Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،باقی فرار

    پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،باقی فرار

    قصور
    تھانہ کھڈیاں کی حدود میں پولیس مقابلہ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن تھانہ کھڈیاں قصور کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا جس کی شناخت عامر عرف شاہد سکنہ فرید نگر پاکپتن کے نام سے ہوئی ہے
    زخمی ڈاکو پولیس کو 10 سے زائد ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھا
    ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں مخبر خاص کی اطلاع پہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر رحمان سٹی کالونی میں ریڈ کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں ڈاکو عامر عرف شاہد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کے قبضہ سے پسٹل برآمد ہوا
    آبادی میں فائرنگ کرتے ہوئے تین ملزمان ہو گئے
    پولیس کا کہنا ہے کہ
    فرار ہونے والے تین ملزمان کو بھی ٹریس کر لیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں

  • ریلوے کرایوں میں 8 فیصد تک اضافہ،مسافر پریشان

    ریلوے کرایوں میں 8 فیصد تک اضافہ،مسافر پریشان

    قصور
    رواں ماہ پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ کیا گیا،شہریوں کی مشکلات میں اضافہ

    تفصیلات کے مطابق موجود گورنمنٹ بھی سابقہ گورنمنٹ کی طرح معاشی استحکام پہ مکمل ناکام ہے جس کے باعث آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے اور غرباء کا جینا مشکل ہو چکا ہے
    رواں ماہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان ریلوے نے بھی اپنے کرایوں میں 8 فیصد تک کا اضافہ کیا ہے جس کے باعث شہریوں کو مذید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
    بعض جگہوں پہ تو ریلوے کا کرایہ زیادہ ہے جبکہ اس کے مدمقابل پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ کم ہے
    نیز ریل گاڑیوں کی آمد و روانگی میں تاخیر سے بھی لوگ سخت پریشان ہیں اوپر سے رہی سہی کسر مہنگے کرایوں نے نکال دی ہے جس سے محکمہ ریلوے سے لوگ اجتناب کرنے لگے ہیں
    گورنمنٹ نے اگر کرایوں میں نظر ثانی نا کی تو لوگ ریلوے کی بجائے پبلک ٹرانسپورٹ کو ہی ترجیح دینگے جس کے محکمہ ریلوے کو مذید نقصان ہو گا

  • 28 اپریل کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری ارشاد فرمائیں گے

    28 اپریل کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری ارشاد فرمائیں گے

    قصور
    مشہور و معروف جامع مسجد توحید اہلحدیث شہباز خان روڈ قصور میں 28 اپریل کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری ارشاد فرمائے گے

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر کی معروف اور مشہور مسجد جامع مسجد توحید اہلحدیث شہباز خان روڈ قصور میں 28 اپریل 2023 کا خطبہ جمعہ علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودیہ عربیہ ارشاد فرمائے گے
    خطبہ جمعہ کا آغاز 12:30 پہ ہو گا اور عنوان ،نصیحت دین٫ ہو گا
    جامع مسجد توحید اہلحدیث شہباز خان روڈ میں ہر مسلک کے لوگ تمام نمازیں اور بلخصوص نماز جمعہ ادا کرتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ آج دن تک اس مسجد سے تعصب اور فرقہ واریت کو ہوا نہیں دی گئی
    انتظامیہ مسجد کا کہنا ہے کہ تمام مسلمان آپس میں بھائی ہیں اور ہر کسی کی بات سننا اور ہر کسی کو دعوت دینا ہمارا فرض ہے

  • مزدور طبقہ عید کے دن بھی گندم کی کٹائی میں مصروف رہا

    مزدور طبقہ عید کے دن بھی گندم کی کٹائی میں مصروف رہا

    قصور
    عید کے تیسرے دن بھی گندم کی کٹائی جاری،غریب محنت کش طبقے نے عید کے روز بھی گندم کی کٹائی کی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں گزشتہ چند دنوں سے گندم کی کٹائی جاری ہے
    غریب محنت کش طبقہ آج عید کے تیسرے روز بھی گندم کی کٹائی میں مصروف ہے حتی کہ بیشتر محنت کشوں نے عید کے روز بھی گندم کی کٹائی کی تاکہ مہنگی گندم خریدنے کی سکت نا ہونے پہ سخت دھوپ میں گندم کی کٹائی کرکے کچھ گندم حاصل کر لیں
    اس سال بہت زیادہ مزدور طبقہ دیگر مزدوری چھوڑ کر گندم کی کٹائی کررہا ہے کیونکہ آٹے کے بحران اور گندم کی بہت زیادہ قیمت نے غریب محنت کش طبقے کو پریشان کر رکھا ہے

  • ڈی پی او کی افسران سے میٹننگ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان

    ڈی پی او کی افسران سے میٹننگ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان

    قصور
    ڈی پی او قصور کی افسران سے میٹننگ،کارکردگی کا جائزہ،عید کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت عیدالفطر کی آمد کے سلسلہ میں انسداد کرائم اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز،
    ایس پی انویسٹی گیشن شاہد محمود، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج برانچز نے شرکت کی
    ڈی پی او قصور نے ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور
    ناقص کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا گیا
    ایس ایچ او تھہ شیخم کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹر نہ کرنے پر معطل کیا گیا جبکہ بہترین کاکردگی پر ڈی پی او قصور نے پانچ ایس ایچ اوز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا جن میں ایس ایچ او کوٹرادھاکشن، ایس ایچ او تھانہ صدر قصور، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور ، ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد قصور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں شامل ہیں
    ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ وہ پولیس آفیسر جو غفلت میں ہیں ایکٹو ہو جائیں اور ایک ہفتے کے بعد دوبارہ میٹنگ ہو گی جس میں دوبارہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا نیز ایس ایچ اوز کو
    مقدمات کے اندراج کا ٹائم فریم دے دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ من و عن عملدرآمد کروایا جائے اور
    چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی ایف آئی آر فوراً درج کی جائیں
    طارق عزیز سندھو نے کہا
    اللہ تعالی نے جو ذمہ داری دی ہے اس کو اپنا فرض سمجھ کر پورا کریں اور
    اپنے کنڈکٹ کو مثالی بنائیں ہم سب عوام کی خدمت کے لیے ہیں
    ڈاکوؤں، اشتہاریوں، جواریوں، بدمعاشوں، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی کریں اور
    تھانوں کی حدود میں کریمنلز کی موجودگی پر ایس ایچ اوز ذمہ دار ہو گا
    نیز ڈی او قصور نے بتایا کہ
    قصور پولیس چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر سکیورٹی کے فول انتظامات کو یقینی بنائے گی
    عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی کا ماسٹر پلان جاری کر دیا گیا ہے
    تمام پولیس افسران کی عید کی چھٹیاں منسوخ ہیں ایس ایچ اوز کا تمام تر فوکس جرائم کے تدارک پر ہونا چاہئیے اور
    عید کے ایام کے دوران پولیس ہر جگہ نظر آنی چاہیے اور گشت کو مزید بڑھایا جائے تاکہ لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کی جا سکے

  • متوقع چاند رات بازاروں میں رش،قیمتوں میں من مانیاں

    متوقع چاند رات بازاروں میں رش،قیمتوں میں من مانیاں

    قصور
    متوقع چاند رات کے باعث بازاروں میں رش, ٹرانسپورٹرز ،رکشہ ڈرائیوروں کی من مانیاں،منہ مانگے کرائے وصول،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق آج متوقع چاند رات کے باعث ضلع بھر اور خاص کر قصور شہر کے بازاروں میں رش ہے
    لوگ مختلف گاؤں دیہاتوں سے شہر کا رخ کرکے خریداری کر رہے ہیں
    جس کے باعث بازاروں میں پاؤں رکھنے کی جگہ نہیں
    اسی بات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے
    بسوں رکشوں کے مالکان نے اپنی مانیاں کرتے ہوئے منہ مانگے کرائے لینا شروع کر دیئے ہیں نیز دکانداروں کی بھی من مانیاں عروج پہ ہیں
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جائے

  • دن ہو یاں رات گرد و غبار کا راج،چار ماہ سے سڑک زیر تعمیر

    دن ہو یاں رات گرد و غبار کا راج،چار ماہ سے سڑک زیر تعمیر

    قصور
    چار ماہ سے زیر تعمیر قصور رائیونڈ روڈ پہ سفر کرنے والوں کی زندگیاں اجیرن،دن ہو یاں رات گرد و غبار کا راج،شہری بیمار

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ گزشتہ چار ماہ سے نئے سرے سے تعمیر ہو رہی ہے جس کا کام کافی سست روی کا شکار ہے
    جہاں سے پرانی سڑک اکھاڑ کر نیا پتھر و مٹی ڈالی جاتی ہے وہاں دو چار دن پانی کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے بعد میں چھوڑ دیا جاتا ہے جس کے باعث دن رات انتہائی زیادہ گردو غبار کا راج ہے شدید ترین آندھی و طوفان آنے سے اتنی دھول مٹی نہیں اڑتی جتنی ہر روز چوبیس گھنٹے اس سڑک پہ اڑتی ہے
    کام بھی بڑی سست روی کا شکار ہے
    روزانہ سفر کرنے والے لوگ الرجی،گلہ و دیگر بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور اوپر سے سفر میں تاخیر کیساتھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کا نقصان بھی ہو رہا ہے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ خداراہ ہم پہلے ہی مہنگائی،بےروزگاری اور چوری ڈکیتی جیسی آزمائشوں کا شکار ہے لہذہ سڑک جلد تعمیر کرکے ہماری یہ ازمائش ختم کی جائے

  • شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ،چاق و چوبند دستے کی سلامی

    شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ،چاق و چوبند دستے کی سلامی

    قصور
    قصور کا رہائشی پولیس کانسٹیبل دوران ڈیوٹی لاہور میں شہید ہوا،قصور میں ڈسٹرکٹ پولیس نے سرکاری اعزاز کیساتھ سپرد خاک کیا،قصور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی،ڈی پی او قصور سمیت کثیر تعداد میں افسروں و جوانوں کی نماز جنازہ میں شرکت

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں
    فرض کی راہ میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے لاہور پولیس کے بہادر کانسٹیبل اور ضلع قصور کے رہائشی کانسٹیبل محمد عرفان ڈوگر کی نماز جنازہ انکے آبائی چھانگا مانگا میں ادا کر کے سپرد خاک کر دیا گیا
    شہید کانسٹیبل اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران لاہور میں شہید ہوا
    شہید کی نماز جنازہ میں
    ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو، لاہور پولیس کی سینئر قیادت سمیت کثیر تعداد میں پولیس افسران و جوانوں نے شرکت کی
    لاہور میں شہادت پانے والے قصور کے رہائشی
    شہید کانسٹیبل کو قصور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور قصور پولیس کی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی گئی
    ڈی پی او قصور نے شہید کی فیملی کیساتھ ملاقات کی اور شہید کے جذبہ کا سراہا
    اس موقع پہ ہر آنکھ اشک بار تھی

  • سستی سبزیاں و پھل سٹال،مستقل کرنے کا مطالبہ

    سستی سبزیاں و پھل سٹال،مستقل کرنے کا مطالبہ

    قصور
    موضع میر محمد میں
    سستی سبزی و پھل سٹال، رمضان کے دوسرے عشرے سے عید تک جاری رہے گا،اہلیان علاقہ کا مستقل سٹال لگانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع میر محمد میں خدمت کمیٹی میر محمد کے زیر سایہ قاری عبدالرحمن ساجد کی سرپرستی میں سستی سبزی و پھل کا سٹال رمضان کے دوسرے عشرے سے شروع کیا گیا ہے جس سے اہلیان علاقہ مستفید ہو رہے ہیں
    اہلیان علاقہ نے بتایا کہ ہمیں سستے سٹال سے دکانوں سے فی کلو سبزی و پھل 50 روپیہ فی کلو تک رعایت مل رہا ہے جو کہ اس مہنگائی کے دور میں ایک بہت بڑی عظیم کاوش ہے
    یہ سٹال صبح سویرے لگایا جاتا ہے جس میں 10 سے 12 سبزیاں و سبزی مصالحہ جات پچاس پچاس کلو منڈی سے خرید کر اس سٹال پہ سستے بیچے جاتے ہیں

    مقامی لوگ صبح سویرے سٹال لگتے ہی پہنچ جاتے ہیں اور سبزی و پھل کا وسیع سٹاک ظہر سے قبل ہی ختم ہو جاتا ہے
    انتطامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سٹال عید تک لگایا جائے گا تاہم مستفید ہونے والے اہلیان علاقہ کا مطالبہ ہے کہ اس سٹال کو مستقل کیا جائے تاکہ مہنگائی کی ماری عوام کو ریلیف مل سکے

  • انتہائی مہنگے پھل،غریب کی قوت خرید سے باہر

    انتہائی مہنگے پھل،غریب کی قوت خرید سے باہر

    قصور
    روزہ دار پھل کھانے سے محروم،پھلوں کے ریٹ بہت زیادہ،غریب کی قوت خرید سے باہر

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں مہنگائی کا طوفان تھم نا سکا جس کے باعث روزہ دار پھل کھانے سے بھی محروم ہو گئے ہیں
    پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جس کے باعث غریب محنت کش پھلوں کو دیکھ تو سکتا ہے مگر اسے خرید نہیں سکتا کیونکہ اس وقت سیب 500 روپیہ فی کلو، کیلے 350 روپیہ فی درجن،خربوزہ 150 فی کلو،تربوز 80 روپیہ فی کلو اور 200 روپیہ والی کجھور اب ماہ رمضان میں 450 روپیہ فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے پہ قیمتیں کم ہیں اور منڈی میں قیمتیں بہت زیادہ جس کے باعث دکاندار خود مہنگی چیزیں خرید کر مہنگی بیچنے پہ مجبور ہیں
    ضلعی انتظامیہ کے سارے دعوے ریٹ کا گھروندا ثابت ہوئے ہیں کوئی بھی چیز سرکاری نرخ نامے پہ نہیں ملتی
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی ہے کہ خداراہ اس ماہ مقدس میں غریب کو کچھ تو کھانے دیجئے لہذا سرکاری قیمتوں پہ اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے