Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • اشتہاری گینگ گرفتار

    اشتہاری گینگ گرفتار

    قصور
    کوٹ رادھا کشن پولیس کی کاراوائی مزاحمت پر تاجر کو قتل کرنے والے بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار

    تفصیلات کے مطابق کوٹرادھاکشن پولیس کی بڑی کاروائی میں ڈکیتی معہ قتل، شاپ رابری، ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی ڈیڑھ درجن کے قریب وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے تین ارکان گرفتار کر لئے گئے ہیں
    ملزمان موٹرسائیکل پر سوار ہو کرضلع قصور اور لاہور میں سٹریٹ کرائم اور شاپ رابری کی وارداتوں کے دوران موبائل فون اور نقدی چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے 16عدد موبائل فون، موٹرسائیکل اور تین عدد پسٹل برآمد ہوئے ہیں
    ملزمان بلال عرف بلالی، شہزاد اور جاوید اوڑھ نے پچھلے سال 22دسمبر کو تھانہ نواب ٹاؤن لاہور کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر موبائل شاپ کے مالک علی عباس کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جبکہ اس قبل ملزمان نے سال 2012 میں تھانہ کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ہاؤس ڈکیتی کی واردات کی تھی جس میں اشتہاری چلے آرہے تھے.
    خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر ڈی پی اوقصور زاہدنواز مروت کی ایس ایچ او کوٹرادھاکشن رائے ناصر اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے

  • بس ٹرمینل یا بھوت بنگلہ

    بس ٹرمینل یا بھوت بنگلہ

    قصور
    نیو بس ٹرمینل چونیاں کی آڑ میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چونیاں کا غریب شہریوں کیساتھ لاکھوں روپے کا فراڈ سوالیہ نشان بن چُکا ھے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نیو بس ٹرمینل بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ھے۔ ناقص میٹریل سے بنی دُکانوں کے فرش،دیواریں اور لینٹر پھٹ چُکے ھیں۔ سابقہ چٸیرمین چونیاں، ڈی سی قصور ، اے سی چونیاں ودیگر اعلٰی افسران کی نیو بس ٹرمینل پہ بے حسی نے عوام کو مایوس کر دیا۔ تحصیل میونسپل کمیٹی چونیاں نے دُکانوں کی الاٹمنٹ کا ڈرامہ رچا کے لوگوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا ھے جس کو تقریبًا 5 سال سے زاٸد کا عرصہ ھو چُکا ھے۔ چونیاں و گِرد و نواح کے صحافیوں نے اِس ایشو کو بارہا الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پہ اُجاگر کیا لیکن انتظامیہ کے سر پہ جوُں تک نہیں رینگی۔ اسسٹنٹ کمِشنر چونیاں عدنان بدر کی آمد پر شہریوں کو اُمید کی کِرن نظر آٸی تھی کہ اب شاٸد اِس معاملے کا کوٸی بہتر حل ضرور نکلے گا۔ بدقسمتی سے عدنان بدر صاحب نے بھی سابقہ افسران کی روایت کو برقرار رکھتے ھوٸے نیوبس ٹرمینل کی بحالی کو اللّہ تعالٰی کے سپُرد کر دیا۔ دُکانوں کی الاٹمنٹ کے نام پر شہریوں سے لٸے گٸے لاکھوں روپے کا کوٸی والی وارث نہیں۔۔
    لوگوں نے عدنان بدر صاحب کے متعدد اچھے کاموں کو دیکھتے ھوٸے ل اِس ایشو پر بھی اچھی اُمیدیں لگاٸی ہیں کہ خدارا اس معاملے پر خصوصی توجہ دیتے ھوٸے کوٸی مثبت حل نکالیں یا پھر شہریوں سے الاٹمنٹ کے وقت لی گٸی رقم واپس کروا دیں۔

  • ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق

    ایک اور ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق

    قصور
    کوٹ رادہاکشن میں 29 سالہ ڈاکٹر میں کرونا کی تصدیق ہسپتال 3 روز کیلئے سیل
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواح میں ایک بی ایچ یو میں تعینات 29 سالہ ڈاکٹر محمد احمد رؤف میں کرونا کی تصدیق ہو گئی جسے انتظامیہ نے فوری طور پر قرنطینہ منتقل کرکے باقی عملے کے ٹیسٹ لے کر ہسپتال کو 3 دن کیلئے سیل کر دیا ہے
    مذید آس پاس کے لوگوں کے بھی ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں

  • خرچ 900 آمدن 880

    خرچ 900 آمدن 880

    قصور
    ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے تعاون کی اپیل کر دی قصور سے رائیونڈ ٹویوٹا ہائی ایس وین کا آنے جانے کا خرچ 900 روپیہ جبکہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ کرایہ اور ایس او پیز پر سواریاں بٹھا کر ٹوٹل کرایہ 880
    تفصیلات کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے گورنمنٹ سے مدد مانگ لی ہے ایس او پیز اور 20 پرسنٹ کرایہ میں کمی کیساتھ ٹرانسپورٹرز سخت پریشان ہیں ٹرانسپورٹرز نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم رائیونڈ سے قصور کا کرایہ 50 روپیہ لیتے تھے جبکہ 22 سواریاں بٹھاتے تھے اب گورنمنٹ کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق 50 فیصد سواریاں کم بٹھانی ہیں اور کرایہ 20 فیصد کم لینا ہے تو اس لحاظ سے رائیونڈ سے قصور آنے جانے میں گاڑی کا فیول 800 روپیہ اور 100 روپیہ اڈہ پرچی کا ہو گا جبکہ فی سواری سے 40 روپیہ کرایہ لینا ہوگا تو کل رقم ہمیں سواریوں سے 880 روپیہ ملے گی جبکہ صرف فیول اور اڈہ فیس کی مد میں 900 روپیہ خرچ ہوگا باقی گاڑی کی مرمت اور کنڈیکٹر ڈرائیور کی دیہاڑی الگ سے ہو گی لہذہ گورنمنٹ ہم پر رحم کرتے ہوئے اڈہ فیس معاف کرکے ساتھ تھوڑی بہت مالی معاونت کرے تب ہمارے گھروں کے چولہے جلینگے ورنہ ہم گاڑیاں روڈ پر نہیں لا سکتے

  • ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

    ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال

    قصور
    چونیاں کے نواحی گاؤں کیتن خورد میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں کیتن خورد میں زمین کے تنازعہ پر مخالفین نے ایک دوسرے پر ڈنڈے چلا دیئے ڈنڈے چلنے سے دو خواتین سمیت نو افراد زخمی ھو گئے لوگوں نے لڑائی کی اطلاع پولیس کو دی پولس نے موقع پر پہنچ کر قابو پایا اور زخمیوں کو بذریعہ ریسکیوں 1122 ہسپتال منتقل کیا پولیس کے پہنچنے پر دونوں پارٹیوں کے افراد بھاگ نکلے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

  • راشن رائس ملز سے

    راشن رائس ملز سے

    قصور
    چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم دین میں المحسن رائس ملز کے مالک اور ضلع قصور رائس ملز ایسوسی ایشن کے صدر ملک محسن نذیر نے مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کر کے یہ ثابت کیا کہ اس دنیا میں ایسے درد دل رکھنے والے افراد بھی موجود ہیں جو غریبوں کا خیال رکھتے ہیں
    گزشتہ دنوں ضلع قصور کی تمام رائس ملز مالکان کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور ملک محسن نذیر منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستحق افراد کو رائس ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان کے مہینے میں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو راشن دیا جائے راشن دینے حوالے سے تقریباً پچاس لاکھ روپے کا رائس ملز ایسوسی ایشن کے طرف سے فنڈ اکٹھا کیا گیا فنڈ اکٹھا کرنے کا مقصد رمضان کے مقدس مہنے میں مستحق خاندانوں کے گھروں میں فی گھر 3 ہزار روپے کا راشن بیگ تیار کر کے بھیجا گیا جس میں چاول آٹا گھی چینی چاے مرچ دالیں شامل ہوں
    جس کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی نگرانی میں کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر صاحب نےاپنے طور پر راشن پہنچانے کے حوالے سے مختلف ٹیمیں تشکیل دی ان ٹیموں کا مقصد اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مستحقین کو تلاش کرنا اور ان تک یہ راشن پہنچانا اور الحمدللہ یہ راشن مستحق افراد میں شفاف طریقے سے راشن تقیسم کرنے کاسلسلہ جاری ہے

  • 54 دنوں بعد کچھ خوشی کچھ ہیجان

    54 دنوں بعد کچھ خوشی کچھ ہیجان

    قصور
    54 دنوں بعد سڑکوں اور چہروں پر کچھ کچھ رونق کچھ پریشان
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی 24 مارچ سے پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند تھی تاہم آج سے پبلک ٹرانسپورٹ روڈ پر آنے کی اجازت ملی ہے تقریبا 54 دنوں سے پبلک ٹرانسپورٹ بند تھی ٹرانسپورٹ کے چلائے جانے پر کچھ تو خوش ہیں جبکہ کچھ ٹرانسپورٹرز کافی پریشان بھی ہیں کیونکہ گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہی گاڑیاں چلائی جا سکیں گی اس تناظر میں بہت سے ٹرانسپورٹرز اس لئے ہریشان ہیں کے زیادہ فاصلے پر سواریاں بٹھانے سے ڈیزل کا بھی خرچ مشکل سے پورا ہو گا اوپر سے کنڈیکٹر،ڈرائیور کی دیہاڑی اور اڈا فیس الگ سے ہے اسے لئے قصور میں ابھی تک بہت کم ٹرانسپورٹ شروع ہوئی ہے مگر چند ٹرانسپورٹرز جن کی ذاتی گاڑیاں ہیں ان کا کہنا ہے کہ اتنے دنوں سے بے روزگار تھے کچھ نا کچھ تو بچے گا ہی جس سے گھر کا چولہا چلتا رہے گا

  • موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

    قصور میں موٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار کر لئے گئے کئی موٹر سائیکلیں برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر سی آئی اے قصور پولیس کی کاروائی پر
    موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شانی موٹرسائیکل چور گینگ کے تین ارکان کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے
    ملزمان ذیشان عرف شانی، صدام اور بابر عرف بھولی نے موٹرسائیکل چور گینگ قائم کیا ہوا تھا
    ملزمان شہر قصور اور اسکے گردونواح میں پبلک مقامات پر موٹرسائیکل چوری کرتے تھے ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • محکمہ کی نااہلی سے نہر ٹوٹ گئی بڑا نقصان

    محکمہ کی نااہلی سے نہر ٹوٹ گئی بڑا نقصان

    قصور
    کھڈیاں خاص کے نواحی گاؤں کنھگرانوالہ اور ہمیے والا سے ملحقہ نہر محکمہ انہار کی نااہلی کی وجہ سے پانی کے تیز بہاؤکے باعث ٹوٹ گئی جس سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئں
    تفصیلات کے مطاب کھڈیاں خاص کے نواح کھنگرانوالہ اور ہیمے والس سے ملحقہ نہر محکمہ انہار کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے اچانک ٹوٹ گئی جس سے سینکڑوں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئی ہیں جس بات کرتے ہوئے
    متاثرہ کسانوں کا کہنا تھا کہ نہر کا کنارہ رات 8 بجے ٹوٹ گیا تجا مگر اب تک محکمہ انہار کا کوئی آفسر نہ آیا محکمہ انہار کے ملازمین عوام کے ٹیکسز سے گھروں میں بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں اور ہمارا لاکھوں کا نقصان ان کی بدولت ہو گیا ہے لہذہ محکمہ انہار کے ملازمین کو نوکری سے برخاست
    کیا جائے اور ہمارے نقصان کا ازالہ کیا جائے

  • متعکفین محروم مارکیٹوں میں ہجوم

    متعکفین محروم مارکیٹوں میں ہجوم

    قصور
    متعکفین سخت پریشان مساجد انتظامیہ کی جانب سے اعتکاف کرنے کی اجازت نا ملی زیادہ تر لوگوں نے گزشتہ طاق رات بھی گھر میں ہی گزاری
    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی جانب سے مساجد میں ایس او پیز پر عمل درامد کروانے کیلئے امام مساجد صاحبان نے متعکفین کو مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی جس پر نیت اعتکاف کرکے مساجد کا رخ کرنے والے سخت مایوس اور پریشان ہوئے ضلع بھر کی چند ایک مساجد میں ہی ایک سے دو متتعکف ہی اعتکاف کر رہے ہیں ورنہ لوگ گھروں میں ہی اعتکاف بیٹھ گئے ہیں جبکہ دوسری جانب مساجد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کی طرف سے مساجد میں ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے ہم پر بہت پریشر ہے اس لئے متعکفین کو مسجد میں اعتکاف کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ لوگ مساجد میں وضو کرکے منہ ہاتھ صابن سے دھو کر داخل ہوتے ہیں پھر بھی مساجد میں سخت پابندیاں ہیں جبکہ منڈیوں،مارکیٹوں اور گلیوں بازاروں میں لوگ ایک دوسرے کیساتھ جڑے ہوئے ہوتے ہیں وہاں کوئی ایس او پیز لاگوں نہیں ہوتے لہذہ گورنمنٹ مساجد کی بجائے ان جگہوں پر زیادہ توجہ دے مساجد سے شفاء ملتی ہے بیماری نہیں