قصور
پنجاب آرمز برانچ میں مینوئل آرمز لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ 31 /12/2020 تک بڑھا دی گئی
اس کے بعد پرانے مینوئل بک لائسنس منسوخ ہو جائینگے
تفصیلات کے مطابق پنجاب آرمز برانچ نے مینوئل بک لائسنس کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کی تاریخ بڑھا دی ہے اب پرانی لائسنس 31 دسمبر تک جمع کروا کر نئے کمپیوٹرائزڈ لائسنس حاصل کئے جا سکتے ہیں
واضع رہے کہ 2015 سے پرانے آرمز مینوئل بک لائسنسوں کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا جس میں ابتک متعدد بار تاریخ بڑھائی گئی ہے اس سے قبل 31 مئی آخری تاریخ تھی مگر کرونا وباء کے پیش نظر دفتر بند ہونے کی وجہ سے ایک بار پھر تاریخ بڑھا دی گئی ہے اس کے بعد پرانے لائسنس منسوخ تصور ہونگے
Tag: قصوریات
-

اسلحہ لائسنس کمپیوٹرائزڈ کروانے کی تاریخ میں توسیع
-

پولیس نے رقم واپس کر دی
قصور
چھانگا مانگا میں ایس ایچ او کامران شہزاد کی بڑی کاروائی ،دوران ڈکیتی چھینی گئی نقدی رقم اور قیمتی موبائل مالک کے حوالے کر دئیے
تفصیلات کے مطابق کے مطابق 26 دن قبل گلانوالہ کا رہائشی محمد رضوان موضع دو بلاک کی طرف سے چونیاں جا رہا تھا کہ راستہ میں چار اسلحہ بردار نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک کر رضوان سے دو عدد ٹچ موبائل فون اور 36000 ہزار روپیہ نقدی رقم لوٹ لی تھی
جس پر تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او کامران شہزاد نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کیا اور انہیں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے ایک ٹچ موبائل اور نقدی رقم بر آمد کر کے مدعی کے حوالے کر دی
اس موقع پر ایس ایچ او کامران شہزاد سندھو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے تھانہ چھانگا مانگا پولیس دن رات انتھک محنت اور لگن سے کرائم کے خاتمے میں لگی ہوئی ہے وہ دن دور نہیں جب تھانہ چھانگا مانگا کی حدود سے کرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کر دیا جائے گا ، متاثرہ شخص اور اسکے اہلخانہ نے پولیس کی جانب سے دی جانے والی ریکوری پر ایس ایچ او کامران شہز اد اور قصور پولیس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بہترین کار کردگی پر خراج تحسین پیش کیا -

پولیس کی بڑی کاروائی،خطرناک ملزم گرفتار
قصور
چونیاں پولیس کی بڑی کاروباری خطرناک اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیا،اہل علاقہ کا اظہار اطمینان
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ایس ایچ او ظہیر عالم شاہ نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے مشہور مقدمہ قتل کا ملزم گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا اور کہا کہ دیگر پانچ ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا
ایس ایچ او کے مطابق ملزمان نے پانچ ماہ قبل لیاقت اسلحہ دکان والے کو دن دیہاڑے مین سڑک پر فائرنگ کر کے قتل کیا تھا اور بھاگ گیا تھا جس سے علاقے میں خوف پیدا ہو گیا تھا -

شدید ٹریفک جام رہنا معمول،سڑک ون وے کرنے کا مطالبہ
قصور
رائیونڈ قصور روڈ پر ٹریفک کا اژدہام ،راجہ جنگ،راؤ خان والا سے گزرنا محال ہو گیا، رات کے وقت گزرنا محال
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ پر شدید ترین ٹریفک رہنا معمول بن گیا ہے سڑک کی کل چوڑائی 22 سے 25 فٹ ہے جبکہ ٹریفک انتہائی زیادہ ہے خاص طور پر صبح و رات کے وقت سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ مانگا منڈی و سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں درجنوں گاڑیاں قصور سے لیبر کو لے کر جاتی ہیں جن کے صبح کے اوقات تھوڑے مختلف ہیں مگر رات کو تقریبآ سبھی گاڑیاں بیک وقت ہی نکلتی ہیں جس سے سڑک پر گاڑیاں ہی گاڑیاں ہو جاتی ہیں جبکہ کوئی بھی ٹریفک کنٹرول موجود نہیں ہوتا جس کے باعث راجہ جنگ و راؤ خان والا میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جس سے وہاں کے رہنے والے لوگ سخت پریشان ہیں
لوگوں نے بہت زیادہ ٹریفک کے باعث آئے روز ہوتے حادثات کی وجہ سے سڑک کو ون وے کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریفک کی بلا تعطل روانی کے ساتھ ساتھ حادثات میں بھی کمی ہو سکے -

ایک ماہ میں 50 افراد کو کتوں نے کاٹ کیا
قصور میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی بدولت آوارہ کتوں کی بہتات،آئے روز کتے لوگوں کو کاٹنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے کتوں کی بہتات ہو گئی ہے عرصہ دراز سے کتوں کو مارنے والی دوائی نہیں ڈالی گئی جس قصور میں آوارہ کتوں نے 3 بچوں کو کاٹ لیا ہے
لواحقین آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لاتے ہیں تو اکثر ویکسین نا ہونے کا رونا رویا جاتا ہے
گذشتہ ایک ماہ کے دوران 50 سے زائد افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ آوارہ کتوں کو تلف کرے -

قصور میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری
قصور میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری تاہم پولیس نے 4 سالہ معصوم بچی کا اغوا کار گرفتار کر بچی کو بازیاب کروا لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور پولیس کی بروقت کاروائی سے 4 سالہ بچی کا اغوا کار چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے
کیسر گڑھ کی رہائشی مسمات شمائلہ کی 4 سالہ بچی کو ملزم صفدر نے اغوا کر لیا تھا
جس پر تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ڈی ایس پی صدر اشفاق کاظمی کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتار کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملزم صفدر کو ٹریس کر لیا جو کہ جمبر کے قریب دوران سپیشل ناکہ بندی گرفتار ہوا جس بچی مناہل کو برآمد کر لیا گیا ہے
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے تعلقات استوار کرنے کے انکار پر شمائلہ بی بی کی بچی کو اغوا کیا تھا -

پمپ سے پیٹرول خرید کر خود کو آگ لگا لی
قصور
بھلو سٹاپ کے نزدیک نوجوان نے پیٹرول پمپ سے پیٹرول خرید کر خود کو آگ لگا لی ،شناخت نہیں ہو سکی
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں فیروز پور روڈ پر واقع بھلو سٹاپ کے قریب 8 بجے کے قریب غوث جیلانی پیٹرول پمپ پر ایک نوجوان آیا جس نے عملہ سے بوتل میں تیل لیا اور پیٹرول پمپ کے تھوڑا دور جا کر خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی
ریسکیو و پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں
تاہم نوجوان کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی -

قصور ہسپتال میں اندھیر نگری چوپٹ راج
قصور ڈی ایچ کیو قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج ،ہسہتال و ضلعی انتظامیہ سکون کی نیند سو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین میں کھانے پینے کی مضرِ صحت اشیاء کی سرِعام فروخت جاریہے منرل واٹر کے نام پر انتہائی غیر معیاری پانی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے
جبکہ ضلعی و ہسپتال انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے
کنٹین کنٹریکٹر نے اپنایا دوہرا معیار بنا لیا ہے جس کے تحت ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں و افسرانِ بالا کو خوش رکھنے کیلیے معیاری مشروبات و کھانا فراہم کر رہا ہے
جبکہ دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين کو انتہائی غیر معیاری مضرِ صحت اشیاء مشروبات فروخت کرنے میں پیش پیش ہے
ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين نے ضلعی انتظامیہ سے کیا ہے کہ مضرِ صحت مشروبات و اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر اس کنٹین ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ منسوخ کیا جائے -

فروٹ منڈی کے تاجر رو پڑے
قصور
سہولت بازار الہ آباد میں فروٹ لگانے والے انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے خلاف پھٹ پڑے منافع کی بجائے روزانہ مالی نقصان ہونے لگا
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے عوام کے لئے لگائے گئے سہولت بازار میں فروٹ لگانے والے مالی نقصان پر دھائی دینے لگے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے فروٹ مہنگا ملتا ہے اور یہاں سہولت بازار میں ہمیں رعائیتی نرخوں پر بیچنا پڑتا ہے ہمیں یا تو سبزی فروٹ منڈی سے آڑھتیوں سے آڑھت معاف کرائی جائے اور کچھ سبسڈی دی جائے ہمیں روزانہ سات سو سے ایک ہزار روپے مالی نقصان ہو رہا ہے اور ھم منڈی کے مقروض ہو رہے ہیں اگر یہاں سہولت بازار میں ریڑھی نہ لگائیں تو انتظامیہ ہماری ریڑھیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں ھم مجبور ہیں ہمیں فوری ریلیف دیا جائے ورنہ ھم فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے -

ڈی ایچ کیو میں تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد
قصور تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر لائیق چوہدری ،ڈاکٹرز ،نرسیز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور قصور کی سیاسی سماجی شخصیت نے بھی شرکت کی
تفصیلات کے مطابق پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز قصو کے صدر جناب غلام حید سینئر نائب صدر قدیر گڈو انفارمیشن سیکرٹری شبیر سندھو چیف کوآرڈینیٹر اسد جمیل سینئر وائس چیئرمین ذیشان اور باقی تمام عہدے داران کی جانب سےفرانس میں کئے گئے گستاخانہ خاکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فرانس سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں
اور نعرے لگائے
گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا