Baaghi TV

Tag: قومی اسمبلی

  • قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پے  مخصوص عناصر کے  خلاف ایکشن

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آنے پے مخصوص عناصر کے خلاف ایکشن

    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کا معاملہ
    سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں اہم اجلاس : اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی شریک۔ سیکرٹری قومی اسمبلی نے واقع کی فوٹیج اور تصاویر سپیکر کو پیش کیں.ایوان کے تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دوں گا۔ایوان کا ماحول خراب کرنے والو کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کی کاروائی کی فوٹیج اور تصاویر کا جائزہ لینے کے بعد تین ممبران کو اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 21 کے تحت لیٹر جاری کرنے کا فیصلہ
    لیٹر جاری ہونے والے ممبران میں پی پی پی کے سید نوید قمر، پی ایم ایل این کے چوھدری حامد حمید اور پی ٹی آئ کے عطااللہ خان شامل۔

  • ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری  کی طرف سے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی طرف سے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالویں سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام

    اسلام آباد: 30.01.2021
    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریبات کے حوالے سے جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ چینی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جس طرح کیمونسٹ پارٹی نے 70 سالہ اقتدار میں اپنے ملک کو غربت کی لکیر سے نکالا وہ دنیا کی تاریخ میں ایک مثال ہے اور کیمونسٹ پارٹی دنیا کی تاریخی جماعت ہے کہ جو اتنا بڑا انقلاب لے کر آئی۔ چینی کیمونسٹ پارٹی نے تقریباً 80 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نکالا۔ قاسم خان سوری نے کہا کہ چین نے جس تیزی سے ترقی کی ہے اور دنیا میں ایک بڑی اقتصادی قوت بنا ہے وہ ایک مثال ہے۔ 2018 سے پاکستان میں برسر اقتدار پاکستان تحریکِ انصاف چینی کیمونسٹ پارٹی کو اس بے مثال کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ چین پوری دنیا اور خاص کر ہمارے ایشیا میں ایک مثال ہے جس طرح چین نے ترقی کی اپنی پوری قوم میں ڈسپلن لے کر آئے اپنی ترقی سے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔ ایک ارب چالیس کروڑ آبادی والے ملک نے اپنے لوگوں کو سہولیات دیں اپنی جی ڈی پی بڑھائی وہ قابل تقلید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ مل کر اپنے ملک میں ترقی لا سکتے ہیں، چین کے ساتھ سی پیک کا منصوبہ ایک عظیم منصوبہ ہے اس سے پاکستان اور اس خطے میں ترقی آئے گی۔ چین پاکستان کا ایک پرانا اور آزمودہ دوست ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، جس طرح چین نے کورونا کے دوران بھی پاکستان کا ساتھ دیا اس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    قاسم خان سوری نے امید ظاہر کی کہ جس طرح چینی کیمونسٹ پارٹی کے 70 سالہ دورِ اقتدار میں چین کی عوام خوش ہے بلکل اسی طرح آنے والے وقتوں میں بھی چینی عوام خوش رہے گی۔

  • قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار.

    قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے کورونا ٹیسٹ کرانا لازم قرار.

    قومی اسمبلی کے تمام ارکان کو کورونا ٹیسٹنگ رپورٹ دینا ہوگی. ارکان قومی اسمبلی سیشن میں آنے کے لیے اپنی سہولت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کرائیں گے. ارکان قومی اسمبلی کے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو کورونا ٹیسٹ کرنے کے لئے اقدامات کا حکم، ڈپٹی کمشنرز ارکان سے رابطہ کرکے کورونا ٹیسٹ کے لیے انتطامات کررہے ہیں. سندھ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو کورونا ٹیسٹ کے لیے ہدایات موصول.

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی کھیئل داس کی کورونا ٹیسٹ کے احکامات کی تصدیق. ڈپٹی کمشنر جامشورو نے کورونا ٹیسٹ کے لیے رابطہ کیا ہے.

    قومی اسمبلی کا اجلاس 11مئی پیر کے روز طلب کیاگیا ہے

  • قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ، کھویا زیادہ پایا کچھ بھی نہیں

    قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ، کھویا زیادہ پایا کچھ بھی نہیں

    اسلام آباد:پاکستان کی ہونہار قومی اسمبلی کا پہلا پارلیمانی سال مکمل ہوگیا۔پہلے سال میں قومی اسمبلی کے اندر کوئی خاطر خواہ قانون سازی نہ ہوسکی۔پہلے پارلیمانی سال میں صرف سات بل ہی پاس ہوسکے۔ 2 ضمنی اور 1 فنانس بل بھی پاس ہوا۔ پہلے پارلیمانی سال کےدوران 26ویں آئینی ترمیم بھی پاس کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا بورڈ کا ترمیمی بل،فاٹا حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل پاس ہوا۔ الیکشن کمیشن میں 1 کے بجائے 2 بینچز بنانے اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کے اضافے کا بل پاس کیا گیا ۔

    یاد رہے کہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ہونے والی قانون سازی کے متعلق شہریوں کا پہلے ہی یہ کہنا ہے کہ یہ اسمبلیاں بوجھ ہیں اور اتنے بھارتی اخراجات کے باوجود یہ اسمبلی کوئی خاطر خواہ کام نہیں کرسکیں

  • تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    یہ بات ہی غلط ہے کہ عمران حکومت نے یہ اپنا پہلا بجٹ پیش کیا ہے۔ دو اضافی منی بجٹوں سے تحریک انصاف اس قوم کو پہلے ہی نواز چکی ہے۔جن کے ثمرات سے ہم رمضان اور عید پر استفادہ حاصل کرچکے ہیں. اس میں کوئی دورائے نہیں ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جو صرف اردو زبان میں پیش کیا گیا ہے۔

    سب سے پہلے بات کر لیتے ہیں۔ کہ جب سے عمران خان اقتدار میں آئیں ہیں انھوں نے کیا تیرچلائے ہیں اور کتنے پیسے اکٹھے کر لیے ہیں۔ حالت یہ ہے کہ حکومت اقتصادی سروے کے تقریباً تمام اہداف حاصل کرنے میں مکمل فیل ہو گئی ہے۔ یہ وہ کارکردگی ہے جس کے بلند وبانگ دعوے کیے جاتے تھے ۔ اور اب بھی کیے جارہے ہیں۔ اس نئے بجٹ میں ہر چیز پر نئے ٹیکس لاگوکر دیے گئے ہیں۔ شاید ہی کوئی چیز بچی ہو جو ٹیکسوں سے مستثنی ہو۔ چلیں سگریٹ، مشروبات، سی این جی، ایل این جی، سیمنٹ اور گاڑیوں پر عائد ٹیکسز کی شرح میں اضافہ توشاید یہ سوچ کر کیا گیا ہو کہ یہ سب عیاشی کے زمرے میں آتی ہیں۔ اور اس ملک میں عیاشی صرف حکومت اور وزیروں کا ہی حق ہے ۔ مگرتبدیلی کے دعوے داروں نے کوکنگ آئل، گھی، چینی پر ٹیکسوں میں اضافہ کرکے ثابت کردیا۔ کہ تبدیلی سرکار بھی گزشتہ حکومتوں کی طرح ہی عوام دشمن اور غریب دشمن ہے ۔

    مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ

     

    عمران خان کی نظر میں چینی اتنی بڑی عیاشی ہے کہ اس پرعائد 8 فیصد سیلز ٹیکس کو بڑھا کر 17 فیصدکردیا گیا ہے۔ جس سے چینی کی فی کلو گرام قیمت میں ساڑھے 3 روپے سے زائد کا اضافہ ہونے کی نوید ہے۔ ایسا ہوناہی تھا۔اس عوام کا مقدر ہی ایسا ہے جب حکومت بنی ہی شوگرمافیا کی مدد سے ہو ۔ جب شوگرمافیانااہلی کے باوجود کابینہ اجلاسوں میں ڈھٹائی سے بیٹھتی ہو۔ تو عوامی استعمال کی اشیاء پر ہی ٹیکس لگائے جاتے ہیں مافیاز پر نہیں ۔ چکن، مٹن اور مچھلی کی سیمی پروسسڈ اور ککڈ اشیاء پر 17 فیصد سیلز ٹیکس تجویز کیا گیا ہے۔ کیونکہ غریب تو کھاتا ہی دال سبزی ہے ۔ گو شت تو امیروں کے چونچنلے ہیں۔ سو اچھا ہی ہوا اس پر ٹیکس لگا دیا گیا ۔ حکومت نے دودھ، بالائی، خشک اور بغیر فلیور والے دودھ پر بھی 10 فیصد ٹیکس تجویز کیا ہے۔ یہ بھی لگثرری ایٹمز ہیں ۔غریبوں کی پہنچ سے تو یہ پہلے ہی بہت دورہیں۔

    مزید بڑھیے: عمران خان پر چارج شیٹ ۔۔۔ نوید شیخ

     

    حکومت نے ہزار سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیو ں پر 2.5فیصد ٹیکس عائد کرکے بھی احسن اقدام کیا ہے۔ کیونکہ گاڑی تو صرف امیر بندہ ہی رکھ سکتا ہے۔مگر متوسط طبقہ پتہ نہیں کیوں اس فیصلے پر تڑپ اُٹھا ہے۔ عام آدمی پیدل چلے ، سائیکل رکھے ، موٹرسائیکل چلائے گاڑی سے اس کا کیا لینا دینا۔ حکومت کا یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔ اس ملک میں تمام حقوق صرف امیروں کے لیے ہیں ۔ اسی لیے تو مہنگی اور بڑی بڑی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر کے امیر افراد کو مزید فائدہ پہنچایاگیا ہے۔ کیونکہ امیروں کے پیسوں سے ہی تو کپتان حکومت میں آئے ہیں ۔ غریبوں اور متوسط طبقے کے ووٹ تو ہر کوئی لے لیتا ہے۔شاید نوجوانوں کے لیڈر کو کسی نے یہ نہیں بتایا کہ کم پاور اور نسبتاً کم قیمت گاڑیاں متوسط طبقہ استعمال کرتا ہے۔ یہ وہ گاڑیاں ہیں جنہیں تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پرائیویٹ ٹیکسی کے طور پر چلا کر سفید پوشی برقرار رکھنے کی جدو جہد میں استعمال کرتے تھے جن پر اب ٹیکس لگا کر حکومت نے صرف ظلم نہیں کیا ۔ بلکہ اپنا ووٹ بینک بھی متاثر کر لیا ہے۔

    اعلی تعلیم بھی صرف امیروں کے بچوں کا حق ہے اس لیے اس بجٹ میں اعلی تعلیم کا بجٹ 57 ارب سے کم کرکے 43 ارب کردیاگیاہے۔کیونکہ تمام جاگیردار اور وڈیرے خود اسمبلیوں میں موجود ہیں اس لیے زراعت پر ٹیکس لاگو نہیں کیا گیا ۔ اس اسمبلی میں جتنے بیٹھے ہیں۔ یہ خود تو دور کی بات شاید ان کے ملازم بھی17500 روپوں میں اپنے گھر کا خرچہ نہ چلا سکیں ۔ ٹیکسوں کی بھرمار اور اتنی مہنگائی کے بعد سرکاری ملازموں کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کرنا حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے۔

    مزید پڑھیے: پاکستانی آٹوموبائل مافیا کو نکیل کون ڈالے گا ؟. نوید شیخ

     

    حکومت خود تو ٹیکس نیٹ بڑھانے میں مکمل ناکام رہی ہے مگر جو پہلے سے ٹیکس دے رہے تھے ان کو مزید نچوڑا جا رہا ہے۔ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ہر چیز پر ہر کسی نے ہر حال میں ٹیکس دینا ہے ۔ پہلے صرف ان ڈائریکٹ ٹیکس دیتے تھے ۔ اب ان ڈائریکٹ ٹیکس کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹ ٹیکس بھی دینا ہوگا۔ جس طرح اس حکومت نےٹیکسوں کی بھرمار کی ہے۔ اب ٹیکس ادا کرنے کے لیے بھی ہر کسی کو ایک نئی نوکری کرنی پڑے گی ۔

    ریاستِ مدینہ کا نعرہ لگا کرتحریک انصاف نے اس قوم کے ساتھ وہ کیا ہے کہ شاید یہ قوم آئندہ کبھی کسی کا اعتبار نہ کرے۔ اس بجٹ سے اندازہ ہواہے کہ اصل نیا پاکستان اب بنا ہے ۔
    شکریہ تحریک انصاف
    شکریہ عمران خان
    اگر اجازت ہو تو اب تھوڑا سا گھبرا لیں ۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    ٹویٹر پر فالو کریں