Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • پتوکی میں وارداتیں عروج پر

    پتوکی میں وارداتیں عروج پر

    قصور
    پتوکی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا لوگ ڈاکوؤں سے لٹنے پر مجبور
    ملانوالا بائی پاس کے قریب بحرین آٹوز پر تین موٹر سوار مسلح ڈاکووں کی گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ڈاکو 135000 لوٹ کر موقع سے فرار ہوگئے
    ڈاکو راج قائم ہونے سے شہری لٹنے لگے دن ہو یا رات ڈاکو آزادانہ طور پر وارداتوں میں مصروف ہیں گزشتہ کئی روز سے پے در پے وارداتوں سے کاروباری طبقے کیساتھ شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے
    جبکہ پولیس ابھی تک سوراغ لگانے میں ناکام ہے

  • مل آٹا 1640 جبکہ چکی آٹا 2400 فی من فرخت

    مل آٹا 1640 جبکہ چکی آٹا 2400 فی من فرخت

    قصور
    چار دن کی چاندنی پھر اندھیری رات قصور میں آٹے کی پھر مصنوعی قلت شہر کی 3 فلور ملز بے لگام چھوٹے دکانداروں کیلئے مل کے دروازے بند
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں آٹے کا مصنوعی بحران اب بھی جاری ہے قصور شہر کی تین فلور ملز انتظامیہ کے قابو سے باہر ہو گئیں نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے دکانداروں نے بتایا کہ ہم چھوٹے دکانداروں کیلئے اتفاق فلور مل رائیونڈ روڈ نیشنل فلور مل پرانی سبزی منڈی اور مستری فلور مل محلہ جماعت پورہ کے دروازے بند ہیں مل مالکان دو ڈھائی سو توڑا لینے والے بڑے ڈیلڑوں کو آٹا دے رہے ہیں جبکہ ہمیں گیٹ سے ہی توڑوں کی تعداد پوچھ کر کہہ دیا جاتا ہے کہ آٹا نہیں اس لئے ہم آٹا حاصل کرنے سے قاصر ہیں جس سے ہمارے گاہگ خراب ہو رہے ہیں گاہک کہتے ہیں جس سے آٹا لینے اسی سے دوسری اشیاء بھی خرید لینگے جبکہ ایک ڈیلڑ نے بتایا کہ مل ہمیں 397 روپیہ فی توڑا دی رہی ہے جوکہ ہم 410 روپیہ میں فروخت کر رہے ہیں مگر ہماری مانگ کیمطابق ہمیں آٹا نہیں دیا جا رہا جبکہ دوسری جانب چکی مالکان اب بھی 2400 روپیہ فی من کے حساب سے آٹا فروخت کر رہے ہیں جس کی وجہ زیادہ تر لوگوں کا بازاری آٹا نا کھانا ہے کیونکہ مل کے آٹے سے میدہ ،چوکر اور سوجی نکال لی جاتی ہے جس سے زیادہ افراد اسے پسند نہیں کرتے اور چکی کا آٹا کھاتے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چکی مالکان اپنی من مانیاں کر رہے ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے استدعا کی ہے کہ مل مالکان کیساتھ آٹا چکی مالکان کا بھی نوٹس لیا جائے جو لوگوں کو مہنگا ترین آٹا فروخت کر رہے ہیں

  • 10 سال سے اشتہاری ملزم گرفتار

    10 سال سے اشتہاری ملزم گرفتار

    قصور تھانہ الہ آباد کی بڑی کاروائی گجرات کا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس نے 2011 میں درج مقدمہ قتل نمبری 58/11 تھانہ صدر گجرات ضلع گجرات کے ملزم بشارت علی عرف شارا بھٹی سکنہ چک نمبر 16 شرقپور ضلع شیخوپورہ کو گرفتار کر لیا ہے ملزم 2011 سے اشتہاری ہے اور ملک کے کئی اضلاع میں روپوش رہا ہے قصور میں بھی کئی وارداتیں کرنے کا انکشاف ملزم کے ریمانڈ کیلئے آج عدالت پیش کیا جائیگا
    لوگوں نے خوف کی علامت ملزم پکڑنے پر پولیس کو شاباش دی

  • پی ٹی آئی قصور 2 دھڑوں میں تقسیم

    پی ٹی آئی قصور 2 دھڑوں میں تقسیم

    قصور

    پی ٹی آئی قصور دو دھڑوں میں تقسیم ھوگئی پانچ مقامی عہدیداران نے کارکنوں سمیت سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوھدری کے استقبال اور ورکرز کنونشن کا بائیکاٹ کر دیا پی ٹی آئی کھڈیاں سٹی کے سینئر نائب صدر رانا شاھد علی خاں نائب صدر چوہدری فیاض احمد۔ایڈیشنل سیکرٹری جنرل رانا ندیم چنا۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل عظیم عاشر۔ڈپٹی سیکرٹری جنرل دوئم عقیل اسمعیل۔حاجی اعظم اشرف۔طارق بھٹی۔دیگرنظریاتی کارکنان کا کہنا ھے کہ مقامی تنظیم سازی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں۔نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کر کے ذاتی پسند ناپسند کو ترجیح دی گئی۔اور مخصوص لوگوں کو نوازا گیا ہے جن کا پی ٹی آئی سے دور کا بھی واسطہ نہیں دوسری جماعتوں سے آنے والے لوگوں کو تنظیم سازی میں عہدیدار بنا دیا گیا ہے ۔عہدیداران کا تقرر غیر منصفانہ ھے۔جس پر ھم نے قبل ازیں بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر کوئی خاطر خواہ نوٹس نہیں لیا گیا۔بائیکاٹ کرنے والے عہدیداران کا کہنا ھے کہ اس بائیکاٹ میں انہیں مرکزی راہنماؤں سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی۔سردار راشدطفیل خاں۔اور سردار محمد حسین ڈوگر کی بھی مکمل حمایت حاصل

  • 30 سے 40 سال پرانے کھمبے حادثے کا سبب

    30 سے 40 سال پرانے کھمبے حادثے کا سبب

    قصور
    شہر اور گردونواح کے دیہات میں لگے بجلی کے کھمبے لوگوں کیلئے موت کا پروانہ 3 سے 4 دہائیاں پرانے کھمبے کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردو و نواح کے دیہات میں لگے ہزاروں میں سے سینکڑوں بجلی کے کھمبے لوگوں کیلئے بہت بڑا خطرہ بن چکے ہیں 30 سے 40 سال پرانے کھمبے اپنی مدت پوری کر چکے ہیں بعض سیمنٹ کے کھمبے تو بلکل ٹوٹ چکے ہیں جبکہ لوہے کے کھمبے زنگ آلود ہو کر گل چکے ہیں جن میں سے بیشتر کو شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بانس و لکڑی کے سہارے سے کھڑا کیا ہوا ہے خدانخواستہ اگر کوئی کھمبا گرے تو بہت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے حالانکہ لوگوں نے کئی بار لیسکو قصور کے حکام کو بتایا بھی ہے مگر لیسکو اہلکاران کے کان پر جو تک
    نہیں رینگی
    شہریوں نے ڈی سی قصور اور ایس ای لیسکو قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ان پرانے بوسیدہ کھمبوں کی جگہ نئے کھمبے لگائے جائیں تاکہ لوگ حادثے سے بچ سکیں

  • شادی سے پہلے ہی گرفتاری

    شادی سے پہلے ہی گرفتاری

    قصور
    مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر دلہا سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، بھاری تعداد میں جدید ناجائز اسلحہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ کی بروقت کاروائی میر محمد میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار لئے
    تھانہ راجہ جنگ پولیس کو اطلاع ملی کہ رائیونڈ کے رہائشی ابوبکر کی مہندی تقریب نواحی گاؤں میر محمد میں ہو رہی ہے
    دلہے ابوبکر کے دوست شدید فائرنگ کر کے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا رہے ہیں
    تھانہ راجہ جنگ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں جدید ناجائز اسلحہ، ہزاروں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس برآمد کر لیے
    تھانہ راجہ جنگ پولیس نے دلہے سمیت 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے.
    . تھانہ راجہ جنگ پولیس کی طرف سے بروقت کاروائی پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے.

  • ایم این اے کے گاؤں کی سڑک ٹوٹ گئی

    ایم این اے کے گاؤں کی سڑک ٹوٹ گئی

    قصور
    سابق ایم این اے چوہدری منظور کے گاؤں کو جانے والی سڑک دریا کا منظر پیش کرنے لگی

    گنڈا سنگھ تا حسین خانوالہ تک کی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ہے جس سے متعدد دیہاتوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور لوگوں کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے
    دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ گنڈا سنگھ تا حسین خانوالہ سڑک کاغذات میں کئی دفعہ تعمیر ہو چکی ہے لیکن زمینی حقائق یہ ہیں کہ یہاں سے گزرنا محال ہو چکا ہے
    یاد رہے کہ یہ وہ علاقہ ہے جہاں سے آلو کی فصل تیار ہو کر منڈیوں تک پہنچائی جاتی ہے لیکن کسان اس وقت حکومتِ وقت کو بددعائیں دینے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی فصل منڈی تک نہیں جا رہی
    کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومتِ وقت نے سڑک کی تعمیر نہ کی تو ہم وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے دفتر اور پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے پر مجبور ہوں گے

  • پٹوار خانہ یا عذاب خانہ

    پٹوار خانہ یا عذاب خانہ

    قصور
    الہ آباد افسران پٹواری کے خلاف کارروائی سے گریزاں کیوں شہریوں ڈی سی قصور اور اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں سے سوال کرنے
    الہ آباد کے نواحی تلونڈی پٹوار خانے میں کرپشن عروج پر ہے رشوت نہ دینے والے سائلین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو جاتے ہیں فرد کا حصول بغیر رشوت شہریوں کیلئے نا ممکن بن گیا ہے پٹوار خانہ ٹاؤٹوں کے ہاتھوں یر غمال ہو چکا ہے حلقہ کمپیوٹرائز کر کے لٹنے سے بچایاجائے شہریوں کاڈی سی قصور سے مطالبہ
    پٹوار خانہ حلقہ کمپیوٹرائزد نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طورپر کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے مذکورہ پٹواری نے اکثر دفتر سے غیر حاضر رہنا وطیرہ بنا رکھا ہے جبکہ انکے ماتحت عملہ سائلین کو با ربار دفتر کے چکر لگاکر رشوت پر مجبور کرتا ہے شہریوں کیلئے فرد کا حصول ناممکن بن چکا ہے خود ساختہ فیسوں کی آڑ میں سائلین کی جمع پونجی لوٹی جا رہی ہے اور بااثر افراد کی دہلیز پر رجسٹریاں اور انتقال درج کئے جاتے ہیں چند ٹاؤٹ افراد نے دفتر کو جاگیر بنا رکھا ہے جس کے بارے حکام کو تحریری طورپر آگاہ کرنے کے باوجودنہ انکا کوئی سدِ باب ہوا اور نہ ہی تا حال حلقہ کو کمپیوٹرائزد کیا جا سکا ہے شہریوں نے اے سی چونیاں سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے

  • تحصیل انتظامیہ چونیاں سخت نا اہل

    تحصیل انتظامیہ چونیاں سخت نا اہل

    قصور
    تحصیل انتظامیہ چونیاں لوگوں کے مسائل سے بے خبر لوگوں کے گھر تالاب بن گئے لوگ دن رات انتظامیہ کو بد دعائیں دینے لگے
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کی تحصیل انتظامیہ سخت لا پرواہ اور کام چور ہے چونیاں کے قصبے الہ آباد میں لوگوں کا جینا حرام ہو گیا ہے لوگوں کے گھروں میں سیوریج کا پانی بھر جانا معمول بن چکا ہے محلہ فیصل آباد، میاں ٹاءون اور بینک الحبیب لمیٹڈ کے علاقہ مکینوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری گلیوں میں سیوریج کا پانی ایسے چل رہا ہے جیسے نہر ٹوٹ کر سارا پانی الہ آباد میں آ گیا ہو ہمارا گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے گلیوں میں پانی روزانہ کھڑا رہتا ہے جس سے دکانداروں کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں ضلعی و تحصیل انتظامیہ کو بارہا بتانے سے بھی کو ایکشن نہیں ہوا نمازی حضرات کے کپڑے مسجد جانے تک گندے پانی کے چھینٹوں سے بھر جاتے ہیں انتظامیہ اللہ سے ڈر کر سیوریج کا نظام درست کرے تاکہ سکول جانے والے بچوں اور نمازیوں کو پریشانی نا ہو

  • ڈکیتی کی بڑی واردات

    ڈکیتی کی بڑی واردات

    قصور
    ن لیگ کے ایم پی اے و سابق ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خان کے سیکرٹری کے گھر ڈکیتی کی واردات
    تفصیلات کے مطابق 10مسلح ڈاکو چوہدری سیف کے گھر داخل ہو ئے اور لوٹ مار کی
    واردات میں ڈاکو 27 تولہ سونا لاکھوں روپے کی نقدی قیمتی موبائل فونز و قیمتی سامان لے گئے
    مسلح ڈاکووں نے چوہدری سیف سمیت اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا
    ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو3 گھنٹے یرغمال بنائے رکھا
    پولیس تھانہ کھڈیاں سمیت کرائم سین کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہ