قصور کی تحصیل چونیاں میں سرکاری بس اسٹینڈ 8 سال کے بعد فعال کر دیا گیا جبکہ بھاری ٹریفک کی شہر میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید کی ہدایت پر سرکاری بس اسٹینڈ کو فعال کیا گیا ہے جبکہ
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے سرکاری بس اسٹینڈ کو 8 سال کے بعد فعال کروا دیا گیا
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 10 گاڑیوں کو داخلے اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 7 دن کے لئے بند کر دیا مذید
بھاری ٹریفک کو شہر کے اندر داخل ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی گئی
3 بلاکنگ پوائنٹس نزد چونیاں بائی پاس قائم کر دئیے گئے ہیں سرکاری بس ٹرمینل پر ٹرانسپورٹرز کو بنیادی ضروریات کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے سرکاری بس اسٹینڈ پر ٹرانسپورٹرز کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا
ٹریفک پولیس نے بھاری ٹریفک کی روک تھام کے لئے 3 پوائنٹس پر ناکے بھی لگا دیئے ہیں
ٹریفک پولیس بھاری ٹریفک کو بذریعہ بلاکنگ پوائنٹس متبادل راستوں کی جانب گامزن کر رہی ہے
Tag: قصوریات
-

8 سال بعد بس اسٹینڈ فعال
-

کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار
قصو
اینٹی کرپشن لاہور ریجن B کا قبضہ مافیا کے خلافِ کامیاب آپریشن کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا لیتفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے قصور کے نواحی گاؤں بگری ضلع قصور میں 209 کنال سرکاری اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کروا ہے
خانقاہ صدقی شاہ سے ملحقہ محکمہ اوقاف کی ملکیت سرکاری اراضی کو واگزار کروایا گیا ہے جس پر محمد حسین وغیرہ عرصہ دراز سے ناجائز قابض تھے
واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 4کروڑ روپے سے زائد ہے
اینٹی کرپشن نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ ملکر آپریشن کیا
وسیم سعید سندھو ڈائریکٹر ریجن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناجائز قابضین سے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں کر رہے ہیں -

زہر کا ٹیکہ لگا کر مارنے پر خوف
قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خوف کی فضا پیدا کر دی گئی زہر کا ٹیکہ لگا کر مارنے کی افواہ
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کے ڈر سے آؤٹ ڈور مریضوں کی تعداد میں زبردست کمی دیکھی جا رہی ہے بلکہ ایمرجنسی مریضوں میں بھی یہی ڈر پایا جاتا ہے اور یہ ڈر ڈالنے والے کوئی اور نہیں بلکہ اسی ہسپتال میں تعینات وہ ڈاکٹرز ہیں جو اپنے پرائیویٹ کلینک پر بھی پریکٹس کرتے ہیں جن میں ہر مرض کے ماہر ڈاکٹر وسیم اعجاز خود ایم ایس ڈاکٹر لیئق اور کئی دیگر ڈاکٹرز نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو کرونا وائرس میں مبتلا کرکے قرنطینہ میں ڈال کر حکومت کی’ظرف سے دیئے گئے کروڑوں کے فنڈ خورد برد کئیے اور اب اپنے کلینکس میں بیٹھ کر ڈر کے مارے مریضوں سے نوٹ کما رہے ہیں ہسپتال میں اپنے ماتحت عملے کے ذریعے یہ افواہ بھی پھیلا رکھی ہے کہ ہسپتال میں داخل کرونا وائرس کے مریضوں کو ٹیکہ لگا کر ابدی نیند سلا دیا جاتا ہے ان ڈاکٹرز کے خلاف قانون کے مطابق انکوائری کرکے ضابطے کی کارروائی کی جائے -

صحافی و ادیب علیم شکیل وفات پا گئے
قصور
بابائے صحافت قصور محترم علیم شکیل علالت کے بعد دنیا فانی سے کوچ کر گئے
تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت قصور جناب علیم شکیل صاحب آج رات تقریبا 12 بجے انتقال فرما گئے علیم شکیل کچھ عرصہ سے علیل تھے اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں زیر علاج رہنے کے بعد ان کو حالت بگڑنے پر جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا تھا جہاں وہ آج رات خالق حقیقی سے جا ملے
مرحوم کی صحافتی خدمات نئے صحافیوں کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے پنجابی زبان میں کئی مشاہرے کئے اور غزلوں و شعروں کے مجموعے پر کتب بھی لکھیں
قصور کی صحافی برادری نے ان کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے -

سوشل میڈیا پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والا
قصور
چونیاں پولیس کی بڑی کاروائی لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والا گروہ گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کے حکم پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کی بڑی کارروائی لڑکیوں کی نازیبا تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والہ گینگ گرفتار کر لیا گیا ہے جو کہ کم عمر لڑکوں پر مشتمل ہے اس بارے لوگوں نے میڈیا ہر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعظم پنجاب، وزیر اعلیٰ پنجاب، آر پی او شیخوپورہ رینج اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تمام اعلیٰ افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔ تاکہ ایسے بے غیرت لوگ دوبارہ کسی شریف انسان کا گھر برباد نہ کر سکیں -

بلدیہ نے ڈاکٹروں کے کاروبار تیز کرنے کی ٹھان لی
قصور
کوٹ اسلام پورہ قصور میں بلدیہ نے لوگوں کو بیمار کرکے ڈاکٹروں کے کاروبار چلانے کا فیصلہ کر لیا 3 ہفتوں سے گندگی کوڑا کرکٹ سڑکوں پر ،انتظامیہ سو گئی، پورے محلے میں بدبو کا راج بیماریاں جنم لینے لگیں
تفصیلات کے مطابق کوٹ اسلام پورہ سٹی قصور میں بلدیہ قصور نے لوگوں کو بیمار کروا کر ڈاکٹروں کے کاروبار تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے
اہلیان محلہ نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے صفائی کا عملہ گندگی اٹھانے نہیں آیا جس سے ہر طرف بدبو پھیل رہی ہے اوپر سے برسات کا موسم ہے جس سے گندگی میں کیڑے بننا شروع ہو گئے ہیں بلدیہ کا عملہ چائے پانی کے بغیر کام نہیں کرتا اور اوپر سے مہنگائی و لاک ڈاؤن سے لوگ مالی مشکلات کا شکار ہیں ایسے میں بلدیہ اہلکاران کو رشوت کیسے دی جائے آئے روز کی بارش سے کوڑا کرکٹ لوگوں کے گھروں میں برسات کے پانی کے ساتھ داخل ہو جاتا ہے
اہل محلہ نے ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی صحت کا خیال کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ اور گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں اور کرپٹ و راشی عملہ صفائی کو معطل کرکے نئے ایماندار عملہ کو تعینات کیا جائے -

سانحہ چونیاں کے ملزم کو سزا
قصور
سانحہ چونیاں کے ملزم کو سزا سنا دی گئی لوگوں کا سزا پر اظہار اطمینان لوگوں کی طرف سے سرعام پھانسی کا بھی مطالبہ
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے سانحہ چونیاں کے ملزم سہیل شہزاد کو بچے علی حسنین سے زیادتی اور قتل کیس میں 3 بار سزائے موت کی سزا سنا دی ہے
ملزم کا فیصلہ کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سنایا گیا انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چونیاں پولیس نے بچوں سے زیادتی اور قتل کے الزام میں چالان پیش کر رکھا تھا اس کیس کی پوری سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی گئی عدالت نے گواہوں کے بیانات اور وکلاء کے دلائل کے بعد ملزم پر جرم ثابت ہونے پر اس کو تین بار سزائے موت کی سزا سنا دی ۔فیصلہ جیل میں سنایا گیا ملزم کو اس سے قبل زیادتی فیضان نامی بچے کے ایک کیس میں تین دفعہ سزائے موت اور تیس لاکھ جرمانہ کی سزا ہو چکی ہے ملزم کے خلاف چونیاں پولیس نے دوہزار انیس میں مقدمہ درج کیا تھا۔ -

چائلڈ پروٹیکشن پر اہم پیش رفت
قصور
ڈی جی چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ اور ڈی سی قصور منظر جاوید علی کے زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو بینش فاطمہ ڈپٹی کمشنر قصورمنظر جاوید علی کے زیر صدارت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر ایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورو حمیرا ارشاد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد کاشف ڈوگر،ڈی ایس پی لیگل شیخ فیاض، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد جواد، ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن محمد عدنان لقمان، فوکل پرسن زرتاب راجہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں چائلڈ رائٹس اور چائلڈ ابیوز کے خاتمے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اورآئندہ کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع قصور میں تمام محکمہ جات ملکر چائلڈ ابیوز اور چائلڈ رائٹس کیلئے کام کرینگے تا کہ بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے علاوہ شہریوں کو چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جائیگا -

خودکشیوں میں خطرناک حد تک اضافہ
قصور
کاروباری پریشانیاں،مہنگائی بے روزگاری اور امن و امان کی خراب صورتحال کے پیش نظر ملک میں خود کشیوں میں اضافہ ہو گیا کل پتوکی میں پیٹرول پمپ مالک نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
تفصیلات کے مطابق کل پتوکی میں واں آدھن روڈ پر نزد سنیارہ والا بھٹہ کے قریب واقع پی ایس او پیٹرول پمپ کے مالکان نے خودکشی کرلی
پتوکی پٹرول پمپ کے مالکان نے اپنے دفتر کے اندر اپنے سر میں اپنے ہی پسٹل سے گولی ماری
ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ مذکورہ شحض کافی دنوں سے پریشان تھا -

پولیس ناکام، ڈاکوؤں کی جیت
قصور
تھانہ الہ آباد کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا آئے روز ڈاکو تاجروں سمیت عوام کو لوٹنے میں مصروف کل الہ آباد کے نواح تلونڈی غلہ منڈی میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ،تاجر برادری نے ڈاکو راج کے خلاف قصور دیپالپور روڈ بلاک کر دیا
تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں سے تھانہ الہ آباد کی حدود میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے تاجروں اور عوام کا جینا محال بنا دیا ہے آئے روز ڈکیتی و چوری ہونا معمول بن گیا ہے کل بھی غلہ منڈی تلونڈی کے آڑھتی یاسر اور خالد الہ آباد کے نجی بینک سے رقم لیکر تلونڈی آرہے تھے کہ 3 مسلح نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے غلہ منڈی کی حدود میں لوٹ لیا ڈاکو ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر دندناتے فرار ہوگئے 15 پر کال کرنے سے مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاجر برادر ی کا آئے روز ڈکیتی چوری نہ رکنے پر روڈ بلاک کرکے احتجاج