قصور
تھانہ کنگن پور کے ایس ایچ او سید وجیہہ الحسن رضوی نے جامعہ مسجد غوثیہ منڈی کنگن پور میں کھلی کچہری لگائی جس میں کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی کنگن پور کے تاجروں اور شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے جس میں ایس ایچ او تھانہ کنگن پور سید وجیہہ الحسن رضوی نے کہا کہ میں آپ کی خدمت میں دن رات آپ کے ساتھ ہوں آپ غنڈہ عناصر کی نشاندہی کریں میں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کروں گا اور کسی شہری کو کوئی مسئلہ ہو وہ مجھ سے رابطہ کرے شریف شہریوں کے لیے میرے دروازے دن رات کھلے ہیں
Tag: قصوریات
-

مسجد میں کھلی کچہری
-

نومولود کی لاش کچرے سے برآمد
قصور
چونیاں
تھانہ چھانگا مانگا کے علاقہ واں کھارہ میں نومولود بچے کی نعش کچرے کے دھیڑ سے برآمدتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا کو ایک پرائیویٹ شخص نے کال کی کہ نواحی گاؤں واں کھارہ میں کچرا کے ڈھیر میں ایک نومولود بچے کی نعش پڑی ہے، واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی چونیاں شمس الحق درانی اور ایس ایچ او چھانگا مانگا فوری موقعہ پر پہنچے تو ایک نولود بچے کی نعش پڑی تھی جو بظاہر ایک New Born baby تھا جس کو کسی نامعلوم عورت نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے قتل کرکے کچرے کے ڈھیر میں پھینک دیا ہے
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پر ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے اور نامعلوم عورت کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے -

آٹے کیساتھ چینی کا بحران بھی شروع
قصور
آٹے کے بعد اب چینی بھی نایاب ہو گئی ایک دن میں فی توڑا 50 کلو 3500 سے 4000 کا ہو گیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں کل تک چینی کا 50 کلو والا توڑا 500 روپیہ مہنگا ہو گیا نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے ہمیں کل بتایا تھا کہ چینی کل سے مہنگی ہو جائے گی آج ہم جب چینی و دیگر اشیاء خریدنے گئے تو قصور سبزی منڈی کے تھوک کے دکانداروں نے ہمیں فی توڑا 50 کلو والا جو کل 3500 کا تھا آج 4000 میں دیا ہے اور ہمیں کہا جا رہا ہے کہ قیمت میں مذید اضافہ ہو گا لوگوں کا کہنا ہے کہ عجیب بات ہے کہ تھوک کے بڑے بڑے دکانداروں کو کل ہی علم ہو گیا تھا کہ چینی مہنگی ہو جائے گی لوگوں نے مذید بتایا کہ سب تھوک فروش جب دل چاہے ایک میٹننگ کرکے اشیاء کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں لوگوں کی شکایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ہم چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرکے چلے جاتے ہیں ان بڑے تاجروں کو کوئی نہیں پوچھتا
لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے فوری کاروائی کی درخواست کی ہے -

سکردو کا شہید قصور میں دفن
قصور
چند روز قبل سکردو میں برفانے تودے میں دب کر شہید ہونے والے فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
تفصیلات کے کوٹ رادھاکشن قصور کے نواحی گاؤں متا کے رہائشی سپاہی محمد رفیق کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا سپاہی محمد رفیق چند روز قبل سکردو میں برفانی تودے کے نیچے دب کر شہید ہو گیا تھا کل رات گئے ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں متا نزد کوٹ رادہاکشن میں لایا گیا تو پورا علاقہ اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھا فوجی افسران کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی سپاہی محمد رفیق کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا -

پبلک ہیلتھ کا کرپٹ ٹھیکیدار
قصور
محکمہ پبلک ہیلتھ قصور اور ٹھکیدار کی ملی بھگت سے الہ آباد میں فنڈ کا بے دریغ استعمال کیا جانے لگا
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ کے دور میں ٹف ٹائل سے بنے بازاروں کو ختم کر کے پی سی سی بازار بنائے جانے لگے ہیں جبکہ الہ آباد میں ایسے پرانے بازار بھی ہیں جو اب تک نہیں بن سکے نا سیوریج نا سولنگ نا نالیاں اور ایسے بھی بازار ہیں جہاں پبلک ہیلتھ اور ٹھکیداروں کی ملی بھگت سے سے کئی کئی مرتبہ کام ہو چکا ہے
الہ آباد میں مسجدوں سکولوں اور جناز گاہوں کو جانے والے راستے خراب ہیں لیکن کام نہیں ہوا ہے اور نہ ہی غریب آبادی والے بازاروں میں کام ہوا ہے اگر ہورہا ہے تو جہاں امیر لوگ بیٹھے ہیں الہ آباد سے عوامی تنظیموں کا اعلیٰ حکام سےمطالبہ ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ -

عوام اور انتظامیہ میں ٹھن گئی لوگوں نے بڑا فیصلہ کر لیا
قصور
عوام اور حکومت میں ٹھن گئی رائیونڈ قصور روڈ کی تباہ حال حالت پر لوگ تڑپ اٹھے روڈ بلاک کرنے کی دھمکی
تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ کی تباہ حالی پر لوگ عرصہ دراز سے بلک رہے تھے جس پر انتظامیہ نے کان نا دھرے جس سے سڑک اب بلکل ٹوٹ چکی ہے ایسے میں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت گڑھوں میں مٹی ڈال کر انہیں بند کیا ہے مگر ہیوی ٹریفک کی بدولت مٹی ایک دو دن بعد پھر نرم ہو کر کیچڑ میں تبدیل ہو جاتی ہے کل پورے روڈ پر علاقہ مکینوں نے بینرز چھپوا کر لکھوا دیا کہ حکومت اس روڈ کو فوری ڈبل کرے ورنہ ہم اس روڈ کو مکمل بند کر دینگے تاکہ ہر قسم کی ٹریفک معطل ہو جائے تاہم ابھی کوئی حتمی ٹائم نہیں دیا گیا مگر علاقہ مکینوں سے بات کرنے پر ان کے غم و غصے کا اندازہ ہوا ہے کہ وہ سخت اذیت میں ہیں
علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ اس روڈ کو ڈبل کیا جائے ورنہ ہم اس باقی ماندہ روڈ کو بھی جلد بلاک کر دینگے -

100 لیٹر شراب و دیگر منشیات برآمد
قصور تھانہ صدر چونیاں پولیس کی بڑی کاروائی 3 بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر تھانہ صدر چونیاں پولیس کے ایس ایچ او ملک کفایت حسین کھوکھر کا چونیاں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش اشفاق ماچھی سے 15لیٹر دیسی شراب جبکہ ملزم عرفان کو چالو بٹھی 100لیٹر لاہن اور 30 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرلیا اور ملزم علی رضا سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کرکے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا
علاقہ کی سیاسی وسماجی تنظیموں نے ملک کفایت حسین کھوکھر کی منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کو خوب سراہا اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے تھانہ صدر چونیاں پولیس کو شاباش دی ہے -
پتوکی میں وارداتیں عروج پر
قصور
پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ،میگاروڑ پرایک اور واردات، موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکود کان سے گن پوائنٹ پر لیب ٹاپ اور 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق پتوکی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے کل رات میگا روڈ پر ڈکیتی کی ایک اور واردات ہوئی ہے جس میں موبائل شاپ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر ساٹھ ہزار روپے نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے
،15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی، بڑھتی ہوئی وارداتوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،میگا روڈ پر ایک ماہ کے دوران پانچویں واردات ہونے سے لوگوں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے اور لوگ خوف ذدہ دکھائی دیتے ہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں -

الہ آباد شہر جوہڑ میں تبدیل
قصور
الہ آباد شہر جوہڑ میں تبدیل لوگ سخت پریشان پورا شہر بارش نا ہونے کے باوجود بھی تالاب کا منظر پیش کرتا رہتا ہے
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں سب سے زیادہ قیمتی زمین والا شہر الہ آباد المعروف ٹھینگ موڑ تالاب بن چکا ہے چاہے بارش ہو یا نا ہو سیوریج کا پانی لوگوں کو بارش کی یاد دلاتا رہتا ہے محلہ فیصل آباد کوٹ میواتی الہ آباد کے مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ ہمارا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے سیوریج کا پانی ہر وقت گلیوں بازاروں میں کھڑا رہتا ہے جس سے عورتوں بچوں کو سخت پریشانی ہوتی ہے نمازی حضرات گندے پانی سے گزر کر مسجد جاتے ہیں جس سے اکثر اوقات گندے پانی کے چھینٹے ان کے کپڑوں پر پرتے ہیں اس بارے تحصیل انتظامیہ کو بارہا مطلع کیا گیا مگر ان کے کان پر جو تک نہیں رینگی لحاظہ وزیر اعلی پنجاب نوٹس لے کر ہمارا مسئلہ حل کروائیں کیونکہ لگتا ہے کہ ضلعی و تحصیل انتظامیہ نیند کی گولی کھا کر سو چکی ہے -

ریسکیو و میچ ایک ساتھ
قصور
ریسکیو ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا گیاتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ قصور اور تحصیل پتوکی کی ریسکیو ٹیموں کے مابین کرکٹ کا مقابلہ ہوا جس میں دونوں ٹیموں نے اچھی کارکردگی دکھائی تاہم ڈسٹرکٹ قصور کی ٹیم نے میچ جیت کر ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 قصور ڈاکٹر فرزند علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ڈاکٹر فرزند علی کا مزید کہنا تھا کہ کھیل جسمانی فٹنس اور چستی کے لیے ایک صحتمند سرگرمی ہے جو آئندہ بھی جاری رہے گی