Baaghi TV

Tag: قطر

  • حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے  پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار

    حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار

    امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس قطر میں اپنا دفتر بند کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ حماس نے قطر چھوڑنے پر غور مذاکرات میں شدید دباؤ کے بعدکیا ہے حما س نے اپنے سیاسی دفتر کے قیام کے لیے عمان سمیت خطے کے 2 ممالک سے رابطہ کیا ہے۔

    دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات کیلئے فلسطین کے سفیر بلاول ہاؤس پہنچے،دوران ملاقات چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے پاک فلسطین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو ز رداری کو فلسطین کے سفیر احمد جواد امین ربیعی نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور یاسرعرفات کی یادگار تصاویر کا فریم اور مسجد اقصی کی یادگار تصویر اور یادگاری شیلڈ بھی پیش کی-

    جبکہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ نے ترک صدر اردوان سے ملاقات کی ہے ترک میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات استنبول کے صدارتی دفتر کے بند کمرے میں ہوئی ہے ملاقات میں فلسطینی سرزمین بالخصوص غزہ پٹی میں اسرائیلی وحشیانہ حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    صدر اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور اتفاق رائے ناگزیر ہے، ترکیے نے اسرائیل کے خلاف تجارتی سمیت متعدد پابندیاں عائد کی ہیں اسرائیل ایک دن فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم کی بھاری قیمت ادا کرےگا ترکیے فلسطینی عوام کو انسانی امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھے گا، غزہ پٹی کے لیے اب تک 45 ہزار ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیج چکے ہیں۔

  • غزہ میں  جنگ بندی کیلئے مذاکراتی وفد  قطر پہنچ گیا

    غزہ میں جنگ بندی کیلئے مذاکراتی وفد قطر پہنچ گیا

    اسرائیلی موساد سربراہ کی قیادت میں مذاکراتی وفد اسرائیل میں کچھ وقت گذارنے کے بعد قطر پہنچ گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی وفد پیرس سے اتوار کے روز اسی مذاکراتی عمل کے بعد واپس تل ابیب پہنچا تھا جہاں ہفتے کی رات وزیر اعظم اور کابینہ کو وفد ارکان نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اتوار اور پیر کا دن اسرائیل میں ہی رکنے کے بعد وفد بعد از دوپہر کے اوقات میں قطر روانہ ہو گیا ہے، قطر میں پیرس مذاکرات میں ہونےوالی افہام و تفہیم کے اگلے مرحلے پر بات چیت ہوگی۔ مذاکراتی ایجنڈے میں اسرائیلی نقطہ نظر سے یرغمالیوں کی رہائی اہم ترین ہے جبکہ حماس اور فلسطینیوں کے نقطہ نگاہ میں غزہ میں جنگ بندی اور انسانی بنیادوں پر امدادی سامان کی ترسیل میں آسانی اور سرعت پیدا کرنا ہے۔ حماس غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ بھی رکھتا ہے ، تاہم ابھی اندازہ نہیں ہے کہ یہ مطالبہ پایہ تسلیم کو پہنچتا ہے یا نہیں۔

    اسرائیل جس کی حکومت اور پارلیمنٹ نے دو ٹوک انداز میں خبر دار کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کے یکطرفہ فیصلے یا بیرون سے کیے گئے فیصلے کو قبول نہیں کیا جائے ، بلکہ صرف اسی صورت فلسطینی ریاست پر بات اور اس بارے میں امادگی کا امکان ہو سکتا ہے کہ مذاکرات اسرائیل اور فلسطینی براہ راست کریں۔ مگر دلچسپ بات ہے کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات بھی اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان نہیں ہو رہے ہیں، تاہم اسرائیل اس سلسلے میں پورا تعاون کر رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق قطر پہنچنے والے اسرائیلی وفد میں موساد کے علاوہ اسرائیلی فوج کے حکام بھی شریک ہیں ذرائع کے مطابق حماس نے قیدیوں کی یرغمالویں کی رہائی کو وقفے وقفے سے رہا کرنے کی تجویز دی ہے ۔ امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وفد حماس کی اس بالواسطہ ملنے والی تجویز کو قبول کرلے گا۔ تاہم اسرائیل حماس کی طرف سے چار سے ساڑھے چار ماہ کے لیے جنگ بندی کی تجویز کو رد کیا گیا ہے۔

  • قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    قطر میں جاسوسی پرسزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسر رہا

    دوحا: قطر میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام پر سزائے موت پانے والے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو رہا کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی بحریہ کے سابق اہلکاروں کو 2022 میں قطر کے خلاف اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے پر گرفتار کر کے جیل بھیجا گیا تھا جس کے بعد اُن کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز ہوا اور اس دوران گرفتار اہلکاروں کو اپنی صفائی پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا گیا،بھارتی ایجنسیاں جاسوس اہلکاروں کو مسلسل مدد فرہم کرتی رہیں جبکہ جاسوس اہلکار داہرا گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے جیسے ایک حساس نوعیت کے منصوبے پر کام کررہے تھے۔

    بھارتی بحریہ کے 8 سابق اہلکاروں کی سزائے موت کو دسمبر 2023 میں تبدیل کر دیا گیا تھا، بھارت نے رہائی پانے والے 8 سابق اہلکاروں میں سے 7 کے واپس پہنچنے کی تصدیق کی ہے،یہ رہائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بھارت اور قطر نے 78 ارب ڈالر کےمائع قدرتی گیس کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں،بھارتی جاسوس فوجی اہلکاروں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا, سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ہیں۔

    ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسر ے بچےکی پیدائش متوقع؟

    بھارت کے جاسوسی کے نیٹ ورک پر دنیا بھر میں ایک عرصے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر ہندوستانی حاضر سروس نیول آفیسر کلبوشن یادیو کو2016 میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کاروائیاں بھی پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں انڈین انٹیلیجینس ایجنسیز کے کرائے کے قاتل سکھ لیڈرز کو قتل کرتے ہُوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں، قطر کی جانب سے بھارتی افسروں کی سزائے موت کے بعد بھارت کیلئے دنیا بھر میں سفارتی تعلقات رواں رکھنا مشکل ہو گیاہندوستان کے اِن مذموم اور گھنونے ہتھکنڈوں کا عالمی برداری کو نوٹس لینا ہوگا۔

    ایشین کرکٹ کونسل کا جے شاہ کو ایک سال کی توسیع ملنے کا باضابطہ اعلان

  • قطر،وقت سے پہلے پہنچے پر جرمن صدر کے استقبال کیلئے 30 منٹ تک کوئی نہ آیا

    قطر،وقت سے پہلے پہنچے پر جرمن صدر کے استقبال کیلئے 30 منٹ تک کوئی نہ آیا

    جرمن صدر قطر پہنچے تا ہم وقت سے پہلے قطر پہنچ جانے پر انہیں ایئر پورٹ پر ہی انتظار کرنا پڑا،30 منٹ تک جرمن صدر انتظار کرتے رہے،

    جرمن صدر فرینک والٹر اسٹینمیئر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ طیارے میں کھڑے ہیں،انہوں نے ہاتھ باندھے ہوئے ہیں،اور وہ انتظار کر رہے ہیں، جرمن صدر اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی بات کےلیے قطر آئے تھے ۔ ایئر پورٹ پر جرمن صدر پہنچے تو ریڈ کارپٹ بچھا ہوا تھا، لیکن قطری حکام استقبال کے لئے موجود نہیں تھے

    واضح رہے کہ جرمن حکومت نے اسرائیل آپریشن کی مکمل حمایت کی تھی۔قطری حکومت نے جرمن صدر کو بہت بڑی سفارتی ہزیمت سے دوچار کر دیا،جرمن صدر دوہا پہنچ کر جہاز کے دروازے میں جھانکتے رہے۔ جرمن صدر کا استقبال کرنے قطری امیر کے بجائے قطری وزیر خارجہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا مگر وزیر خارجہ بھی آدھا گھنٹہ جرمن صدر کو انتظار کروانے کے بعد ائیر پورٹ پہنچے.

    جرمن میڈیا کے مطابق جرمن صدر دوحہ میں شدید گرمی میں انتظار کرتے رہے ،قطری وزیر خارجہ تیس منٹ بعد انکو لینے ایئر پورٹ پہنچے،جرمن صدر کی قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات بعد میں طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوئی۔

    جرمن صدر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر عسکریت پسند گروپ کے حملے کے بعد حماس کے زیر حراست بقیہ جرمن مغویوں کی رہائی کی کوششوں پر بات کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ کے ملک میں تھے۔کئی جرمن شہری ان 200 سے زائد یرغمالیوں میں شامل تھے جنہیں حماس نے اس کے حملے کے دوران یرغمال بنایا تھا،

    قطر حماس کے سیاسی شعبے کے دفتر کی میزبانی کرتا ہے۔ فلسطینی مسلح گروپ کے ساتھ اس کی قربت نے دوحہ کو یرغمالیوں کی رہائی پر اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم بنا دیا ہے،

  • بھارتی نیوی کے سابق افسران کی سزائے موت کیخلاف اپیل قطر میں منظور

    بھارتی نیوی کے سابق افسران کی سزائے موت کیخلاف اپیل قطر میں منظور

    قطر میں بھارتی نیوی کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل منظور کر لی گئی

    قطر میں سزائے موت کے خلاف اپیل کی درخواست جلد ہو گی،اپیل بھارتی حکومت نے دائر کی تھی، قطری عدالت نے بھارتی حکومت کی دستاویزات قبول کر لی ہیں، کیس کی جلد سماعت متوقع ہے، بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی کا کہنا ہے کہ بھارت نے قطری عدالت میں سزائے موت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی

    بھارتی نیوی کے جن سابق افسران کو سزائے موت سنائی گئی ان پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام ہے۔ قطر کی نیوز ویب سائٹ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ان افسران پر قطر کی آبدوز کے منصوبے سے متعلق معلومات اسرائیل کو دینے کا الزام ہے،تاہم قطری حکومت نے الزامات بارے کوئی معلومات بھارتی حکومت کو نہیں دیں،

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہماری حکومت اس معاملے میں قطری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سات نومبر کو قطر میں واقع انڈین سفارتحانے کو سزا پانے والے آٹھ شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی ہے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے سزائے موت پانے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی-

    بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جن افراد کو قطری عدالت نے سزا سنائی وہ قطر میں الدہرہ کمپنی میں ملازمت کرتے تھے، جنہیں جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،آٹھوں بھارتی نیوی کے سابق افسران ہیں،وہ بڑے بھارتی جنگی جہازوں کی کمان سنبھالتے تھے، وہ قطر کی مسلح افواج کو تربیت اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی ایک نجی فرم دہرہ گلوبل ٹیکنالوجیز اینڈ کنسلٹنسی سروسز کے لیے کام کر رہے تھے،

    کرپشن کے الزام میں بھارتی نیوی کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

    بھارتی فوج کے بعد نیوی میں بھی کرونا پھیل گیا

    ایک بارمیں اور ائیر ہوسٹس جہاز میں اکیلے تھے، ائیر ہوسٹس بھی حُور ہی لگ رہی تھی،عدالت میں ایسا کس نے کہہ دیا؟

    جہاز پرانحصار نہیں پھر بھی ہم نے حکومت کیخلاف جنگ جیت لی، بلاول

    سعودی ایئر پورٹ پر حملہ،جہاز میں آگ لگ گئی، افرا تفری کا عالم، تہلکہ خیز بریکنگ نیوزمبشر لقمان کی زبانی

    جنگی مشقوں کے دوران چینی ساختہ جنگی جہاز میں سربراہ پاک فضائیہ کی پرواز

  • غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز جمعہ کی صبح کیا جائے گا،قطر

    غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز جمعہ کی صبح کیا جائے گا،قطر

    قطر: غزہ میں عارضی جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر کو صبح 7 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے) ہوگا۔

    باغی ٹی وی : وزارت خارجہ کے ترجمان مجید الانصاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ عارضی جنگ بندی کے بعد غزہ کے وقت کے مطابق 4 بجے سہ پہر (پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے) تک حماس کے پاس موجود 13 اسرائیلی یرغمالیوں کے پہلے گروپ کو رہا کیا جائے گا ‘ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے یرغمالیوں کو اکٹھے رہا کیا جائے گا’، روزانہ کی بنیاد پر یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا اور 4 دنوں میں مجموعی طور پر 50 یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا۔

    قطری وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ وہ اسرائیلی یرغمالیوں کو غزہ سے باہر لے جانے والے روٹ کے بارے میں سکیورٹی وجوہات کے باعث نہیں بتا سکتے، ہمارا مقصد یرغمالیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے ہماری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ یہ کام محفوظ طریقے سے ہو، جس کے لیے ہلال احمر اور فریقین بھی کردار ادا کریں گے۔

    پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، 82ویں فارمیشن …

    ترجمان نے کہا کہ ہم ابھی فلسطینی قیدیوں کی تعداد نہیں بتا سکتے، مگر یہ یقین دلاتے ہیں کہ یہ دوطرفہ معاہدہ ہے تو ہمیں توقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے قیدیوں کو رہا کیا جائے گا اسرائیل اور حماس نے یرغمال افراد کی فہرستیں قطرکوفراہم کر دی ہیں اور عارضی جنگ بندی کےدوران مزید یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات ہوگی ہم چاہتے ہیں کہ اس عارضی جنگ بندی کو طویل المعیاد معاہدے کی شکل دے سکیں۔

    غزہ میں جانی نقصان کے سوگ میں بیت لحم میں کرسمس کی تقریبات …

    واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر ایک غیر مسبوق فوجی مہم شروع کی تھی جس کا آغاز 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملے کے بعد کیا گیا اسرائیلی فوج کشی میں اب تک 14,100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے جب کہ 31ہزار سے زاید زخمی ہیں شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔

  • مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں  ملاقات

    مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں ملاقات

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی فلسطینی رہنما خالد مشعل سے قطر میں ملاقات،اس موقع پر صدر خالد مسعود سندھو اور پاکستانی عوام کی طرف سے اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کا پیغام دیا گیا۔

    ملاقات کے اختتام پر مشترکہ علامیہ میں کہا گیا کہ فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی جارحیت کو روکنے کے لیے مسلمان حکمران قراردادوں کی بجائے کردار پیش کریں۔ مسلم میڈیکل مشن کے صدر ڈاکٹر ناصر ہمدانی کی قیادت میں وفد نے خالد مشعل سے ملاقات کے دوران طبی سہولیات اور ڈاکٹرز کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کیں۔فلسطینی رہنما خالد مشعل نے اس موقع پر کہا کہ ہم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے بے حد مشکور ہیں کہ ان کے توسط سے پاکستان کے مرد و خواتین جو اس مجرمانہ صہیونی جنگ کے خلاف طوفان الاقصی میں اہل غزہ کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

    خالد مشعل سے ملاقات کے دوران ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ فلسطین میں ہونے والے ظلم و ستم اور بالخصوص عورتوں اور بچوں پر ہونے والی وحشیانہ بمباری کی شدید مذمت کرتی ہے۔ ملک بھر میں ہونے والے القدس و یکجہتی فلسطین مارچ میں ہماری مائیں بیٹیاں اعلان کررہی ہیں کہ ہمارے بچے بیت المقدس کی آزادی پر قربان ہے۔

    فلسطینی رہنما خالد مشعل کا مزید گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ غزہ کا محاذ مشکل ترین ہے، یہ جنگ امت کی طرف سے مسجد اقصی کی حمایت اور اسری و معراج کی سرزمین کے دفاع میں لڑی جارہی ہے۔ اس جنگ میں صہیونی غاصب ریاست کی جارحیت کے خلاف امت مسلمہ کا کھڑے ہونا ہمارے لیے باعث راحت ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے وفد سے ملاقات کے دوران فلسطینی رہنما خالد مشعل نے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سے یہ امید رکھتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے اور ہمارا ساتھ دیتے رہیں گے،آپ سے درخواست ہے کہ حکومت پاکستان کو ساتھ ملا کر بھرپور عوامی تحریک چلائیں، اہل غزہ کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں تاکہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے صہیونیوں پر دباؤ بڑھایا جاسکے۔ہمارے دو بڑے اہداف ہیں، غزہ پر جارحیت کو رکوانا اور اہل غزہ کی بحالی ہے۔

    اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد کی جانب سے فلسطینی رہنماؤں کو خصوصی پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی عوام فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان میں موجود ہر فرد فلسطین کا درد محسوس کرتا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام ہونے والے یکجہتی فلسطین و القدس مارچ میں مرد و خواتین سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی جوق در جوق شرکت فلسطین سے محبت کو ظاہر کرتی ہے۔

    ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

    وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

    اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

    اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

    ایرنی قدس فورس کے کمانڈر کا حماس کی حمایت و مدد کا اعلان

    غزہ،الشفا ہسپتال مسمار،29 ہسپتال بند،50 ہزار حاملہ خواتین کی پریشانی میں اضافہ

    غزہ جنگ میں امریکا خاموشی سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی منتقلی بڑھا رہا ہے،بلوم برگ

     اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر کی جانب مارچ شروع کر دیا 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

     حماس کی حمایت کرنے والوں کو ختم کر دینا چاہئے

  • بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    نئی دہلی: بھارت نے قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ قطر کی عدالت نے بھارتی شہریوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ 26 اکتوبر کو سنایا تھا،قطری عدالت کی جانب سے دیا گیا فیصلہ کانفیڈینشل ہے اور فیصلے کی کاپی کو صرف قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،قطر کی عدالت کے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں ایک اپیل فائل کی گئی ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہماری حکومت اس معاملے میں قطری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سات نومبر کو قطر میں واقع انڈین سفارتحانے کو سزا پانے والے آٹھ شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی ہے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے سزائے موت پانے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والے انڈین بحریہ کے سابق افسران کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر (ریٹائرڈ) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال اور سیلر راگیش کے طور کی گئی ہے سزا پانے والے انڈین بحریہ کے سابق اہلکار دوحہ میں قائم ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ کے لیے کام کرتے تھے یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ دنوں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی، ان اہلکاروں کو گزشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

  • قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال،دوحہ ائیر پورٹ پرلینڈنگ

    قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال،دوحہ ائیر پورٹ پرلینڈنگ

    متحدہ عرب امارات: قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 614 نے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر اڑان بھری پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحہ ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا …

    ایوی یشن ذرائع کے مطابق روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا،مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا جو دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانگی کے منتظر ہیں۔

    15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

  • ایل این جی کارگوز کے لیے پاکستان کو بولیاں موصول

    ایل این جی کارگوز کے لیے پاکستان کو بولیاں موصول

    موسم سرما کے لئے ایل این جی کارگوز کی خریداری کا معاملہ ،جنوری اور فروری کے ایل این جی کارگوز کے لیے پاکستان کو بولیاں موصول ہو گئیں

    تین اور چار جنوری کی ونڈو کے لیے 23.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی اٹھائیس اور انتیس جنوری کی ونڈو کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی،تئیس چوبیس فروری کی ونڈو کے لیے 22.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی،پاکستان نے 3 ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی تھیں،ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی تھی بولیاں قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے کا

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر قرض ملنے کی حتمی منظوری ملنے کے صرف دو دن بعد ہی بحران سے متاثرہ ملک کی مائع قدرتی گیس خریدنے کی درخواست کو ایک سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کسی سپلائر کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے گزشتہ ماہ پاکستان تقریباً ایک سال میں اپنی پہلی کوشش میں اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی حاصل کرنے میں ناکام رہا کیونکہ بظاہر کہیں بھی سپلائر معاشی تنگی کے شکار ملک کی پیشکش میں دلچسپی نہیں رکھتا

    گزشتہ ماہ بھی قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگوز پاکستان پہنچے تھے جس کے بعد ملک میں جاری گیس بحران کسی حد تک ختم ہو گیا تھا

    گرین ہاؤس گیسوں کےباعث ہمالیائی گلیشیئرز 80 فیصد تک پگھل جائیں گے

    فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی معطل کرنے کی استدعا مسترد