قصور
4 دن پہلے ہونے والی واردات میں چھینا گیا موبائل تا حال چلتا رہا جس کی لوکیشن معلوم کرنے سے پولیس قاصر
تفصیلات کے مطابق 8 تاریخ کو تھانہ راجہ جھنگ پولیس چوکی اوراڑہ کی حدود میں سر شام 7 بجے ہوئی واردات میں عامر انصاری ولد نزیر انصاری کا چھینا گیا موبائل چل رہا تھا جس پر عامر انصاری نے چوکی اوراڑہ کے انچارج سے کہا کہ میرے نمبر پر کال جا رہی ہے مگر کوئی ریسیو نہیں کرتا لہذہ لوکیشن معلوم کرکے میرا موبائل ڈھونڈا جائے جس پر چوکی انچارج نے کہا ابھی دس محرم کی بدولت چھٹیاں ہیں لہذہ چھٹیاں ختم ہوتے ہی لوکیشن معلوم کرکے موبائل ڈھونڈ لینگے مگر تاحال پولیس نے موبائل کی لوکیشن معلوم نہیں کی جبکہ مسلسل کالیں ہونے کی بدولت کل رات موبائل بیٹری ختم ہونے یاں کسی کے ہتھے چڑھنے پر بند ہو گیا
پولیس کی اس غفلت کی بدولت ایک شہری کا قیمتی موبائل تو بے کار ہوا ہی مگر اس کے ساتھ ابتدائی تفتیش کا موقع بھی ضائع ہوا تاہم ابھی تک پولیس نے صرف درخواست دائر کی ہے پرچہ نہیں کاٹا عامر انصاری نے کہا ہے کہ میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے اور اوپر سے پولیس پرچہ بھی نہیں کاٹ رہی لہذہ اس واقعہ کا نوٹس ڈی پی او قصور لیں اور مجھے انصاف مہیا کریں
Tag: قصوریات
-

واردات والا موبائل
-

پانی چوری
قصور شہر میں منرل واٹر کے نام پر گندے پانی کی فروخت
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردو نواح میں میں چند ایک جگہوں پر پانی کے نکلوں اور راجباہوں کا پانی کسی حد تک کم نمکین ہے جس کا فائدہ اٹھا کر چند ضمیر فروش اس پانی کو معمولی صاف کرکے منرل واٹر کی بوتلوں میں پیکنگ کرکے بیچ کر بھاری منافع کما رہے ہیں جس سے عوام میں بیماریاں پھیل رہی ہیں
لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

واٹر فلٹریشن پلانٹس بیماریوں کے موجب
قصور
واٹر فلٹریشن پلانٹس مضر صحت پانی فراہم کرنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ دور حکومت میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے تھے جو کہ اکثر بند پڑے ہیں اور جو چند ایک چل رہے ہیں ان کےفلٹرز انتظامیہ نے کبھی تبدیل نا کرنے کی قسم کھا رکھی ہے اتنے عرصے سے ان پلانٹس کی کوئی صفائی نہیں ہوئی اور نا ہی ان کے فلٹرز بدلے گئے جس سے لاکھوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے واٹرفلٹریشن پلانٹ صحت کی بجائے بیماریا ں بانٹنے لگے ہیں
لوگوں نے انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ جو پلانٹ بند پڑے ہیں انہیں چالو کیا جائے اور دوسرے پلانٹوں کی صفائی بھی کی جائے -

سگے بھائی اور بھابھی پر ظلم
قصور
چھانگا مانگا کوٹ اودھم سنگھ میں سگے بھائیوں کا بھائی اور بھابھی پر تشدد
تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے گاؤں اودھم سنگھ کا رہائشی محمد علی قوم راجپوت اپنے وراثتی مکان میں رہتا تھا جسے اس کے سگے بھائی کاشف اور تاج دین ڈراتے دھمکاتے تھے کہ ہم تمہیں حصہ لینے نہیں دینگے جس کی بناء پر روز جھگڑا رہتا تھا جس کی بدولت محمد علی اپنی بیوی رضیہ بی بی اور بچوں کو لے کر اپنے سسرال گجرانوالا رہنے لگا جبکہ اپنی زوجہ کا جہیز کا سامان اپنے وراثتی مکان میں ہی رہنے دیا کل دونوں میاں بیوی گجرانوالا سے اپنے گھر پہنچے تو انہیں گھر میں دیکھتے ہی کاشف اور تاج دین نے گالیاں دینی شروع کر دیں جس پر اہل محلہ نے خاموش کروایا مگر 5 منٹ بعد ہی دونوں بھائیوں نے اپنی بھابھی رضیہ بی بی اور بھائی محمد علی کو مارنا شروع کر دیا جس سے رضیہ بی بی بے ہوش ہو گئی رضیہ بی بی کے گال پر نشان پڑ گئے 15 منٹ بعد رضیہ بی بی ہوش میں آئی تو ہمراہ اپنے شوہر تھانہ چھانگا مانگا پہنچی جہاں اس نے اپنے حقیقی دیوروں کے خلاف درخواست دی جس پولیس درج کرکے جلد کاروائی کا وعدہ کیا ہے
رضیہ بی بی کی ڈی پی او قصور اور ایس ایچ اور چھانگا مانگا سے استدعا ہے کہ مجھے اور میرے خاوند کو قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہے لہذہ ملزمان کو پکڑ کر قانونی کاروائی کی جائے -

ڈاکو راج برقرار
قصور
کنگن پور کے نواح میں ڈاکو راجتفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تین ڈاکو رات آٹھ بجے پھاٹک بھاگو کے آرائیاں پر شہریوں کو لوٹتے رہے
ڈاکو ناکہ بندی کر کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے
مزاحمت کرنے پر یونس نامی شخص اور اس کے ملازم یسین کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا
دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں طبعی امداد کے لئے ریفر کر دیا گیا
دونوں زخمیوں کی عمریں 35سے 55 سال ہے
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پولیس گشت کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری -

قصور میں موبائل سروس بند سخت سیکیورٹی
قصور
پورا سرکلر روڈ بند جگہ جگہ پولیس تعینات
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کو رات ہی جگہ جگہ بیریئر اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ذوالجناح کے جلوس کی سیکیورٹی کیلئے پورے اندرون شہر کو بند کر دیا گیا ہے موبائل و انٹرنیٹ سروس بند ہے اندرون شہر کے رہائشیوں کو پولیس کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی چھتوں پر نا جائیں جبکہ روڈ پر واقع گھروں اور دکانوں کی چھتوں پر پولیس اور رضا کار فورس تعینات کی گئی ہے اندرون شہر کے رہائشییوں کیلئے آنے جانے کیلئے پیدل راستے کھلے ہیں جبکہ ہر قسم کی سواریوں کی ممانعت ہے جو کہ شام تک برقرار رہے گی جبکہ کسی بھی حادثے سے نمٹنے کیلئے ریسکیو 1122 ،فائر بریگیڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی الرٹ ہیں موبائل فون کی بندش کی بدولت لوگوں کو رابطے میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذوالجناح کے روٹ کی رات سے مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اس سارے سیکیورٹی پلان کی نگرانی ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی خود کر رہے ہیں جبکہ میڈیا پرسنز کو کوریج کیلئے پولیس کی جانب سے خصوصی کارڈ جاری کیئے گئے ہیں -

قصور میں پولیس گردی
قصور
کوٹرادہاکشن پولیس تشدد واقعہ پر نئی پیش رفت رات گئے چوکی انچارج شریف گرفتارپنجاب پولیس کی جانب سے ملزم پر مبینہ تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ملزم کے لواحقین کے مطابق کوٹ رادہاکشن پولیس نے موبائل چوری کے الزام میں ملزم نصیر کو گرفتار کر کے اس پر تشدد کیا جس کی وجہ سے نصیرجناح ہسپتال میں داخل ہے تھانہ کوٹرادہاکشن کے واقعہ پر پردہ ﮈالنے کی کوشش کی گئی جسے میڈیا اور لواحقین نے ناکام بنا دیا DSP عالم شیر کے مطابق چوکی انچارج شریف کو ملزم نصیر پر مبینہ تشدد کے الزام میں گرفتار لیا گیا ہے
نویں جماعت کے طالب علم پر مبینہ تشدد کا واقعہ بھائی پھیرو کے نواحی علاقے دینہ ناتھ کے رہائشی نصیر کے ساتھ پیش آیا جو کہ موبائل چوری کے واقعہ میں کوٹرادھاکشن پولیس کے زیر حراست تھا ملزم نصیر کے لواحقین کے مطابق نصیر نے پڑھائی کے ساتھ ساتھ گھر کی کفالت کے لئے کالنگ سینٹر بھی بنا رکھا ہے لواحقین کےمطابق نصیر نے کسی شہری سے موبائل خریدا تو پولیس نے چوری کا الزام لگا کر اس کو پولیس چوکی میں لے جا کے شدید تشدد کیا اور جب حالت غیر ہوئی تو ہمارے حوالے کر دیا لواحقین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس نے نصیر کو چھوڑنے کے لیے مبینہ طور پر 5500پ ہزار بھی وصول کیئے ہیں ملزم کے لواحقین نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

سر شام واردات
سر شام ڈاکو نقدی،موبائل اور موٹر سائیکل چھین کر لے گئے
تفصیلات کے مطابق کل شام 7:15 پر عامر انصاری ولد نزیر انصاری اپنی موٹر سائیکل نمبری LED_18-4997 پر کام سے اپنے گھر اوراڑہ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں دو نقاب پوش مسلح ڈاکوؤں نے روک کر موبائل ہواوے ،نقدی 1500 اور بائیک چھین کر سڑک کنارے بٹھا دیا تھوڑی دیر بعد گاؤں اوراڑہ کی طرف سے موٹر سائیکل پر مرزا اسد بیگ اور سردار بیگ آئے تو ڈاکوؤں نے انہیں بھی روک کر نقدی چھین لی جبکہ اسی دوران قصور سے ندیم سیال دودھی آرہا تھا ڈاکوؤں نے اس سے بھی نقدی چھینی اور عامر انصاری کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے یہ واقعہ اوڑارہ چوکی سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا مثاثرین موبائل نا ہونے کے باعث پیدل چل کر اوڑارہ چوکی گئے اور پولیس اہلکاران کو جائے وقوعہ دکھلایا لوگوں نے سر شام اس واردات کی سخت مذمت کی ہے اور ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ملزمان کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور متاثرین کے مالی نقصان کا ازالہ کروایا جائے -

کار تباہ
رائیونڈ روڈ پر خوفناک حادثہ
تفصیلات کے مطابق کل شام قصور بائی باس گول چکر بند ہونے کی بدولت ٹریفک کا سارا بہاءو رائیونڈ روڈ پر تھا جس سے پورے روڈ پر ٹریفک بے انتہا تھی گاڑیاں ایک دوسرے سے ٹکڑا کر گزر رہی تھیں پل جبومیل کے قریب ٹرک سے مہران کار ٹکڑا گئی مہران گاڑی نمبری LED-09-6390 قصور سے رائیونڈ کی طرف جا رہی تھی جبکہ ٹرک نمبری GAI-18117 رائیونڈ سے قصور کی طرف آ رہا تھا مہران کار نے زگ زیگ ڈرائیو کرتے ہوئے ٹرک کے آگے سے نکلنے کی کوشش کی اور ٹرک سے جا ٹکرائی ٹرک کافی سپیڈ میں تھا اور اپنی سائیڈ پر تھا ٹکراؤ سے گاڑی مکمل تباہ ہو گئی تاہم خوش قسمتی آگے بیٹھے دو کار سوار معمولی زخمی ہوئے جبکہ پیچھے بیٹھی ہوئی خاتون اور ایک مرد بلکل محفوظ رہے پولیس چوکی اوراڑہ نے ٹڑک ڈرائیور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دونوں کار سواروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور لیجایا گیا جہاں ان کی فرسٹ ایڈ کرکے چھٹی دے دی گئی -

پولیس گردی کا خاتمہ کیسے ہوگا تحریر: غنی محمود قصوری
ایک ماں کا لخت جگر دو شہداء کا بھائی ا ذہنی معذور صلاح الدین پولیس گردی سے قتل ہو گیا الزام کیا تھا اے ٹی ایم مشین توڑنا حالانکہ اس ملک میں لوگ قرآن کے احکامات کھلے عام توڑ رہے ہیں پولیس نے گرفتار کیا مارا پیٹا تفتیش کی وہی تفتیش کہ جس کے سنتے ہی پورا جسم لرز جاتا ہے اسی تفتیش کی بدلت صلاح الدین زندگی کی بازی ہار گیا مگر کیا ہوگا SHO, Si یاں اگر بہت زیادہ سختی کریں تو سرکل کا DSP معطل ہوگا انکوائری لگے گی اور یہ لوگ کچھ دنوں کیلئے پورے پروٹول کیساتھ جیل جائینگے
لوگ اور میڈیا چند دن شور مچائینگے پھر سب اپنے اپنے کاموں میں مشغول ہو جائینگے اور اسی سناٹے مین معزز پولیس اہلکاران بحال ہو جائینگے اور پھر سے کسی نئی صلاح الدین کو تخت مشق بنائینگے اور ایسا 73 سالوں سے ہو رہا ہے
جناب عزت مآب تخان صاحب اگر پولیس گردی روکنی ہے تو پھر معطل نہیں قتل کرو ان کا قتل کیونکہ قرآن میں رب رحمن نے اپنے نبی محمد ذیشان صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے بتلایا ہے قتل کا بدلہ قتل ہے
فرض کریں اگر ان پولیس اہلکاران کو صلاح الدین کے بھائی یاں کوئی اور رشتہ دار قتل کر دیں تو وہ بھی معطل ہی ہونگیں؟ نہیں بلکہ پولیس مقابلے میں مار دئیے جائینگے
خان صاحب تبدیلی کہاں سے آئے گی معطل کرنے سے نہیں آئے گی بلکہ آسمانی احکامات کی روشنی میں فیصلے کرنے سے آئیگی کل روز قیامت آپ کا گریبان ہوگا اور صلاح الدین کا ہاتھ کیونکہ آپ نے ریاست مدینہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اور ایک سال سے اوپر ہو گیا آپ کو وزیراعظم یعنی خلیفتہ المسلیمین بنے ہوئے اور اس سال کے اندر کتنے ماورائے آئین و عدالت پولیس کے ہاتھوں قتل ہوئے ان سب کا حساب اللہ آپ سے لے گا کیونکہ آپ وقت کے حاکم ہیں ریاست مدینہ ثانی بنانے کے دعوے دار ہیں تبدیلی کا نعرہ لگا کر میدان میں آئے ہیں.
