قصور اور گردونواح میں چند دن قبل عمرہ کرکے آنے والوں کی ان کے گھروں میں جا کر سکریننگ کا عمل جاری قرنطینہ ہاؤس قرار
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے محکمہ صحت اور پولیس کی مشترکہ ٹیمیں چند دن قبل عمرہ کرکے آنے والوں کے گھروں میں جا کر ان افراد کی سکریننگ کر رہی ہیں اور سکریننگ کرنے کے بعد اس گھر کے باہر ایک ہدایتی سلپ بھی لگا رہی ہیں جس میں لوگوں کو چند دن کیلئے اس گھر سے زیادہ میل نا رکھیں کی ہدایت کی گئی ہے اور عمرہ کرکے آنے والے افراد کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ بلا ضرورت گھروں سے مت نکلیں تاہم عمرہ کرکے آنے والے افراد میں سے کسی بھی فرد میں کرونا کے تاثرات نہیں پائے گئے
Tag: قصوریات
-

گھر گھر سکریننگ کا عمل جاری تاہم کوئی کیس نہیں
-

تالے توڑ گینگ سر گرم
قصور
چونیاں ڈکیتی چوری کا سلسلہ تھم نہ سکا، تالا توڑ گینگ سرگرم
بلمقابل اسلامیہ سکول کینٹ والی گلی میں سرکاری ٹیچر کے گھر چوری کی واردات
نامعلوم چور تالے توڑ کر نقدی، زیوارات اور دیگر قیمتی سامان لے گئےچونیاں سرکل بھر میں چوریوں، ڈکیتیوں، نوسر بازی اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ عروج پر ہے جس سے شہری سخت پریشان ہیں
-

پینشنرز اور تنخواہ داروں کیلئے خوشخبری
قصور
پینشنرز اور تنخواہ دار سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری
تفصیلات کے مطابق کرونا واٸرس کی وبا کی وجہ سے اس مشکل گھڑی میں پنشنرز اور سرکاری ملازمین تنخواہوں اور پنشن کی وجہ سے بالکل پریشان نہ ہوںبروقت اداٸیگی کے لیے ڈسٹرکٹ اکاٶنٹس آفس قصور مکمل طور پر فنکشنل ہے
اکاؤنٹس آفیسر قصور نے گورنمنٹ کی طرف سے لوگوں کے نام پیغام جاری کر دیا ہے کہ آفیسرز و اسٹاف ڈسٹرکٹ اکاٶنٹس آفس اور محکمہ ڈاک لوگوں کو ان کے گھروں تک رقم پہنچائے گا -

لاک ڈاؤن جاری سول گورنمنٹ کیساتھ فوج تعینات
قصور میں لاک ڈاؤن جاری ہسپتال،کلینکس،پیٹرول پمپ و کھانے پینے کی دکانیں کھلی
تفصیلات کے مطابق قصور میں لاک ڈاؤن جاری ہے سول گورنمنٹ کیساتھ فوج و رینجر بھی معاونت کر رہی ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے ساتھ فوج کے جوان بھی تعینات ہیں جو کہ غیر ضروری سفر کرنے والے شہریوں کو واپس گھروں میں بھیج رہے ہیں جبکہ سبزی،فروٹ،کریانہ و دودھ فروشوں کو پوچھ گچھ کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے پورے شہر میں کریانے،سبزی و پھل ،دودھ دہی اور بیکریاں کھلی ہیں جبکہ دیگر دکانیں بند ہیں ضلعی انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری گھروں سے مت نکلیں اور سودا سلف لینے نکلتے وقت ماسک کا ستعمال کریں -

لاک ڈاؤن بارے اعلامیہ
قصور
چونیاں میں اے سی کی طرف ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ ٹرانسپورٹ چھوٹی یا بڑی شہریابیرونشہر چلانے کی قطعاً اجازت نہیں ہوگی۔
کوئی بھی شخص ایک
شہر یا گاؤں سے دوسرے شہر یا گاؤں غیر ضروری سفر نہیں کر سکے گا ۔موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
بہت ہی ضروری یا خریداری کی صورت میں بمعہ شناختی کارڈ شہر کے اندر موومنٹ کی جا سکے گی اور وہ بھی ماسک کے ساتھ
فروٹ شاپس ۔کریانہ ۔گراسری شاپ ۔ ریڑھی۔پر ایک وقت میں ایک گاہک ہو سکے گا۔ رش کی یا چار سے زائد کی اجازت نہیں ہو گی۔لیکن دکاندار اور گاہک کو ماسک وغیرہ لگانا لازمی ہوگا
ایمرجنسی کی صورت میں ڈاکٹر کے پاس موٹر سائیکل یا گاڑی وغیرہ پر ایک خاتون یا فرد کو بٹھا کر لیجایا جا سکتا ہے۔
شہر کے محلے میں ایک تندور برائے روٹیاں لگانے کی اجازت ہوگی وہاں پر بھی ایک سے زائد لوگ نہیں کھڑے ہو سکیں گے۔ دکاندار اور گاہک کو ماسک لازمی پہننا ہوگاڈاکٹر کے پاس کسی ایمرجنسی کی صورت میں اپنی سواری پر دو افراد جا سکیں گےوہ بھی قریب ترین جگہ پر بمعہ ماسک۔
میڈیا کے ورکنگ جرنلسٹس جن کے پاس اپنا ادارے کا کارڈ ہوگا بمعہ کیمرہ مین اپنی حدود شہر میں رپورٹنگ کر سکے گا ۔
دوسرے شہر میں رپورٹنگ یا سفر کی اجازت نہیں ہوگی
جنازے کی صورت میں کم سے کم گیدرنگ ہوگی ۔اور ایک آدمی دوسرے آدمی سے تین فٹ دوری پر ہو گا اور کم سے کم وقت دیا جائے گا
پٹرول پمپس کھلے ہونگے رش نہیں کوئی دکان نہیں۔ ماسک اور تمام حفاظتی اقدامات اور ایس او پی کے ساتھ
بنک کھلے رہینگے ۔لیکن رش نہیں۔ چار سے زائد افراد اندر یا باہر اکٹھے نہیں ہو سکتےیہ جزوی لاک ڈاؤن 24 مارچ سے 7 اپریل کی رات 12بجے تک ہو گا
کھاد ڈیلر ۔زرعی ادویات آن لائن ۔ اپنی گاڑی پر جا کر سروس مہیاء کی جا سکے گی ۔پبلک کو نمبر شئیر کر دئیے جائیں گے۔ایس او پی کے مطابق۔
آٹا شاپس کھلی رہیں گی ۔ کسی بھی دکان پر رش نہیں کر سکتے دکاندار اور گاہک کا ماسک پہننا ضروری ہوگا۔
خدانخواستہ کسی ایمر جنسی کی صورت میں کسی بڑے شہر میں مریض کو ڈاکٹر کی ہدایت پر شفٹ کیا جا سکے گا۔
کوئی بھی غیر ضروری موومنٹ شہر یا بیرون شہر کی اجازت نہیں ہو گی خلاف ورزی میں گرفتار کر لیا جائے گا۔
اس لاک ڈاؤن کو کافی سارے ادارے مانیٹر کریں گے ۔بلاوجہ گیدرنگ ۔موومنٹ سے گریز کریں صرف اور صرف گھر کے اندر رہیں ۔
-

قصور شہر میں 80 جبکہ دیہات میں 10 فیصد لاک ڈاؤن
قصور شہر میں 80 فیصد لاک ڈاؤن جبکہ دیہات میں سرعام خلاف ورزی
تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں آج صبح 9 بجے کے بعد تقریبا 80 فیصد لاک ڈاؤن ہے جبکہ گردونواح کے دیہات لاک ڈاؤن محض 10 فیصد ہے لوگ کاسمیٹکس،کپڑے،موباہل شاپس کھول کر بیٹھے ہیں جبکہ دفعہ 144 کے تحت 4 سے زائد افراد کا اکھٹے ہونا ممنوع ہے مگر پھر بھی لوگ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور موٹر سائیکلوں کا بھی گاؤں دیہات میں خوب زور شور ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے لوگ گھروں میں بیٹھنے کے گلی محلوں میں گھوم پھر رہے ہیں چونکہ پولیس کی جانب سے ابھی دیہی علاقوں میں فلیگ مارچ نہیں کیا گیا اور دکانیں بھی بند نہیں کروائی گئیں اس لئے لوگ سوچ رہے ہیں شاید دیہات میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں لہذہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس دیہاتوں میں بھی لاک ڈاؤن یقینی بنائے تاکہ حکومتی منشور کو پورا کیا جا سکے -

قصور میں 3 مشتبہ مریض داخل حتمی بات ٹیسٹوں کے بعد
قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں نور پور کے رہائشی کرونا وائرس سے مشتبہ شخص اور ایک فیمیل ٹیچر کیساتھ قادر آباد قصور کے رہائشی کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کرلیا گیا
تفصیلات کے مطابق علی احمد نور پور کا رہائشی اور پیشے سے ڈرائیو ہے جبکہ خاتون فیمیل ٹیچر اور ایک اور مشتبہ شحص قادر آباد قصور کا رہائشی ہے کو آئیسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے جن کے ٹیسٹ آنے پر پتہ چلے گا کہ ان کے ٹیسٹ پازیٹیو ہیں یاں نیگیٹو
پتہ چلا ہے کہ نور پور قصور کے رہائشی علی احمد کا دوست چائنا سے آیا تھا اور علی احمد اس کے ساتھ تین دن مانسہرہ رہا ہے
ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے شک پر ان کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں رپورٹ آنے پر کنفرم ہوگا
مشتبہ کورونا وائرس مریضوں کے ٹیسٹٹ کے نمونہ جات کو لاہور بجھوا دیا گیا ہے -

صحافیوں کا عزم مثبت کردار کی یقین دہانی
قصور
الہ آباد میں صحافیوں کا اجلاس محسن چوہدری کی میزبانی میں چونیاں روڈ پر منعقد ہوا
جس میں صحافیوں کی ایک بڑی بیٹھک ہوئی جس میں الہ آباد میں میڈیا کے حوالے سے اور شہری مسائل کے بارے میں خصوصی نشست کی گئی اور بھرپور انداز میں موجودہ حالات میں اپنا نمایاں اور مثبت کردار ادا کرنے پر اظہار خیال کیا گیا اس سلسلے میں میڈیا کے دوستوں کی مشاورت سوچ بچار کے بعد عوامی پریس کلب الہ آباد کے نام سے بانی و سرپرست چوہدری اختر ضیاء گہلن کی قیادت میں تکمیل ہوا جس میں چئیرمین و بانی چوہدری اختر ضیاء گہلن ۔۔صدر محمد اشفاق ندیم۔سینئر نائب صدر چوہدری جاوید شریف جٹ۔نائب صدر ڈاکٹر ظفر اقبال ۔جنرل سیکرٹری طاہر رضا انصاری ۔ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سردار بلال ڈوگر۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری مہر وسیم یحییٰ۔ اور فنانس سیکرٹری سردار بدرالزمان انفارمیشن سیکرٹری محمد یسین بادل منتخب ہوئے۔۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کر کے علمی ادبی شخصیت جناب نصر خیالی کو چیف کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔چوہدری آصف جلال خاں ایڈووکیٹ۔اور رانا امتیاز خاں ایڈووکیٹ کو لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا۔
تمام صحافیوں نے اس بات کا عزم کیا کہ علاقے میں مسائل کی بھر پور نشان دہی کرینگے -

دکانیں بند شادی بیاہ جاری
قصور اور گردونواح میں دکانیں بند میڈیکل سٹور و کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں کھلی لوگ شادی بیاہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے سے باز نا آئے
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی ہدایت کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردستی دکانیں بند کروائی ہیں مگر میڈیکل سٹور،کلینک،نان بائی،بیکری اور موٹر سائیکل مرمت کی دکانیں کھلی ہیں گورنمنٹ کی طرف سے دفعہ 144 کے باوجود لوگ شادیوں سے باز نا آئے جن میں سے کافی لوگوں کے قصور پولیس نے پرچے بھی کئے ہیں اس کیساتھ سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ کم اور موٹر سائیکلوں و گاڑیوں کا رش ہے لوگ چھٹیوں کے باعث ایک دوسرے کو ملنے جا رہے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک اور تشویشناک صورتحال ہے -

پولیس کی کرونا الرٹ کی خلاف ورزی
قصور پنجاب پولیس نے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کا حکم ہوا میں اڑا دیا
تفصیلات کے مطابق 4 سے 5 افراد کے اکٹھے ہونے کی پابندی کے باوجود 15 کے قریب ملزمان کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا
پتنگ بازی کا سامان بنانے کے جرم میں گرفتار افراد کو کھڈیاں پولیس کچہری لائی
15 کے قریب ملزمان و ملازمین بغیر حفاظتی ماسک کے عدالت میں پیش ہوئے
ملزمان کو ہتھ کڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا