قصور
پتوکی میں جگہ جگہ فحاشی کے اڈے قائم ہو گئے جس سے نوجوان نسل تباہ ہونے لگی شہری پریشان
تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر میں جگہ جگہ فحاشی کے اڈے قائم ہو چکے ہیں جہاں شریف گھرانوں کی مجبور اور سکول و کالج کی لڑکیوں کو ورغلا کر ان فحاشی کے اڈوں پر انکی عزت تار تار کی جانے لگی ہے ان فحاشی کے اڈوں کی نائیکہ اتنی با اثر ہیں کہ پولیس انکے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں اس بارے شہریوں میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
پتوکی کے شریف شہریوں اور سول سوسائٹی نے ان اڈوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی اپیل کی ہے
Tag: قصوریات
-

فحاشی کے اڈوں کی بھرمار
-

سمیع الرحمن کے انصاف کیلئے معززین علاقہ متحد
قصور
حافظ قرآن مقتول سمیع کے والد سے سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری واقعہ پر دکھ کا اظہار اور تعاون کی یقین دہائی گورنمنٹ سے جلد سے جلد ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کل مشہور سماجی شخصیات پروفیسر سیف اللہ خالد ،حاجی عبدالغفار منصور اور دیگر معززین علاقہ کے علاوہ سردار محمد حسین ڈوگر نے کھڈیاں خاص میں شہید ہونے والے حافظ سمیع الرحمان کے والد محترم قاری خلیل الرحمن سے اظہارِ تعزیت کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر اے ایس پی قصور حنان صاحب ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں خاص حاجی اشرف اور سردار محمد حسین ڈوگر رہنما پاکستان تحریک انصاف موجود تھے
معززین نے حکومت وقت سے جلد سے جلد ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا -

مرغی کی اڑان پر لوگ پریشان
قصور شہر میں عید کے تیسرے روز بھی بعد بھی چکن کے ریٹ میں ہوشربا اضافہ
قصور شہر میں سرکاری ریٹ 260 روپے ہے جبکہ دوکاندار حضرات 300 روپے فی کلو کے حساب سے چکن سیل کرنے میں مصروف ہیں جس سے لوگ سخت پریشان ہیں
رائیونڈ شہر میں پرائس کنٹرول کا عملہ غائب شہریوں کو لوٹنے کے لیے دکانداروں کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے
قصور کے شہریوں کا اسسٹنٹ کمشنر اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے مطالبہ ہے کہ چکن کے ریٹس کو کنٹرول کیا جائے تاکہ غریب اور دیہاڑی دار لوگ بھی مرغی کا گوشت کھا سکیں -

وزیر اعلیٰ پنجاب قصور واقعے پر برہم
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا قصور کے علاقے کھڈیاں میں حافظ قرآن طالبعلم کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ میں ملوث گرفتار ملزم کو قانون کے تحت عبرتناک سزا دینے کا فیصلہ مذید کہا کے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا عمل جلد سے جلد مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیاجائے کیونکہ معصوم طالبعلم کو نا حق قتل کرنے والا ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے اور
مقتول حافظ قرآن کے غمزدہ خاندان کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے میں یقین دلاتا ہوں کہ مقتول کے لواحقین کو انصاف فراہم کر کے دم لونگا
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا مقتول طالبعلم کے اہل خانہ سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا -

اسلامی جمیعت طلبہ کا بڑا اعلان
قصور
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا اعلامیہ حافظ سمیع اللہ کے قاتل کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔ مرکزی ترجمان
مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر میر نے کارکنان جمعیت ایف ایس سی کے طالب علم حافظ سمیع اللہ کا پولیس کانسٹبل معصوم علی
کے ہاتھوں قتل پر پرزور مذمت ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کےاس سفاک درندے کانسٹیبل کو فی الفور پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے ۔قانون کے رکھوالوں کی ہی قانون دشمنی معاشرے کے لئے کسی ناسور سے کم نہیں، واقع کی تفصیلات دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ قصور کھڈیاں کے علاقے میں پولیس کانسٹبل کارکن جمعیت حافظ سمیع کو دوستی کونے پر آمادہ کر رہا تھا اور جنسی تعلق رکھنے پر مائل کر رہا تھا حافظ سمیع کے انکار کرنے پر عید کے دوسرے دن صبح صادق میں بھائی کے سامنے اسے گولی مارکر شہید کردیا گیا۔حافظ سمیع اللہ نے ماہ رمضان میں پہلی مرتبہ نماز تراویح کی امامت کی اور قرآن کریم سنایا۔زینب کا واقعہ ودیگر بچوں کے ویڈیو اسکینڈل کی طرح اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات ہمارے معاشرے کے لئے ناسور ہیں۔ جمعیت حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ کانسٹبل کو فی الفور پھانسی دی جائے نہیں تو قصور اور لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں شدید احتجاج شروع کردیں گے۔ -

ٹرین حادثہ 4 افراد جانبحق
قصور
پتوکی گلہن ریلوے پھاٹک پر حادثہ ٹرین کی کار کو ٹکڑ چاروں کار سوار جانبحق حادثہ پھاٹک جلد بند نا کرنے کی بدولت پیش آیا
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں گہلن پھاٹک پر تھوڑی دیر قبل ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں گہلن پھاٹک کر ٹرین کار سے ٹکڑا گئی جس کی بدولت کار میں سوار دو مرد اور دو عورتیں جانبحق ہو گئیں جن کا تعلق موضع گہلن پتوکی سے بتایا گیا ہے حادثہ پھاٹک انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا ٹرین آ رہی تھی مگر پھاٹک کھلا تھا جس پر کار سوار نے جلدی میں گزرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نا ہو سکا
-

عوامی نمائندوں کا کام سرکاری افسر کے نام
قصور
تحصیل چونیاں میں بطور تعینات اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر صاحب نے اپنی ڈیوٹی فرائض کے ساتھ ساتھ علاقہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو عزت دی اور مظلوم بے سہارا کو اپنے گلے لگا کر مٹھائی بانٹی جو کام عوامی منتخب نمائندوں کا تھا وہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے کر دکھایا
تفصیلات کے مطابق عید کے روز اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے لوگوں کے دل جیت لئے عید اور عید کے دوسرے رقز لوگوں کو گلے لگایاں اور ہر غریب و امیر میں عید کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اس قبل بھی کورونا ،لاک ڈاون ہو یا پھر قتل و ناانصافی وہ خود ہر موقع پر خدمت خلق جاری رکھے ہوئے ہیں عدنان بدر صاحب نے عید الفطر کے موقع پر ہر ادارے ہر فرد کے علاوہ پولیس اسٹیشن کی حوالاتوں میں بند ملزمان اورمجرمان کو بھی اسی طرح گلے لگایا جس طرح عام لوگوں کو
عید کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے مٹھائی تقسیم کر کے عوام الناس کے دل جیت لئے اور ایک مثال قائم کر دی ہے -

عید الفطر پولیس پہرے میں
قصور
ضلع بھر میں نماز عیدالفطر قصور پولیس کی سخت کی سخت سیکیورٹی میں ادا کی گئی
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں عیدالفطر کی نماز پولیس جوانوں کے پہرے میں ادا کی گئی اس موقع پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے پولیس کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی
نیز ڈی پی او قصور نے پولیس اہلکاروں کیساتھ پولیس لائن میں نماز عیدالفطر ادا کی اور نماز عید کے بعد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا
اس کے علاوہ قرنطینہ سنٹر میں وبائی مرض سے متاثرہ پولیس ملازمین کو عید کی مبارک دینے ڈی پی ایس سکول میں پہنچ گئے
ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں نیز متاثرہ اہلکاروں میں پھولوں کے گلدستے اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا -

سانحہ کھڈیاں قصور ،لوگ عدلیہ پاکستان پر برس پڑے
قصور
کھڈیاں کے رہائشی حافظ قرآن نوجوان سمیع الرحمن کو قتل کرنے والے پنجاب ہائی وے پولیس کے ملازم معصوم کو کل قصور پولیس نے گرفتار کر لیا مگر لوگ عدلیہ پر برہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل حسین خان والا ،زینب مرڈر کیس اور سانحہ چونیاں کے ملزمان کو سرعام پھانسی ہوتی تو آج یہ دن نا دیکھنے پڑتے
تفصیلات کے مطابق پرسوں عید کے روز قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں بدفعلی نا کرنے پر طیش میں آکر پنجاب ہائے وے پولیس کے حاضر سروس ملازم معصوم علی ولد محمد علی قوم ماچھی سکنہ کوٹ سردار کھڈیاں خاص نے پسٹل 30 بور کا فائر مار کر زخمی کر دیا تھا جسے مقتول کے والد قاری خلیل الرحمٰن نے ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور پہنچایا مگر ہسپتال انتظامیہ نے حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جو کہ جنرل ہسپتال لاہور میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ملزم کو ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر کھڈیاں پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ نمبر 309/20 درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا اس بابت مقامی لوگ عدلیہ پاکستان پر برس پڑے اور لوگوں نے کہا کہ اگر سانحہ حسین خانوالا قصور،زینب مرڈر کیس قصور اور سانحہ چونیاں جیسے واقعات کے ملزمان کو عوامی مطالبے پر سرعام پھانسی دی جاتی تو آج ایک حافظ قرآن نوجوان کو یو قتل نا کیا جاتا
لوگوں نے مذید کہا کے اگر اب بھی عدالت کا کردار وہی رہا تو ایسے واقعات ہوتے رہینگے اور مجبوراً لوگ اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے ہتھیار اٹھا لینگے جو کہ ملک و ملت کے لئے مناسب نا ہوگا لہذہ ماضی کی طرح اس بار بھی لوگوں کے ملزم کو سرعام پھانسی کے مطالبے کو رد نہیں کرنا چاہیے عدالت ملزم کو سرعام پھانسی دے کر اسلامی جج ہونے کا ثبوت پیش کریں -

مضر صحت کولڈ ڈرنکس کی بھرمار لوگ بیمار
قصور
چونیاں، الہ آباد اور تلونڈی میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت غیر معیاری مضر صحت ایکسپائر مشروبات کی سیل بلاخوف جاری
تفصیلات کےمطابق چونیاں کے نواحی علاقوں میں ایکسپائر اور غیر معیاری جوس بوتلیں فروخت ہو رہی ہیں
دکانداروں کے بے رحمانہ وار سے لوگوں کی صحت خراب ہو رہی ہے اور وہ کئی امراض کا شکار ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی نے بھی ایسے بے لگام قاتلوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے لوگوں کی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے گزارش ہے اڈاہ تلونڈی اور گردونواح سمیت تمام دوکانداروں کے اسٹاک کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کریں اور مضر صحت جوس بوتلیں فروخت کرنے والے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں
رفیق ساجد بیورو چیف الہ۔آباد قصور نوائے جنگ برطانیہچونیاں الہ آباد تلونڈی میں محکمہ فورڈاتھارٹی کی مبینہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت غیر معیاری مضر صحت ایکسپائر مشروبات کی سیل بلاخوف خطر سیل ہو رہی ہیں.چونیاں الہ آباد تلونڈی تفصیلات کےمطابق گردونواح میں ایکسپائر یا غیر معیاری جوس بوتلیں فروخت ہورہے ہیں عوام دوکانداروں کے بے رحمانہ وار مضر صحت کا شکار ہیں اور محکمہ فورڈ اتھارٹی نے بھی ایسے بے لگام قاتلوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے گزارش ہے اڈاہ تلونڈی سمیت گردونواح عوام کا مطالبہ ہے طفیل پان سمیت تمام دوکانداروں کا اسٹاک کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کریں مضر صحت جوس بوتلیں فروخت کرنے والے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں