Baaghi TV

Tag: قلات

  • قلات:بارودی مواد دھماکےمیں سیکیورٹی فورسزکے2 اہلکار شہید

    قلات:بارودی مواد دھماکےمیں سیکیورٹی فورسزکے2 اہلکار شہید

    قلات:بلوچستان کے ضلع قلات میں بم دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 2اہلکار شہید ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق قلات کی سب تحصیل جوہان میں سڑک کے کنارہ نصب بم دھماکے میں سیکورٹی فورسزکے دو اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمی اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بعد کوئٹہ منتقل کردیاگیا۔

    مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، ضیاءاللہ لانگو نے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کی ہے۔

    ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

    ادھرشمالی وزیرستان میں فورسز سے جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔اس حوالے سے taترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جھڑپ کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ اور باردوی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق واقعے میں مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل سترہ اکتوبر کو بھی سیکورٹی فورسز نے جانی خیل میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

    قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

    بلوچستان کے ضلع قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی : انچارج کورونا آپریشن سیل بلوچستان ڈاکٹر نقیب اللّٰہ نیازی کا کہنا ہےکہ نمونےتصدیق کیلئے این آئی ایچ ڈی اسلام آباد بھجوائےجارہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر قلات کو مشتبہ مریضوں کو تلاش کر کے فوری قرنطینہ کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اس حوالے سے نوٹس لے کر محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    اس سے قبل رواں ماہ پاکستان میں اومی کرون کے پہلے کیس کی باقاعدہ تصدیق بھی کی گئی تھی دوسری جانب کورونا کے ویرینٹ اومی کرون کی روک تھام کے اقدامات کے سلسلے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے بوسٹر ڈوز کیلئے عمر کی حد مزید کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    این سی او سی کے مطابق اب 30 سال سے زائد عمر کے افراد بھی کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوانے کے اہل ہوں گے۔

    اومی کرون ویریئنٹ کی علامات سامنے آگئیں

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے-

    اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    خبردار،ہوشیار:کراچی میں اومی کرون کا دوسرا کیس:مری