Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • فیکٹریوں کا سیاہ دھواں،بیماریوں اور سموگ میں اضافہ

    فیکٹریوں کا سیاہ دھواں،بیماریوں اور سموگ میں اضافہ

    قصور
    کوٹ رادھاکشن میں فیکٹریوں کے زہریلے دھویں سے سموگ میں اضافے کیساتھ لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے،شہریوں کی انتظامیہ سے کاروائی کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن کے نواح میں واقع فیکٹریاں فضائی آلودگی میں اضافہ کرنےلگیں ہیں فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا سیاہ دھواں سموگ کا باعث بننے لگا ہے سخت عدالتی و حکومتی احکامات کے باوجود فیکٹری مالکان بدستور زہریلے سیاہ دھوئیں کو کنٹرول نہیں کررہے ہیں سموگ کی وجہ سے شہریوں میں آنکھ ناک اور گلہ خراب سمیت سانس کی بیماریوں کے میں اضافہ ہو رہا ہے
    محکمہ ماحولیات کی نااہلی و ملی بھگت سے فیکٹری مالکان نے اپنے بوائلرز کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل نہیں کیا جس سے علاقے بھر میں فیکٹریوں کی تعداد کافی ذیادہ ہے جو سموگ میں اچھا خاصا اضافہ کر رہی ہیں
    شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کا اعلان

    دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کا اعلان

    قصور
    الہ آباد میں آج جمعہ کی نماز کےفوری بعد دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جامع مسجد قدس چوک الہ آباد میں فری بلڈ گروپ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا
    تفصیلات کے مطابق آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے فوری بعد دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد کے زیر اہتمام مسجد قدس میں ایک فری بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نوجوان کے بلڈ گروپ کی کراس میچنگ کی جائے گی اور ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا
    دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی کے صدر قاری یسین عابد نائب صدر چوہدری ہشام اللہ اور انچارج بلڈ ڈونیشن حافظ بلال نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے زیادہ سے زیادہ بلڈ ڈونیٹ کریں تاکہ کسی کی جان بچائی جا سکے نیز جنہوں نے پہلے کراس میچنک کروا کر اپنا بلڈ گروپ معلوم نہیں کیا وہ آج ہم سے اپنی کراس میچنگ کروا کر اپنا بلڈ گروپ معلوم کرکے خون عطیہ کریں اور انسانیت کے کام آئیں واضع رہے کنگن پور اور گردونواح میں 43 سے زائد تھیلیسیمیا کے مریض بچے ہیں جنہیں دارالاسلام ویلفیئر سوسائٹی الہ آباد بھی بلڈ ڈونیٹ کرتی ہے اب تک الہ آباد میں اس سوسائٹی کی طرف سے سینکڑوں لوگوں کو بلڈ ڈونیٹ کیا جا چکا ہے مذید لوگوں کے فلاحی کام بھی یہی سوسائٹی کرتی ہے

  • شیخ وسیم کی بیوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    شیخ وسیم کی بیوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    سابق ایم این اے کی بیوی و موجودہ ایم این اے کی والدہ وفات پا گئیں،نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی
    تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ لاہور و سابقہ
    ایم این اے میاں شیخ وسیم اختر کی اہلیہ اور موجودہ
    ایم این اے میاں سعد وسیم
    مسلم لیگ ن کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے رات وفات پاگئی تھیں
    مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح 10 بجے عید گاہ میں ادا کر دی گئی ہے
    جنازے میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی جن میں سیاستدان،وکیل،صحافی اور عام شہریوں نے شرکت کی

  • آلو 130 روپیہ کلو کر دیئے گئے

    آلو 130 روپیہ کلو کر دیئے گئے

    قصور
    پتوکی سبزی منڈی میں آرھتیوں کی مانیاں جاری
    عوام پریشان آلو 130 روپیہ کلو
    تفصیلات کے مطابق پتوکی سبزی منڈی میں بااثر آڑھتیوں نے من پسند ریٹوں پر سبزیوں کی فروخت شروع کردی ڈیوٹی مجسٹریٹ بھی اس مافیا کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام جبکہ مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بھی ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام
    صرف چھوٹے دوکانداروں کے چالان کرکے کاروائی کی جاتی ہے سبزی منڈی میں ہر چیز کے ریٹ سرکاری ریٹ سے ڈبل ہیں ہر روز اڑھتی کسی بھی سبزی کا ذخیرہ کرکے مصنوعی مہنگائی کرتے ہیں کبھی پیاز تو کبھی ٹماٹر کا زخیرہ کرکے مصنوعی مہنگائی کی جاتی ہے اور غریب عوام کا خون چوسا جاتا ہے آج آڑھتیوں نے آلو کا زخیرہ کرکے 130روپے کلو آلو کی فروخت ہول سیل ریٹ پر کر دی ہے جبکہ چھوٹے دوکاندار آلو 140/150روپے کلو میں سیل کررہے ہیں جبکہ آج کا سرکاری ریٹ آلو کا 80 روپے کلو ہے ڈیوٹی مجسٹریٹ اور مارکیٹ کمیٹی چئیرمن بھی ان مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہیں غریب عوام جائے تو کدھر جائے جبکہ سہولت بازار میں عوام کو سہولت نام کی کوئی چیز نہیں ملتی غریب عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر عوام کو سہولت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • 17 رکنی ڈکیت گینگ کے آگے پولیس بھی بے بس لوگ انتہائی پریشان

    17 رکنی ڈکیت گینگ کے آگے پولیس بھی بے بس لوگ انتہائی پریشان

    قصور
    گزشتہ رات 17 رکنی ڈکیت گینگ نے کہرام مچا دیا حاجی پارک قصور میں گھروں کا صفایا کرکے ملحقہ گاؤں میں داخل ہو کر مذید تین گھروں کو لوٹا اور چلتے بنے ،پولیس کی طرف سے مساجد میں اعلانات لوگ گھروں میں رہیں باہر نا نکلیں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے شہریوں کا جینا دو بھر ہو گیا گزشتہ رات ہولیس چوکی کھارہ تھانہ صدر کے بلکل سامنے ہوئی جس میں 17 کے قریب بے نقاب جبکہ صرف ایک نقاب پوش ڈاکوؤں نے حاجی پارک کھارا روڈ نزد ایکسپورٹ سکول قصور شہر کہ جس کے صرف 200 میٹر فاصلے پر تھانہ صدر کی پولیس چوکی کھارا ہے ،میں 17 مسلح ڈاکوؤں نے اقبال الیکٹریشن اور اس کے بیٹے کو اس وقت گھر کے باہر یرغمال بنا لیا جب وہ گھر کو تالا لگا کر شادی میں جانے لگے تھے ڈاکوؤں نے گھر سے قیمتی چیزیں لوٹیں اور ساتھ ہی واقع گھر سی آئی ڈی ملازم محمد سلیم ولد بشیر قوم راجپوت کے گھر میں داخل ہو کر واردت کرکے مذید ساتھ والے گھر ڈاکٹر اسلام کے گھر داخل ہو کر مصروف واردات ہو گئے اور اپنا کام ختم کرکے قصور بائی پاس کراس کرکے موضع کھارا کی جانب روانہ ہو گئے جہاں انہوں نے محمد قاسم انصاری کو یرغمال بنا لیا جس نے کھیتوں کو پانی لگایا ہوا تھا اسے زدوکوب کیا اور گاؤں میں داخل ہو کر مذید تین گھروں میں واردات کرتے رہے اتنے میں پچھلی واردات کی اطلاع متاثرین نے پولیس کو کر دی تھی جنہوں نے سارے علاقے کی ناکہ بندی کر رکھی تھی
    پولیس کو شک گزرا کہ ڈاکو اس قریبی گاؤں میں موجود ہیں تو انہوں نے مساجد میں اعلانات کراو دیئے کہ کوئی بھی گھر سے باہر نا نکلے اور گاؤں کو حصار میں لے لیا مگر گاؤں کا رقبہ زیادہ ہونے اور اہل دیہہ کی طرف سے دفاعی فائرنگ کے نتیجے میں ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
    عینی شاہدین کے مطابق ڈاکوؤں کے پاس کوئی سواری نا تھی اور وہ سب مسلح تھے
    اس خطرناک ترین اور بڑی واردات کے بعد شہر قصور اور قریبی دیہات میں سخت خوف و ہراس کی فضاء قائم ہو چکی ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ کھارا بائی پاس پر ناکہ لگا ہوتا تو ڈاکو بائی پاس سے سوا کلومیٹر دور فاصلے پر واقع گاؤں کا رخ نا کرتے واضع رہے کھارا گاؤں کی آبادی لگ بھگ 28 ہزار ہے اور یہ رقبے و آبادی کے لحاظ سے قصور کا سب سے بڑا گاؤں ہے اور شہر سے کم ترین فاصلے پر بھی واقع ہے جہاں پولیس کا ناکہ ہوتا ہے مگر جب بھی واردت ہوتی ہے ناکہ غائب ہوتا ہے رواں برس اس راستے پر درجنوں وارداتیں ہو چکی ہیں مگر پولیس تھانہ صدر ناکہ لگانے کی بجائے تھانے کے اندر رہنا پسند کرتے ہیں جس سے لوگ انتہائی پریشان ہیں اور خود کو انتہائی غیر محفوظ تصور کرتے ہیں
    متاثرین نے آئی جی پنجاب،آر پی او شیخوپورہ ریجن،ڈی پی او قصور سے جلد سے جلد گینگ کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرعام منشیات فروشی،پولیس خاموش تماشائی

    سرعام منشیات فروشی،پولیس خاموش تماشائی

    قصور
    سرعام منشیات فروشی و پرچی جوا پولیس خاموش تماشائی لوگ پریشان نسل تباہ ہونے لگی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن کے علاقے رکن پورہ گلی نمبر 9 10 11 بھسر پورہ گلی 4 گلی مائی اللہ رکھی مسجد بھسر پورہ میں سر عام منشیات فروشی کا دھندہ جاری جس سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی ہے جبکہ دوسری جانب میچ پرچی جوا کا دھندہ بھی سرعام گلی نمبر 9 اور دیگر علاقوں میں جاری ھے تھانہ بی ڈویژن پولیس مکمل طور پر جرائم کا خاتمہ کرنے میں ناکام ھو چکی ھے شھریوں کا اظہارِ تشویش جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی ھے
    باثوق ذرائع سے کہا جارھا ھے کہ پولیس باقاعدگی سے منشیات فروشوں اور پرچی جوا کروانے والوں سے حصہ وصول کرتی ھے شھریوں کا ڈی پی او قصور اور آر پی او شیخوپورہ پورا ریجن سے مطالبہ ھے تھانہ بی ڈویژن میں فرض شناس افیسر کو تعینات کیا جائے اور علاقے میں جرائم کی شرح بڑھنے پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے

  • نجی ہسپتال لوگوں کیلئے وبال جان

    نجی ہسپتال لوگوں کیلئے وبال جان

    قصور
    نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے لوگوں کی زندگیوں کو وبال جان بنا دیا
    بائی پاس کے قریب بھٹی انٹرنیشنل ٹرسٹ ہسپتال کے مالکان اور انتظامیہ کا روڈ پر نا جائز قبضہ لوگوں کا گزرنا محال ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نجی ہسپتال نے لوگوں کی زنگیاں اجیرن بنا دی ہیں رائیونڈ قصور روڈ نزد قصور بائی پاس کے قریب بھٹی انٹرنیشنل ٹرسٹ ہسپتال کے مالکان اورب ھٹی ٹرسٹ ہسپتال کی انتظامیہ نے کئی سالوں سے روڈ کی سرکاری جگہ پر محکمہ ہائی وے قصور کے آفیسران کی ملی بھگت سے ناجائز غیر قانونی پارکنگ بنا کر قبضہ کر رکھا ہے جس کی بدولت روڈ پر گزرنے والے مسافروں کو روزانہ کی بنیاد پرشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی وے قصور کے بااختیار آفیسرز نے بھاری رشوت لے کر بھٹی انٹرنیشنل ہسپتال کو نا جائز اور غیر قانونی پارکنگ کی سرکاری جگہ ٹھیکے پر دے رکھی ہے ہسپتال کی اس غنڈہ گردی پر شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ،ڈی سی قصور منظر جاوید علی سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ غیر قانونی پارکنگ کا قبضہ ختم کروا کر زمہ دارن کے خلاف فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے

  • تمام مسالک کا یک جان ہو کر فرانس سے احتجاج

    تمام مسالک کا یک جان ہو کر فرانس سے احتجاج

    قصور
    قصور میں پرسوں 13 نومبر کا جمعہ المبارک ناموس رسالت کیلئے منایا جائے گا جس میں تمام مسالک یک جان ہو کر فرانس کے خلاف احتجاج کرینگے اور گورنمنٹ سے فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کرینگے
    تفصیلات کے مطابق فرانس کی حالیہ گستاخی پر پوری عام دنیا سراپا احتجاج ہے پرسوں ضلع بھر میں 13 نومبر کا خطبہ جمعہ ناموس رسالت پر دیا جائے گا اس کے بعد سارے مسالک یک جان ہو کر فرانس کے خلاف اپنے اپنے علاقوں سے احتجاجی ریلیاں نکالیں گے جس میں گورنمنٹ آف پاکستان سے فرانس کے سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کرنے کیساتھ سرکاری طور پر فرانس سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا جائیگا واضع رہے تمام مسالک نے مشترکہ طور پر فرانس کے خلاف ریلیوں کا انعقاد کیا ہے

  • نئے ایس ڈی او کا اعلان بجلی چور پریشان

    نئے ایس ڈی او کا اعلان بجلی چور پریشان

    چونیاں
    چونیاں کے نواحی شہر الہ آباد میں واپڈا سب ڈویژن الہ آباد ویسٹ کے نئے ایس ڈی او عبد الرشید غازی نے چارج سنبھال لیا تمام اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کی بل ڈیفالٹرز ،چوری و دیگر محکمانہ امور پر تبادلہ خیال کیا اور تفصیلات حاصل کرنے کے بعد عوام کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ فوری داد رسی کی ہدایت کی ۔اور ملازمین کو بجلی چوری کے خلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں اپنی سب ڈویژن میں بجلی چوری کی بالکل اجازت نہیں دونگا اور بجلی چوروں کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اس موقع پر واپڈا یونین کے عہدیداران ۔رائے مشتاق کھرل ۔ملک حمید چیئرمین۔رانا امتیاز ۔اور چوہدری ارشد نے ایس ڈی او واپڈا عبدالرشید غازی کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہنا تھا کہ ھم واپڈا کے تمام ملازمین کے ساتھ مل کر آپ کو واپڈا کی بہترین کار کردگی اور بجلی چوری کے خلاف بھرپور سپورٹ اور کردار ادا کریں گے

  • پولیس ناکام وارداتیں آسان لوگ پریشان

    پولیس ناکام وارداتیں آسان لوگ پریشان

    قصور
    تھانہ الہٰ آباد میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر
    ایس ایچ او الہٰ آباد ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام
    تفصیلات کیمطابق ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے لوٹ لیئے گئے موضع اچلکے کے رہائشی محمد افضل سے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ڈاکووں نے گن پوائینٹ پر نقدی تین لاکھ روپے اور موبائل چھین لئے
    اسی طرح سریسر ہٹھاڑ کی رہائشی حنیفاں بی بی سے نامعلوم ڈاکووں نے گن پوِائینٹ پر مچھلی منڈی الہٰ آباد کے قریب پونا تولہ طلائی زیور اور نقدی رقم 10,000روپے چھین لی
    الہٰ آباد محلہ جامعہ رحمانیہ کی رہائشی نجمہ بی بی کے گھر کا نامعلوم ملزمان نے صفایا کر دیا اور گھر کا تمام سامان لے اڑے
    قلعہ ناتھا سنگھ کا رہائشی سعید احمد بنک سے ایک لاکھ روپے نکلوا کر الہٰ آباد سے گھر واپس جا رہا تھا جسکو نامعلوم ڈاکووں نے گن پوائینٹ پر روک کر ایک لاکھ پندرہ سو روپے چھین لیئے
    متاثرین کا کہنا ہے کہ تھانہ الہٰ آباد میں درخواستیں دیئے کئی روز گزر گئے تاحال مقدمات درج نہیں کئے گئے ہیں
    اہل علاقہ نے DPO قصور۔IG پنجاب سے تھانہ الہٰ آباد میں ذمہ دار آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔تاکہ ان کے جان و مال محفوظ ہو سکے