Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • تہرے قتل کا معاملہ،ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

    تہرے قتل کا معاملہ،ڈی پی او نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا

    قصور
    تہرے قتل پہ ڈی پی او قصور کا از خود نوٹس،جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لواحقین سے ملاقات کی

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن تھانہ چھانگا مانگا کے علاقے میں تہرے قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس پہ
    ڈی پی او طارق عزیز سندھو نے واقعہ کا از خود نوٹس لیا اور خود جائے وقوعہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا
    چھانگا مانگا کے نواحی گاؤں گندھیاں اوتاڑ میں معمولی جھگڑے پر دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے وقوعہ کی اطلاع پا کر ڈی پی او قصور نے جائے وقوعہ کا وزٹ کیا اور مقتولین کے لواحقین سے ملاقات کی اور معمولی جھگڑے پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے لواحقین سے ملاقات کے دوران انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی چونیاں اور ڈی ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دیں اور کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

  • مویشی منڈی میں خریدار کم،سہولیات کا فقدان

    مویشی منڈی میں خریدار کم،سہولیات کا فقدان

    قصور
    مویشی منڈی قصور میں جانور تو وافر مگر خریدار نہیں،بیوپاری حضرات سخت پریشان،اجتماعی قربانی کرنا بھی مشکل ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق بکرا عید کی آمد کے پیش نظر مویشی منڈی قصور میں وافر جانور تو نظر آرہے ہیں مگر خریدار نہیں
    بکروں،چھتروں،دنبوں،بیل،گائے اور اونٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث خریدار نا ہونے کے برابر ہیں
    3 سے 4 من کے بیل کی قیمت 2 سے 2.5 لاکھ اور اسی طرح 20 کلو گرام سے اوپر والے عام بکرے چھترے کی قیمت 40 سے 50 ہزار روپیہ مانگی جا رہی ہے
    اس بار لوگوں کا اجتماعی قربانی کی طرف رجحان زیادہ ہے مگر مہنگائی کے باعث اجتماعی قربانی بھی لوگوں کیلئے مشکل ہو چکی ہے
    گزشتہ سالوں میں ان دنوں عید سے قبل سڑکوں پر جانوروں سے لدی گاڑیوں کی خوب چہل پہل دیکھنے کو ملتی تھی تاہم اس مرتبہ ایسا بہت کم دیکھنے میں آ رہا ہے جس کی وجہ بے انتہاہ مہنگائی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے ہمیں سنت ابراہیمی جیسے اہم فرض سے دور کر دیا ہے
    حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مہنگائی کم کریں تاکہ لوگ اپنے گھر چلا سکیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانور قربان کر سکیں

  • بھٹی ہسپتال چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر

    بھٹی ہسپتال چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے حاضر

    قصور
    بھٹی ہسپتال قصور ہر قسم کی سہولیات سے آراستہ عوام کی خدمت کیلئے چوبیس گھنٹے پیش خدمت،پیٹرن ان چیف بھٹی ہسپتال محمد ارشد بھٹی

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف ٹرسٹ ہسپتال بھٹی ہسپتال قصور کے پیٹرن ان چیف محمد ارشد بھٹی نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹی ہسپتال تمام سہولیات سے آراستہ ہے اور چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہے
    بھٹی ہسپتال 350 بستروں پہ مشتمل ضلع قصور کا سب سے بڑا ٹرسٹ ہسپتال ہے جس میں روزانہ چوبیس گھنٹے،گائنی سرجری،آرتھوپیڈک،ڈرموٹالجسٹ،چائلڈ آئی سی یو،ڈینٹل،فزیوتھراپی و شعبہ امرض چشم کام کرتے ہیں
    ہسپتال میں غریب لوگوں کا علاج مفت کیا جاتا ہے اور ادویات بھی دی جاتی ہیں جبکہ صحت کارڈ کی سہولت بھی میسر ہے
    ارشد بھٹی کا کہنا ہے کہ غرباء کے لئے پہلے سے موجود سہولیات کو مذید وسیع کیا جا رہا ہے

  • صحافی کی بہن قتل،بہنوئی و بھانجا زخمی

    صحافی کی بہن قتل،بہنوئی و بھانجا زخمی

    قصور
    مقامی صحافی کی بہن دوران ڈکیتی قتل،بہنوئی و بھانجا زخمی،مقدمہ درج،صحافی تنظیموں کا اظہار افسوس اور ملزمان کی جلد سے جلد گرفتاری کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات قصور
    شہر کے مقامی سینئیر صحافی شفیق سہجریا کا بہنوئی ذوالفقار اپنی بیوی اور بچوں سمیت اپنی گاڑی میں جا رہا تھا کہ
    لہریاں والا قبرستان قصور کے نزدیک ڈاکوؤں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پہ گاڑی جلد نا رک سکی تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی سے 41 سالہ رقیہ بی بی جانبحق ہو گئی اور اس کا خاوند ذوالفقار اور بیٹا ثاقب متعدد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
    جانبحق ہونے والی رقیہ بی بی روزنامہ دنیا کے صحافی شفیق سہجریا کی بڑی بہن ہیں
    قتل کی اس لرزہ خیز واردات پہ علاقے میں کہرام مچ گیا
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور مقامی صحافی تنظیموں نے سینئیر صحافی کی بہن کے قتل پہ اظہار افسوس کیا اور پولیس سے پرزور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائے پولیس کی جانب سے
    نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • مویشی منڈی میں فی مرلہ فی ہزار کے حساب سے وصولی

    قصور
    شہر میں ٹیکس فری بنائی گئی مویشی منڈی میں بیوپاریوں سے فی مرلہ ایک ہزار روزانہ کے پیسے وصول کئے جانے لگے،بیوپاری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں لگی سب سے بڑی مویشی منڈی کے اندر مویشی بیچنے آئے لوگ سخت پریشان ہیں
    ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی مویشی منڈی میں مویشی لاکر فروخت کرنے والے بیوپاریوں کے لئے فی مرلہ روزانہ کے ریٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث لوگ مویشی منڈی سے دور رہنے کو ترجیح دینگے کیونکہ منڈی میں گاہک نا ہونے کے برابر ہیں مویشی منڈی میں دور دراز سے آئے ہوئے جانور فروخت کرنے والے بیوپاری سے فی مرلہ ایک ہزار روپیہ یومیہ وصول کیا جا رہا ہے ہے
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مویشی منڈی کو ہر قسم کے ٹیکس سے فری کیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود پیسے لینا قابل تشویش ہے
    جبکہ منڈی میں سہولیات کا بھی فقدان ہے

  • خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار،27 وارداتوں کا انکشاف

    خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار،27 وارداتوں کا انکشاف

    قصور
    خطرناک ڈکیت گینگ ساتھیوں سمیت گرفتار،مال مسروقہ و ناجائز اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ڈکیتی راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے
    تھانہ صدر پتوکی کے ایس ایچ او عاطف نذیر کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے پتوکی ملتان روڈ اور لنک روڈ پر راہزنی میں ملوث ڈکیت گینگ علی شیر عرف دونا مسلی گینگ کے سرغنہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا ہے
    جن کے قبضہ سے لوٹی گئی 2 لاکھ کی نقدی رقم 8 موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے
    گرفتار ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ملتان روڈ پتوکی اور لنک راستوں پر وارداتیں کرتے تھے
    ملزمان نے دوران تفتیش پتوکی اور گردونواح میں 27 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے
    ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میں مذید وارداتوں کا انکشاف متوقع ہے
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے بہترین کارکردگی پر تھانہ صدر پتوکی پولیس کو شاباش دی

  • پودوں کو خوراک، پانی کی بجائے کوڑے کرکٹ سےڈھانپ دیا

    پودوں کو خوراک، پانی کی بجائے کوڑے کرکٹ سےڈھانپ دیا

    قصور
    پودوں کو خوراک،پانی کی بجائے کورا کرکٹ سے ڈھانپ دیا گیا،پودے سوکھنے لگے،
    ڈپٹی کمشنر سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گرین بیلٹ پر لگے پودوں کو پانی و خوراک دینے کی بجائے
    کوڑا کرکٹ دیا جا رہا ہے
    کورے کرکٹ سے بھری ٹرالیاں پورے شہر سے اکٹھی کرکے پودوں کی جڑوں میں سٹاک کی جا رہی ہیں جس سے گرین اینڈ کلین پنجاب کی دھجیاں بکھر کر رہ گئی ہیں اور پودے سوکھنا شروع ہو گئے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی کے موسم میں پودوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جائے تاکہ گرمی کی سخت میں سڑکوں پہ مسافروں کو گرمی سے بچنے میں مدد ملے

  • ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان عملاً ناکام

    ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان عملاً ناکام

    قصور
    گزشتہ دنوں اجلاس میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا اعلان محض اعلان عملاً ناکام،شہری پریشان

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر میں چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا تھا جبکہ اجلاس میں ضلع بھر سے ٹرانسپورٹرز نے بھی شرکت کی تھی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا تاہم وہ اعلان اعلان ہی رہا اس پہ عمل درآمد بلکل نا ہوا ہے
    ٹرانسپورٹرز پرانے کرائے ہی وصول کر رہے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سالانہ تقریب صحیح بخاری آج بعد نماز مغرب ہو گی

    سالانہ تقریب صحیح بخاری آج بعد نماز مغرب ہو گی

    قصور
    سالانہ تکمیل صحیح البخاری کی تقریب آج مرکز ابن الخطاب الاسلامی الہ آباد چونیاں میں ہو گی،تقریب کا آغاز بعد نماز مغرب ہو گا

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کی معروف دینی درسگاہ مرکز ابن الخطاب الاسلامی چونیاں روڈ الہ آباد میں آج بروز ہفتہ بعد نماز مغرب سالانہ تکمیل صحیح بخاری کی پروقار تقریب ہو گی
    تقریب بانی درسگاہ حضرت علامہ اکبر سلیم کے صاحبزادگان رئیس مرکز علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودیہ عربیہ اور مولانا سلمان اکبر کی زیر قیادت ہو گی
    جس میں بخاری شریف مکمل کرنے والے طلباء میں اسناد و انعامات تقسیم کئے جائیں گے جس کے مہمانان گرامی معروف عالم دین حضرت مولانا قاری محمد حنیف ربانی صاحب،اور معروف عالم دین قاری صہیب میر محمدی صاحب ہونے گے
    جن کا درس قرآن بھی ہو گا
    جس میں دور دراز علاقوں سے لوگ شرکت فرمائیں گے

  • ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے پہ بلڈ ڈونرز میں اسناد تقسیم

    ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے پہ بلڈ ڈونرز میں اسناد تقسیم

    قصور
    ورلڈ بلڈ ڈونیشن ڈے کے موقع پہ احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق 14 جون 2023 ورلڈ بلڈ ڈونرز ڈے کے موقع پر احمد تھیلیسیمیا کیئر ہسپتال کنگن پور تحصیل چونیاں ضلع قصور کی طرف سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا اور ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ ،صدر رائس ملز ایسوسی ایشن قصور محسن نزیر ملک ،میاں ندیم احمد جتالہ انسپکٹر ریسکیو 1122 دیپالپور اوکاڑہ، ابو معاذ انجئنیر عمران، میاں شہزاد احمد ڈولہ، نے شرکت کی
    اس پروقار تقریب کے موقع پر احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کی جناب سے تھیلیسیمیا کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات اور بلڈ ڈونیٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں محمد عامر بٹ نے ہسپتال کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپس منعقد کروانے اور دیگر ضروریات پوری کرنے میں مدد کا وعدہ کیا اور بلڈ ڈونرز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں جبکہ
    رائس ملز ایسوسی کی طرف سے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کے لئے ڈونیشن کی گئی اور ضلع بھر کی ملز میں بلڈ ڈونیشن کیمپس کروانے کا وعدہ کیا گیا
    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور کی ٹیم
    احسن جمال،پروفیسر عبدالستار،ابتسام الہی و دیگر عہدیداران نے تمام مہمانوں، بلد ڈونرز اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا