قصور میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی بدولت آوارہ کتوں کی بہتات،آئے روز کتے لوگوں کو کاٹنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی نااہلی سے کتوں کی بہتات ہو گئی ہے عرصہ دراز سے کتوں کو مارنے والی دوائی نہیں ڈالی گئی جس قصور میں آوارہ کتوں نے 3 بچوں کو کاٹ لیا ہے
لواحقین آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے بچوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں لاتے ہیں تو اکثر ویکسین نا ہونے کا رونا رویا جاتا ہے
گذشتہ ایک ماہ کے دوران 50 سے زائد افراد کو آوارہ کتوں نے کاٹ لیا
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ آوارہ کتوں کو تلف کرے
Tag: قصوریات
-

ایک ماہ میں 50 افراد کو کتوں نے کاٹ کیا
-

قصور میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری
قصور میں بچوں کے اغواء کا سلسلہ جاری تاہم پولیس نے 4 سالہ معصوم بچی کا اغوا کار گرفتار کر بچی کو بازیاب کروا لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور پولیس کی بروقت کاروائی سے 4 سالہ بچی کا اغوا کار چند گھنٹوں میں گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کروا لیا گیا ہے
کیسر گڑھ کی رہائشی مسمات شمائلہ کی 4 سالہ بچی کو ملزم صفدر نے اغوا کر لیا تھا
جس پر تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ڈی ایس پی صدر اشفاق کاظمی کی زیر نگرانی ملزم کی گرفتار کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی اور پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے ملزم صفدر کو ٹریس کر لیا جو کہ جمبر کے قریب دوران سپیشل ناکہ بندی گرفتار ہوا جس بچی مناہل کو برآمد کر لیا گیا ہے
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملزم نے تعلقات استوار کرنے کے انکار پر شمائلہ بی بی کی بچی کو اغوا کیا تھا -

پمپ سے پیٹرول خرید کر خود کو آگ لگا لی
قصور
بھلو سٹاپ کے نزدیک نوجوان نے پیٹرول پمپ سے پیٹرول خرید کر خود کو آگ لگا لی ،شناخت نہیں ہو سکی
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں فیروز پور روڈ پر واقع بھلو سٹاپ کے قریب 8 بجے کے قریب غوث جیلانی پیٹرول پمپ پر ایک نوجوان آیا جس نے عملہ سے بوتل میں تیل لیا اور پیٹرول پمپ کے تھوڑا دور جا کر خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی
ریسکیو و پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں
تاہم نوجوان کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی -

قصور ہسپتال میں اندھیر نگری چوپٹ راج
قصور ڈی ایچ کیو قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج ،ہسہتال و ضلعی انتظامیہ سکون کی نیند سو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کی کنٹین میں کھانے پینے کی مضرِ صحت اشیاء کی سرِعام فروخت جاریہے منرل واٹر کے نام پر انتہائی غیر معیاری پانی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے
جبکہ ضلعی و ہسپتال انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے میں مصروف ہے
کنٹین کنٹریکٹر نے اپنایا دوہرا معیار بنا لیا ہے جس کے تحت ہسپتال میں تعینات ڈاکٹروں و افسرانِ بالا کو خوش رکھنے کیلیے معیاری مشروبات و کھانا فراہم کر رہا ہے
جبکہ دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين کو انتہائی غیر معیاری مضرِ صحت اشیاء مشروبات فروخت کرنے میں پیش پیش ہے
ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقين نے ضلعی انتظامیہ سے کیا ہے کہ مضرِ صحت مشروبات و اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پر اس کنٹین ٹھیکیدار کا کنٹریکٹ منسوخ کیا جائے -

فروٹ منڈی کے تاجر رو پڑے
قصور
سہولت بازار الہ آباد میں فروٹ لگانے والے انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے خلاف پھٹ پڑے منافع کی بجائے روزانہ مالی نقصان ہونے لگا
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے عوام کے لئے لگائے گئے سہولت بازار میں فروٹ لگانے والے مالی نقصان پر دھائی دینے لگے ان کا کہنا ہے کہ ہمیں منڈی سے فروٹ مہنگا ملتا ہے اور یہاں سہولت بازار میں ہمیں رعائیتی نرخوں پر بیچنا پڑتا ہے ہمیں یا تو سبزی فروٹ منڈی سے آڑھتیوں سے آڑھت معاف کرائی جائے اور کچھ سبسڈی دی جائے ہمیں روزانہ سات سو سے ایک ہزار روپے مالی نقصان ہو رہا ہے اور ھم منڈی کے مقروض ہو رہے ہیں اگر یہاں سہولت بازار میں ریڑھی نہ لگائیں تو انتظامیہ ہماری ریڑھیاں اٹھا کر لے جاتے ہیں ھم مجبور ہیں ہمیں فوری ریلیف دیا جائے ورنہ ھم فاقہ کشی پر مجبور ہو جائیں گے -

ڈی ایچ کیو میں تحفظ ناموس رسالت ریلی کا انعقاد
قصور تحفظ ناموس رسالت کے سلسلے میں ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر لائیق چوہدری ،ڈاکٹرز ،نرسیز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شرکت کی اور قصور کی سیاسی سماجی شخصیت نے بھی شرکت کی
تفصیلات کے مطابق پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز قصو کے صدر جناب غلام حید سینئر نائب صدر قدیر گڈو انفارمیشن سیکرٹری شبیر سندھو چیف کوآرڈینیٹر اسد جمیل سینئر وائس چیئرمین ذیشان اور باقی تمام عہدے داران کی جانب سےفرانس میں کئے گئے گستاخانہ خاکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور حکومت وقت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ فرانس سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں
اور نعرے لگائے
گستاخ رسول کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا سر تن سے جدا -

لائیو سٹاک کی گھر گھر جا کر ویکسینیشن
قصور
محکمہ لائیو سٹاک کا جانوروں میں گل گھوٹو بیماری سے بچاؤ کیلئے گھر گھر جا کر ویکسین لگانے کا عمل جاری
تفصیلات کے مطابق قصور محکمہ لائیو سٹاک یوسی اوڑارہ میں سی وی ڈی کے زیر اہتمام جانوروں میں گل گھوٹو بیماری سے بچاؤ کی ویکسین گھر گھر جا کر مفت لگائی جا رہی ہے تاکہ گل گھوٹو کی بیماری کو پھیلنے سے روکا جا سکے
مویشی پال لوگوں نے محکمہ لائیو سٹاک قصور کا شکریہ ادا کیا ہے کہ ٹیمیں ان کے گھروں میں آکر مفت ویکسینیشن کر رہی ہیں -

ریسکیو 1122 کا ماہانہ اجلاس ،اہم فیصلے
قصور
ڈسٹرکٹ ریسکیو سروس 1122 کا ماہانہ اجلاس کل ہوا
تفصیلات کے مطابق کل 4 نومبر کو ریسکیو سروس کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کی سربراہی میں اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کے تمام اسٹیشن انچارجز نے شرکت کی اور ایمرجنسی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے خصوصی ہدایت جاری کی گئیں
ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ عوام کو بہتر ریسکیو سروس کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے نیز دوران کانفرنس بتایا گیا کہ پچھلے ماہ اکتوبر کے مہینے میں 1862 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا جن میں 761 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ہوئے جبکہ میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 749 رہی، لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے 55 واقعات رونما ہوئے
ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود نے کہا کہ ریسکیو 1122 عوام کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہے -

چونیاں شہر میں کراچی جیسا ماحول لوگ پریشان
قصور
چونیاں شہر کراچی جیسا بن گیا بھتہ مافیا کی شریف شہریوں کو بھتہ دینے کیلئے فون کال اگر بھتہ نہ ملا تو تمہارے بچوں کی بوری بند لاشیں کسی گندے نالے سے ملے گی شریف شہری پریشان اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق چونیاں سٹی کراچی شہر جیسا بن گیا ہے آئے روز کرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ دن شریف شہری فاروق جو کہ پیشہ کے لحاظ سے ایک سرکاری ملازم ہے کے گھر کے نمبر پر اس نمبر 03204886937 سے کال موصول ہوئی کہ ابھی میرے اس موبائل اکاؤنٹ نمبر پر بھتہ بھیجو ورنہ میں تمہارے بیوی بچوں کو قتل کر کے لاشیں بوری میں ڈال کر کسی گندے نالے میں پھینک دو گا مجھے تمہارے بیوی بچوں کی سکول اور کام کاج کے سلسلے میں گھر سے آنے جانے کی تمام صورتحال کا پتہ ہے اور میں انہیں کب لاپتہ کر دو گا تمیں پتہ بھی نہیں چلے گا شریف شہریوں کی طرف سے اس واقعہ کی پرزور مزمت کی گئی ہے اور تھانہ سٹی چونیاں میں پولیس کو شریف شہری کی طرف سے تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او قصور، آر پی او رینج شیخوپورہ، اور تمام قانون نافذ کرنے اداروں سے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے -

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بھٹہ مالکان کی موجیں
قصور
محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ قصور سموگ أگاہی کرکے بے فکر ہو کر سو گئی،انتظامیہ نے بھٹے بند کروائے بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیئے اور ماحولیات انسپیکٹروں و ضلعی انتظامیہ کی جیبیں بھر کر بھٹے چلا لئے مگر عوام کو اینٹیں مہنگی و سموگ ہی ملا
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سموگ پر کنٹرول رکھنے کیلئے قصور میں بھی دو ماہ کیلئے بھٹہ خشت کو بند کیا گیا تھا تاکہ سموگ میں کمی ہو سکے جس پر بھٹے بند کرکے بھٹہ مالکان نے لوگوں کو مہنگی اینٹیں فروخت کرنا شروع کر دیں تھیں اب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹروں کی جیبیں بھر کر سرعام بھٹے چلانے شروع کر دیئے ہیں جس سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے
بھٹہ مالکان کی مہنگی اینٹوں کی فروخت سے موجیں جبکہ عوام کو مہنگی اینٹیں اور سموگ ہی مل پا رہا ہے اس پر لوگوں نے ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کے ریٹ کنٹرول کروائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے نیز رشوت خور ضلعی انتظامیہ اور ماحولیات انسپیکٹروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے