Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • آغاز موسم گرما،بدترین لوڈشیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    آغاز موسم گرما،بدترین لوڈشیڈنگ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    آغاز موسم گرما، لیسکو واپڈا قصور نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا،دن کے بیشتر گھنٹے بیشتر فیڈروں میں شدید لوڈشیڈنگ ،شہری سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گرمی کا آغاز ہو چکا ہے اور آغاز گرمی سے ہی درجہ حرارت کافی تیز ہے جس کے باعث شہریوں کو دن اور رات پنکھے چلانے کی ضرورت پیش آ رہی ہے مگر لیسکو واپڈا قصور نے شہریوں کا جینا دو بھر کرکے رکھ دیا ہے
    سارا سارا دن ضلع کے بیشتر حصوں میں بیشتر فیڈروں سے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے شہری شدید پریشان ہو گئے ہیں
    پنکھے کی ہوا کے ساتھ ساتھ شہری پانی کی بوند بوند کو بھی ترس گئے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو گرمی کا آغاز ہے اور درجہ حرارت قابل برداشت ہے مگر درجہ حرارت بڑھتے اور ماہ رمضان شروع ہوتے ہی ناجانے کیا کیا جائے گا
    شہریوں نے بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • سڑکوں کی مرمت نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ،سردار فیصل

    سڑکوں کی مرمت نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ،سردار فیصل

    قصور
    سڑکوں کی مرمت نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،سردار فیصل اورنگزیب صدر عوام دوست اتحاد قصور و امیدوار برائے ڈپٹی میئر تحصیل قصور

    تفصیلات کے مطابق قصور کے معروف سیاستدان سردار فیصل اورنگزیب صدر عوام دوست اتحاد قصور اور امیدوار برائے ڈپٹی میئر تحصیل قصور نے کہا ہے کہ ضلع بھر کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور موجودہ دور حکومت میں دیگر ترقیاتی کاموں کی طرح سڑکوں کی تعمیر و مرمت بھی نہیں کی گئی جس سے موجودہ گورنمنٹ کی سخت نااہلی عیاں ہوتی ہے
    سڑکیں ٹوٹی ہونے کے باعث کسانوں کی سبزیاں و پھل منڈی تک وقت پر نہیں پہنچ پاتے جس سے کسانوں کو سخت خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذہ گورنمنٹ لوگوں اور کسانوں پر رحم کرے اور فی الفور گنڈا سنگھ تا حسین خانوالا ،کچہری چوک تا موضع سہجرہ اور کمال چشتی موڑ تا الہ آباد شہر تک سڑکوں کی مرمت کروائے بصورت دیگر سڑکوں کی مرمت نا ہونے تک احتجاج جاری رہے گا
    تحریک اللہ اکبر پاکستان کے ٹکٹ ہولڈر سردار فیصل نے کہا کہ ہماری سیاست خدمت انسانیت ہے ہمارے نوجوان ہسپتالوں میں لوگوں کو خون اور کھانا فی سبیل اللہ مہیا کر رہے ہیں جبکہ ہماری جماعت بیوہ عورتوں کو راشن اور دیگر ضروریات زندگی فی سبیل اللہ مہیا کر رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہم اقتدار میں آکر نوجوانوں کو پڑھنے کے خاص مواقع فراہم کرینگے تاکہ نوجوان نسل پڑھ لکھ کر ملک کا قیمتی اثاثہ ثابت ہو
    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو نشہ اور بے راہروی سے بچا کر اسلام کی طرف لانا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے اچھے کفیل بن کر مملکت پاکستان کے ذمہ دار شہری بن سکیں

  • سرکاری گرین بیلٹ کو پارکنگ اسٹینڈ بنا لیا

    سرکاری گرین بیلٹ کو پارکنگ اسٹینڈ بنا لیا

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کی نااہلی یا ملی بھگت،نیو بس ٹرمینل کے قریب میرج ہالوں نے گرین بیلٹ کو ذاتی ملکیت سمجھ کر پارکنگ اسٹینڈ بنا لیا،عوام سخت پریشان،ڈی سی قصور سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور نیو بس ٹرمینل کے سامنے فیروز پور روڈ کے گرین بیلٹ کو میرج ہال انتظامیہ نے پارکنگ اسٹینڈ بنا لیا ہے جس کے باعث گرین بیلٹ کے پودے و درخت تباہ ہو گئے ہیں اور عوام کو گزرنے میں بھی دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    جبکہ اس ساری صورتحال پر ضلعی انتظامیہ نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے جس کے باعث لوگ سوچنے پر مجبور ہیں کہ یہ سب کچھ انتظامیہ کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے سرکاری اراضی کو نجی استعمال کے خلاف نوٹس لے کر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کے والد کی نماز جنازہ

    معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کے والد کی نماز جنازہ

    قصور
    معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ و سماجی کارکن الہ آباد قصور ساجد مقبول کے والد محمد مقبول مرحوم کی نماز جنازہ موضع مستووال میں ادا کر دی گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبہ الہ آباد کے معروف سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ و سماجی کارکن ساجد مقبول کے والد محمد مقبول قضائے الہیٰ سے وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ آج صبح 11 بجے الہ آباد کے قریبی گاؤں مستوال میں مولانا عبدالجبار مدرس و معلم جامع مسجد حفصہ الہ آباد نے مستوال کے قبرستان میں پڑھائی
    مرحوم کی نماز جنازہ میں دور دراز سے لوگوں نے شرکت کی
    مرحوم انتہائی دیندار اور شریف النفس انسان تھے ان کی وفات پر پورے علاقے کے لوگوں کی آنکھیں پرنم ہیں اور لوگ مرحوم کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں

  • سانحہ میانوالی انتہائی قابل مذمت ہے،علامہ احسان اکبر ظہیری

    سانحہ میانوالی انتہائی قابل مذمت ہے،علامہ احسان اکبر ظہیری

    قصور
    بیٹیاں اللہ کی رحمت اور جہنم سے ڈھال ہیں،سانحہ میانوالی انتہائی قابل مذمت ہے ،قوم ماہ شعبان میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرے،علامہ احسان اکبر ظہیری

    تفصیلات کے مطابق الہ آباد قصور کے معروف نوجوان عالم دین علامہ احسان اکبر ظہیری فاضل کنگ سعود یونیورسٹی سعودی عربیہ نے سانحہ میانوالی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹیاں تو اللہ کی رحمت اور جہنم سے ڈھال ہیں
    میانوالی میں نومولود بچی کو قتل کرنے والے ملزم باپ کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ ایسی جرآت نا کر سکے
    علامہ احسان اکبر ظہیری نے ماہ شعبان کی حرمت بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت زیادہ برکتوں اور اجر و ثواب والا مہینہ ہے پوری قوم کو اس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادات کرنی چائیے تاکہ ہم پر اللہ کا خاص فضل و کرم نازل ہو
    نیز انہوں نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان ناقابل تسخیر ہے یہ ملک قیامت تک قائم رہے گا عالم کفر اس کے خلاف جو بھی کوششیں کرلے ان شاءاللہ ناکامی اس کا مقدر ٹھہرے گی
    نیز انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی شہری کو بنائے گئے ریاستی قانون کا احترام کرنا چائیے تاکہ معاشرے میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضاء قائم رہے
    ان کا کہنا ہے کہ آنے والا ماہ مقدس رمضان بہت برکتوں اور عظمتوں والا ہے جس میں ہر فعل کا ثواب کئی گنا بڑھ جاتا ہے لہذہ گورنمنٹ عوام کو اس ماہ کیلئے خاص ریلیف دے اور ذخیرہ اندوزی کرکے لوگوں کو پریشان کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزا دے

  • پٹاخے بنانے،بیچنے اور چلانے والوں کے خلاف کارروائی

    پٹاخے بنانے،بیچنے اور چلانے والوں کے خلاف کارروائی

    قصور
    ماہ شعبان کی آمد کے ساتھ ہی پٹاخوں کی سرعام فروخت میں اضافہ،گلیوں بازاروں میں بچے اور منچلے نوجوان لوگوں کو ڈرانے کیلئے پاؤں میں پٹاخے پھینکنے لگے،لڑائیاں روز کا معمول

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ماہ شعبان کی آمد کیساتھ ہی پٹاخوں کی سرعام فروخت میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے
    بچے اور منچلے نوجوان گلیوں بازاروں میں لوگوں کو ڈرانے کیلئے پاؤں میں پٹاخے پھینک کر بھاگ جاتے ہیں جس کے باعث لڑائیاں بھی ہو رہی ہیں اور انجائنا ،اینگزائٹی و دیگر امراض کے مریض سخت پریشان ہیں
    حتی کہ نمازوں کے اوقات میں بھی ان پٹاخوں کی آواز نہیں رکتی جس سے نمازیوں کو مشکلات کا سامنا ہے
    دن کی شروعات سے رات کے اختتام تک پٹاخوں کی آوازیں لوگوں کو پریشان کئے رکھتی ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے درخواست کی ہے کہ پٹاخے بنانے والوں،بیچنے والوں اور چلانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے

  • تشدد زدہ لاش برآمد،دوران تفتیش ملزم جانبحق،لوگ خوف زدہ

    تشدد زدہ لاش برآمد،دوران تفتیش ملزم جانبحق،لوگ خوف زدہ

    قصور
    امن و امان کی صورتحال خراب،شہری عدم تحفظ کا شکار،دوران پولیس حراست فوت ہونے والے سکول ٹیچر کی پوسٹ مارٹم کے مطابق کاروائی کی یقین دہانی،سرہالی کلاں سے ملنے والی رکشہ ڈرائیور کی لاش سے لوگوں میں خوف

    تفصیلات کے مطابق قصور میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے جس کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں
    گزشتہ دن تھانہ مصطفی آباد کے علاقے سرہالی کلاں سے رکشہ ڈرائیور محمد شفیق کی تشدد زدہ لاش برآمد ہونے سے شہریوں میں شدید خوت ہراس پایا جا رہا ہے
    جبکہ کل تھانہ راجہ جنگ کی زیر حراست فوت ہونے والے سکول ٹیچر شاہد اقبال کے ورثاء نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا جس پر ایس پی انویسٹیگیشن نے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے مطابق میرٹ پر کاروائی کی یقین دہانی کروائی

    واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے ضلع بھر میں وارداتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس کے باعث شہری سخت پریشان ہیں
    شہریوں نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • برائلر گوشت کی قیمتیں دفعات کے حساب سے

    برائلر گوشت کی قیمتیں دفعات کے حساب سے

    قصور
    دو ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپیہ فی کلو سے بھی زائد کا اضافہ،دو ہفتہ قبل 302 کی قیمت کی دفع تھی اب 407 کی مگر دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے 420 کی دفعات کے تحت قیمت ہی 420 مقرر کرلی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں
    جو برائلر مرغی اپنے پاؤں پر اچھے سے چل پھر نہیں سکتی اس کے گوشت کو پر لگ چکے ہیں جس کی باعث محض دو ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قمیت میں 100 روپیہ سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے
    دو ہفتے قبل گورنمنٹ کی طرف سے مرغی کھانے والوں پر 302 کی قیمت لگائی گئی تھی مگر اب ترقی کرتے 407 کی قیمت لگا دی گئی مگر دکانداروں کی من مانی نے 420 کی قیمت کی دفعات مقرر کر رکھی ہیں اور 420 کے تحت من مانے ریٹوں پر فروخت کر رہے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکار قیمتوں کا اطلاق دفعات سے ہٹ کر کرے تاکہ شہریوں کو وضع ہو کہ یہ سزا ہے یاں گوشت خریدنےکی قیمت

  • عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    قصور
    عملہ صفائی کی نااہلی سے بیرون کوٹ عثمان خان، رڑا گجراں ،ریلوے اسٹیشن کے علاقے گندگی سے بھر گئے،ہر طرف تعفن اور بدبو

    تفصیلات کے مطابق سٹی قصور کے علاقے رڑا گجراں،بیرون کوٹ عثمان خان اور ریلوے اسٹیشن قصور کے گلی محلے محمکہ صفائی کی نااہلی کے باعث گندگی سے بھر گئے ہیں
    اہلیان علاقہ نے بتایا ہے کہ متعلقہ علاقے کا داروغہ اور عملہ صفائی ہفتہ میں ایک دن محض پیسے مانگنے آتے ہیں اگر ان کو صفائی کرنے کا کہا جائے تو صفائی کا وعدہ کرکے چلے جاتے ہیں تاہم صفائی ہفتہ ہفتہ نہیں کی جاتی جس کے باعث پورے علاقے میں تعفن پھیلی ہوئی ہے اور شہریوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • فیروز پور روڈ قصوریوں اور لاہوریوں کے کیلئے وبال جان

    فیروز پور روڈ قصوریوں اور لاہوریوں کے کیلئے وبال جان

    قصور
    منی موٹر وے فیروز پور روڈ بمقام کاہنہ نو لاہور لاہوریوں اور قصوریوں کیلئے وبال جان،سڑک ہر روز دریا میں تبدیل رہتی ہے

    تفصیلات کے مطابق منی موٹر وے فیروز پور روڈ کاہنہ کے مقام پر لاہوریوں اور قصوریوں کیلئے وبال جان بن چکا ہے
    برسات ہو نا ہو مگر اس سٹاپ پہ سڑک پر ایک سے دو فٹ تک پانی کھڑے رہنا روز کا معمول ہے جس کی وجہ سیوریج سسٹم کا خراب ہونا ہے
    بجائے سیوریج سسٹم کو درست کرنے کے پانی سڑک سے نکال دیا جاتا ہے جس کے باعث سڑک چند گھنٹے پانی سے خالی رہتی ہے مگر چند گھنٹوں بعد وہی صورتحال بن جاتی ہے جس کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں اور ٹریفک جام ہو جاتی یے
    یہ سلسلہ گزشتہ کئی ماہ سے چل رہا ہے مگر انتظامیہ نے اب تک کوئی کام نہیں کیا
    واضع رہے کہ روزانہ ہزاروں لوگ قصور سے لاہور اسی سڑک سے آتے جاتے ہیں جن کو اس سٹاپ کے باعث کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پریشان ہونا پڑتا ہے