Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،مریضوں کی بدعائیں اور گالیاں

    ادویات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ،مریضوں کی بدعائیں اور گالیاں

    قصور
    ادویات کی قیمتوں میں بارہا اضافے نے لوگوں کو زندہ درگور کر دیا،مریضوں کی مہنگی ترین ادویات پر حکومت وقت کو شدید بدعائیں اور گالیاں

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے ادویات کی قیمتوں میں کمی لانے کی بجائے بارہا اضافہ کیا گیا ہے جس نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں
    گزشتہ چند ماہ سے ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی 300 فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے جس سے اب بیچارے مریض دوائی کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں حالانکہ ڈالر کی قیمت ابھی تک مستحکم ہے مگر اس کے باوجود ادویات کی قیمتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے
    گورنمنٹ آف پاکستان نے عام ادویات یعنی او ٹی سی کی قیمتوں میں 20 فی صد اور ضروری ادویات یعنی بی ایم سی کی قیمتوں میں 14 فی صد تک اضافے کی منظوری دے دی ہے لیکن اس کے باوجود بھی ادویات ساز اداروں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ بہت کم ہے اسے مذید 39 فیصد تک بڑھایا جائے
    اسی بابت ادویات کی بلیک میں فروخت جاری ہے
    زندگی سے تنگ مریض لوگ حکومت کو گالیوں اور بدعاؤں سے نواز رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ ادویات کی قیمتوں میں کمی کروائی جائے

  • چکن کی قیمتوں میں کمی تاہم ہوٹلوں پر مہنگائی،نوٹس کا مطالبہ

    چکن کی قیمتوں میں کمی تاہم ہوٹلوں پر مہنگائی،نوٹس کا مطالبہ

    قصور
    چکن کا ریٹ 450 سے بھی کم تاہم ہوٹلوں پر کڑاھی گوشت و بار بی کیو کی قیمتیں ابھی تک پرانی اور زیادہ،عوام کا ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مینجمنٹ سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ کچھ دنوں سے چکن کی قیمت 450 روپیہ فی کلو سے بھی کم ہے تاہم ہوٹل مالکان کی طرف سے مہنگائی کا رونا پھر بھی جاری ہے جب چکن کی قیمت 700 روپیہ فی کلو تھی تب ہوٹل مالکان نے چکن کڑاھی کی قیمت 1400 روپیہ فی کلو مقرر کی تھی اور لیگ پیس و لیگ پیس 450 روپیہ فی پیس کہ جس کا وزن بمشکل 250 گرام ہوتا ہے
    اب چکن کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ہوٹل مالکان نے قیمتوں میں کوئی کمی نہیں کی اور لوگوں کی جیبوں پر کھلے عام ڈاکہ زنی کی جا رہی ہے جس پر عوام نے پرائس کنٹرول مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ سے قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے اور درخواست کی ہے کہ چکن کی قیمتوں کے مطابق ہوٹلوں کو قیمتیں کم و زیادہ کرنے کا پابند بنایا جائے
    اگر گوشت کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو ہوٹل مالکان بھی اپنی قیمتیں کم کریں اگر گوشت کی قیمت میں اضافہ ہوتا ہے تو قیمت میں اضافہ کیا جائے نا کہ مہنگے گوشت کی آڑ میں سستا ہونے پر بھی عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جائے

  • بینکوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی قطاریں،ٹریفک جام رہنا معمول ،بینکوں کو پارکنگ بنانے کا پابند بنایا جائے

    بینکوں کے باہر موٹرسائیکلوں کی قطاریں،ٹریفک جام رہنا معمول ،بینکوں کو پارکنگ بنانے کا پابند بنایا جائے

    قصور سٹی میں بابا بلھُے شاہ روڈ پر واقع بینکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کے باعث ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا کسی بھی بینک کی پارکینگ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز سے مزار پر آنے والے زائرین اور شہریوں کو گزرنے میں انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلوے روڈ پر کثیر تعداد میں بینک موجود ہیں جہاں پر روزانہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ ان بینکوں میں آتے ہیں اور ان بینکوں کی پارکنگ نہ ہونے کے باعث انہیں اپنی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں سڑک پر ہی پارک کرنا پڑتی ہیں جس کی وجہ سے یہاں پر ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن کر رہ گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے شہری فلاحی اور سماجی تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام بینکوں کو اپنی پارکینگ بنانے کا پابند کیا جائے تاکہ ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہو سکے

  • خفیہ ادارے کی فہرست دینے کے باوجود پولیس منشیات فروش گرفتار نا کرسکی

    خفیہ ادارے کی فہرست دینے کے باوجود پولیس منشیات فروش گرفتار نا کرسکی

    قصور
    پاکستانی خفیہ ادارے کی قصور پولیس کو منشیات فروشوں کی فہرست دینے کے باوجود منشیات فروش کھلے عام اپنے دھندے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف پاکستان کے سول خفیہ ادارے نے قصور پولیس کو خفیہ اطلاع دی تھی تاہم ان سینکڑوں منشیات فروشوں میں سے درجنوں گرفتار ہو سکے ہیں اور بقایا ابھی تک سینکڑوں منشیات فروش کھلے عام منشیات فروشی میں ملوث ہیں خاص کر آئس کا نشہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے
    ضلع بھر سے منشیات فروشی میں تھانہ مصطفی آباد پہلے نمبر اور تھانہ بی ڈویژن قصور دوسرے نمبر پر ہے
    پاکستانی سول خفیہ ادارے نے 274 بڑے منشیات فروش ڈیلروں کی نشاندھی کی تھی جبکہ ابھی تک قصور پولیس نے 274 میں سے صرف 76 افراد کو گرفتار کیا ہے جو کہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
    اس بات میں شک نہیں کہ چند ماہ قبل آنے والے ڈی پی او قصور عیسیٰ خان سکھیرا کے آنے سے کافی بہتری آئی ہے مگر اس بات پر تشویش ہے کہ نشاندھی کے باوجود قصور پولیس ان منشیات فروشوں کو گرفتار کیوں نہیں کر پائی

  • معروف سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ایم پی اے،ایم این اے کا انکار

    معروف سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،ایم پی اے،ایم این اے کا انکار

    قصور
    کھارا چونگی تا بائی پاس قصور تک سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،بارہا مقامی لوگوں نے مقامی ایم پی اے و ایم این کو بتایا تاہم بات نا بنی

    تفصیلات کے مطابق قصور کھارا چونگی سے قصور بائی پاس تک جانے والی سڑک عرصہ دراز سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ہر بارش ہونے پر کئی کئی ہفتے بارش کا پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے اور لوگوں کا گزرنا دشوار ہو جاتا ہے
    سکول جانے والے بچے،عورتیں و نمازیوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہے
    نیز ویسٹ باکس نا ہونے کے باعث سڑک پر کچرے کا ڈھیر لگا رہتا ہے
    اس بابت مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے سڑک کی بابت کئی بار مقامی ایم پی اے و مقامی ایم این اے کو بتایا ہے اور سڑک کی تعمیر کی درخواست کی ہے تاہم کوئی بات نہیں بنی
    مقامی لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر سڑک بنوانے کا مطالبہ کیا ہے

  • شدید ترین دھند،سردی میں شدت،بار بار لوڈ شیڈنگ ،شہری پریشان

    شدید ترین دھند،سردی میں شدت،بار بار لوڈ شیڈنگ ،شہری پریشان

    قصور
    شدید دھند کا راج ایک بار پھر سے شروع،سفر کرنے میں مشکلات،بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی

    تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کیساتھ قصور میں دھند کی شدت بھی تیز ہو گئی ہے جس کے باعث بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہوا ہے
    کافی دن پہلے دھند و سموگ کا راج تھا تاہم اس کے بعد تقریباً 1 ماہ تک دھند سے بچت ہی رہی مگر کل سے ایک بار پھر دھند میں اضافہ ہوا ہے اور آج شدت کی دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہو گئی جس سے سفر کرنے میں مشکلات کا کافی سامنا ہے نیز دھند کے باعث پرانی ٹرانسمیشن لائنوں کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بہت خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات اور بڑھ گئی ہیں
    واضع رہے کہ ضلع قصور کی بیشتر ٹرانسمیشن لائنیں 50 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے جس کی وجہ سے پرانی بوسیدہ تاریں ٹوٹ جانے سے کئی کئی گھنٹے اور بعض اوقات دو دن تک بجلی بند رہتی ہے

  • قصور کے معررف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،یوٹیوبرجمیعت اہلحدیث میں شامل

    قصور کے معررف سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،یوٹیوبرجمیعت اہلحدیث میں شامل

    قصور
    قصور سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ،یوٹیوبر اسامہ شفیق راجپوت جمیعت اہلحدیث پاکستان میں شامل

    تفصیلات کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والے معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ،یوٹیوبر اور نکاح کو عام کرو تحریک کے ایڈمن اسامہ شفیق راجپوت جمعیت اہلحدیث پاکستان میں شامل ہو گئے
    گزشتہ روز اسامہ شفیق راجپوت نے جمیعت اہل حدیث کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر سے ملاقات کی اور ملاقات کے دوران ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں اور میری پوری ٹیم جن میں حافظ محمد بلال صدیقی اور خواتین شعبہ کی انچارج قاریہ سعدیہ سمیت جمیعت اہل حدیث پاکستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں، جس پر صدر جمیعت اہل حدیث علامہ ہشام الہی ظہیر نے انہیں خوش امدید کہا اوران سے دین کا بہت سارا کام لینے کا عہد کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان سے اپنے دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے

  • مختلف وارداتوں میں عورتیں بچوں سمیت اغوا،مقدمات درج

    قصور
    مختلف وارداتوں میں عورتیں بچوں سمیت اغواء ،مقدمے درج،تفتیش جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور اور اسکے گردونواح میں اغواء کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان بزور اسلحہ ایک لڑکی سمیت دو خواتین کو بچوں سمیت اغواء کرکے لے گئے،مقامی پولیس نے مقدمات درج کرلئے,تھانہ بی ڈویژن قصور میں شبیر حسین نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میں کام سے گھر کو پہنچا تو میرے بیوی بچے گھر پر موجود نہ تھے اپنے طور پر تلاش کیا مگر کوئی سراغ نہ ملا اور پھر ہمسائے ناصر نے بتایا کہ نامعلوم شخص تمہاری غیر موجودگی میں تیرے بیوی بچوں کو زبردستی اغواء کرکے ساتھ لے گیا ہے
    تھانہ کھڈیاں میں نوید دانش نے مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری غیری موجودگی میں ملزمان مبین،ارشد وغیرہ آئے اور اسلحہ کے زور میری بیوی (م،ن)بی بی کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوے زبردستی سفید کار میں ڈال کر اغواء کرکے لے گئے ہیں
    مقامی پولیس نے الگ الگ دونوں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے

  • ٹی ایم اے قصور کی نااہلی ،گندگی کی ٹرالیاں شہر میں جمع کرنے لگی

    ٹی ایم اے قصور کی نااہلی ،گندگی کی ٹرالیاں شہر میں جمع کرنے لگی

    قصور
    ٹی ایم اے قصور کا عملہ بجائے گندگی اٹھانے کے گندگی کے ڈھیر شہری آبادی میں لگانے لگا،دربار بابا بلہے شاہ کے قریب گندگی کے ڈھیر لگا دیئے گئے

    تفصیلات کے مطابق مقامی دکانداروں نے بتایا کہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور کا عملہصفائی شہر قصور میں بجائے صفائی ستھرائی کرنے کے الٹا شہر کے پر رونق چوک میں گندگی کے ڈھیر لگانے لگا ہے
    تانا مانا موبائل نزد دربار بابا بلہے شاہ پر واقع موبائل شاپ کے قریب ٹی ایم اے کا عملہ جب جی چاہتا ہے کوڑا کرکٹ کی ٹرالی بھر کر گندگی کا ڈھیر لگا آتا ہے جس سے سخت تعفن اور بدبو پھیلتا ہے اور دکانداروں کیساتھ ساتھ گاہکوں کا دکانوں پر کھڑا رہنا بھی مشکل ہو جاتا ہے اور اس گندگی سے مچھر افزائش پا رہے ہیں اور قرب و جوار میں رہنے والے لوگ مختلف امراض کا شکار بھی ہو رہے ہیں
    اہلیان علاقہ نے نااہل عملہ صفائی کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے اور اپنے علاقے کی صفائی کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • قصور میں ایس ایچ او نے کوریج کرتے صحافی پر تھپڑوں کی برسات کردی،موبائل،مائیک،چینل لوگو توڑ دیا

    قصور میں ایس ایچ او نے کوریج کرتے صحافی پر تھپڑوں کی برسات کردی،موبائل،مائیک،چینل لوگو توڑ دیا

    قصور
    قصور میں ایک اور صحافی پولیس گردی کا شکار، تھانہ مصطفی آباد قصور کے ایس ایچ او اور سب انسپیکٹر نے اپنی موجودگی میں کوریج کرتے صحافی سمیع اللہ جٹ پر تھپڑوں اور گالیوں کی برسات کروائی، صحافی کا مائیک،چینل لوگو اور موبائل توڑ دیا،صحافیوں کا پولیس گردی کے خلاف احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ مصطفی آباد کے ایس ایچ او اور سب انسپیکٹر نے اپنی موجودگی میں کوریج کرتے قصور کے صحافی سمیع اللہ جٹ پر اپنے ماتحتوں سے تھپڑوں اور گالیوں کی برسات کروا دی اور تھانے لیجا کر حبس بیجا میں رکھا
    تھانہ مصطفی آباد للیانی کی حدود میں پبلک پراپرٹی کا معاملہ چل رہا تھا جس پر پولیس اپنی موجودگی میں قبضہ کروا رہی تھی جبکہ دوسری پارٹی رو رہی تھی اور پولیس کو منع کر رہی تھی کہ ابھی کورٹ کے آرڈرز نہیں آئے لہذہ آپ کورٹ کے حکم نامہ آنے تک ایسا نہیں کر سکتے یہ سب خلاف قانون ہے
    اس منظر کی رپورٹنگ کرتے ایک نیوز کے صحافی سمیع اللہ جٹ کو تھانہ مصطفی آباد کے
    سب انسپیکٹر اشرف اور
    ایس ایچ او حسن علی عمران نے گالیاں دینا شروع کر دیں اور پکڑ کر صحافی کا موبائل،مائیک اور چینل کا لوگو توڑ دیا اور اپنے ماتحتوں سے صحافی پر سڑک کنارے تھپڑوں اور ٹھڈوں کی برسات کروا دی اور سرکاری گاڑی میں ڈال کر تھانے لیجا کر حبس بیجا میں رکھا جس پر قصور کی صحافی برادری نے بھرپور احتجاج کیا
    قصور کی صحافی برادری میں اس بابت سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور صحافی برادری پوچھتی ہے کہ رواں سال دنیا بھر میں ابتک 104 صحافی قتل کئے گئے ہیں کیا قصور پولیس بھی غزہ،شام،عراق اور دنیا بھر کی طرح کوریج کرتے صحافی کو قتل کرکے اپنا نام بنانا چاہتی ہے؟
    واضع رہے کہ اس سے قبل قصور کے صحافی مہر شکیل شریف اور صحافی غنی محمود قصوری بھی قصور پولیس کی پولیس گردی کا شکار ہو چکے ہیں
    صحافی برادری نے وزیر اعلی پنجاب اور وزیر داخلہ و آئی جی پنجاب سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے