قصور
فرائض میں غفلت،ناقص تفتیش،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر 4 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاستگی جبکہ 26 کو مختلف محکمانہ سزائیں
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے خود احتسابی پر عملی کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس لائن قصور میں اردل روم کے دوران شوکاز نوٹسز کے فیصلے سناتے ہوئے افسران و اہلکاروں کو مختلف سزائیں دیں انہوں نے کرپشن، فرائض میں غفلت برتنے اورمسلسل غیر حاضری پر دو سب انسپکٹر دوکانسٹیبل کو نوکری سے برخاست کردیا، ناقص تفتیش،کرپشن اور فرائض میں غفلت برتنے پر تین انسپکٹراورچارسب انسپکٹر کو رینک کی ریورشن اور تنخواہ کی کٹوتی کی سزائیں دیں، اسی طرح فرائض میں غفلت برتنے،موثر گشت نہ کرنے،ناقص کارکردگی،ڈیوٹی سے غیر حاضری اور ناقص تفتیش مقدمہ کرنے پر19اہلکاروں کو سروس کی ضبطگی،جرمانوں اورانکریمنٹ سٹاپ سمیت مختلف سزائیں دیں۔ڈی پی اوقصور نے کہا کہ پولیس میں بددیانت، نا اہل اور کام چور اہلکاروں کی کوئی گنجائش نہیں اور جس کسی نے بھی اختیارات سے تجاوز کیایا کوئی خلاف قانون کا م کیا وہ خود کو کسی رعایت کا مستحق نہ سمجھے جبکہ اچھی کارکردگی پر پولیس افسران واہلکاروں کو انعامات سے بھی نوازا جائے گا۔
Tag: قصور پولیس
-

ڈی پی او نے پولیس کی تفتیش کر دی
-

موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کی کوشش ناکام
عبدالغفار شاکر ، (باغی ٹی وی قصور)
ریلوے روڈ پر موبائل مارکیٹ میں پولیس اہلکاروں نے ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا۔ دو نقاب پوش ڈاکو موبائل شاپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات کر رہے تھے۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہزاد اے ایس آئی اپنی ٹیم کے ہمراہ گشت پر تھا کہ دو نقاب پوش ڈاکو موبائل مارکیٹ میں ڈکیتی کر رہے تھے۔ پولیس کو دیکھ کر ڈاکوں کے ہوش اڑ گئے۔
موبائل ایسوسی ایشن نے پہلے ڈاکوئوں کی خوب درگت بنائی پھر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ڈاکوئوں کے قبضے سے پسٹل اور نقدی برآمد کر لی گئی۔ -

پولیس افسران کے آۓ روز تبادلے ، جرائم میں نمایاں اظافہ
(عبدالغفار شاکر ،باغی ٹی وی قصور)
تھہ شیخم اورگردونواح میں منشیات فروشی کا دہندہ عروج پر، پولیس منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے لگی، علاقہ مکینوں کا آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوقصور سے نوٹس لے کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنیوالے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے خلاف کاروائی کرنے اور علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق تھہ شیخم پولیس اسٹیشن میں آئے روز ایس ایچ او تبدیل کردیاجاتاہے جبکہ گزشتہ کچھ ماہ قبل قبضہ مافیا کی پشت پناہی پر ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھی بھیجا گیا، ڈی پی اوقصور کی جانب سے یہ تمام تر اقدامات قابلِ ستائش ہیں لیکن دوسری جانب جونہی کوئی نیا ایس ایچ او تعینات ہوتاہے کچھ دن علاقہ مکین سُکھ کا سانس لیتے ہیں لیکن دوبارہ پھر علاقہ میں منشیات فروش سرگرم ہوجاتے ہیں اور تعینات ہونے والے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کو اپنے بس میں کرکے منشیات فروشی کا مکروہ دہندہ دیدہ دلیری سے جاری رکھے ہوئے ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جب تک فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر تھانہ تھہ شیخم میں تعینات نہیں ہوتا منشیات فروشی کا مکروہ دہندہ اسی طرح جاری رہے گاجس کی بیخ کنی کے لیے ڈی پی اوقصور کو سخت اقدامات اُٹھانے ہوں گے تاکہ علاقہ سے اس مکروہ دہندے کا مکمل طورپر قلع قمع کیاجاسکے۔ انہوں نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج اور ڈی پی اوقصور سے نوٹس لے کر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنیوالے ایس ایچ او سمیت دیگر عملے کے خلاف کاروائی کرنے اور علاقے سے منشیات فروشی کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔ -

ASI عبدالکریم کے اہل خانہ بازیاب ہوگئے
(عبدالغفار شاکر ، قصور)
کھڈیاں خاص محلہ شکیل ٹاون کے اے ایس آئی عبدالکریم کے اہلخانہ کی کروناوائرس رپورٹ نیگٹو آگئی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ صدر پھولنگر کے اے ایس آئی گزشتہ دنوں کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس پر ان کے اہل خنہ کے ٹیسٹ بھی کرواۓ گئے تھے اور محلہ شکیل ٹاؤن کی گلی اور ان کے گھر کو سیل کر دیا گیا تھا اور گھر کے باہر پولیس کی نفری تعینات کی گئی تھی۔تفصیلات کے مطابق اہل خانہ کی رپورٹ منفی آنے پر گھر کے باہر تعینات پولیس نفری ہٹادی دی گئیہے۔
کھڈیاں خاص محلہ شکیل ٹاون کے رھائشی اے ایس آئی عبدالکریم جو تھانہ صدر پھول نگر میں تعینات تھے کو کروناوائرس کے سلسلہ میں دیگر پولیس ملازمان کے ھمراہ قرنطینہ سنٹرمنتقل کردیا گیا تھا۔..
گذشتہ روز انتظامیہ نے انکے اہلخانہ کے سمپل لیکر بھیجے تھے جو آج ان تمام افراد کی کروناوائرس رپورٹ نیگٹو آئی ھے۔گھر کے باہر تعینات نفری ہٹادی گئی۔.. -

قصور پولیس میں تقرریاں و تبادلے
قصور پولیس میں تقرریاں اور تبادلے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے 8 ایس ایچ اوز کے تقرر وتبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں جن میں سب انسپکٹر محمد اسلم کو بی ڈویژن سے ایس ایچ او سٹی پھولنگر جبکہ سب انسپکٹر محمد امجد کو ایس ایچ او بی ڈویژن انسپکٹر میاں غلام فرید کو راجہ جنگ سے ایس ایچ او صدر قصور جبکہ انسپکٹر رانا حسیب کو صدر قصور سے ایس ایچ او کنگن پور انسپکٹر محمد شہادت کو انچارج ہومیسائیڈ یونٹ چونیاں سے ایس ایچ او راجنگ سب انسپکٹر آصف نذیر کو روشن بھیلہ سے ایس ایچ او گنڈاسنگھ والا جبکہ سب انسپکٹر آصف جاوید کو روشن بھیلہ سب انسپکٹر محمد ذوالفقار کو کنگن پور سے سی آئی اے یونٹ قصور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے -

ڈی پی او کا گشت پولیس اہلکاران کو سلام
قصور
پولیس کا کمانڈر اپنے فرائض منصبی میں کبھی کوتاہی نہیں کرتا تو عملہ بھی اپنے کمانڈر کا سر اسی طرح فخر سے بلند کرتے ہیں ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت
گزشتہ رات بارش میں خود ڈی پی او قصور شہر میں گشت کرتے رہے قصور پولیس کے جوان بھی آندھی طوفان اور بارش کی پرواہ کئے بغیر قرنطینہ سنٹر قصور کے باہر طوفانی بارش کے سامنے سسیہ پلائی دیوار اور چٹان کی طرح اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے اس پر ڈی او قصور نے کہا کہ ان پولیس کے جوانوں کو میرا سلام ہے آپ کی عوام کے لیے خدمات لگن محنت اور محبت کو بھی سلام آپ قصور پولیس کا مان ہو جس پر جتنا بھی فخر کیا جائے کم ہے اور آپ پنجاب پولیس کے چمکتا ستارہ ہو اللہ آپ کو مزید ترقیاں دے کیونکہ آپ ہمارے لیے جاگ رہے ہیں اور ہم بے فکر ہو کر اپنے گھروں میں آرام کی نیند سو رہے ہیں -

راجباہ چھینہ سے عورت کی تشدد زدہ نعش برآمد
چوہدری طارق اقبال (باغی ٹی وی کوٹرادھاکشن)
جسم پر تشدد کے نشانات ۔پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن نے نعش کو تحویل میں لے کر کارائی شروع کر دی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن کو اطلاع ملی کہ راجباہ چھینہ نہر میں نامعلوم عورت کی نعش بہتی جا رہی ہے تو پولیس انچارج نے ہمراہ ٹیم موقع پر پہنچ کر نعش کو نہر سے نکالا ۔جس کی عمر تقریبا 27/28 سال تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود تھے پولیس نے مقدمہ کا اندراج کر کے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور روانہ کر دیا۔ -

اشتہاریوں کی آئی شامت
قصور
تھانہ صدر چونیاں پولیس کی بڑی کاروائی
تفصیلات کے مطابق پولیس کے جوان الہ آباد نور پور نہر کے قریب پولیس گاڑی پرناکہ لگائے کھڑے تھے کہ 2 مشکوک نوجوانوں نے پولیس گاڑی کو دیکھ کر موقع پر ہی واپس کھسکنا شروع کر دیا تھانہ صدر چونیاں پولیس کے جوانوں نے پیچھا کیا تو ملزمان نے دوڑیں لگا دیں جب اور بھاگنے میں ناکام ہوئے
پولیس کی گرفت میں آنےکے بعد پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ملزم محمد اسلم اور اسکے ساتھی سے ایک پیسٹل میگزین و گولیاں برآمد ہوئی پولیس کا مزید کہنا ہے کہ محمد اسلم کے خلاف پہلے بھی کئی پرچے درج ہیں محمداسلم اوراس کے ساتھی نے اعتراف بھی کیا پولیس نے اشتہاری محمد اسلم اور اس کے ساتھیوں کو اپنی جان پر کھیل کر گرفتار کیا ہے
تھانہ صدر چونیاں میں تعینات ایس ایچ او نے اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں شروع کر دی ہیں جن میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ اب اشتہاری نہیں بچ سکتے -
قصور پولیس میں تبادلے
قصور پولیس میں تبادلے
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس میں ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی طرف سے کئی پولیس افسران کے تبادلے کر دئیے گئے ہیں
انسپیکٹر محمد رمضان کو ایس ایچ او الہ آباد
انسپیکٹر طارق محمود کو ایس ایچ او کنگن پور
انسپیکٹر ناصر عباس کو ایس ایچ او کوٹ رادہاکشن
سب انسپیکٹر کفایت حسین کو انچارج سٹی سرکل
سب انسپیکٹر رانا سہیل کو ایس ایچ او تھانہ چھانگا مانگا
سب انسپیکٹر عابد محمود کو انچارچ سی آئی اے صدر سرکل
سب انسپیکٹر آصف نزیر کو انچارج سی آئی اے پتوکی
سب انسپیکٹر محمد اشرف کو انچارج سی آئی اے چونیاں
انسپیکٹر شوکت کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن آفیسر تھانہ پھولنگر، تھانہ سرائے مغل
اور انسپیکٹر رشید سلیم کو ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن تھانہ کوٹ رادہاکشن مقرر کیا گیا ہے -
چور ڈاکو بے لگام دن دیہاڑے چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر انتظامیہ بے بس
قصور ، الہ آباد:-
وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل آباد گلشن اقبال کالونی چوروں اور ڈاکوؤں کی لپیٹ میں ڈکیتی کی وجہ سے علاقے میں خوف خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
شہریوں کا احتجاج اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کی اپیل بھی کی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الہ آباد میں چور ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں۔دن دیہاڑے تقریبا دوپہر 12 بجے میاں ٹاؤن میں چور آٹھ لاکھ لے اڑے۔ جب سے الہ آباد میں ایس ایچ او نصراللہ بھٹی تعینات ہوئے ہیں تب سے سے چوری ڈکیتی اور دیگر جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور دو دن کے اندر چار وارداتیں ہو چکی ہیں پولیس حسب روایت شہریوں کو فنگر پرنٹس لالی پوپ دیے ہوئے ہے جس سے شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے شہری حلقوں اور تنظیموں رہنماوں نے ڈی پی او قصور سے مقامی پولیس کی نا اہلی کے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے۔