Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر،پی ٹی اے خاموش تماشائی

    موبائل انٹرنیٹ سروس متاثر،پی ٹی اے خاموش تماشائی

    قصور
    بجلی جانے کے ساتھ ساتھ موبائل انٹرنیٹ کی بھی چھٹی، زیادہ تر دیہی علاقوں میں بجلی جاتے ہی انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہے،سیلولر کمپنیاں بے لگام،پی ٹی اے خاموش تماشائی،صارفین پریشان

    تفصیلات کے مطابق جہاں عوام پاکستان کو ہر محکمے نے تنگ کرکے رکھا ہے وہاں پرائیویٹ کمپنیاں بھی عوام پاکستان کو خوب رگڑتی ہیں
    سہولیات کے نام پہ لوگوں سے فراڈ کیا جاتا ہے اور ساری توجہ عوام کی جیب سے پیسہ نکلوانے پہ مرکوز رکھی جاتی ہے
    قصور ضلع بھر میں جہاں عوام بار بار کی لوڈشیڈنگ سے تنگ ہے وہیں بیشتر علاقوں بالخصوص دیہی علاقوں میں لوگ موبائل فون انٹرنیٹ سروس سے بھی بہت تنگ ہیں
    بجلی جاتے ہی انٹرنیٹ سروس معطل ہو جاتی ہے
    لوگوں نے بارہا کمپنیوں کو شکایت بھی کی ہے مگر سیلولر کمپنیوں کے کان پہ جو تک نہیں رینگتی جبکہ ساری صورتحال سے باخبر قومی ادارہ پی ٹی اے بھی خاموش تماشائی بنا بیٹھا ہے
    صارفین نے پی ٹی اے سے درخواست کی ہے کہ خدارا کمپنیوں کو پابند کیا جائے کہ صارفین کو انٹرنیٹ کی مکمل سہولت دی جائے جو کہ ان کا حق ہے کیونکہ کمپنیاں پیکجز کی مد میں پیسے کاٹتی ہیں مفت میں انٹرنیٹ سروس مہیا نہیں کرتیں

  • رات گئے سے بجلی غائب,تاریں کٹنے کا خدشہ

    قصور
    شہر قصور و قرب و جوار کے علاقوں میں رات گئے سے بجلی غائب ،سکول و دفاتر جانے والے لوگ پریشان،وپڈا حکام وجہ بتانے سے قاصر

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں رات گئے سے بجلی بند ہے جس کے باعث سکول و دفاتر جانے والے سخت متاثر ہوئے ہیں
    رات سے بجلی بند ہونے کے باعث سخت سردی میں نمازیوں نے یخ ٹھنڈے پانی سے وضو کیا
    بجلی کے غائب ہونے کی بابت واپڈا حکام نے کچھ نہیں بتایا تاہم
    امکانات ہیں کہ ہر بار کی طرح یہی بات سننے کو ملے گی کہ رات کی تاریکی اور دھند کے باعث چور تاریں کاٹ کر لے گئے ہیں تاہم قابل غور بات یہ ہے کہ یہ تاریں کاٹتے کون ہیں؟ اور یہ تاریں بکتی کہاں ہیں ان کا خریدار کون ہے؟
    عوام کو بجلی کے بجلوں میں خوب رگڑا لگایا جاتا ہے مگر جب دل چاہتا ہے بجلی کی ترسیل معطل کر دی جاتی ہے یا پھر ٹیکنیکلی فالٹ ہونے پہ گھنٹوں اور بعض مرتبہ دنوں تک عوام کو انتظار کروایا جاتا ہے
    ان دنوں میں بجلی کا استعمال گھروں میں بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی گھریلوں صارفین کو ذلیل کیا جاتا ہے

  • ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جانبحق،بچے زخمی

    ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے رکشہ ڈرائیور جانبحق،بچے زخمی

    قصور
    لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیاں لوگوں کیلئے موت کا پیغام، کل ایک اور حادثے میں ٹریکٹر ٹرالی سے رکشہ ٹکرانے سے رکشہ ڈرائیور جانبحق،بچے زخمی،ضلعی انتظامیہ سے لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیوں کا روڈ پہ آنے کا ٹائم شیڈول بنانے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے نواحی علاقہ ہٹڑیاں چوک کے قریب کل لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالی نے سکول کے کو ٹکر مار کر کچل ڈالا جس سے رکشہ ڈرائیور خادم موقع پہ ہی جانبحق ہو گیا اور 5 بچے شدید زخمی ہوئے جنہیں علاج کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا جبکہ حادثہ کے بعد
    ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
    زخمی بچوں احتشام،زاھدہ،اقرا، نور فاطمہ اور حسنین کا ہسپتال میں علاج جاری ہے
    کوٹ رادھا کشن پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے
    قصور ضلع بھر کی سڑکوں پہ دن رات لوڈڈ ٹریکٹر ٹرالیاں دندناتی پھرتی ہیں جن کا کوئی ٹائم شیڈول نہیں
    ان ٹریکٹر ٹرالیوں کے ساتھ ابتک کئی حادثات رونما ہونے سے کی افراد جانبحق ہو چکے ہیں
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان ٹریکٹر ٹرالیوں کا ٹائم شیڈول بنایا جائے تاکہ لوگ حادثات سے بچ سکیں

  • خون سفید ہو گیا،سگا بیٹا و بھائی ہی قاتل نکلے

    خون سفید ہو گیا،سگا بیٹا و بھائی ہی قاتل نکلے

    قصور
    خون سفید ہو گیا،گزشتہ ماہ قتل ہونے والے 42 سالہ شحض کا قاتل سگا بیٹا اور سگا بھائی ہی نکلا،ملزمان کا اعتراف جرم

    تفصیلات کے مطابق خون سفید ہونے کی واضع نشانی عملی طور پہ قصور کے علاقے میں دیکھنے کو ملی
    قصور کی تحصیل چونیاں کے تھانہ چھانگا مانگا کی حدود چکوکی سے 29 نومبر کو 42 سالہ جاوید اقبال کی لاش برآمد ہوئی جسے نامعلوم افراد نے قتل کر کے پھینک دیا تھا
    واقعہ کی اطلاع پا کر ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا افتخار حسین نے لاش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کیا اور تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتول کے سگے بیٹے شاہد اور بھائی حسیب کو شامل تفتیش کیا تو پتہ چلا کہ ملزمان نے جائیداد کی خاطر جاوید اقبال کو قتل کیا ہے
    ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا
    قلیل وقت میں اندھے قتل کا سراغ لگانے پر ڈی پی او قصور سید عمران کرامت نے ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا اور ان کی ٹیم کو شاباش دی

  • انسپیکٹر ماحولیات رشوت لیتے گرفتار

    قصور
    محمکہ ماحولیات کا انسپیکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار،اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات قصور کے انسپیکٹر محمد ناصر کو اینٹی کرپشن نے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    جمیل نامی شہری نے اینٹی کرپشن کو درخواست دی کہ انسپیکٹر ماحولیات محمد ناصر نے بھٹہ خشت مالکان و ٹریکٹر ٹرالی والوں سے 1 لاکھ 80 ہزار روپیہ رشوت لی ہے اور مذید کا مطالبہ کر رہا ہے
    اینٹی کرپشن نے کاروائی کی اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹر کو 30 ہزار روپیہ رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم کے خلاف بجرم 5\2\47،
    161 کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
    اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رشوت خور عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی

  • تمام معاملات طے پا گئے،عوام کی خدمت شروع

    تمام معاملات طے پا گئے،عوام کی خدمت شروع

    قصور
    ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں میں ہڑتال ختم کر دی گئی،تمام معمالات طے پا گئے
    تفصیلات کے مطابق،عوام کی خدمت شروع
    چونیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں او پی ڈی بند کا معاملہ سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر اظہر نقوی اور سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد کی مداخلت پر چونیاں کے تاجروں اور شہریوں کے احتجاج کی کال کے بعد تمام ہسپتال کی او پی ڈی کھول دی گئی
    سیکرٹری ہیلتھ سے تاجروں اور شہریوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کے ایم ایس کو فل فور ہٹایا جائے کیونکہ یہ 17 گریڈ کا ملازم ہے یہاں پر جو دوسرے ڈاکٹر ہیں وہ 18 گریٹ کے ہیں وہ اس کی بات کو فالو نہیں کرتے اس لیے آئے روز اس طرح کے معاملات سامنے آرہے ہیں اور اس کے خلاف جنسی ہراسمنٹ کی لاتعداد ایپلیکیشن ہے جن میں گنہگار بھی ثابت ہو چکا ہے مقامی عدالت کے فیصلے ہو چکے ہیں

  • سردی میں اضافے کیساتھ بیماریوں میں اضافہ،ادویات مہنگی

    سردی میں اضافے کیساتھ بیماریوں میں اضافہ،ادویات مہنگی

    قصور
    سردی کی امد سے بیماریوں میں اضافہ،ادویات ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا،بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب،گورنمنٹ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق سابق گورنمنٹ کی طرح موجودہ گورنمنٹ کے پاس بھی محض دعوے ہی ہیں عملی کام نامی کوئی چیز نہیں
    ہر روز نئے سے نیا دعویٰ کیا جاتا ہے جو کہ ریٹ کا گھروندا ثابت ہوتا ہے ملک بھر کی طرح شہر قصور میں بھی
    سردی میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں میں الرجی، نزلہ،زکام اور بخار جیسی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا ہے
    جس سے ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور اسی بات کا فائدہ اٹھا کر بلیک مارکیٹنگ مافیا نے ادویات نایاب کرکے ادویات کی قیمتوں میں کئی فیصد تک اضافہ کر دیا ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو گئے ہیں
    بیشتر ادویات مارکیٹ سے غائب کر دی گئی ہیں
    ڈریپ،پرائس کنٹرول مینجمنٹ جیسے ادارے چپ سادھ کر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں اور ادویات ساز کمپنیوں کو عوام کو لوٹنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے

  • سرکاری سبسڈائزڈ آٹا بلیک میں فروخت

    سرکاری سبسڈائزڈ آٹا بلیک میں فروخت

    قصور
    غرباء کیلئے گورنمنٹ کی طرف سے دیا جانے والا
    سبسڈائزڈ آٹا بلیک میں فروخت ہونے لگا،شہری سخت پریشان، ضلعی انتظامیہ سے نوٹس کی درخواست

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے غرباء کیلئے دیا جانے والا سبسڈائزڈ آٹا نایاب ہو گیا ہے جو کہ حقداران غرباء کی بجائے عام دکانوں پہ من مانی قیمتوں پہ فروخت ہو رہا ہے
    پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 10 کلوگرام کے سرکاری سبسڈائزڈ آٹے کے تھیلے کی قیمت 648 روپیہ مقرر ہے جو کہ غریبوں کو ملنا نصیب ہی نہیں ہوتا اور انہی غرباء کو اپنے گلی محلے کی دکانوں سے 900 روپیہ فی تھیلہ خریدنا پڑتا ہے
    ضلعی انتظامیہ قصور کی طرف سے بارہا دعوے کئے گئے کہ سستا آٹا فراہم کیا جا رہا مگر عملاً بات فوٹو سیشن تک ہی محدود ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے استدعا کی ہے کہ سستا آٹا حقداران غرباء کو مہیا کیا جائے اور سرکاری آٹا من کانے نرخوں پہ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے

  • دعوؤں کی بجائے عملی کام کیا جائے

    دعوؤں کی بجائے عملی کام کیا جائے

    قصور
    حکومت کوئی بھی ہو فنڈ جاری ہوا ہے تو کام ہونا چاہیے سابقہ حکومت کی فنڈ جاری کروانے پر مہربانی لیکن موجودہ حکومتی نمائندے بھی کام کروا کر شکریہ کا موقعہ دیں اہلیان مصطفی آباد للیانی قصور

    عید الفطر کی نماز کہ بعد مصطفی آباد للیانی کے قبرستان کی چار دیواری کے لیے کیے گئے اعلانات پر کسی قسم کا کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا ما سوائے بنیادوں کی کھدائی کے
    مصطفی آباد للیانی میں قبرستان کی چار دیواری کا معاملہ ابھی تک بھی حل نہ ہوسکا ہے چند ماہ قبل مصطفی آباد کے قبرستان کی انتظامیہ اور چند سیاستدانوں نے اس کا سنگ بنیاد رکھا اور ساتھ ہی قبرستان کی چار دیواری کا افتتاح بھی کیا لیکن بدقسمتی سے وہ افتتاح اور سنگ بنیاد صرف تصویر کشی کی حد تک رہا حکومت کوئی بھی ہو اگر ایک دفعہ قبرستان کی چار دیواری کا فنڈ جاری ہوچکا ہے تو اس پر قبرستان میں کام ہونا چاہیے مصطفی آباد کی عوام کا مطالبہ ہے کہ جلد سے جلد ترجیحی بنیادوں پہ کام شروع کروا جائے

  • قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ ساہیوال سے برآمد

    قصور سے لاپتہ ہونے والا بچہ ساہیوال سے برآمد

    قصور
    چند روز قبل لاپتہ ہونے والا بچہ پولیس نے ساہیوال سے ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا

    تفصیلات کے مطابق چار دن قبل 11 سالہ علی حیدر کے والد نے تھانہ پتوکی صدر میں اطلاع دی کہ اسکا بیٹا گھر سے غائب ہے اور ڈھونڈنے کے باوجود نہیں ملا
    غرضیکہ تمام رشتہ داروں سے پوچھ تاچھ کر لی ہے مگر کوئی سراغ نہیں ملا جس پہ تھانہ پتوکی قصور نے ایف آئی آر نمبری 786/22 درج کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا اور محض تین دن میں علی حیدر کو ساہیوال سے برآمد کرکے والدین کے حوالے کر دیا

    پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے علی حیدر کو ڈھونڈا جس نے پولیس کو بتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا بلکہ خود ہی ساہیوال پہنچا ہے

    علی حیدر کے والدین و اہلیان علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا