Baaghi TV

Tag: قلات

  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں کارروائی کی، جس کا ہدف بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد تھے۔

    انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے اس آپریشن کے دوران فورسز نے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا اس موقع پر دہشت گردوں کے استعمال میں آنے والا کمپاؤنڈ، جو ایک محفوظ پناہ گاہ کے طور پر کام کر رہا تھا، کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا تاکہ مستقبل میں اسے کسی بھی دہشت گردانہ سرگرمی کے لیے استعمال نہ کیا جا سکے۔

    اس سے قبل گزشتہ روزحکومتِ بلوچستان نے دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے 39 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے نام، تصاویر اور کوائف اخبارات میں شائع کر دیے ہیں کوئٹہ سے شائع ہونے والے بڑے اخبارات کے صفحہ اول پر نصف صفحے کے اشتہار میں ان افراد کے سروں کی قیمت مقرر کرتے ہوئے مجموعی طور پر ایک ارب 38 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔

    اشتہار میں شامل افراد کے نام، عرفیت، مستقل اور عارضی پتے اور تصاویر جاری کی گئی ہیں، جبکہ ان کے بارے میں مستند اور قابلِ عمل معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 لاکھ روپے سے لے کر 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کیا گیا ہے۔

  • قلات میں  سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    قلات میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر قلات میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا جس دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کےلیےعزم استحکام مہم جاری رہےگی۔

  • قلات میں  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    قلات میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ ،گولہ باردو اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا،ہلاک دہشتگرد متعد دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے،علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ، وزیراعظم نےفتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرنےپر سیکیورٹی فورسز کو سراہا،کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں حاصل کررہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف اس جنگ میں افواج کیساتھ کھڑی ہے،ملک کو ہر قسم کی دہشتگردی سے پاک کریں گے۔

    بنگلہ دیش : جماعت اسلامی اور این سی پی کے درمیان مفاہمت
    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی قلات میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلئے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں،سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں نے 4 خوارج کو عبرتناک انجام تک پہنچایا،سیکیورٹی فورسز کی قلات میں بروقت اور مؤثر کارروائی قابلِ ستائش ہے،بلوچستان میں امن و استحکام کیلئےسیکیورٹی فورسز کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔

    مسلح افواج کی بہادری کے باعث پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے، احسن اقبال

  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلاع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی ایجنٹ تنظیم ’ فتنہ الہندوستان’ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد ہلاک کر دیے گئےمارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں-

    وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچ گئے

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے ناسور کو ملک سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور قوم کے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں کہ دہشت گردی کے مجرموں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

    قبل ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر بلوچستان کے علاقے پہرود میں آپریشن کیا تھا، اس کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے ، جن کے قبضے سے فتنۃ الہندوستان کا جھنڈا اور ہتھیار برآمد ہوئے۔

    پاکستانی پاسپورٹ میں والدہ کا نام بھی شامل کرنے کا فیصلہ

  • قلات میں زلزلے کے جھٹکے

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے –

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری خوفزدہ ہو کردعائیں اور کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کا مرکز قلات سے 180 کلومیٹر مشرق میں تھا،

    مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی-

    ریسکیو ادارے اور پولیس ممکنہ آفٹر شاکس کے خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے حالات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

  • قلات میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    قلات میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے میںخواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق افراد میں عبداللہ، گل بانو بنت خیر محمد، بی بی حسینہ اور ایک بچہ شامل ہے جبکہ زخمیوں میں علی جان، محمد حیات، میر گل ، عزت خان ، محمد اسلم شامل ہیں۔لیویز ذرائع کے مطابق قلات کے علاقے امیری میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے پک اپ گاڑی میں سوار 2 خواتین اور ایک بچے سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

    اسلام آباد،مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے،داخلے کی کوشش

  • قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    قلات میں فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کسی بھی مزید دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز، قوم کے ہم قدم، بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    بلوچستان کے مختلف اضلاع میں قومی شاہراہوں پر رات کے وقت سفر پر پابندی

    بلوچستان دھماکہ قابل مذمت،حکمران بلوچستان کے مسئلہ پر سنجیدگی دکھائیں،حافظ طلحہ سعید

  • قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    قلات: پنجاب سے تعلق رکھنے والے 4 مزدور فائرنگ سے جاں بحق

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چار مزدور ہلاک ہو گئے-

    باغی ٹی وی : ضلعی انتظامیہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے خالق آباد منگچر میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ٹیوب ویل پر کام کرنے والے چار مزدورو ں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چاروں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے-

    فائرنگ کا واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا، جب مسلح حملہ آوروں نے کلی ملنگ زئی میں نہتے مزدوروں کو نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی شناخت ذیشان، خالد، دلاور حسین اور محمد امین کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق صادق آباد، پنجاب سے تھا،مزدور عبدالغفور لانگو نامی زمیندار کے ٹیوب ویل کی ڈرلنگ کا کام کر رہے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ آور‘ منایا جائے گا

    سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کیلئے آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری

    شامی صدر کی روسی ہم منصب سے بشارالاسد کی واپسی کی درخواست

  • قلات میں زلزلےکے جھٹکے

    قلات میں زلزلےکے جھٹکے

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: قلات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر تھا۔

    گوجرانوالہ: کمشنر کی زیرصدارت کا اجلاس، گورننس کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں پر روشنی

    چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات

    ایلون مسک کو ”رائل سوسائٹی“ سے نکالے جانے کا امکان

  • قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    بلوچستان کے علاقے قلات کے شاہ مردان چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے جس میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ 9 نومبر کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے صحافیوں کو ای میل کیے گئے ایک بیان میں دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے کالعدم بی ایل اے کے اس دعوے کو بھی رپورٹ کیا کہ خودکش حملے میں پاکستانی فوج کے ایک دستے کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انفینٹری اسکول سے کورس مکمل کرنے کے بعد واپسی کی تیاری کر رہا تھا۔

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی
    سولر پینل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوگئی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

    غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں بلا توقف جاری