Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • معتبر شحضیات کا مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

    معتبر شحضیات کا مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ

    قصور
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا تلوار پوسٹ پہ ریلیف کیمپ،معتبر شخصیات کا فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ،خدمات کو سراہا گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور ستلج دریا میں بھارتی آبی جارحیت کے بعد پانی آنے سے زندگی معطل ہونے سے
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان نے میدان میں اتر کر متاثرہ لوگوں کی خدمت کا عمل شروع کیا اور اسی خدمت کے لئے تلوار پوسٹ پہ مرکزی مسلم لیگ نے اپنا فلڈ ریلیف کیمپ لگایا جس میں لوگوں کو کھانا ،صاف پانی،ادویات و خیمے اور مچھر دانیاں مہیا کی گئی ہیں
    متاثرین کو تین وقت کا پکا پکایا کھانا مہیا کیا جا رہا ہے
    مرکزی مسلم لیگ کے کیمپ پہ گزشتہ دن معتبر شحضیات نے دورہ کیا اور ان کی انسان دوست خدمات کو خوب سراہا
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جس میں لوگوں کو محفوظ مقامات پہ منتقل کیا جا رہا ہے اور ساتھ جانوروں کو چارا بھی مہیا کیا جا رہا ہے
    انتظامیہ مرکزی مسلم کا
    حالات کے مطابق کہنا ہے کہ ایک ماہ تک کیمپ لگا رہے گا جس میں اسی طرح لوگوں کی خدمت کی جائے گی
    اہلیان علاقہ نے انتظامیہ کو دعائیں دیں

  • سیلابی علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن جاری

    سیلابی علاقوں میں مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن جاری

    قصور
    گنڈا سنگھ و قریبی علاقوں میں ریسکیو آپریشن تاحال جاری،مرکزی مسلم لیگ پاکستان کے فلڈ ریلیف کیمپ متحرک اور ریسکیو آپریشن دن رات جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور
    دریائے ستلج میں انڈیا کی طرف سے پانی چھوڑنے کی وجہ سے گنڈا سنگھ و قریبی دیہات زیر آب ہیں اور زندگی مفلوج ہو چکی ہے خاص طور پہ
    موضع ٹھٹھی بخشے کے قریبی دیہات اور کنگن پور کے بیسیوں دیہات میں پانی آنے سے زمینی راستے منقطع ہو چکے ہیں جس کے باعث ہزاروں لوگ اور مویشی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں جن کے لئے
    حکومت کی طرف سے ریسکیو آپریشن کیا جا رہا ہے تاہم گورنمنٹ کیساتھ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بھی لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہے اور ساتھ متاثرہ لوگوں میں کھانا تقسیم کرنے کے ساتھ جانوروں کو چارا بھی فراہم کر رہی ہے
    مرکزی مسلم لیگ پاکستان کا ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے جس میں کئی کشتیاں اور رضاکار لوگوں اور جانوروں کو فی سبیل اللہ محفوظ مقامات پہ پہنچا رہے ہیں
    نیز لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا گیا اور ساتھ پیرا شوٹ خیمے بھی فراہم کئے گئے ہیں
    مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور کی طرف سے گنڈا سنگھ ،کمال پورہ، ٹھٹھی بخشے،اور کنگن پور میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں پکا ہوا کھانا متاثرہ لوگوں کھلایا جا رہا ہے
    ریسکیو کا عمل رات کے وقت بھی جاری رکھا جاتا ہے
    اہلیان علاقہ و متاثرہ لوگوں نے مرکزی مسلم پاکستان کا مصیبت کی گھڑی میں بے لوث خدمت کرنے پہ شکریہ ادا کیا ہے

  • تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو گرفتار

    قصور
    تھانہ صدر قصور کی حدود میں پولیس مقابلہ دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    قصور تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں دو خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے جن شناخت اشفاق سکنہ مشتاق کالونی قصور اور ریاض سکنہ وڈانہ کے ناموں سے ہوئی ہے
    گرفتار ملزمان شہری سے نقدی 20 لاکھ روپیہ اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے واردات ناکام بنا دی
    وارث نامی متاثرہ شہری نے پولیس کو 15 پر
    نقدی رقم 20 لاکھ روپیہ اور موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع دی جس پہ
    تھانہ صدر قصور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دوست پورہ روڈ پر ناکہ بندی کی اور پولیس پارٹی نے دو موٹر سائیکل پر سوار 4 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی اور فصلوں میں داخل ہو گئے
    ڈاکو مسلسل مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ کرتے رہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے بمشکل اپنی جانیں بچائیں
    ڈاکوؤں کی اپنی ہی اندھا دھند فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہو گئے جبکہ دو ڈاکو رات کے اندھیرے میں فرار ہو گئے جن کو پولیس نے گرفتار کیا تو ان کے قبضہ سے شہری سے چھینی گئی نقدی 20 لاکھ روپیہ، موٹرسائیکل اور پسٹل برآمد کر لیا گیا
    گرفتار زخمی ڈاکوؤں کو علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے ساتھی ڈاکوؤں بارے شناخت کرلی گئی ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • بھارتی آبی جارحیت،ہر طرف پانی ہی پانی ،آج وزیر اعظم کا دورہ متوقع

    بھارتی آبی جارحیت،ہر طرف پانی ہی پانی ،آج وزیر اعظم کا دورہ متوقع

    قصور
    بھارتی جارحیت سے گنڈا سنگھ کے قریبی دیہات میں پانی ہی پانی،لوگ نقل مکانی پہ مجبور،برقی نظام معطل،موبائل سروس ختم،موبائل سروس بند ہونے سے لوگ سخت پریشان،وزیر اعظم پاکستان کا آج سیلابی علاقوں میں دورہ متوقع

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں انڈیا کی طرف سے پانی چھوڑے جانے پہ تباہی مچ گئی
    گنڈا سنگھ کے قریبی دیہات میں پانی ہی پانی لوگ نقل مکانی پہ مجبور ہو گئے
    برقی نظام معطل ہو گیا اور موبائل سروس بلکل بند ہوگئی ہے جس سے اہلیان علاقہ کو شدید پریشانی ہے
    گنڈا سنگھ کے قریبی دیہات
    سہجرہ،دھوپ سڑی، مستکے کے مقام پر پانی کی سطح خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے
    نیز موضع چندا سنگھ، سہجرہ ،دھوپ سڑی، نگر دونہ، چھاٹ، مبوکے، مستکے گٹی کلنجر و دیگر دیہات کا زمینی راستہ ختم ہو گیا ہے
    کسانوں کی کروڑوں روپیہ کی دھان و مکئی کی فصل برباد ہو گئی ہے
    اور جانوروں کے لیے چارے کا انتظام بھی نہیں رہ گیا ابھی بھی بہت سے لوگ دور دراز علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں
    اہلیان علاقہ نے وزیر اعلی پنجاب اور ضلعی انتظامیہ قصور سے موبائل نیٹ ورک بحال کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ مشکل میں پھنسے ہوئے لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ میں رہیں
    واضع رہے کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں چھوڑا جانے والا پانی کا ریلہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوا جس سے پانی کی سطح بہت زیادہ بلند ھو گئی ہے
    ستلج رینجرز کی کیکر پوسٹ پر پانی کی سطح بلند ہو کر 18 فٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہیڈ گنڈا سنگھ سے پانی کا اخراج 46 ہزار کیوسک سے بھی تجاوز کر گیا ہے
    ابھی پانی کی سطح می مذید بلندی ہونے کا خدشہ ہے
    گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی، ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو اور اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق نے تلوار پوسٹ پہ قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا اور ریسکیو 1122 کو کشتیوں کی تعداد میں اضافے کرنے کی ہدایت کی
    نیز آج وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں دورہ متوقع ہے

  • تین روزہ برسات سے شہر دریا میں تبدیل،ندی نالوں کی صفائی کی ضرورت

    تین روزہ برسات سے شہر دریا میں تبدیل،ندی نالوں کی صفائی کی ضرورت

    قصور
    تین روزہ برسات نے شہر قصور کو دریا بنائے رکھا،لوگوں کے گھروں دفتروں میں پانی بھر گیا،لاکھوں روپیہ کی اشیاء جل گئی،کئی مکان گر گئے،ندی نالوں کی صفائی کی سخت ضرورت

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں مسلسل تین روزہ بارش بروز جمعرات ،جمعہ اور ہفتہ نے شہر کو دریا میں تبدیل کر دیا حالانکہ بارش تین دن مسلسل نہیں ہوئی بلکہ ہر روز دو سے چار گھنٹے ہوتی رہی مگر اس کے باجود شہر کی سڑکوں پہ کئی کئی فٹ تک پانی کھڑا رہا افسوس کہ شہر کی تاریخی مساجد بھی پانی سے بھری رہیں جس کے باعث نمازوں کا سلسلہ بھی رکا رہا
    سڑکوں پہ پانی کھڑا ہونے کے باعث پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا اور
    تین دن تک لوگ اپنے گھروں میں محصور رہے اور گھروں میں داخل ہونے والا برساتی پانی نکالتے رہے
    برساتی پانی سے لوگوں کی لاکھوں روپیہ کی چیزوں کا نقصان ہوا
    اور کئی مکانات گر گئے
    جبکہ ابھی پھر سے بارشوں کی پیشنگوئی کی جا رہی ہے
    فکر انگیز بات تو یہ ہے کہ ابھی بارشوں کا مہینہ ساون آنا ہے جس میں سارا سارا دن بارش ہوتی ہے
    لہذہ ندی نالوں کی صفائی کی اشد ضرورت ہے تاکہ دوبارہ برساتی سلسلہ شروع ہونے پہ ایسا نا ہو

  • تقدس قرآن ریلیاں،سویڈن کے خلاف نعرے بازی

    تقدس قرآن ریلیاں،سویڈن کے خلاف نعرے بازی

    قصور
    ملک بھر کی طرح کل جمعتہ المبارک کا دن یوم تقدس قرآن کے طور پہ منایا گیا،ہر شہر گاؤں، گلی محلے میں سویڈن کے خلاف نعرے بازی کی گئی،حرمت قرآن پہ جانیں دینے کا عزم

    تفصیلات کے مطابق کل ضلع قصور میں جمعتہ المبارک کا دن یوم تقدس قرآن کے طور پہ منایا گیا
    تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں نے سویڈن کے خلاف ریلیاں نکالیں اور توہین قرآن کے مرتکب شحض کو فوری سزا کا مطالبہ کیا
    پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف،مرکزی مسلم لیگ پاکستان،جماعت اسلامی،تحریک لبیک پاکستان و دیگر جماعتوں سمیت مسیحی برادی کی تنظیموں نے سٹی قصور،پتوکی ،کوٹ رادھا کشن ،چونیاں،الہ آباد،پھول نگر،مصطفی آباد،چھانگا مانگا و ضلع بھر کے تمام شہروں،گاؤں دیہات میں ریلیاں نکالیں اور سویڈن کے خلاف اور عظمت قرآن کے حق میں نعرے بازی کی
    تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ سویڈن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سویڈن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے
    ریلیوں میں شامل ہونے والے
    شرکاء نے اس بات کا عزم کیا کہ قرآن کی عظمت و حرمت کی خاطر جانیں دینے سے گریز نا کیا جائے گا لہٰذا توہین قرآن کے مرتکب افراد توہین قرآن سے باز رہیں

  • سڑکوں پہ چار فٹ پانی،باران رحمت باعث زحمت

    سڑکوں پہ چار فٹ پانی،باران رحمت باعث زحمت

    قصور
    باران رحمت شہریوں کے لئے باعث زحمت،چار فٹ تک پانی کھڑے رہنا معمول بن گیا،متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر بے سود،مقامی شہریوں کی حکام بالا سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے بیشتر حصوں میں باران رحمت باعث زحمت بن جاتی ہے
    بارش ہوتے ہی کئی کئی فٹ پانی سڑکوں پہ کھڑا رہتا ہے جس سے شہریوں گھروں میں محصور ہو کر رہ جاتے ہیں
    بلخصوص پرانا لاری اڈا چوک بلا چنے والا میں بارش ہوتے ہی چار فٹ تک پانی سڑک پہ کھڑا رہتا ہے اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جاتا ہے
    نیز پولیس چوکی تھانہ اے ڈویژن ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور، خطرناک مور کھارا روڈ و ملحقہ علاقوں میں بھی یہی صورتحال ہے
    اس بابت مقامی شہریوں نے متعدد بار انتظامیہ کو تحریری طور پہ آگاہ کیا ہے مگر بے سود
    شہریوں نے حکام بالا سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • مقدس اوراق کی ردی کا استعمال عروج پہ،انتظامیہ بے خبر

    مقدس اوراق کی ردی کا استعمال عروج پہ،انتظامیہ بے خبر

    قصور
    مقدس ناموں والی ردی کی فروخت، مقدس ناموں والی ردی کا استعمال معمول،انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں مقدس اوراق والی ردی استعمال کی جاتی ہے
    جس کے باعث مقدس ناموں و اسلامی تحریروں کی ادبی عروج پر ہے مگر افسوس کہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے
    چھابڑی والے،ریڑھیوں والے اور فروٹ منڈی میں فروٹ کی پیکنگ کے لئے صاف کاغذ کی بجائے قرآنی آیات اور مقدس ناموں،اسلامی تحریروں والی اخبار و ردی کا استعمال کیا جاتا ہے
    لوگ مقدس اوراق پہ دی گئی چیزیں اور فروٹ کی پیٹیوں سے فروٹ نکال کے اخبار و ردی کاغذات کو کوڑے کرکٹ میں پھینک دیتے ہیں جس سے قرآنی آیات اور مقدس ناموں کی توہین ہوتی ہے
    اور یہ اللہ تعالیٰ کے عذاب کو دعوت دینا ہے
    سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور استدعا کی ہے کہ مقدس اوراق والی ردی کے استعمال پہ پابندی لگائی جائے

  • ضلع بھر کی سڑکوں پہ سخت ناکہ بندی،سنیپ چیکنگ

    ضلع بھر کی سڑکوں پہ سخت ناکہ بندی،سنیپ چیکنگ

    قصور
    جرائم کی روک تھام کے لئے ضلع بھر میں ناکے اور سنیپ چیکنگ کا عمل تیز،ایس ایچ اوز کو سخت احکامات

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر کی اہم شاہراہوں پر پولیس کی طرف سے سنیپ چیکنگ کی جاری ہے
    تمام ناکہ بندیوں پر ایس ایچ اوز کو خود نگرانی کے احکامات دیئے گئے ہیں اور کہا گیا ہے کہ جو ایس ایچ او غفلت کا مرتکب ہو گا اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی
    پولیس کی جانب سے ناکوں پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کی سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور بغیر نمبر پلیٹ کاروں و موٹر سائیکلوں کو بند کیا جا رہا ہے

  • 12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول،لوگ پریشان

    12 سے 14 گھنٹے بجلی بند رکھنا معمول،لوگ پریشان

    قصور
    آئے روز آندھی و بارش آنا معمول،واپڈا کے لئے موقع غنیمت، آندھی و بارش کی 100 کلومیٹر دوری پہ ہی بجلی بند کر دی جاتی یے،رات سے گئی بجلی تاحال نا آئی،واپڈا کا معمول لوگوں کی زندگی دشوار

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں گزشتہ ماہ سے وقفے وقفے سے بارشوں و آندھیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کو موقع غنیمت جانتے ہوئے محکمہ واپڈا نے خوب فائدہ اٹھانا شروع کیا ہوا ہے
    بارش و آندھی کی 100 کلومیٹر کی دوری سے ہی قصور کی بجلی بند کر دی جاتی ہے اور پھر کم و بیش 12 سے 14 گھنٹے بعد بجلی بحال کی جاتی ہے
    زیادہ تر آندھیاں و بارشیں رات کو ہوتی ہیں اور موقع غنیمت جان کر واپڈا اہلکار بجلی بند کر دیتے ہیں جس کے باعث لوگوں کی ساری رات مچھروں و حبس سے جنگ کرتے گزر جاتی ہے اور سارا دن بجلی کے انتظار میں
    کل رات بھی قصور و گردونواح میں بارش ائی و تیز ہوا چلی جس کے باعث تاحال بجلی نہیں آئی
    واپڈا نے اس چیز کا معمول بنا لیا ہے جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن گئی ہیں
    واضع رہے کہ ہفتے میں ایک دن پرمٹ کی مد میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی ویسے ہی بند رکھی جاتی ہے اور مذید کسر آندھی و بارش سے نکال لی جاتی ہے جبکہ ہر گھنٹے بعد بجلی جانا ویسے ہی معمول ہے