Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • قصور پولیس کا تبادلہ

    قصور پولیس کا تبادلہ

    قصور پولیس کے تبادلے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے ضلع قصور کے کئی ایس ایچ اوز کے تبادلے کر دیئے جن میں ایس ایچ او ،گنڈہ سنگھ والا،منڈی عثمان والا اور تھانہ کھڈیاں کے ایس ایچ اوز شامل ہے تبادلے محکمے کی روٹین کے مطابق کیئے گئے ہیں اور تمام تبادلہ شدہ انسپیکٹرز کو ضلع کے اندر ہی تعینات کیا گیا ہے مذید تبادلوں کی توقع ہے

  • مولانا فضل الرحمن کی نیت ٹھیک نہیں

    مولانا فضل الرحمن کی نیت ٹھیک نہیں

    قصور
    پی پی اور نون لیگ مولانا فضل الرحمن کے ذریعے بلیک میل کرکے ڈیل چاہتی ہیں
    مولانا فضل الرحمان کو چیلنج کرتا ہوں اپنا پورا زور لگا لیں راہنما پی ٹی آئی سردار راشد طفیل نے ان خیالات کا اظہار اپنے ڈیرے پر میڈیا سے کیا انہوں نے کہا کہ دھرنے کی آڑ میں قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قابل قبول نہیں ہوگی اور قائدین کسی کو ڈیل یا ڈھیل نہیں دیں گے انہوں نے کہا پرامن احتجاج کے ہامی ہیں مگر قانون ہاتھ میں نہیں لینے دے گے یہ وقت حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا نہیں اس وقت سب کو کشمیریوں کے ساتھ ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے معیاری علاج کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے شعبہ صحت کو بہتر بنانے کے لیے وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے صحت کی سہولیات کو عام آدمی کیلئے خوب سے خوب تر بنانا ہماری ترجیح ہے ڈینگی کی تشویشناک صورتحال پر جلد قابو پا لیں گے انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بھارت ایل او سی کے پار حملہ کرسکتا ہے انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے غیر انسانی کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کا غصہ سمجھتا ہوں

  • پولیس انسپیکٹر کی چوری

    قصورکھڈیا ں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں کل رات نامعلوم چور محلہ باغانوالہ کے رہائشی انسپیکٹر پنجاب پولیس عبدالرشید کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی پرائز بانڈ طلائی زیورات موبائل فون اور قیمتی سامان لے اڑے
    وقوع کے وقت گھر پر کوئی موجود نہیں تھا
    پولیس نے عبدالرشید کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی

  • ہاءوسنگ سوسائٹی کے پیچھے نیب پڑ گئی

    ہاءوسنگ سوسائٹی کے پیچھے نیب پڑ گئی

    قصور
    جعلی ہاءوسنگ سکیم پر نیب کی کاروائی
    تفصیلات کے مطابق قادی ونڈ روڈ پر غیر قانونی جعلی ہاءوسنگ سوسائٹی بنائی گئی جس میں مقامی ن لیگی ایم این اے کے کارندوں نے بھی اپنا حصہ وصول کیا مقامی پٹواری نے تحریری طور پر نیب کو آگاہ کر دیا جس پر کاروائی کرتے ہوئے نیب نے ملزمان کو نوٹس جاری کر دیئے ملزمان اب تک شہریوں کے کروڑوں روپیہ ہڑپ کر چکے ہیں جس کی بابت شہریوں نے اے سی و ڈی سی قصور کو درخواستیں دے رکھی ہیں

  • کتے مار مہم شروع

    کتے مار مہم شروع

    قصور
    کوٹ رادہاکشن میں کتا مار مہم شروع
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادہاکشن میں ہر طرف سڑکوں گلیوں بازاروں میں آوارہ کتے نظر آتے ہیں جو کہ اب تک کئی لوگوں کو کاٹ بھی چکے ہیں اور دن بدن ان کتوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی اطلاع شہری حلقوں نے ٹی ایم اے کوٹ رادہاکشن کو دی جس پر کاروائی کرتے ہوئے تحصیل میونسیپل ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر عملہ نے کتوں کو زہر ملا گوشت کھلایا اور اس سے قبل مساجد میں اعلان بھی کروائے کہ جس کا پالتو کتا ہے وہ اسے گھر پر باندھ کر رکھے ورنہ قانونی کاروائی کی جائے گی کل میونسیپل کے اہلکاروں نے درجنوں کتے مارے اور پھر ٹرالیوں میں مرے کتے لاد کر لے گئے
    شہری حلقوں نے انتظامیہ کے اس عمل کی تعریف کی

  • کار چوری ہو گئی

    کار چوری ہو گئی

    قصور
    الہ آباد میں چوری ڈکیتی کا سلسلہ نا رک سکا
    اج پھر ایک شہری اللہ دتہ نامی بندہ اپنے قیمتی گاڑی سے محروم ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے رہاٸشی اللہ دتہ نے اپنی گاڑی نمبری LRU 163 قصور روڑ پر گھر کے باہر کھڑی کر رکھی تھی جس کو نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگے بار بار 15 پر کال کرنے پر مقامی پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اہلیان علاقہ میں غم وغصہ کی کیفیت
    لوگوں نے چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • لوٹنے کے بعد سڑک پر تشدد

    لوٹنے کے بعد سڑک پر تشدد

    قصور دن دیہاڑے لوٹنے کے بعد تشدد

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کی حدود میں بس ٹرمینل قصور کے قریب مسلح ڈاکوؤں کی تاجر سے لوٹ مار
    مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے تاجر غلام مرتضی پر شدید تشدد کیا اور 60 ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے
    لوگوں نے 15 پر کال کی مگر پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی
    لوگوں نے دن دیہاڑے واردات اور پولیس کی نا اہلی پر احتجاج کیا
    زخمی تاجر کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت DHQ ہسپتال پہنچایا جہاں تاجر کی حالت خطرے سے باہر ہے

  • چونیاں واقعہ میں اہم پیش رفت

    چونیاں واقعہ میں اہم پیش رفت

    قصور
    چونیاں میں بچوں کے اغواء اور بعد از زیادتی قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیر اعلی عثمان بزدار کی پریس کانفرنس میں ملزم کی گرفتاری کے بعد لوگوں نے پنجاب گورنمنت، پنجاب پولیس اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس ظالم درندے کو جلد سے جلد اس کے انجام تک پہنچایا جائیگا
    IG پنجاب نے بتایا کہ ملزم سہیل شہزاد کی عمر 27 سال ہے، وہ غیرشادی شدہ ہے اور لاہور میں تندور پر روٹیاں لگاتا ہے

    یاد رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران 4 بچوں کو اغواء کیا گیا جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں گزشتہ روز جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے جس کی بازیابی کیلئے پولیس اور دیگر ادارے کوشش کر رہے ہیں

  • بجلی چور پریشان

    بجلی چور پریشان

    قصور
    بجلی چوروں کے گرد گھیرا تنگ
    تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کھڈیاں خاص نے ایس ڈی او محمد آفتاب کے زیر قیادت چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 32 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے دھر لیا یہ کاروائی چاہ فتح والا، ویرم ہٹھاڑ، جودھ سنگھ والا میں کی گئی پولیس نے ایس ڈی او کی مدعیت میں بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

  • زنابالجبر کی کوشش

    زنابالجبر کی کوشش

    قصور
    الہ آباد میں لڑکی سے زنا بالجبر کی کوشش
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں گہلن میں غریب محنت کش محمد بوٹا کی جواں سالہ لڑکی کو کو ملزموں محمد باسط اور ایک فرد نامعلوم نے رات کی تاریکی میں زبردستی لڑکی کو بزور اسلحہ کھیتوں میں لے جا کر زنا بالجبر کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر اہلیان دیہہ اور لڑکی کے ورثاء پہنچ گئے جنہیں دیکھتے ہی ملزمان بھاگ گئے
    محمد بوٹا نے محمد باسط اور ایک نامعلوم فرد کے خلاف اپنی بیٹی سے زنا بالجبر کی کوشش کی درخواست دی مگر پولیس نے ملزمان سے پیسے لے کر درخواست تھانہ سے ہی غائب کر دی اور 11 روز گزرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی
    محمد بوٹا نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لے کر محمد باسط اور فرد نامعلوم کے ساتھ تھانہ الہ آباد کے اہلکاران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے