قصور
میونسپل دفتر کے ساتھ واقع واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتے سے بند
تفصیلات کے مطابق دفتر تحصیل میونسیپل کارپوریشن کے ساتھ بنی واٹر سپلائی کی ٹربائن ایک ہفتہ سے خراب ہے جس کی بدولت قرب و جوار کے لوگ پانی کی ایک ایک بوند کو ترس گئے مقامی لوگوں نے دن میں کئی کئی بار ٹی ایم اے دفتر جا کر شکایت بھی کی مگر عملہ کی طرف سے تسلیوں کے علاوہ کچھ نا ملا ٹربائن خراب ہوئے ہفتہ ہو چکا شہری پینے کا پانی دوسرے محلوں سے لانے پر مجبور شہریوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹربائن مرمت کروا کر ہمیں پینے کے صاف پانی کی سہولت دوبارہ مہیا کی جائے
Tag: قصوریات
-

بلدیہ آفس کے ساتھ بنی واٹر سپلائی ایک ہفتہ سے بند
-

اوقاف ملازم پر تشدد
قصور دربار بلہے شاہ میں اوقاف ملازم محمد اکبر پر تشدد
تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلہے شاہ پر تعینات اوقاف ملازم محمد اکبر پر خلیل شاہ اور ساتھیوں نے تشدد کر کے زخمی کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر اکبر نے خلیل شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں کے خلاف درخواست دے دی بطور ثبوت محمہ اوقاف نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس کو فراہم کر دی
پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی -

قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی
ڈی سی قصور کی ہدایت پر 4 ایکڑ سرکاری زمین واگزار
تفصیلات کے مطابق ڈی سی قصور کی ہدایت پر اے سی قصور نے گاؤں کھارا قصور میں سرکاری جگہ لوگوں کے قبضے سے واگزار کروالی اس جگہ پر چند سال قبل جوہڑ ہوتا تھا جسے انتظامیہ نے مٹی سے بھر کر جگہ پارک کیلئے مختص کر دی مگر خالی جگہ دیکھ کر کچھ بااثر افراد نے جگہ پر قبضہ کرکے مکانات بنا لئے جس پر اہلیان علاقہ نے کئی بار احتجاج بھی کیا اور متعلقہ احکام کو آگاہ بھی کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی سی قصور نے اے سی قصور کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے جگہ واگزار کروانے کی ہدایت کی
اہلیان علاقہ نے ڈی سی و اے سی قصور کا شکریہ ادا کیا -

ن لیگی ایم این اے کی نیب طلبی
قصور
قصور حلقہ این اے 138 قصور کے ن لیگی ایم این اے ملک رشید احمد خان کو نیب نے طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق ایم این اے کو نیب لاہور آفس نے طلب کیا طلبی آمدن سے زائد اثاثوں پر کی گئی نیب کی طرف سے ایم این اے ملک رشید احمد خان کو نوٹیفیکیشن جاری -

قصور ہسپتال بجلی غائب
قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال DHQ میں مسلسل 4 گھنٹوں سے بجلی بند
نمائندہ باغی ٹی وی کی تفصیلات کے مطابق پچھلے چار گھنٹوں سے ہسپتال میں بجلی بند ہے اور یہ معمول بن گیا ہے کہ روزانہ کئی کئی گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے
مختلف امراض میں مبتلا مریضوں اور ساتھ لواحقین کا
بھی برا حال
لوگوں نے واپڈا حکام کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کر دیا جبکہ مخصوص وارڈ کے علاوہ ہر جگہ جنریٹرز کی سہولت موجود نہیں ہسپتال کے ڈاکٹرز بھی بجلی سے پریشان -

قصور خطرناک ٹرالیاں
قصور
قصور کی سڑکوں پر بغیر نمبر پلیٹ اور انڈیکیٹرز کے ٹریکٹر ٹرالیوں کی بھرمار جس کی بدولت آئے روز حادثات معمول بن گئے ایک تو ان ٹرالیوں کا اپنا شور بہت ہوتا ہے جس سے پیچھے والی سواری کا ہارن ان کے کانوں تک نہیں پہنچتا اور دوسرا ان کے انڈیکیٹرز بھی نہیں ہوتے جس سے ان کی سمت بدلنے کا اندازہ نہیں ہو پاتا اور آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں شہریوں کا ایس پی ٹریفک پولیس قصور سے کاروائی کا مطالبہ تاکہ مذید حادثات سے بچا جا سکے