Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • بلاتفریق انسانیت کی خدمت میرا فرض ہے،شیراز شوکت

    بلاتفریق انسانیت کی خدمت میرا فرض ہے،شیراز شوکت

    قصور
    بلاتفریق ہر کسی کی مدد اپنی فرض سمجھتا ہوں،شیراز شوکت بٹ

    تفصیلات کے مطابق
    قصور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شیراز شوکت بٹ نے کہا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھتے ہیں اور میں یہ کام فرض سمجھ کر کرتا ہوں

    مہر محمد منیر قصوری صوبائی صدر زکوٰۃ ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب نے کہا کہ شیراز شوکت بٹ ہر وقت انسانیت کی خدمت کی سوچ رکھنے والے عظیم انسان ہیں عوام کی بھلائی ان کا مشن ہے اور وہ غریب اور امیر میں فرق نہیں رکھتے ان کی سوچ صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا ہے جسے وہ اپنا فرض سمجھتے ہیں زکوٰۃ پیڈ سٹاف کی میٹنگ میں میاں مقصود احمد ڈسٹرکٹ آڈٹ آفیسر قصور مہر محمد منیر قصوری صوبائی صدر زکوٰۃ ایمپلائز ایسوسی ایشن ایپکا پنجاب مہر سعید رشید جنرل سیکرٹری ایپکا قصور رانا سیف الرحمان ثناء اللہ بھٹی محمد وقاص محمد بوٹا اور دیگر رہنماوں نے شیراز شوکت بٹ کی خدمات پر روشنی ڈالی

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،کیا مہنگائی بھی کم ہو گی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،کیا مہنگائی بھی کم ہو گی

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،کیا مہنگائی بھی کم ہو گی، مہنگائی سے متاثرہ عوام کا سوال

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج رات سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی
    پیٹرول کی قیمت میں 12 روپیہ اور ڈیزل کی قیمت میں 30 روپیہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات باراں بجے سے ہو گا
    مہنگائی سے متاثرہ عوام کا اربابِ اختیار سے سوال ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نام پہ بڑھائی جانے والی مہنگائی اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی واقع ہونے سے نیچے آئی گی کہ نہیں؟
    جب بھی کوئی چیز مہنگی ہوتی ہے تو یہی بہانہ کیا جاتا ہے کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرائے بہت زیادہ ہو گئے ہیں جس کے باعث مہنگائی کرنی پڑتی ہے
    لوگ پوچھتے ہیں کیا اب کرائے کم ہونگے کہ صرف مہنگائی کرنا ہی گورنمنٹ کا کام ہے؟

  • تھانہ صدر قصور کی چوکی کھارا کی بحالی کا عوامی مطالبہ

    تھانہ صدر قصور کی چوکی کھارا کی بحالی کا عوامی مطالبہ

    قصور
    گزشتہ دنوں ضلع بھر میں قائم 24 پولیس چوکیوں کو ختم کیا گیا،بیشتر چوکیاں بحال،کھارا چوکی بحال کی جائے،اہلیان علاقہ کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور میں چند دن قبل آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او قصور کی طرف سے ضلع بھر کے 20 تھانوں کی 24 چوکیوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تاہم کچھ روز قبل بیشتر پولیس چوکیوں کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے
    اہلیان علاقہ تھانہ صدر نے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے علاقے میں کرائم بہت بڑھ چکا ہے لہذہ دیگر پولیس چوکیوں کی بحالی کی طرح پولیس چوکی کھارا تھانہ صدر کو بھی بحال کیا جائے تاکہ اہلیان علاقہ جرائم پیشہ افراد سے بچ سکیں
    اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر کی حدود بہت زیادہ ہونے کے باعث وارداتوں کا سلسلہ عروج پہ ہے لہذہ کھارا چوکی کو جلد سے جلد بحال کیا جائے تاکہ عوام کو تحفظ مل سکے

  • انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی متاثر ،سپیڈ ابھی بھی کم

    انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی متاثر ،سپیڈ ابھی بھی کم

    قصور
    انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی متاثر رہی،لوگ ٹی وی، ایف ایم سے معلومات لیتے رہے،کاروباری لوگوں کو شدید پریشانی بنی رہی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں موبائل انٹرنیٹ بندش ختم ہو گئی اور موبائل انٹرنیٹ چل پڑا تاہم پی ٹی سی ایل و دیگر کمپنیوں کا موبائل چلتا رہا ماسوائے موبائل انٹرنیٹ کے
    انٹرنیٹ کی بندش سے لوگ سخت پریشان رہے اور لوگوں نے خبروں تک رسائی کے لئے ٹی وی و ایف ایم ریڈیو کا استعمال کیا اور جن کے پاس یہ سہولیات نا تھیں انہوں نے ایک دوسرے سے ٹیکسٹ میسجنگ کا سہارا لے کر معلومات لیں

    انٹرنیٹ بندش سے آن لائن پڑھنے والے طالب علم و کاروباری حضرات شدید متاثر ہوئے تاہم ابھی بھی انٹرنیٹ چلنے کے باوجود سپیڈ کم ہے
    صحافی حضرات کو انٹرنیٹ کی بندش کے باعث سخت پریشانی اٹھانی پڑی

  • ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

    قصور
    تھانہ سٹی چونیاں نے ٹک ٹاک پہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ سٹی چونیاں نے ٹک ٹاک پہ ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم بلال رحمانی کو گرفتار کر لیا ہے

    ملزم کے قبضہ سے 30 بور پسٹل برآمد کیا گیا ہے
    ملزم نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پہ اپلوڈ کی تھی
    پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • ڈی پی او نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کئے

    ڈی پی او نے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں تحائف تقسیم کئے

    قصور
    ڈی پی او قصور طارق عزیز کا سندھو کا احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کا دورہ،مریض بچوں میں تحائف تقسیم کئے،

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال کنگن پور قصور کا وزٹ کیا اور تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو تحائف دیئے
    ڈی پی او قصور نے جذبہ انسانیت کی اعلی مثال پیش کرتے ہوئے پولیس لائنز سمیت ضلع بھر کے تمام تھانوں میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کروانے کا وعدہ کیا اور احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال میں دوبارہ آنے اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وعدہ کیا
    نیز ہسپتال کے ساتھ بھرپور تعاون اور بچوں کو ایک دن DPO اور تھانوں میں SHO بنانے کا اعلان کیا جس پہ تھیلیسیمیا کے مریض بچے بہت خوش ہوئے اور ڈی پی او قصور کو دعائیں دیتے رہے
    احمد تھیلیسیمیا کئیر ہسپتال انتظامیہ و تھیلیسیمیا کے مریض بچوں نے کہا کہ ہم محترم ڈی پی او قصور جناب طارق عزیز سندھو،جناب ذوالفقار علی بھٹی، جناب سید ثقلین شاہ صاحب ایس ایچ او کنگن پور کے مشکور ہیں جو احمد تھیلیسیمیا ہسپتال تشریف لائے اور بچوں کے سروں پر دشت شفقت رکھا اور اپنے بھرپور تعاون اور ساتھ کا یقین دلایا

  • کیا گورنمنٹ عوام کی سانسوں پہ بھی ٹیکس لگانا چاہتی ہے؟

    کیا گورنمنٹ عوام کی سانسوں پہ بھی ٹیکس لگانا چاہتی ہے؟

    قصور
    گیس میٹر کا کرایہ بڑھانے پہ شہری سراپا احتجاج،آخر گورنمنٹ کرنا کیا چاہتی ہے؟ کیا سانسوں پہ بھی ٹیکس لگنے والا ہے؟

    تفصیلات کے مطابق وفاقی گورنمنٹ نے سوئی گیس کے میٹر کا کرایہ 45 روپیہ سے بڑھا کر 516 روپیہ 67 پیسہ کر دیا ہے جس پہ شہری سراپا احتجاج ہیں اور وزیراعظم پاکستان سے سوال کرتے ہیں کہ آخر گورنمنٹ کرنا کیا چاہتی ہے ؟ اپنے ہی پیسوں سے منت سماجت کرکے ذاتی ملکیت میں لگوائے گئے میٹر کا کرایہ اتنا زیادہ کیوں؟
    شہریوں کا کہنا ہے کہ کیا موجودہ گورنمنٹ لوگوں کی سانسوں پہ بھی ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتی ہے؟
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تو گورنمنٹ نے عام غریب عوام کو مارنے کا عزم کیا ہے تو خداراہ جلد مار دیں یوں قسطوں میں نا ماریں
    کبھی کوئی چیز مہنگی تو کبھی کوئی چیز مہنگی تر
    اس روز روز کی مہنگائی سے لوگ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں اور دوائی کھانے کے قابل بھی نہیں رہے کیونکہ اب تو عام پیناڈول کی گولی بھی کھانا سر درد کم کرنے کی بجائے مذید درد کروانا ہے کیونکہ اول تو چیزیں بالخصوص ادویات ملتی ہی نہیں اور اگر ملتی ہیں تو انتہائی مہنگی
    شہریوں نے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ خدارا لوگوں کو مارنے کا اختیار رب کے پاس ہی رہنے دیں خود سے لوگوں کو نا ماریں
    آپ اگر پروٹوکول ختم کرکے بچت کرنے کا دعویٰ کر ہی بیٹھے ہیں تو اسے پورا بھی کیجئے کیونکہ ابھی تک کی مہنگائی تو یہ بات ہی وضع کرتی ہے کہ 2018 میں بننے والی گورنمنٹ اور 2022 میں بننے والی گورنمنٹ میں صرف نام کا فرق ہے باقی کام تو ایک جیسے ہی ہیں

  • ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ہسپتال میں بے یارو مددگار

    ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا ہسپتال میں بے یارو مددگار

    قصور
    گزشتہ جمعرات والے دن، دن کی روشنی میں ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بننے والا شہری ہسپتال میں تاحال بے یار و مددگار ،انتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے 52 سالہ فرزند علی سکنہ حویلی امریک سنگھ حدود تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی گزشتہ جمعرات بوقت قبل از مغرب 6 بجے سفید دن کو اپنی موٹر سائیکل پہ سوار ہو کر ضروری کام کے لئے مصطفی آباد للیانی کی طرف جا رہا تھا کہ موضع پٹھان والی کے قریب دو مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے رکنے کا اشارہ کیا تاہم بروقت موٹر سائیکل کی بریک نا لگ سکی جس پہ طیش میں آکر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کے باعث ایک گولی فرزند کی ایڑی میں لگی اور وہ گر پڑا
    ڈاکوؤں نے قریب آکر اس کے کولہے پر پسٹل کی نالی رکھ کر گولی ماری جو کہ کولہے کی ہڈی کو توڑتی ہوئی دوسرے کولہے میں جا لگی
    فرزند کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچایا گیا جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد دی گئی
    لواحقین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود نا تو ٹوٹی ہڈی کا آپریشن کیا گیا ہے اور نا ہی کچھ بتایا جا رہا ہے کہ کب آپریشن کیا جائے گا
    ہمارا مریض سخت اذیت میں مبتلا ہے مگر ہسپتال انتظامیہ کچھ نہیں بتا رہی
    مریض کے لواحقین سخت پریشان ہیں ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک نا تو ڈاکو گرفتار ہوئے ہیں اور نا ہی مکمل علاج شروع ہوا ہے
    مریض کے لواحقین نے ایم ایس ڈی ایچ کیو سے ازخود نوٹس کی اپیل کی ہے

  • یکم مئی،لیبر ڈے پہ غریب طبقے نے گندم کی کٹائی کی

    یکم مئی،لیبر ڈے پہ غریب طبقے نے گندم کی کٹائی کی

    قصور
    ملک بھر کی طرح کل ضلع قصور میں بھی یکم مئی لیبر ڈے منایا گیا،سکولوں میں چھٹی،اشرافیہ کا فوٹو شوٹ،غریب گندم کی کٹائی میں مصروف رہا

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح
    کل یکم مئی لیبر ڈے ضلع قصور میں بھی پورے زور و
    شور سے منایا گیا
    مگر جس غریب کے نام پہ یہ دن بطور یکجہتی منایا گیا اسی غریب طبقے نے کل بھی
    محنت مزدوری کی

    اشرافیہ فوٹو شوٹ کرکے دنیا کو دکھاتا رہا کہ غریب کے ساتھ اظہار یکجہتی کی جا رہی ہے مگر وہ اشرافیہ غریب کو مہنگی چیزیں بیچ کر اور اسی غریب سے رشوت وصول کرکے دنیا کے سامنے اظہار یکجہتی کرتا رہا مگر
    غریب محنت کش طبقہ اپنے اہل و عیال کیساتھ کل بھی گندم کی کٹائی میں مصروف رہا کیونکہ اس غریب کو پتہ ہے آٹا لینا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے اور جو فری آٹا سرکار کی طرف سے دیا گیا وہ فری میں نہیں ملا بلکہ آٹے کی قیمت ڈبل کرکے دیا گیا ہے جس سے چند دن تک مفت آٹا ملا باقی ساری زندگی اب مہنگا آٹا خریدنا ہے

  • تالے توڑنے والے ملزمان کی پولیس کیساتھ فائرنگ

    تالے توڑنے والے ملزمان کی پولیس کیساتھ فائرنگ

    قصور
    تھانہ صدر قصور کی حدود موضع نول میں رات کی تاریکی میں فارمیسی کے تالے توڑ کر بھاگنے والے ڈاکوؤں سے پولیس کی فائرنگ،ملزمان کار چھوڑ کر بھاگ نکلے،کار قبضہ میں لے لی گئی

    تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی فضل حسین بھٹہ کے بھانجے تنصیر کی فارمیسی بمقام موضع نول عمیر میڈیکس فارمیسی کے تالے بوقت سحری 3 بجے نامعلوم ملزمان نے توڑے جس کی بروقت اطلاع اہلیان علاقہ کو ہوئی جنہوں نے فوری پولیس کو کال کی

    تالے توڑنے والے کار سوار ملزمان نے قصور کی سمت کار دوڑائی جس پہ پولیس نے فوری ناکہ بندی کرتے ہوئے قصور بائی پاس پہ ملزمان کو گھیر لیا

    پولیس کے گھیرے میں آتا دیکھ کر کار سوار ملزمان نے ایک سپاہی کو کار کی ٹکر ماری جس سے سپاہی زخمی ہو گیا
    ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی اور پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان گاڑی سے نکل کر قریبی کھیتوں میں نکل گئے اور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے
    پولیس نے ملزمان کی گاڑی میں حراست لے ہر کرائم سین کو طلب کر لیا
    کرائم سین نے فارمیسی سے شواہد اکھٹے کر لئے ہیں

    پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا