر ایک بجے کے قریب ملک طارق گوالا سکنہ کھارا قصور اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بمعہ دودھ والے برتن 2 لاکھ روپیہ لے کر جا رہا تھا کہ بائی پاس کھارا پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اس کے قریب موٹر سائیکل لا کر فائرنگ شروع کر دی اور اسے روک کر دو لاکھ روپیہ لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے
حالانکہ بائی پاس پر رونق تھا تاہم ڈاکوؤں کو کسی کا بھی کوئی ڈر نا تھا ان وارداتوں سے سیف سٹی کیمروں کی قلعی کھل گئی جو کہ ناکارہ ہیں
واضع رہے گزشتہ چند ماہ سے قصور اور گردونواح میں ڈاکوؤں کا راج ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں لوگوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے چوروں ڈاکوؤں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی استدعا کی ہے
Tag: قصوریات
-

شہر میں ڈاکوؤں کا راج،لوگوں کی پولیس سے استدعا
-

پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے خلاف آگاہی
قصور
پیٹرولنگ پولیس کی سموگ کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز جس میں سموگ کے حوالے سے ڈرائیورز کو لیکچر اور پمفلٹس کی تقسیم کی گئی
تفصیلات کے مطابق حالیہ سموگ کی لہر کے پیش نظر ٹریفک حادثات سے بچنے اور سموگ کے زہریلے اثرات سے محفوظ رہنے کے حوالے سے پیٹرولنگ پولیس قصور نے ڈی ایس پی پٹرولنگ قصور کی زیر نگرانی آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے جس میں ڈرائیوروں, کنڈکٹروں اور روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سموگ کے حوالے سے احتیاطی تدبیروں سے آگاہی دی گئی اور اس حوالے سے خصوصی لیکچر بھی دیئے گئے اور پمفلٹس کی بھی تقسیم کی گئی ڈی ایس پی پٹرولنگ ذوالفقار علی خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس مہم کے دوران سکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں میں بھی اس مہم کے تحت سموگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیئے جائیں گے کیونکہ اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد اپنی سواریوں پر تعلیمی اداروں کا روزانہ سفر کرتے ہیں اور سموگ کے دوران روڈ سیفٹی کے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھنا اور ہر ممکن احتیاط قیمتی جانوں کے ضیاع کو روک سکتی ہے اور حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے -

اہلیان شہر کا سٹریٹ لائٹس کا مطالبہ
قصور
اہلیان شہر چونیاں کا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے وٹو چوک تا پیر جہانیاں چوک، میرکوٹ بائی پاس، چھانگا مانگا مین روڈ پر لائٹوں کے لگانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہائشیوں نے شہر میں سٹریٹ لائٹس لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے
وٹو چوک چونیاں سے پیر جہانیاں چوک تک مین روڈ پر بہت زیادہ اندھیرا ہوتا ہے اور اس راستے میں سڑک کے دونوں اطراف قبرستان بھی ہے اندھیرے کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی واردات یا روڈ ایکسیڈنٹ جیسا بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے جس پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ برائے مہربانی وٹو چوک تا پیر جہانیاں چوک، میر کوٹ بائی پاس، چھانگا مانگا روڈ، رات کے وقت لائٹوں کا انتظام کیا جائے تاکہ رات کو اس راستہ سے گزرنے والا ہر انسان آسانی سے سفر طے کر سکے اور شہر بھر میں وارداتوں کے پیش نظر بڑھتی ہوئی خوف کی فضاء کو بھی کسی حد تک روکا جا سکے -

پنجاب بار کونسل کا الیکشن،قصور کچہری میں گہما گہمی
قصور
پنجاب بار کونسل کی تیاریاں عروج پر ڈسٹرکٹ کورٹس قصور بینروں سے سج گئی ،ہر طرف جوڑ توڑ کی کوشش
تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کیلئے قصور سے بھی امیدوار میدان میں ہیں جن کے بینروں سے پورا ڈسٹرکٹ کورٹس قصور سج گیا ہے پوری کچہری میں ہر طرف بینرز آویزاں ہیں جبکہ امیدواروں کی طرف جوڑ توڑ شروع ہے جس سے کچہری میں معمول سے زیادہ رش اور وکلاء کی جانب سے عدالتوں میں نا جانے کی بدولت کم رش ہے
سائلین نے کہا ہے کہ وکلاء حضرات الیکشن کمپین میں مصروف ہیں اس لئے ہمیں وقت نہیں دے پا رہے جس سے ہمارے مقدمات تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں -

اے سی بڑے مگرمچھوں سے گھبرا گیا
قصور
چونیاں مین نانصافی کا بازار گرم اے سی چونیاں بڑے مگرمچھوں سے گھبرا کر چھوٹے چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق اے سی چونیاں عدنان بدرکی ناقص پالیسی کی وجہ سے غریب دوکان داروں کی دہائی جس دوکان دار نے سارے دن میں 3 کلو چینی فروخت کی اس کو 5000 ہزارروپے جرمانہ کر دیا اور وہ چینی جو ان دوکان داروں نے5100 سو روپیہ فی توڑا خود خریدا ہے اب اسکا وزن 50 کلو کے حساب سے دوکان داروں کو 105 روپیہ فی کلو ملتی ہے اب وہ دوکان دار ریٹ کم ہونے کی وجہ سے 90 روپیہ فی کلو فروخت کرے تو وہ مجرم قرار دیا جاتا ہے اور پھر یہاں پر ہی بس نہیں کی بلکہ اسی جگہ پر 3 دوکان دار ہیں 2 کا ریٹ 105روپے کلو اور ایک کا ریٹ 90 روپے کلو اور جو سرکاری ریٹ وہ 83 روپے کلو ہے جبکہ اے سی نے3 دوکان داروں کو جرمانہ5000،5000 ہزار کر دیا -

سرکاری ریٹس اور تاجروں کے ریٹس میں زمین آسمان کا فرق
قصور
مہنگائی کا طوفان بے قابو،تاجروں کی من مانیاں جاری،ریٹ لسٹوں و دکانداروں کے ریٹوں میں زمین آسمان کا فرق
تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا طوفان بے قابو ہا چکا ہے جبکہ تاجر حضرات کی من مانیاں جاری ہیں جس کا جو دل چاہے کرتا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں سرکاری ریٹوں اور تاجروں کے ریٹوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
سبزی منڈی میں آج کی ریٹ لسٹ کے مطابق بھی ںہت زیادہ فرق ہے جن میں آلو ریٹ لسٹ کے مطابق 90 کلو مگر سیل 120، 130 روپیہ فی کلو
پیاز ریٹ لسٹ کے مطابق 60 روپیہ کلو مگر سیل 70،80 روپیہ فی کلو فروخت کئے جا رہے ہیں
لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پتہ نہیں کہاں ریٹ چیک کر رہے ہوتے ہیں کیونکہ ان کا ورک صرف فوٹو سیشن تک محدود ہوتا ہے باقی عملی طور پر کچھ بھی نہیں -

سرکاری طور پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی
قصور
سرکاری اداروں میں کرونا ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی جاری
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں نادرا آفس نے کرونا ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں سائلین کی اسٹیڈیم کے ساتھ لمبی لائنیں لگ گئیں تاہم انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے نیز سست روی کی وجہ سے نادرا کا عملہ عوام کو سہولت دینے میں مکمل ناکام ہوچکا آفس کے باہر مرد عورتیں بچے بوڑھے سب نادرا رجسٹریشن کے نام پر زلیل و خوار ہونے لگے حکومت کرونا کی وجہ سے سکول تو بند کر رہی مگر مختلف شعبہ جات میں ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کروا سکی شہریوں نے ڈی سی قصور اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

چوریوں ڈکیتیوں کا راج پولیس بے بس
قصور
الہ آبا میں چور ڈاکو بے لگام پولیس مال کمانے میں مصروف متاثرین کا ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں امن و امان کی صورتحال کافی مخدوش ہو چکی ہے چوریاں ڈکیتیاں ہر روز ہو رہی ہیں جن سے لوگ سخت پریشان ہو کر رہ گئے ہیں گزشتہ دن الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ سے پی ٹی آئی کے صدر کے بکرے چوری ہو گئے
چوروں نے بکروں کے باڑے کے تالے توڑ کر بکرے نکالے اور جاتے ہوئے چھ چھوٹے بکرے راستے میں بانسوں میں چھوڑ گئے
بکروں کو تین چار کلومیٹر پیدل لے جانے کے بعد سوڈیوال قصور روڈ پر لوڈر رکشے میں لوڈ کر کے لے گئے
وارداتوں کے سلسلے سے لوگ خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں جبکہ عوامی رائے کے مطابق پولیس چوروں ڈاکوؤں کے سامنے بے بس نظر آ رہی ہے
لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ امن و امان کی فضاء قائم ہو سکے -

قصور میں وارداتیں تسلسل سے جاری
قصور
وارداتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری، لوگ سخت پریشان ،ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق حویلی تیلیاں والی رائیونڈ قصور حددو تھانہ راجہ جنگ میں مہر امجد اور مہر زاہد ولد ولد حاجی امانت کے گھروں میں گزشتہ رات ڈکیتی کی واردات 3 تولے طلائی زیور 50 ہزار نقدی اور دیگر سامان لے کر فرار ہونے لگے تو زاہد کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا پولیس کے پہنچنے تک ڈاکو جن کی تعداد 10 سے 12 تھی اپنے زخمی ساتھی کو لے کر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےپولیس اور دیگر اداروں نے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کردی ہے واضع رہے چند ماہ سے قصور اور گردونواح میں وارداتوں کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے -

قصور کے مشہور چوک کا نام بدل دیا گیا
قصور
للیانی اڈہ قصور کا نام بدل کر ختم نبوت چوک رکھ دیا گیا
تاجروں و شہریوں کی للیانی اڈہ کی بجائے ختم نبوت چوک لکھنے و پکارنے کی ہدایت
تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور و پر رونق چوک للیانی اڈہ کا نام بدل کر ختم نبوت چوک رکھ دیا گیا ہے تاجروں و شہریوں نے مشترکہ طور پر اس کا نام تبدیل کیا ہے اور تحصیل میونسپل کارپوریشن میں اس کی نام تبدیلی کا اندراج بھی کروا دیا ہے جبکہ تاجروں و شہریوں نے لوگوں سے استدعا کی ہے کہ اس چوک کو للیانی اڈہ کی بجائے ختم نبوت چوک لکھا و پکارا جائے
واضع رہے قصور کا یہ قدیم ترین چوک پہلے للیانی اڈہ نزد نزد کھیم کرن ٹرک اڈہ کے نام سے مشہور تھا
دکانداروں کا کہنا ہے کہ ہم مسلمان ہیں اور ہمارے چوکوں چوراہوں کے نام بھی اسلامی ہونے چاہئیں