Baaghi TV

Tag: قیمت

  • چینی کی قیمت 300 تک پہنچنے کا خدشہ

    چینی کی قیمت 300 تک پہنچنے کا خدشہ

    ملک میں چینی باہر سے منگوانے کے باعث کراچی میں ہول سیلز بازار میں چینی کی قیمت 165 روپے کلو تک مہنگی کردی گئی ہے جبکہ ریٹیل میں چینی 175 سے 185 تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کی قیمت ہول سیلز بازار میں 4 روپے تک بڑھ گئی ہے۔

    جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کیلئے خط لکھا ہے اور محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    چندریان تھری کا لینڈر موڈیول ڈیزائن کرنے کا دعویٰ کرنیوالا جعلی سائنسدان گرفتار
    ایشیا کپ ،پاکستان کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
    سائفر کیس،شاہ محمود قریشی کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا گیا
    تاہم محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 10 لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے اور محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرپلس چینی کے ذخائر ختم کرنے سے امپورٹڈ چینی مارکیٹ میں آجائے گی، جس سے شہری 100روپے کلو سرکاری نرخ والی چینی 220 روپے کلو میں خریدنے پر مجبور ہوں گے تاہم ذرائع کے مطابق شہریوں کو ایک کلو چینی پر 120 روپے زیادہ ادا کرنا پڑیں گے۔

  • امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

    انٹر بینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل دسویں روز اضافے کا رجحان برقرار ہے تاہم انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

    جبکہ کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر مزید 3 روپے 60 پیسے مہنگا ہوگیا ہے اور قیمت میں اضافے کے بعد امریکی ڈالر292 روپے 10 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 روپے مہنگا ہوکر 302 روپے کا ہوگیا ہے
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
    ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
    الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
    انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار

    تاہم دوسری جانب نئے کاروباری ہفتے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کارجحان ریکارڈ نوٹ کیا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس 141 پوائنٹس بڑھکر 48565 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ تاہم دوسری جانب ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 222900 روپے ہوگئی۔

    علاوہ ازیں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 943 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 191101 روپے ہوگئی، ادھر بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 1903 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت استحکام کے بعد بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

    سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالرکم ہوکر 1914 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث ملک میں بھی سونے کی قیمت 600 روپے کم ہوئی جس کے بعد بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 21 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے-

    جنوبی کوریا:سمندری طوفان خانون سے تباہی،پروازیں منسوخ

    ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 90 ہزار 158 روپے کا ہوگیا ہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کا ریٹ 4 ڈالر کمی کے بعد 1914 ڈالر فی اونس رہا دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2750 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2357.68 روپے پر مستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی ۔

    شادی کے بعد بیوی مرد نکلی،شوہرنے پولیس کو درخواست دیدی

  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیراحتجاجی مظاہرے

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،مرکزی مسلم لیگ کے ملک گیراحتجاجی مظاہرے

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جس میں حکومت پاکستان سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

    حکومت پاکستان کی جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے لاہور،اسلام آباد، ساہیوال،ملتان ،خانیوال ،لودھراں، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، جام پور، قصور، سرگودھا، گجرات،جھنگ، سیالکوٹ، راولپندی، چینوٹ رحیم یار خان، پشاور حیدآباد اور کراچی سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرہ کیے گئے جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن حکومت مخالف اور مہنگائی کے خلاف نعرے درج تھے ۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

    ملک بھر ہونے والے احتجاجی مظاہرے سے مقررین نے حکومتی فیصلے کی پرزور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حالیہ فیصلہ واپس لے۔ مہنگائی نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے، حکومت آہستہ آہستہ عوام سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کے ساتھ یہ ظلم نہیں ہونے دے گی۔ جو کل تک مہنگائی کے نام پر سیاست کررہے تھے آج اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ غریب عوام پر قیامت ڈھائی جارہی ہے اور حکمران عیاشیوں میں مصروف موجودہ حکومت کے دور میں بجلی، گیس، آٹا اور چینی سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اندھادھند اضافے نے غریب عوام کو جیتے جی مار دیا ہے۔ سیاسی جماعتوں اور حکومتوں کی نااہلی نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچا دیا ہے کہ ہم آج عالمی اداروں کے غلام بن چکے ہیں آج ملک میں بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتوں وہ مقرر کررہے ہیں۔ ملک کو آج غلامی میں دھکیل دیا گیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ پاکستان اور اس کے عوام کی ترجمان جماعت ہے ہم عالمی اداروں کی غلامی کو قبول نہیں کرتے اور نہ کرنے دیں گے۔ آج ہمیں اپنے بل بوتے پر کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔حکمرانوں کے موجودہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی کا سونامی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہوگیا ہے۔ لاہور پریس کلب کے باہر ملی رکشہ یونین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

    اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے خطاب کرتے ہوئے۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ حکومت فی الفور پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔مرکزی مسلم لیگ ملتان کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحنان خالد کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے ہفتہ وار بم گرا کر غریب سے زندہ رہنے والے کا حق بھی چھین لیا ہے،حکومت عوام پر رحم کرے۔ فیصل آباد ضلع کونسل ہال کے باہر شہریوں نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں محمد فیاض نے شرکاء سے کہا آج عام پاکستانی کی کیا حالت ہوچکی ہے حکومت کو اس کا علم نہیں آٹا، بجلی، گیس اور دیگر بنیادی ضروریات تک رسائی عوام کے بس سے باہر ہوچکی ہے۔مرکزی مسلم لیگ ساہیوال کی جانب سے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حکومت سے فی الفور اس اقدام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیاجبکہ گجرات کچہری چوک میں حکومتی اقدام کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔سیالکوٹ میں مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے عالم چوک میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

    لودھراں میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام پریس کلب کے باہر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے کیخلاف احتجاج کیا گیا۔پشاور میں پریس کلب کے باہر مرکزی مسلم لیگ کی طرف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے حکومت فیصلے کو نامنظور قرار دیا ہے۔

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    سنٹرل ایشیا روٹ پر نیا سنگ میل طے ،پاکستان افغانستان اور سنٹرل ایشیا تجارت میں تاریخ رقم ہو گئی

  • ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    لاہور: پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ روسی گندم آنے کے بعد ملک میں آٹے کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق روس سے گندم لانے والا بحری جہاز پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے منگوایا گیا ہے جس کی قیمت 279.50 ڈالر فی میٹرک ٹن ادا کی گئی ہے اس جہاز کے آنے سے گندم اور آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے منگوائی گئی گندم آٹا ملز کو 92 روپے کلو کےحساب سے فراہم کی جائے گی جس سے مارکیٹ میں عام صارف کو سستا آٹا دستیاب ہو سکے گا۔

    دوسری جانب پنجاب میں فی کلو برائلر مرغی کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے،لاہور میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے کمی سی560روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپےکمی سی373 روپے فی کلو رہی جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت ایک روپے اضافے سے 272 روپے فی درجن رہی ۔

    عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار،متحدہ عرب امارات میں چاول کی برآمد پرپابندی

    ادھر محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنےکا اختیار کین کمشنر کو دے دیانگران صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خوراک پنجاب نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کا اختیار کین کمشنر کو دینے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

    جاری اعلامیے کے مطابق سٹہ بازی کے لیے رکھی گئی چینی ضبط کر کے سرکاری تحویل میں لی جائے گی اور چینی کو مقررہ قیمت پر فروخت کر کے رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی جبکہ ہ سٹہ بازی میں ملوث شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف مقدمات درج ہوں گے اور سٹہ بازی کی سزا 3 سال قید با مشقت ہو گی۔

    پاکستان کے لیےچین کا نیا سفیر نامزد

    اس حوالے سے سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت مقرر کرنےکا نیا قانون قابل عمل ہے، امید ہے کہ اسٹیک ہولڈرز صارفین کے مفاد میں فیصلہ کریں گےچینی کی نئی قیمت یقیناً موجودہ قیمت سےکم ہو گی۔

  • 20 روپیہ والا نان 25 روپیہ میں ،وزن بھی کم،نوٹس کی اپیل

    20 روپیہ والا نان 25 روپیہ میں ،وزن بھی کم،نوٹس کی اپیل

    قصور
    نواحی قصبے راؤ خانوالہ میں اندھیر نگری چوپٹ راج،20 روپیہ والا نان 25 روپیہ میں فروخت اور وزن بھی 75 گرام،اہلیان علاقہ کی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے راؤ خانوالہ میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہے جہاں ہر بندہ اپنی من مانی کر رہا ہے اور اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر لوگوں کو لوٹ رہا ہے
    راؤ خانوالہ میں نان بائیوں نے ظلم کی انتہاء کی ہوئی ہے
    20 روپیہ والا عام سادا نان 25 روپیہ میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ وزن بھی 100 گرام کی بجائے 76 گرام ملتا ہے جبکہ نان کو پانی لگا ہوا ہوتا ہے
    اگر دیکھا جائے تو نان کا اصل وزن 50 گرام اور باقی پانی ہوتا ہے جو کہ انتہائی ظلم ہے
    مہنگائی کے مارے لوگ پہلے ہی بہت پریشان ہیں جبکہ اوپر سے دکانداروں کی من مانیوں نے اودھم مچا رکھا ہے
    اہلیان قصبہ نے اسسٹنٹ کمشنر قصور سے نوٹس لے کر راؤ خانوالہ کے نان بائیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چینی کی قیمتوں میں اضافہ

    چینی کی قیمتوں میں اضافہ

    ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی : لاہور میں چینی کی قیمت میں 10 روپے مزید اضافہ کر دیا گیا، چینی کی پرچون قیمت 150 روپے کلو تک پہنچ گئی، مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق چینی کی ایکس مل قیمت بڑھنے سے منڈی تیز ہو گئی ہے چینی کے 100 کلو کے بیگ کی ایکس مل قیمت 14 ہزار روپے ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ہول سیل میں نرخ 142 روپے فی کلو ہو گئے ہیں۔

    ہارون ملک کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

    کراچی میں دکانوں پر ایک کلو چینی 150 سے 155 روپے کی ہوگئی ہے جب کہ شہر میں جمعہ کو چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے تھی جو اب بڑھ کر 140 روپے کلو ہوگئی ہے،حیدرآباد ،کوئٹہ ، ملتان اور فیصل آباد میں ایک کلو چینی 150روپے میں فروخت کی جارہی ہے، حیدرآباد میں چند دن قبل تک چینی 118 سے 120 روپے کلو فروخت کی جارہی تھی جب کہ سوات میں ایک کلو چینی 144 روپے کی ہوگئی ہے۔

    سعودی ولی عہد اور ترک صدر کے درمیان باضابطہ بات چیت،کئی دو طرفہ معاہدوں پر …

    گزشتہ دو ہفتوں میں چینی کی قیمت میں 25 سے 30 روپے کلو اضافہ ہوا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں چینی کی قیمت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

    قبل ازیں لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کئی شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہو اتھا کراچی میں گندم کا فی کلو بھاؤ چار سے پانچ روپے کم ہوکر 129 روپے پر آگیا ، لیکن اس کے باوجود شہر میں آٹا مہنگا ہوا ہے، جب کہ لاہور میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 850 روپے ہوگئی۔

    مکیش امبانی کا اداکارہ عالیہ بھٹ کا برانڈ خریدنے کا فیصلہ،دوگنا قیمت کی پیشکش

  • ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ

    ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدر میں ایک روپے سڑسٹھ پیسے کااضافہ ہوا ہے۔


    اعداد و شمار کے مطابق روپے کی قدر تنزلی کے بعد ڈالر 277 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 279 روپے 26 پیسے کا ہو گیا ہے جبکہ مرکزی بینک کے مطابق امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.60 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
    ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
    3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
    تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
    توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی

    ادھر دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر تین روپے مہنگا ہو گیا اور قیمت 283 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز کے مطابق درآمدی اوربیرونی ادائیگیوں کیلئے ڈالرکی طلب بڑھنے سےڈالرمہنگا ہوا، علاوہ ازیں یورو کی قیمت 313 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 365 روپے، سعودی ریال 74 روپے، ملائیشین رنگٹ 61 روپے، بھارتی روپے 3.4 روپے، قطری ریال 76 روپے کا ہو گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ادھر ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے ، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت دو امریکی ڈالر کے بعد 1957 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 1600 روپے بڑھ کر 214800 روپے ہو گئی ہے۔

    اُدھر دس گرام سونے کا بھاؤ 1371 روپے سے بڑھ کر 184156 روپے ہو گیا ہے۔ تاہم فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قدریں بالترتیب 2650 روپے اور 2271.94 روپے ہو گئی ہے۔

  • ٹماٹر مہنگا، حکومت لگائے گی سٹال ،قیمت 90 روپے کلو مقرر

    ٹماٹر مہنگا، حکومت لگائے گی سٹال ،قیمت 90 روپے کلو مقرر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹماٹر مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومت نے سٹال لگانے کی تیاری شروع کر دی ہے، آج سے کئی شہروں میں سٹال لگا دئیے جائیں گے

    ٹماٹر کی قیمتیں اگرچہ پاکستان میں بھی بڑھ چکی ہیں، پاکستان کے شہروں میں ٹماٹر ایک سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے تا ہم ہمسایہ ملک میں بارشوں کے بعد ٹماٹر کی قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی ہے، جس کے بعد حکومت نے ٹماٹر سستے داموں بیچنے کے لئے سرکاری سٹال لگانے کا فیصلہ کیا ہے، آج سے محکمہ خوراک کے اہلکار دہلی سمیت کئی شہروں میں سٹال لگائیںگے جہاں ٹماٹر 90 روپے کلو فروخت کیا جائے گا، اس ضمن میں محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں‌،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹال لگانے کے پہلے 11 اضلاع میں ٹماٹر فروخت کئے جائیں گے، پہلے دن 17 ہزار کلو ٹماٹر فروخت کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ٹماٹر فروخت کرنے کے لئے موبائل گاڑیوں کا بھی استعمال کیا جائے گا، بھارت میں شدید بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے ،محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ جولائی اگست، اکتوبر، نومبر میں ٹماٹر کی پیدوار کم ہوتی ہے، جولائی میں بارشوں کی وجہ سے ٹماٹر کی نقل و حمل میں بھی مشکل ہوتی ہے جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمت بڑھی ہے

    ٹماٹر کی قیمت بلند ترین سطح پر ہونے کی وجہ سے شہریوں نے اسکا استعمال کم کر دیا ہے، کرناٹک سمیت کئی شہروں میں ٹماٹر چوری ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں، جسکے بعد کسان اب اپنے خاندان سمیت کھیت میں ہی رہتے ہیں تا کہ ٹماٹرچوری ہونے سے بچایا جا سکے

     ٹماٹر کی قیمت میں اچانک اضافہ 

    ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع

    ٹماٹر گوشت

     زرتاج گل کی گاڑی پر ٹماٹر پھینکے 

    اسلام آباد میں پہلی دفعہ یہ "کام” ہو رہا ہے، زرتاج گل نے یہ کیا کہہ دیا؟

    پاکستان ایک انتہائی غیر محفوظ ممالک میں سے ایک ہے،زرتاج گل کے بیان پر وزیراعظم حیران

  • بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

    بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ

    اسلام آباد: عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالتے ہوئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید اضافہ کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: نینشل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1.61 روپے اضافے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت اپریل کے مہینے کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بڑھائی گئی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹیرف میں اضافے کا اطلاق جون کے مہینے کے بلز پر ہوگا جب کہ اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین اس سے اثر انداز نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال کو ملک اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال قرار دیدیا ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ نوجوان کی ترقی، کاروبار اور روزگار کا تاریخی بجٹ ہے، مایوسیوں کو مٹانا، ملک وقوم کی تعمیر، ترقی اور خوشحالی سے نیا اعتماد اور امید بحال کرنا ہوگی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ مالی سال پاکستان اور عوام کی آمدن بڑھانے کا سال ثابت ہوگا، صنعت، زراعت، آئی ٹی، توانائی کے شعبوں میں تیزی سےترقی اور معاشی استحکام کا بجٹ ہے، بجٹ میں نوجوانوں کو روزگار مانگنے والے کے بجائے روزگار دینے والا کاروباری بنانے کے مواقع شامل ہیں۔